Timergara News

Timergara  News Timergara News
(1)

30/08/2022
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15اگست سے 27 اگست تک کے امدادی سرگرمیوں کے اعدادو شمار
28/08/2022

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15اگست سے 27 اگست تک کے امدادی سرگرمیوں کے اعدادو شمار

دیر اوورسیز پاکستانی ایسوسیشن اور سر فاؤنڈیشن کے جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مالی تعاون کا اعلان۔
27/08/2022

دیر اوورسیز پاکستانی ایسوسیشن اور سر فاؤنڈیشن کے جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مالی تعاون کا اعلان۔

خیبرپختونخوا کا سب سے مالدار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر (ٹی ایم اے تیمرگرہ)اور تیمرگرہ بیوٹیفکیشن 70 کروڑ روپیہ فنڈز کے ب...
21/08/2022

خیبرپختونخوا کا سب سے مالدار تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر (ٹی ایم اے تیمرگرہ)
اور تیمرگرہ بیوٹیفکیشن 70 کروڑ روپیہ فنڈز کے باوجود ایک ٹریفک انچارج اپنے مدد اپ کے تحت کام کررہا ہے
سمجھ نہیں آرہا ہے۔

صوبائی نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکولز کے اندر فنکشنز میں مردوں کو ویلکم کرنا اور مردوں کا داخلہ بلکہ منع ہے مگر پرسوں یہ ...
21/08/2022

صوبائی نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکولز کے اندر فنکشنز میں مردوں کو ویلکم کرنا اور مردوں کا داخلہ بلکہ منع ہے مگر پرسوں یہ فنکشن جی جی پی ایس تیمر ڈھیری میں منعقد ہوا ہے جس میں کافی سارے مرد شریک ہوئے۔۔؟؟؟

آج دیر اوورسیز پاکستانی ایسوسیشن (ڈوپا) کے وفد کا جنرل سیکرٹری شیخ عبد الوھاب کے صدارت میں "علی خان انسٹیٹیوٹ اینڈ اکیڈم...
19/08/2022

آج دیر اوورسیز پاکستانی ایسوسیشن (ڈوپا) کے وفد کا جنرل سیکرٹری شیخ عبد الوھاب کے صدارت میں "علی خان انسٹیٹیوٹ اینڈ اکیڈمی" تیمرگرہ بلامبٹ کا دورہ کیا۔
*** دیر کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ہنر کے ٹریننگ و سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
*** سوشل میڈیا سٹار علی خان پہلے ہی سے ڈوپا کا حصہ ہے، اور ڈوپا کے ساتھ ملکر دیر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز فراہم کرنے کے حوالے سے باہمی اشتراک سے مستقبل میں کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈوپا تحصیل تیمرگرہ لیڈر آصف اقبال، ہیومن رائٹس دیر لوئر و آپر کے صدر عباس خان، ڈوپا ممبر تحصیل تیمرگرہ فہیم خان اور دوسرے ساتھی بھی موجود تھے۔

حالیہ ملاکنڈ بورڈ میٹرک کے نتائج میں سرکاری سکولوں کے  وہ طلباء و طالبات جہنوں نے 1000 سے زائد نمبرز حاصل کی ہے۔۔۔۔۔ ان ...
17/08/2022

حالیہ ملاکنڈ بورڈ میٹرک کے نتائج میں سرکاری سکولوں کے وہ طلباء و طالبات جہنوں نے 1000 سے زائد نمبرز حاصل کی ہے۔۔۔۔۔ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے #ڈوپا نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔۔۔۔۔ ایسے طلباء و طالبات کی تفصیلات ہمیں بھیجیے۔۔۔۔ شکریہ

تمام سٹوڈنٹ کے لئے بڑی خوشخبریدیر لوئر تمیرگرہ میں پہلی بار  👈        نیو پختونخوا سٹوڈنٹ ہاسٹل 👌1...بہترین عمارت 2...سٹ...
17/08/2022

