Media Zahir Pir

Media Zahir Pir ظاہرپیر اور گرد نواح کی خبریں ، اشتہارات اور تفریح کےلئے۔۔۔ پیج کو لائک کریں۔

06/12/2023

خان پور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خان پور کا عملہ مکمل طور پر ناکام ریٹیلرز سر عام 500 سے لیکر 2000 تک کٹوتی کر رہے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں پاکستان چوک اور غریب آباد باغ وبہار روڈ پورے خان پور میں سر عام کٹوتی کر رھے ھیں۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
DC Rahim Yar Khan

06/12/2023

بہاولپور : چڑیا گھر میں سیر کے لیے آئے ایک شخص کو شیر نے نگل لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کی نا اہلی کی وجہ سے انتہائی افسوس ناک حادثہ پیش آیا ذرائع، آج صبح تقریباً 11 بجے دن چڑیا گھر میں سیر کے لیے آئے ایک شخص کو شیر نے نگل لیا، شیر کے پنجرے کے اندر شہری کیسے پہنچا تحقیقات جاری، آفیسران موقع پر پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کی نا اہلی کی وجہ ایک شہری اپنی زندگی کھو بیٹھا۔ چڑیا گھر میں سیر کے لیے آئے ہوئے ایک شخص شیر باغ میں واقع شیر گھر میں جاگرا جسے موقع پر شیر نے حملہ کر کے مار دیا ۔ حکام نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ علی عثمان بخاری اور سپروائزر کلیم سرفراز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے شہریوں کا مطالبہ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بھاولپور ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شیچ اسجد اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی پہچ چکی ہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

05/12/2023


ماہرانہ ، صلاحیتوں سے بھرپور، مہارت کے ساتھ
دستکاری، صنعت، کاریگری، صلاحیت جو فطری نہ ہو بلکہ تجربہ، محنت اور مشق سے پیدا ہوا ہو
خوبی، قابلیت، استعداد
ہنر، لیاقت، صلاحیت
علم و ہنرکا وہ شعبہ جس کی تکمیل میں قوائے متخیلہ اور قوائے دماغی سے کام لیا جائے فن اور فنکاری کہلاتا ہے ۔ ایسا ہی ایک پروگرام آکسبرج اسکول ظاہرپیر انتظامیہ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر مبنی ایونٹ سجایا جا رہا ہے جس میں دو سال سے 10 سال تک عمر کے بچے اور تمام عمر کی بچیوں_لڑکیوں سمیت خواتین آپ سب کو کی طرف سے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
Oxbridge Zpr
Media Zahir Pir

صوبائی حلقہ 260 میں نئی انٹریسردار نعیم ایاز خان گھلیجہ عوامی نمائندہ میدان میں آگئے۔
26/11/2023

صوبائی حلقہ 260 میں نئی انٹری
سردار نعیم ایاز خان گھلیجہ عوامی نمائندہ میدان میں آگئے۔

رحیم یار خان : پولیو مہم کے حوالے سے تین اضلاع رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی کراس باڈر ...
25/11/2023

رحیم یار خان : پولیو مہم کے حوالے سے تین اضلاع رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی کراس باڈر میٹنگ کے حوالے سے پرنٹ میڈیا کی کوریج۔

DC Rahim Yar Khan
District Health Authority Rahimyarkhan
District Health Authority Rajanpur
District Health Authority MuzaffarGarh

25/11/2023

سرائیکی زبان کو اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی زبان تسلیم کرکے عالمی زبانوں میں شامل کرلیا ہے.
Proud to be Saraiki

ظاہرپیر : پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے تین اضلاع کی کراس باڈر میٹنگ کا انعقاد، رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ ...
24/11/2023

