کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کے لیئے آن لائن سروسز کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد۔۔
تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
آن لائن سروسز کے آغاز پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ڈی ایل کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر داخلہ سندھ
آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سنگ میل ثابت ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار
آن لائن سروسز سے شہری باآسانی لرننگ،انٹر نیشنل لائسنس کے علاوہ نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی جلد سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔وزیر داخلہ سندھ
جدید طرز پولیسنگ سے سندھ پولیس کا چہرہ مذید بہتر و تبدیل ہوگا۔وزیر داخلہ سندھ
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی کا اکثر دوست احباب ذکر کرتے ہیں۔وزیر داخلہ سندھ۔
میں نے بذات خود ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ
سندھ پولیس کا بہتر امیج وقت کی ضرورت ہے۔وزیر داخلہ سندھ
آئی جی سندھ اور انکی ٹیم نے آج یہ دن دکھایا ہے۔
اس اقدام سے سندھ پولیس کا مورال مذید بلند ہوگا۔
پارکنگ نظام کو مذید بہتر بنایا جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت
جدید اور ماڈرن پولیسنگ متعارف کرانے پر آئی ٹی کی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹس میں بھی ماڈل تھانے بنائے جائیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت
ما
Home Minister Speech at Sindh Assembly
سندھ اسمبلی اجلاس
کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش
قرارداد آزاد پارلیمانی رکن سجاد سومرو نے پیش کی
وزیر پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نےقرارداد کی حمایت کردی
کے الیکٹرک سےعوام بہت پریشان ہیں وزیر پارلیمانی امور
کے الیکٹرک نےعوام کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا ضیا الحسن لنجار
کے الیکٹرک کی زیادتیوں کےخلاف اسمبلی کمیٹی کا اجلاس ہوناچاہیےوزیر پارلیمانی امور
Zia Hassan Lanjar
Home Minister Speech at Sindh Assembly
ارسا ایکٹ ترمیم سے متعلق قرارداد پر ارکان نے سیر حاصل گفتگو کی ، ضیاء لنجار
ارکان اسمبلی ایوان میں کھڑے ہو کر قرارداد کو سپورٹ کریں ، ضیاء لنجار
تمام ارکان اسمبلی ایوان میں کھڑے ہوگئے
سندھ اسمبلی نے ارسا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
۔۔۔
سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کرینگی۔وزیر داخلہ سندھ
کراچی،ستمبر 08:-
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جدید کیمراز اور ٹولز سے لیس سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کی پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کرینگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پُرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ مستقبل قریب میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا کیونکہ دور حاضر اور آئندہ کا زمانہ ماڈرن اور جدید تیکنیکس کے استعمال کا زمانہ ہوگا اور اگر ہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا اور سیف سٹی پروجیکٹ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔
جدید کیمراز اور ٹولز سے لیس ماڈل کار کے معائنے کے موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔
سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ سندھ
سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کرینگی۔
پرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار
دور حاضر اور آئندہ کا زمانہ ماڈرن اور جدید تیکنیکس کے استعمال کا زمانہ ہوگا۔وزیر داخلہ سندھ
اگر ہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ
شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا۔وزیر داخلہ سندھ
شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شاہراہ فیصل کی حدود میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا تعاقب اور اسکے نتیجے میں ہونیوالے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو جھنم واصل کے علاوہ اسکے دیگر دو ساتھیوں کی زخمی حالت میں گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی برآمدگی پر ایس ایس پی ایسٹ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
شاہد حیات پولیسنگ ٹریننگ کالج سعیدآباد میں منعقدہ 1300 ریکروٹس جن میں 191 خواتین بھی شامل تھیں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر داخلہ سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