تمام سٹوڈنٹ کے لئے بڑی خوشخبری
دیر لوئر تمیرگرہ میں پہلی بار
👈 نیو پختونخوا سٹوڈنٹ ہاسٹل 👌
1...بہترین عمارت 2...سٹوڈنٹ کے لئے پرسکون ماحول 3...بہترین دینی و تعلیمی ماحول 4...طلبہ کی لئے غیر نصابی سرگرمیاں 5...کھانے پینے کا بہترین نظام 6... پانچ وقت باجماعت نماز و تلاوت 7.... روزانہ درس قرآن... سیکیورٹی کے اعلیٰ اقدامات 8... موٹر سائیکل پارکنگ کی سہولت 9...وائی فائی (DSL) کی سہولت 10...سہولت اور بہترین ماحول 11...مناسب فیس 12....سولر سسٹم کی سہولت
گھر کے باہر گھر جسے ماحول
نیو پختونخوا سٹوڈنٹ ہاسٹل
محمد عثمان ( وارڈن ) 03139392950
ملک محمد رومان شاہ ( ہیلتھ ) 03061999017
محمد بشیر خان 📞 03026633021

ملاکنڈ بورڈ میں پہلے پوزیشن لینی والی کشمالہ خان اور اس کے پورے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو۔
15/08/2022

ملاکنڈ بورڈ میں پہلے پوزیشن لینی والی کشمالہ خان اور اس کے پورے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو۔

صدر انجمن تاجران جناب حاجی انور الدین صاحب کے طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔
12/08/2022

صدر انجمن تاجران جناب حاجی انور الدین صاحب کے طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔

07/08/2022

کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے جو تحریک "عمران ٹاکور" نے شروع کی ھے اور دیر کو بجلی دینے کی بات کی ھے ان درخواست ...
04/08/2022

کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے جو تحریک "عمران ٹاکور" نے شروع کی ھے اور دیر کو بجلی دینے کی بات کی ھے ان درخواست پر کام جاری ھے، عمران ٹاکور جگہ جگہ ان درخواستوں کے پیچھے گھومتا ہے انرجی اینڈ پاور نے P**O اور PESCO کو خط لکھا ھے اور عمران ٹاکور کے خط کا حوالہ بھی دیا ھے کمشنر ملاکنڈ ڈپٹی کمشنر دیر لویر نے بھی اسمیں خطوط لکھے ھیں۔
اللّٰہ تعالٰی عمران ٹاکور کو اس کار خیر میں کامیابی نصیب فرمائے۔۔۔ 🤲 Imran Takur

اعلان فوتگی:سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی والدہ صاحبہ انتقال کر گئی ہے۔ جسکی نماز جنازہ آج شام 5 بجے گورنمن...
26/07/2022

اعلان فوتگی:
سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی والدہ صاحبہ انتقال کر گئی ہے۔ جسکی نماز جنازہ آج شام 5 بجے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گراونڈ زیارت تالاش میں ادا کی جائیگی۔ اللّٰہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت نصیب فرمائیں۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

  تیمرگرہ   سے تعلق رکھنے والے بھائی جیسا دوست قابل فخر نوجوان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جناب   نے یونيورسٹی اف ملاکنڈ سےشع...
20/07/2022

تیمرگرہ سے تعلق رکھنے والے بھائی جیسا دوست قابل فخر نوجوان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جناب نے یونيورسٹی اف ملاکنڈ سےشعبہ میں مکمل کر لیا۔
انہوں نے یہ کامیابی اساتذہ کرام کے محنت اور والدین کے دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔
وائس آف پختونخواہ ٹیم بھائی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔
Asif Iqbal

دیر لوئر کے مرکزی شہر تیمرگرہ میں  ہسپتالوں سے نکلنے والا میڈیکل ویسٹ ابی الودگی ،  ماحولیاتی آلودگی اور بیماریاں پھیلان...
14/07/2022

دیر لوئر کے مرکزی شہر تیمرگرہ میں ہسپتالوں سے نکلنے والا میڈیکل ویسٹ ابی الودگی ، ماحولیاتی آلودگی اور بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگے ہیں، تیمرگرہ شہر میں ہسپتالوں سے روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑے مقدار میں میڈیکل ویسٹ نکلتی ہے لیکن انہیں محفوظ طریقہ ٹھکانے لگانے کے بجائے یا تو ایسے ہی کھلے عام پھینکا جاتا ہے یا انہیں دریائے پنجکوڑہ میں پھینک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف مہلک اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے تو دوسری طرف اس میڈیکل ویسٹ کے وجہ سے دریائے پنجکوڑہ کی پانی سمیت یہاں کا ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے گزارش ہے کہ فوری طور اس میڈیکل ویسٹ کو محفوظ طریقہ ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات اٹھائے اور غفلت میں ملوث ہسپتالوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔۔۔