ظاہرپیر : پولیو مہم کے حوالے سے محکمہ صحت کے تین اضلاع کی کراس باڈر میٹنگ کا انعقاد، رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کی شرکت، ضلعی حدود سے ملحقہ آبادیوں میں پولیو ٹیموں کی مکمل رسائی کےلئے لائحہ عمل تیار، دریائی علاقوں سمیت مختلف مواضعات اور یونین کونسلز کی حدود کے میپ اور روٹس کا جائزہ لیا گیا، پولیو مہم میں کوئی جگہ مس نہیں ہو گی بہتر نتائج برآمد ہوں گے، شرکاء کا اظہار،
تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے دوران ملحقہ اضلاع کے باڈر ایریاز میں کچھ ایسے دور دیہات علاقے بھی شامل تھے جہاں پولیو مہم کے دوران کام کرنے والی ٹیموں کو اپنے علاقوں کا تعین کرنا مشکل تھا، جس کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب کے تین اضلاع رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی کراس بارڈر میٹنگ کا انعقاد آر ایچ سی ظاہرپیر میں کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید،
سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محمد راشد، ڈی ڈی ایچ او تحصیل خان پور ڈاکٹر شفقت خان، ڈی ڈی ایچ او تحصیل رحیم یار خان ڈاکٹر فہد افتخار، ڈی ڈی ایچ او تحصیل جتوئی ڈاکٹر عارف، ڈی ایس او راجن پور ڈاکٹر گل بدین، انچارج آر ایچ سی ظاہرپیر ڈاکٹر طارق فاروق جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایریا کوآرڈینیٹر بہاولپور ڈاکٹر مسعود احمد، ایمیوزیشن آفیسر رحیم یار خان ڈاکٹر عمر، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر رحیم یار خان ڈاکٹر عمران، ڈی ایس وی رحیم یار خان خلیل احمد، فوکل پرسن سہیل شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تین اضلاع کی کراس باڈر میٹنگ میں ضلعی حدود بندیوں کے مطابق اپنے اپنے علاقوں کا تعین کیا گیا تاکہ کسی بھی ضلع کی کوئی بستی گاؤں پولیو مہم کے دوران رہ نہ جائے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم یار خان ڈاکٹر طارق جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خان پور ڈاکٹر شفقت خان اور سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محمد راشد نے بتایا کہ تینوں اضلاع کے سرحدی علاقوں میں دریائی اور کچے کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں پولیو مہم کے دوران ٹیموں کا پہنچنا مشکل اور پر خطر ہوتا ہے اس کے باوجود پولیو ٹیمیں کام کرتی ہیں البتہ ضلع بارڈرز سے ملحقہ آبادیوں کے حوالے سے ٹیموں کو مسائل کا سامنا تھا اس لیے کراس باڈر میٹنگ میں نقشہ جات اور روٹس وغیرہ شیئر کئے گئے ہیں اور دور دیہات آبادیوں مواضعات اور یونین کونسلز کے حدود کا میپ اور روٹس وغیرہ سمیت دیگر معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی گئی ہے انھوں نے بتایا کہ انشاء اللہ آنے والی پولیو مہم کے دوران موثر حکمت عملی کے تحت بہتر نتائج ملیں گے۔
Media Zahir Pir
District Health Authority Rahimyarkhan
District Health Authority Rahim Yar Khan

23/11/2023

ظاہرپیر : پولیو مہم کے حوالے سے تین اضلاع رحیم یار خان، راجن پور اور مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی کراس باڈر میٹنگ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خان پور شفقت خان کی شان وطن سے خصوصی گفتگو۔
Media Zahir Pir

ظاہرپیر : پٹرولنگ پولیس پوسٹ پل سموکا کے انچارج ASI مزمل حسین پہوڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام پٹرولنگ پو...
23/11/2023

ظاہرپیر : پٹرولنگ پولیس پوسٹ پل سموکا کے انچارج ASI مزمل حسین پہوڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام پٹرولنگ پوسٹس عوامی خدمت کے لیے درج ذیل سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
1۔ کرائم رپورٹ کا اندراج
2۔ گمشدگی رپورٹ کا اندراج
3۔ خواتین پر تشدد کی رپورٹ
4۔ FIR کی نقل کی فراہمی
5۔ کرایہ نامہ کا اندراج
6۔ رجسٹریشن آف پرائیویٹ ایمپلائیز
درج بالا تمام سہولیات سے بلا ناغہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اسفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ پل سموکا درج بالا ہدایت کے مطابق کا شروع کر دیا گیا ہے انچارج پیٹرولنگ پولیس پوسٹ سموکا جام مزمل پہوڑ نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شہریوں کی خدمت انکا اولیں فریضہ ہے جس کے لیے وہ دن رات اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اس موقع پر محرر چوکی سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

22/11/2023

حاجی عبدالستار مرحوم کی اہلیہ اور صدر صرافہ ایسوسی ایشن ظاہرپیر حاجی فیاض احمد چوہان (مدینہ جیولرز) کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں ۔
نمازِ جنازہ آج بروز بدھ صبح 10 بجے مدرسہ سعیدیہ کاظمیہ خورشید ملت میں ادا کیا جاے گا ۔
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

علی گڑھ ہائی سکول ظاہرپیر  کا ڈویژن بہاولپور میں اعزاز۔۔۔تحصیل اور ضلع بھر کے پیف سکولز کے درمیان مقابلہ جات میں اول پوز...
19/11/2023

