پیکا ایکٹ قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرلیا'صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آؤٹ.
رحیم یار خان : کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا دورہ رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، ڈویژنل کمشنر نے شیخ زید ہسپتال، ای خدمت مرکز، ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا، کمشنر بہاولپور ڈویژن نے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن کا بھی جائزہ لیا، کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبزہ زار میں پودا لگایا کمشنر بہاولپور ڈویژن کا ضلع کی تمام سیکٹرز میں مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، ضلع میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو بھی خوب سراہا، ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وزیر اعلیٰ پنجاب انیشی ٹیو، ستھرا پنجاب، تجاوزات آپریشن سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے منسلک تمام محکمے دی گئی ٹائم لائن کو فالو کریں، انھوں نے مزید کہا کہ شاہرات کے تحفظ کے لئے ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال فیز ٹو سمیت دیگر التواء کے شکار
رحیم یار خان : ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دن رات کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیم کا ترنڈہ میر خان اڈا رحیم یار خان میں گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ، 250 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں ضبط، یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم کی ترنڈہ میر خان رحیم یار خان میں گرائنڈنگ یونٹ کی چیکنگ کی گئی۔انسپکشن کے دوران مرچوں کے سیمپل فیل پائے گئے۔مزید جانچ کے لیے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔مرچیں ضبط کر کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
رحیم یارخان سندھ پنجاب چیک پوسٹ کوٹ سبزل کے قریب ایک اور ٹال پلازہ کی تعمیر کئے جانے کا معاملہ
رحیم یار خان قومی شاہراھ پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک گاڑیوں کی قطاریں
رحیم یارخان ایک ضلع میں تین ٹول پلازہ کیسے ہوسکتے ہیں ٹرانسپورٹرز
رحیم یارخان نئے تعمیر کردہ ٹول پلازہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ٹرانسپورٹر ز کا مطالبہ
رحیم یارخان۔ رکاوٹیں کھڑی کرکے زبردستی ٹول پلازہ لیا جارہا ہے ٹرانسپورٹرز
رحیم یارخان۔ قومی شاہراھ سے گزرنے والی گاڑیوں سے ٹال کی رقم وصول کئے جانے کی ویڈیوز سامنے آگئی،
رحیم یارخان۔ ٹال پلازہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور کیا ہے ٹھیکیدار کا بیان
رحیم یارخان میں چوک سویترا روڈ پر اینٹوں کے بھٹہ کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جان بحق ایک مزدور کی حالت تشویشناک جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
چوک سویترا روڈ پر اینٹوں کے بھٹہ کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جان بحق ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ریسکیو کے مطابق مزدور بھٹہ کی چمنی کی صفائی کے کام میں مصروف تھے دم گھنٹے کے باعث دو مزدور موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک مزدور کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیاجسیے پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
رحیم یارخان تجاوزات کے خلاف ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عرفان انور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان وقاص ظفر چیف آفیسر رانا محمود کی زیر نگرانی سکول بازار میں گرینڈآپریشن جاری
تجاوزات کے خلاف آپریشن رحیم یارخان کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن ہے اس سے قبل آج تک رحیم یارخان کی تاریخ میں ایسا آپریشن دیکھنے کو نہیں ملا
سکول بازار کے دوکانداروں نے ایم سی رحیم یارخان کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرنے تھے معتدد بار نوٹس کے باوجود دوکاندار مالکان نے رقم ادا نہ کی مجبورا آفیسران ایم سی کو آج بڑا آپریشن کرنا پڑا
سکول بازار کی تمام دوکانیں سیل کر کے باہر سے توڑ دی گئی بازار کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا جو کہ کسی بھی صورت کل نہیں کھل سکے گا
انجمن تاجران کے نمائندے عاطف غفار جاوید ارشاد لطیف بھٹی سمیت معتدد افراد نے ایڈمنسٹریٹر و دیگر آفیسران سے مذاکرات کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی،
ایڈمنسٹریٹر ایم سی عرفان انور کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کئے جائے گی بار بار نوٹس دینے اور آگاہ کرنے کے باجوجود نہ تو تجاوزات ختم کی گئی اور نہ ہی ایم سی کو کوئی رقم ادا کی گئی جب تک ایم سی رحیم یارخان کے واجبات ادا نہیں ہو جاتے یہ دوکانیں سیل رہے گی ایم سی ہر صورت اپنے کرایہ کے واجبات لے گی۔
میڈیکل سٹی کمرشل اسکیم بے نظیر شہید برج روڈ ظاہرپیر نقد و آسان اقساط پر دکانات کی بکنگ جاری، مزید معلومات اور رابطہ کےلئے۔۔۔
میاں مجیب اللہ 03006703387
رحیم یار خان : ایف بی آر کی کاروائی' تین کروڑ روپے مالیت کی سمگلنگ شدہ سگریٹ کو جلا دیا گیا.
ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے نو منتخب سینئر نائب صدر نذر عباس کے اعزاز میں ظاہرپیر کے معززین کی جانب سے پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ظاہرپیر میاں نجیب اللہ چنجن، حاجی عزیز اللہ چنجن، رئیس حبیب الرحمن لاٹکی، معظم اقبال نقوی، ڈاکٹر محمد منشاء چوہدری، میاں عرفان حسین، مہر اللہ دتہ اسد، محمد عباس خان، شہزاد خان، جام عقیل اظہر پہوڑ، میاں ثاقب رفیق، راشد رفیق اکمل خان، علی عمران چوہدری، ساجد ملک، ملک حامد اقبال، محمد رمضان بھٹی، میاں حقانی، استاد رمضان جتوئی، میاں طاہر، حیدر خان رند، فاروق احمد بھٹی، سمیت دیگر احباب نے شرکت کی بعد ازاں تاجر رہنما سابق کونسلر چوہدری لیاقت علی کی جانب سے پر تکلف اعشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ظاہرپیر چوہدری عمر فاروق، محمد الیاس ججو مغل، چوہدری نثار علی، معظم اقبال نقوی سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
تقریب کی ویڈیو جھلکیاں و رپورٹ مہر نعمان اسد
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان قیصر غفور چوہدری اپنی کابینہ کے ہمراہ نومنتخب صدر چوہدری محمد شہباز اور جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور کو چارج دے رہے ہیں۔۔۔
الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان
گزشتہ روز پولنگ کے دوران نتائج سے کچھ دیر پہلے صدر نو منتخب صدر چوہدری شہباز صاحب ، سہیل صاحب اور چیف ایڈیٹر شان وطن رحیم یار خان مہر اسد صاحب روہی نیوز سے لائیو گفتگو کرتے ہوئے بشکریہ عامر بھٹی صاحب رپورٹر روہی نیوز رحیم یار خان۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان الیکشن 2025 ، نتائج کا اعلان