تالاش خوڑ کے طرف سے عید مبارک۔ تالاش خوڑ کی تعمیر کے لئے قربانی کی کھالیں سابقہ اور موجودہ منتخب نمائندوں کے حجروں میں ج...
09/07/2022

تالاش خوڑ کے طرف سے عید مبارک۔
تالاش خوڑ کی تعمیر کے لئے قربانی کی کھالیں سابقہ اور موجودہ منتخب نمائندوں کے حجروں میں جمع کریں۔۔۔ شکریہ

آج یوم عرفہ ہے، جمعے کی نماز پڑھ کر مندرجہ ذیل چیزیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ اس پاک دن کی برکت سے کسی ایما...
08/07/2022

آج یوم عرفہ ہے، جمعے کی نماز پڑھ کر مندرجہ ذیل چیزیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ اس پاک دن کی برکت سے کسی ایماندار کی ضمیر جاگ جائے۔ اور آس پاس ظلم کے خلاف منہ کھولے، ورنا سب کا ٹھکانہ آپ کو معلوم ہے اور یہ بھی کہ یہ کونسا دن ہے اور اس دن کیا ہوگا ؟
اس پاک وطن کے ساتھ کیا ہو رہا ہے یہ تو سب جانتے ہیں۔ ایماندار اور بے ایمان کا بھی سب کو علم ہے۔ پر سب اپنی مفاد کے لئے کھڑے ہیں۔ اور کہیں چپ ہیں۔
لیکن اس وقت میں صرف اپنے آبائی ضلع دیر کی بات کروں گا۔ اس لئے کچھ چیزیں آپ کے سامنے رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