علی گڑھ ہائی سکول ظاہرپیر کا ڈویژن بہاولپور میں اعزاز۔۔۔

تحصیل اور ضلع بھر کے پیف سکولز کے درمیان مقابلہ جات میں اول پوزیش حاصل کرنے کے بعد اب ایک بار پھر۔۔

ڈویژن بہاولپور میں قرات میں محمد سبحان اللہ نے ڈویژن بھر میں 2nd پوزیشن حاصل کی۔۔

اور
ابوبکر عمران نے ڈویژن بھر میں سیک ریس (بوری دوڑ) میں 3rd پوزیشن حاصل کی۔۔۔

نوٹ۔۔۔یاد رہے کہ ڈویژن کے مقابلہ جات میں تین اضلاع بہاولپور،بہاولنگر و رحیمیارخان کے سینکڑوں سکولز کے درمیان مقابلے کے بعد یہ پوزیشنز حاصل ہوئیں۔۔۔

"غلطی یا جرم"کچھ دیر قبل باٹا شوز نزد چیمہ ہوٹل چاچڑاں روڈ ظاہرپیر پر دو افراد آئے۔ جب وہ آئے کراءون موٹر سائیکل پر تھے ...
15/11/2023

"غلطی یا جرم"
کچھ دیر قبل باٹا شوز نزد چیمہ ہوٹل چاچڑاں روڈ ظاہرپیر پر دو افراد آئے۔ جب وہ آئے کراءون موٹر سائیکل پر تھے لیکن جب واپس گئے تو وہاں موجود نئی ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل پر گئے۔ باٹا شوز کے عملے سمیت باقی گردونواح میں پریشانی کی لہر۔ آیا کہ وہ لوگ جرم کی نیت سے آئے یا ارادہ ہی ان کا موٹرسائیکل بدل کر نئی موٹر سائیکل چوری کرنا تھا۔ تمام شہریوں اور پوسٹ پر آنے والے افراد سے گزارش ہے کہ ان افراد کو ڈھونڈنے میں پولیس کی مدد کریں۔
اس کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ان کا پتہ چل سکے۔

منجانب : میڈیا ظاہرپیر
Media Zahir Pir

ظاہرپیر کے معروف تعلیمی ادارے علی گڑھ ہائی سکول کا اعزاز۔۔۔ضلع بھر میں اول پوزیشن۔۔۔پنجاب ایجوکیشن فاوُنڈیشن لاہور کے زی...
15/11/2023

ظاہرپیر کے معروف تعلیمی ادارے علی گڑھ ہائی سکول کا اعزاز۔۔۔

ضلع بھر میں اول پوزیشن۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فاوُنڈیشن لاہور کے زیر انتظام ضلعی سطح پر تلاوم کلام مجید کا مقابلہ ہوا جس میں ضلع بھر سے چاروں تحصیلوں میں اول پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔۔۔
علی گڑھ ہائی سکول کے طالب علم محمد سبحان نے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔۔
اب یہ بچہ 18 نومبر کو ڈویژنل لیول کے مقابلہ میں شرکت کرے گا۔۔یاد رہے کہ اسی بچے نے تحصیل لیول پر بھی اول پوزیشن حاصل کی تھی۔

Media Zahir Pir

ظاہرپیر : چیف ان ایکشن، ظاہرپیر میں غیر قانونی ہاؤسنگ و کمرشل اسکیموں کے خلاف آپریشن، مافیا کی دوڑیں، متعدد سیل، قانونی ...
14/11/2023

ظاہرپیر : چیف ان ایکشن، ظاہرپیر میں غیر قانونی ہاؤسنگ و کمرشل اسکیموں کے خلاف آپریشن، مافیا کی دوڑیں، متعدد سیل، قانونی کارروائی شروع، بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے، خالد محمود
ببر، عوام کو لٹنے سے بچایا جائے، شہری حلقے
تفصیلات کے مطابق ظاہرپیر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران درجنوں غیر قانونی ہاؤسنگ اور کمرشل اسکیمیں بنا کر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظاہرپیر خالد محمود خان ببر نے سینئر سب انجینئر سجاد بھٹی، اسد بلوچ اور بلڈنگ انسپکٹر سمیت دیگر درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ بے نظیر شہید برج روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ و کمرشل اسکیموں کو سیل کر دیا اور تعمیراتی کام بھی رکوا دیا جبکہ کچھ اسکیموں کی دیواریں اور سڑکیں توڑ دیں اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظاہرپیر خالد محمود خان ببر نے کہا کہ بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے جبکہ شہری حلقوں نے بلدیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ سادہ لوح عوام لٹنے سے بچ سکیں۔