شاہد حیات پولیسنگ ٹریننگ کالج سعیدآباد میں منعقدہ 1300 ریکروٹس کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر داخلہ سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کیڈٹس کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے میری جانب سے پاسنگ آؤٹ کے جملہ مراحل کی کامیاب تکمیل آپ سب کو مبارک ہو۔
سندھ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اور فٹنس کا معیار بھی بہتر ہے۔آپ تمام جوانوں کو سی پیک سیکیورٹی کے لئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ ملک میں بیرونی ممالک سے ائےسرمایہ کاروں کی حفاظت وقت کا تقاضہ ہے جبکہ آپ سب بھی بخوبی جانتے ہیں کہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کا انحصارمؤثرسیکیورٹی اور امن و امان کے بہتر حالات پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس شاندار کام کررہی ہے اور ملک اور سندھ پر بری نگاہ رکھنے والوں کا خاتمہ آپ جوان ہی کریں گے۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے کی صورتحال میں بہتری کا کریڈٹ سندھ پولیس کو جاتا ہے۔
اس فورس کے جوانوں نے شہادتیں قبول کی ہیں تب ہی امن آیا ہے۔
حکومت سندھ پولیس کی سپورٹ میں پیش پیش ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ سہولیات سندھ پولیس کو فراہم کریں گے۔کیونکہ سندھ پولیس کو سہولیات ملیں گی تب ہی بہتر
Home minister visit passing out parade
شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں 123 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ
پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وِزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا معائنہ ، آئی جی سندھ ، ایم پی اے لیاقت آسکانی بھی موجود
آرٹس کونسل کراچی میں سندھ ہسٹوریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد لائق زرداری کی ساتویں برسی کے موقع پر پاکستان کی تحریک میں سندھ کے کردار کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ میری گوناگوں مصروفیات کے باعث میرا زیادہ تر وقت میرے مختلف قلمدانوں کے امور و اقدامات کے حوالے سے اجلاسوں میں گذرتا ہے جو کہ بلاشبہ میری ذمہ داریوں کا اہم جزو ہے۔ہمیں فخر ہیکہ ڈاکٹر لائق صاحب کا تعلق مورو سے ہے اور انکی یاد میں انکے اہل خانہ آل اولاد کی جانب سے یادگاری پروگرام کا انعقاد بلاشبہ ایک اعزاز کی بات ہے۔نیک اور صالح اولاد کا ہونا بھی باعث شرف و افتخار ہوتا ہے یہی وہ اولاد ہے جو اپنے آباؤ اجداد کی عزت و تکریم کا سبب بنتی ہے۔
آج کے عنوان پر اگر بات کی جائے تو یہ بات ہمارے لیئے ایک اعزاز ہیکہ قیام پاکستان میں ہمارے آباؤاجداد اور بزرگوں کا ایک اہم کردار ہے اور ان شخصیات کے کردار کے حوالے سے سیر حاصل معلومات سے آجکل کے نوجوانوں کو مستفید کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر لائق زرداری سے میرے دیرینہ مراسم تھے اور ہم اکثر ادبی و دیگر نشستوں میں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے تھے۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مورو لائ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمد۔۔
مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت سندھ اسمارٹ سرویلینس سسٹم (S-4) روم کا بھی دورہ کیا۔
چہلم حضرت امام حسینؓ کے سیکیورٹی انتظامات کے لیئے جاری مانیٹرنگ اقدامات کا جائزہ لیا۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے افسران سے بعد از سیکیورٹی مانیٹرنگ بریفنگ مذید ہدایات دیں۔
سیکیورٹی مانیٹرنگ کے عمل میں معمولی سے معمولی نوعیت کے مشاہدے کو فالو کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
علاقوں میں انٹیلی جینس بڑھائے جانے سمیت شرپسندانہ سرگرمیوں کے انسداد کے لیئے بروقت پولیس ریسپانس دیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ
چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی مانیٹرنگ، فالونگ اور مذید ضروری احکامات کا سلسلہ جاری ہے۔آئی جی سندھ۔
مرکزی جلوس کے ہیڈ، ٹیل،درمیان اور اطراف کی مانیٹرنگ پر خصوصی فوکس ہے۔غلام نبی میمن۔
ایس فور سسٹم پر ابھی کام چل رہا ہے۔آئی جی سندھ
ایس فور سسٹم پر نصب چہرہ شناس کیمراز جرائم کے خلاف جدید پولیسنگ کی ایک مثال ہے۔آئی جی سندھ
تمام ٹول پلازہ کی نگرانی ہو رہی ہے۔ آئی جی سندھ
عوام سے اپیل ہیکہ وہ افواہوں پر ہرگز کان دھریں نہ ہی رد عمل دیں بلکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رہنمائی لیں۔ترجمان وزیر داخلہ سندھ