Media Zahir Pir
میونسپل کمیٹی ظاہرپیر

رپورٹ  آن لائن سرمایہ کاری پر منافع کے دینے کا لالچ دے کر لوگوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا جاچکا ہے، ذرائع کے...
09/11/2023

رپورٹ

آن لائن سرمایہ کاری پر منافع کے دینے کا لالچ دے کر لوگوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا جاچکا ہے، ذرائع کے مطابق لیم (L A M) کے نام سے ایک ایپلیکیشن انٹرنیٹ کے ذریعے متعارف کروائی گئی تھی جس پر اشتہار چلایا گیا جس میں صرف چار ہزار سے پچیس لاکھ روپے تک سرمایہ کاری کرکے روزانہ کی بنیاد پر پرکشش منافع دیے جانے کا بتایا گیا، جس سے متاثر ہو کر اور جھامسے میں آکر لوگوں نے دھڑا دھڑ سرمایہ کاری کرنا شروع کردی، ایپلیکیشن انتظامیہ کی جانب سے مقامی علاقوں سے سرمایہ کاری کے لیے لوگوں کو قائل کرنے کے لئے سپر وائرزر مقرر کیے تھے جنہیں فی سرمایہ کار پرکشش انعام اور روزانہ کی بنیاد پر کمیشن دیا جاتا تھا،شہریوں نے منافع کے لالچ میں اپنے مویشی موٹر سائیکلیں گاڑیاں تک فروخت کردیں، سرمایہ کاری کرنے والوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جنہوں نے رشتہ داروں سے رقم قرض لیکر اور اپنے زیورات بیچ کر بھی پیسے اس ایپلیکیشن کی سرمایہ کاری میں لگادیے،ذرائع کے مطابق اس ایپلیکیشن میں رحیم یارخان،سردار گڑھ،ظاہرپیر، چاچڑاں شریف سے لوگوں نے لاکھوں کروڑوں روپے اس ایپلیکیشن پر بھیج رکھے ہیں مگر گزشتہ سے پیوستہ شام سے ایپلیکیشن سے پیسے نکلنا بند ہوچکے ہیں، ایپلیکیشن کے ذمہ داران پیسے واپس بھیجنے کے عوض ٹیکس کے نام پر ایک ہزار سے پچاس ہزار روپے مزید رقم طلب کررہے، متاثرین کے مطابق گزشتہ روز سے اکثر ذمہ داروں کے واٹس ایپ نمبر اور گروپس بند ہوچکے ہیں، ایک اندازے سے مطابق سرمایہ کاری پر منافع دینے کے نام پر لوگوں کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوچکا ہے،
ایف آئی آر حکام اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرتے اس مبینہ فراڈ میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے متاثرین کی رقم واپس دلوانے کیساتھ ساتھ مبینہ فراڈیوں کیخلاف کارروائی کریں۔
Federal Investigation Agency - FIA

Media Zahir Pir
Asif Ayub Rind

سجن آون اکھیں ٹھرنچیف آفیسر خالد محمود خان ببر صاحب کی جانب سے خاص حلقہ احباب کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ...
08/11/2023

سجن آون اکھیں ٹھرن

چیف آفیسر خالد محمود خان ببر صاحب کی جانب سے خاص حلقہ احباب کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، ظفر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر واقع نامور ہوٹل الیاسر ریسٹورنٹ میں منعقد دعوت میں سابق ممبر قومی اسمبلی محترم اورنگزیب خان کھچی صاحب، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محترم جہانزیب خان کھچی صاحب، سابق ممبر قومی اسمبلی محترم مخدوم سید علی حسن گیلانی صاحب، امیدوار صوبائی اسمبلی محترم سید عامر شاہ گیلانی صاحب، محترم سردار حاجی نور محمد خان کھنڈ صاحب، محترم ملک اورنگزیب خان کھنڈ صاحب، محترم سردار نصراللہ خان پاندا صاحب آف ٹبی سلطان، زمیندار و سماجی شخصیت محترم رئیس عبدالوحید صاحب آف خان بیلہ، نے شرکت کی، سردار نصر اللہ خان پاندا آف ٹبی سلطان ،جبکہ سینئر سب انجینئر میونسپل کمیٹی ظاہرپیر جناب سجاد احمد بھٹی صاحب اور محترم اسد اقبال صاحب بھی موجود تھے، آخر میں میزبان جناب خالد محمود خان ببر صاحب نے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

Zawar Sajjad Ahmed Bhatti
Media Zahir Pir
میونسپل کمیٹی ظاہرپیر

حافظ صغیر کانسٹیبل پنجاب پولیس رحیم یار خان جوکہ ظاہرپیر میں تعینات ہیں، آجکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج این ا...
08/11/2023

حافظ صغیر کانسٹیبل پنجاب پولیس رحیم یار خان جوکہ ظاہرپیر میں تعینات ہیں، آجکل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج این ایم سی کراچی سے چل رہا ہے۔
نوجوان محافظ کے لئے دعاؤں کی درخواست.
Media Zahir Pir
Media Club Zahir Pir
Press Club Zahir Pir Registerd
Police Department Rahim Yar khan

ظاہر پیر میں ٹمبر مافیا کا راج، قیمتی درخت دن دیہاڑے چوری ہونے لگے،محکمہ جنگلات خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر ...
07/11/2023

ظاہر پیر میں ٹمبر مافیا کا راج، قیمتی درخت دن دیہاڑے چوری ہونے لگے،محکمہ جنگلات خاموش تماشائی۔
تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں مین کے ایل پی روڈ کے دونوں اطراف موجود سفیدے کے قیمتی درخت دن دیہاڑے چوری ہونے لگے۔ ٹمبر مافیا متحرک، محکمہ جنگلات کے سرکاری درخت غائب ہونے لگے جبکہ محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
Media Zahir Pir
Press Club Zahir Pir Registerd

سابق پاکستانی کرکٹر بھائی   کی ظاہر پیر آمد۔5 نومبر بروز اتوار مدرسہ احیاء العلوم ظاہرپیر بعد نماز عشاء بیان فرمائیں گے۔...
03/11/2023

سابق پاکستانی کرکٹر بھائی کی ظاہر پیر آمد۔
5 نومبر بروز اتوار مدرسہ احیاء العلوم ظاہرپیر بعد نماز عشاء بیان فرمائیں گے۔
شئیر کرکے دوستوں کو دعوت دیتے رہیں۔
شکریہ


رحیم یارخان میں ٹرینوں کا آمد اور روانگی کا شیڈول۔
31/10/2023

رحیم یارخان میں ٹرینوں کا آمد اور روانگی کا شیڈول۔

22/10/2023

ظاہرپیر : تاب سے کچھ دیر قبل ھانہ ظاہرپیر کی حدود میں القریش کمرشل سینٹر کی مین شاہراہ سے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2021 چوری ، پولیس پکار پر کال کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

22/10/2023

تھانہ ظاہر پیر کی حدود کھائی خیرشاہ کے قریب ڈکیتی کی واردات مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر جام اکبروپڈا والے سے125 موٹر سائیکل لے کر فرار اطلاع پر پولیس تھانہ ظاہر پیر موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

"الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے"تھانہ ظاہر پیر کا انوکھا کارنامہ تھانہ ظاہرپیر پولیس نے نوٹ کی چمک کو دیکھتے ہوئے چور کو مدعی ...
19/10/2023

"الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے"
تھانہ ظاہر پیر کا انوکھا کارنامہ
تھانہ ظاہرپیر پولیس نے نوٹ کی چمک کو دیکھتے ہوئے چور کو مدعی بنا دیا ، اور معززین علاقہ کے خلاف ایف آئی درج کردی، جن کا پورا شہر گواہی دینے کو تیار ہے۔
Punjab Police Pakistan
Police Department Rahim Yar khan

ظاہرپیر : بجلی چور قومی مجرم ہیں، آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، عمر شہزاد سب ڈویژن واپڈہ میپکو ظاہرپیر کا بجلی چوروں اور ڈیف...
13/10/2023

ظاہرپیر : بجلی چور قومی مجرم ہیں، آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، عمر شہزاد
سب ڈویژن واپڈہ میپکو ظاہرپیر کا بجلی چوروں اور ڈیفالٹر صارفین کے خلاف كریک ڈاؤن جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن ظاہرپیر عمر شہزاد کی سربراہی میں واپڈہ ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف كریک ڈاؤن کرتے دوران چیکنگ بستی جند وڈا کلر، بستی رانا صفدر اور بستی تاج مجمد کلر میں متعدد افراد بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ بجلی چوری کے علاؤہ مختلف نادہندگان تینوں بستیوں کے ٹرانسفارمر اتار کر اپنی تحویل میں لے لئے، بجلی چوروں اور واپڈہ ڈیفالٹر کے خلاف ایس ڈی او ظاہرپیر کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کےلئے تھانہ رکن پور کو مراسلے بھیج دیئے، اس موقع پر ایس ڈی او واپڈہ ظاہرپیر عمر شہزاد نے کہا کہ بجلی چوروں اور واپڈا نادہندگان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ٹیم میں شامل میں شامل اختر حسین، جام اکبر، محمود، انیس و دیگر میپکو اہلکار بھی موجود تھے۔

میانوالی/افسوسناک خبرمعروف گلوکار شرافت تری خیلوی کی گاڑی پکہ گھنجیرہ کے قریب نہر میں گر گئ۔شرافت تری خیلوی سمیت سات افر...
12/10/2023

میانوالی/افسوسناک خبر
معروف گلوکار شرافت تری خیلوی کی گاڑی پکہ گھنجیرہ کے قریب نہر میں گر گئ۔شرافت تری خیلوی سمیت سات افراد جانبحق۔
شرافت تری خیلوی اور انکے ساتھی موسیقی پروگرام سے واپس گھر جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو ذرائع
اللّہ پاک سب کو جنت الفردوس میں اعَلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبرو جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

خبر غممعروف ماہر تعلیم اسد مدنی صاحب کے والد محترم قاری غلام مدنی صاحب (مہتمم مدرسہ جامعہ فاروقیہ خواجہ غلام فرید چوک ظا...
11/10/2023

خبر غم
معروف ماہر تعلیم اسد مدنی صاحب کے والد محترم قاری غلام مدنی صاحب (مہتمم مدرسہ جامعہ فاروقیہ خواجہ غلام فرید چوک ظاہرپیر) بقضائے الٰہی رحلت فرما گئے ہیں۔۔۔
ان للہ وانا الیہ راجعون
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
(جو اسی پوسٹ میں ایڈ کر دیا جائے گا)

قاری صاحب بہت نفیس و نیک انسان تھے ساری زندگی درس و تدریس میں گزار دی اللہ کریم درجات بلند فرمائے آمین۔۔

07/10/2023

"اعلان فوتیدگی"

رجب قصائی اور فضل قصائی کی والدہ ماجدہ باقضائے الٰہی وفات پا چکی ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز مغرب مدرسہ خورشید ملت میں ادا کی جائے گی۔ شرکت فرماکر ثواب دائریں حاصل کریں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اہل علم  سے سوال ظاہر پیر میں چیمہ ہوٹل اور مارکیٹ کمیٹی آفس کے قریب پیپل کے درخت کے باہر نکلی ہوئی جڑ اسم محمدکی شکل بن...
07/10/2023

اہل علم سے سوال

ظاہر پیر میں چیمہ ہوٹل اور مارکیٹ کمیٹی آفس کے قریب پیپل کے درخت کے باہر نکلی ہوئی جڑ اسم محمدکی شکل بن گئی -
کسی نے اس کے اردگرد چھوٹی دیوار تعمیر کرا دی ہے سنا ہے کہ گردونواح سے لوگ یہاں , منتیں ماننے اتے ہیں دیکھا دیکھی میں لوگوں نے پیسے پھینکنا شروع کر دئیے ہیں -
اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہےساتھ مسجد بھی ہے

اہل علم دوستوں سے سوال ہے کہ شریعت میں کیا حکم ہے...؟

22/09/2023

اعلان نماز جنازہ
رئیس حاجی عمران نمبردار، رئیس حاجی محمد عاصم چاچڑ، کے بڑے بھائی رئیس سعید احمد (مرحوم) کی اہلیہ، رئیس محمد صابر چاچڑ کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پا چکی ہیں،
ان للہ وانا الیہ راجعون
نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادا کیا جاۓ گا۔

ظاہرپیر : ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کوثر صاحب اور ان کی ٹیم کی پنجاب کالج ظاہر پیر آمد۔پنجاب کالج ظاہر پیر کے طلباء کرام ک...
21/09/2023

ظاہرپیر : ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کوثر صاحب اور ان کی ٹیم کی پنجاب کالج ظاہر پیر آمد۔پنجاب کالج ظاہر پیر کے طلباء کرام کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریف کیا۔
انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہیں لہذا اپنی زندگی کی قدر کریں انہوں نے کہا سال بھر میں ہزاروں اموات روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں اور ان میں ہماری تھوڑی سی غفلت سے بہت بڑے حادثے ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء کرام موٹر بائیک استعمال کرتے وقت ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور بائیک کے دونوں اطراف شیشے لگے ہونے چاہیئے اور کراسنگ کے وقت احتیاط کریں اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں آخر میں پنجاب کالج ظاہر پیر کے پرنسپل پروفیسر عبد القادر صاحب نے طلباء کرام کو تلقین کی کہ اپنے آپ کو حادثات سے بچانے کے لئیے ان ہدایات ہر عمل کریں اور ساتھ میں ڈی ایس پی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر طلباء کرام کو بریف کیا۔
Punjab Group Of Colleges
National Highways & Motorway Police-NHMP

*ناجانے کس گناہ کی سزا پائی ہے یاد نہیں😭😭*یہ بل خان پور کے شہری کا ہے، صفر یونٹ کا بل 756 روپے ہے #  یونٹ 0 بل 756روپے۔
16/09/2023

*ناجانے کس گناہ کی سزا پائی ہے یاد نہیں😭😭*
یہ بل خان پور کے شہری کا ہے، صفر یونٹ کا بل 756 روپے ہے # یونٹ 0 بل 756روپے۔

*نگران وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ*  *پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کا ...
16/09/2023

*نگران وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ*

*پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

*ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن*

*پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن*

ظاہرپیر : واپڈا ٹیم کا انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کا صدر حاجی حفیظ لولائی کے گھر کے چھاپہ، کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی،...
15/09/2023

ظاہرپیر : واپڈا ٹیم کا انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کا صدر حاجی حفیظ لولائی کے گھر کے چھاپہ، کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی، بجلی منقطع کرتے ہوئے تاریں کنڈے قبضہ میں لے لئے گئے، مقدمہ درج کرنے کےلئے تھانہ ظاہرپیر کو مراسلہ بھیج دیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح واپڈا ظاہرپیر ان ایکشن بجلی چوری کے خلاف مہم جاری، ایس ڈی او عمر شہزاد کی نے اپنی ٹیم لائن سپریڈنٹ جام اکبر، لائن مین اللہ ڈتہ چانڈیہ، رحمت اللہ، اور مسعود انور کے ہمراہ محلہ احمد آباد میں کامیاب چھاپہ عرصہ دراز سے بجلی چور ی کرنے والے ظاہرپیر کے معروف تاجر انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کے صدر حاجی حفیظ لولائی کی بجلی چوری پکڑ لی، واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کے کھمبے کی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، ایس ڈی او واپڈا نے گھر کی بجلی منقطع کرتے ہوئے تاریں کنڈے وغیرہ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرنے کےلئے تھانہ ظاہرپیر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
Mepco Subdivision Zahir Peer

شہنشاہ احمد چانڈیہ ڈپٹی ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن ) انٹی کرپشن رحیم یارخان تعینات۔Police Department Rahim Yar khan Punjab Po...
15/09/2023

شہنشاہ احمد چانڈیہ ڈپٹی ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن ) انٹی کرپشن رحیم یارخان تعینات۔

Police Department Rahim Yar khan
Punjab Police Pakistan

ظاہرپیر : واپڈا ٹیم کا انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کا صدر حاجی حفیظ لولائی کے گھر کے چھاپہ، کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی،...
15/09/2023

ظاہرپیر : واپڈا ٹیم کا انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کا صدر حاجی حفیظ لولائی کے گھر کے چھاپہ، کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی، بجلی منقطع کرتے ہوئے تاریں کنڈے قبضہ میں لے لئے گئے، مقدمہ درج کرنے کےلئے تھانہ ظاہرپیر کو مراسلہ بھیج دیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح واپڈا ظاہرپیر ان ایکشن بجلی چوری کے خلاف مہم جاری، ایس ڈی او عمر شہزاد کی نے اپنی ٹیم لائن سپریڈنٹ جام اکبر، لائن مین اللہ ڈتہ چانڈیہ، رحمت اللہ، اور مسعود انور کے ہمراہ محلہ احمد آباد میں کامیاب چھاپہ عرصہ دراز سے بجلی چور ی کرنے والے ظاہرپیر کے معروف تاجر انجمن تاجران کلاتھ مرچنٹ کے صدر حاجی حفیظ لولائی کی بجلی چوری پکڑ لی، واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کے کھمبے کی تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، ایس ڈی او واپڈا نے گھر کی بجلی منقطع کرتے ہوئے تاریں کنڈے وغیرہ قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرنے کےلئے تھانہ ظاہرپیر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

ظاہر پیر : انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے مقامی قائدین کے خلاف درج مقدمے کا معاملہ، شدت اختیار کر گیا، مقدمہ میں ضم...
15/09/2023

ظاہر پیر : انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے مقامی قائدین کے خلاف درج مقدمے کا معاملہ، شدت اختیار کر گیا، مقدمہ میں ضمانتیں نہ کرانے کا اعلان، وزیر اعلیٰ کی متوقع آمد پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف دھرنا دینے کا عندیہ،
گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے کوئی گرفتاری ہوئی تو احتجاج ہوگا، جسکی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی، ظاہرپیر میں رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق کے جلسہ عام رحیم یار خان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ضلعی قیادت سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگیا ہے اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی تحصیل خان پور عبدالرشید اعوان، جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 171 میاں الطاف فرید چنجن، نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل خان پور شفیق الرحمن رؤف ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کی آمد پر رحیم یار خان میں جلسہ عام کی اجازت نہ دینے اور امیر ضلع ڈاکٹر عمرفاروق شیخ اور امیر شہر فیصل جاوید ایڈوکیٹ سمیت 60 سے زائد قائدین جماعت اسلامی پر FIR ضلع انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت کرار دِیا، انہوں نے کہا کہ جھوٹی FIR پر ضمانتیں نہیں کرائیں گے، پُر امن احتجاج اور جلسے ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، انھوں نے عندیہ دیا کہ اگر ہمارے کسی کارکن کو گرفتار گیا تو پورے ضلع میں احتجاج کا دائرہ پھیلا دیا جائے گا، مذکورہ مقدمہ پر اعتراضات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ FIR میں لکھا ہے کہ DC اور اس کے عملہ کو 6 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اگر ایسا ہی تھا تو ایک فرلانگ پر موجود DPO اور 5 تھانے ڈی سی کی مدد کو کیوں نا آئے، FIR کے مطابق 4 ستمبر کو کاروائی کا کہا گیا اور ایف آئی آر 9ستمبر جلسے کے ایک دن بعد درج کی گئی انہوں نے کہا کہ 4 ستمبر کو جماعت اسلامی نے ڈی سی آفس کے باہر جلسہ کی اجازت نا ملنے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایس پی اور سیکورٹی انچارج حسین نظامی اور جماعت اسلامی کے وفد کے درمیان کامیاب مزاکرات ہوئے اور جلسہ گاہ کی جگہ کا تعین کیا گیا، اس کے بعد 60 سے زائد قائدین و کارکنان جماعت اسلامی پر FIR درج کرانا بھوکلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ نہ ہم چینی مافیا ہیں، نہ کھاد مافیا، نہ پٹرول مافیا ہیں اور نہ ذخیرہ اندوز مافیا نہ ہی ہماری فائلیں کسی قسم کے الزامات سے بھر ی ہوئی ہیں، عبدالرشید اعوان نے انتظامیہ کو باور کراتے ہیں کہ ہم انکے خلاف فائل بھی تیار کر رہے ہیں، جو ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں عوام کے سامنے لائیں گے، انھوں نے کہا کہ ہم ڈی سی رحیم یار خان سے سوال کرتے ہیں کہ ضلع میں پٹرول گورنمنٹ کے طے کردہ اعلان اور ریٹ سے 2.08 روپے زیادہ مہنگا کیوں فروخت ہو رہا ہے، کھاد کی دو ملز رحیم یار خان میں ہونے کے باوجود کھاد کی بوری 1000روپے مہنگی کیوں فروخت ہو رہی ہے، پورے ضلع میں کیمکلز ملا دودھ فروخت ہو رہا ہے، دودھ مافیا بچوں میں موت بانٹ رہے ہیں، چینی، کھاد، اشیاء خوردونوش اور ضروریات زندگی کی چیزوں کے بھرے گودام انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل کیوں ہیں انھوں نے الزام لگایا کہ ضلع کے تمام محکمے چٹی دلالوں کی آماجگا ہ بن چکے ہیں، ان محکموں کو کون ٹھیک کرے گا، ضلع میں سٹاک مافیا بے لگام اور عوام ہیں، میڈیا سے گفتگو میں عبدالرشید اعوان نے مزید کہا کہ مشاورت جاری ہے جس کے بعد پورے ضلع میں احتجاج کا دائرہ پھیلایا جا سکتا ہے، انھوں مزید کہا کہ کمیشنر بہاولپور، وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، وزیر اعظم کے دورہ رحیم یار خان کے موقع پر انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیں گے،
اس موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان بھی کافی تعداد میں موجود تھے۔

Jamat Islami Zahir Pir
Jamat -e - Islami pakistan
Media Zahir Pir

اے ایس آئی ابو بکر سانگی تھانہ ظاہرپیر تعینات ۔واضح رہے کہ سابقہ ہیڈ محرر ابو بکر سانگی کو ڈی پی او رحیم یار خان نے تھان...
15/09/2023

اے ایس آئی ابو بکر سانگی تھانہ ظاہرپیر تعینات ۔
واضح رہے کہ سابقہ ہیڈ محرر ابو بکر سانگی کو ڈی پی او رحیم یار خان نے تھانہ ظاہرپیر میں خصوصی طور پر آئی او(interogation officer) لگایا ہے۔

Address

Zahir Pir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Zahir Pir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Zahir Pir

Show All