دیر کے ساتھ جو کچھ ہو رہا۔ کچھ دوست میسیج کر کے بتا دیتے ہیں۔ مجھے قطر میں بیٹھ کر پتا چلتا ہے۔ دیر کی تمام قیادت ، تمام کاروباری شخصیات ، تمام سرکاری افسران، تمام دینی مشران، سول سوسائٹی، اور تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے با اثر شخصیات کو پتا ہے کہ کہاں کیا ہو رہا ہے۔ ذمہ دار اداروں کو پتا ہے کہ کہاں پر کیا ہو رہا ہے۔ کہاں پر کرپشن ہو رہی ہے اور کہاں پر دھوکہ، فریب، رشوت، اقربا پروری، سفارش، چمچہ گیری، پالش گیری، بدمعاشی، کمشن خوری، ملاوٹ، اور چوری ڈاکوں کا بازار گرم ہے۔ لیکن میری زندگی اچھی گذرے اس وجہ سے چپ ہوں یہ سوچ کر سب خاموش ہیں۔
مثال کے طور پر
صرف سرکاری بھرتیوں میں نہیں بلکہ کسی بھی سرکاری بلڈنگ کی تعمیر سے پہلے کونسی زمین کس کے نام خریدنا، کسی نئے سڑک کی منظوری اور تعمیر سے پہلے کونسی زمین کس کے نام خریدنا، کہاں پر کونسی دوکان، پلاٹ، سستے داموں خرید کر حکومت کو مہنگے داموں بیچنا یا اس میں کمشن کھانا، کس ادارے میں کونسی سرٹیفیکیٹ یا سرکاری دستاویزات میں کمشن کھانا، مختلف لائسنس جعلی و اصلی کا غیر قانونی اجراء، کس سرکاری ادارے میں کتنے سرکاری بھرتیوں کی آپس میں بندر بانٹ، کس حکومت میں کونسے پراجیکٹ کی منظوری اور لیکن عملی کام صفر ، اور سرکاری پیسے میں خرد برد، کونسے پراجیکٹ کو کس وقت منظور کرانا اور اس میں کمشن، کونسی سڑک کو کہاں سے گذارنا اور اس کے آس پاس زمین والوں سے بھتہ وصول کرنا، سفارشی کلچر، اقربا پروری۔ مارکیٹوں میں کس قسم کا مال بیچنا اور کتنی ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی، سرکاری افسران کا اپنے اختیارات کی غلط استعمال، اور رشوت خوری، چھوٹے سرکاری ملازمین کو بے جا تنگ کرنا، اور دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر کے ان کا جینا حرام کرنا، سیاسی لوگوں کی چمچہ گیری کر کے غریب مظلوم عوام کے حق پر بندر بانٹ کرنا، حکومت سے زیادہ پیسہ وصول کر کے عوام تک رسائی میں کمشن کھانا، بنیادی حقوق کی فراہمی میں سیاسی کارندوں، چمچوں اور سرکاری دو ٹکے کی ملازمین کی گٹھ جوڑ سے پیسہ بنانا، ٹرانسپورٹ والوں کی مختلف مواقع پر غریب مسافروں سے زیادہ کرایا وصولنا، کالجز یونیورسٹی میں داخلہ کے نام پر طلباء سے پیسے وصول کرنے کے علاوہ لڑکیوں، لڑکوں کو حراساں کرنا، سرکاری کالجز یونیورسٹیوں میں ہاسٹل اور پروفیشنل اداروں کے ہاسٹل میں لڑکیوں کو حراساں کرنا، سرکاری اداروں میں سرکاری ملازم عورتوں کو حراساں کرنا، بلیک میل کرنا، سپورٹس اداروں میں بچوں ، بچیوں کو کھیلنے کا لالچ دے کر بلیک میلنگ وغیرہ، سرکاری اداروں میں عوام کی خدمت سے منہ چھپا کر لمبی چھٹی لے کر پرائیویٹ کام کرنا، کلینک وغیرہ چلانا، سرکاری املاک، سرکاری اداروں سے سامان کو چوری کرنا، سرکاری اداروں میں سے سامان کو نیلام کے نام پر سستا بیچنا اور واپس اپنے لئے استعمال کرنا، اس کے علاوہ زنا کاری ، سود، سمگلنگ، منشیات کا دھندہ عروج پر ہیں، یہ تمام چیزیں ہمارے با اثر شخصیات کو معلوم ہے۔ لیکن ایک دوسرے کی مفادات کی وجہ سے چپ ہیں، سوچتے ہیں کہ اگر میں منہ کھولوں گا تو فلاں ناراض ہو جائے گا وغیرہ وغیرہ، تو میرا سوال یہ ہے کہ انصاف کون کرے گا ؟ آپ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں ! خدا کے لئے روز قیامت کو یاد رکھیں۔ اور نیکی کریں۔
آج یوم عرفہ ہے۔ جمعہ کا دن ہے اس دن روز سزا و جزا ہوگا
قیامت ہوگی۔ اس لئے اللہ سے ڈریں اور اپنے بساط کے مطابق ظلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ اور اپنے آس پاس کو جرائم، گناہوں سے محفوظ بنائیں۔ اللہ تعالٰی ظالم کو اس دنیا میں ایسا رسوا کرے کہ لوگ دیکھے۔ اور مظلوم کی مدد فرمائے۔ اور جو چپ ہیں ان کو بولنے کی استطاعت عطا فرمائے آمین۔
شکریہ
تاجدار یوسفزئی

عید کے لئے پشاور و دیگر شہروں  سے تیمرگرہ آنے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹ والے زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ لہذا ضلعی انتظ...
07/07/2022

عید کے لئے پشاور و دیگر شہروں سے تیمرگرہ آنے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹ والے زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ لہذا ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈی پی او، اور ٹریفک انچارج سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لے اور اضافی کرایہ خوروں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
شکریہ

اپیل بنام تیمرگرہ میڈیکل کالج انتظامیہ:
07/07/2022

اپیل بنام تیمرگرہ میڈیکل کالج انتظامیہ:

 #تیمرگرہڈوپا ایگزیکٹو کونسل ممبر، معروف سوشل ایکیویسٹ جناب آصف اقبال صاحب نے مئیر تحصیل تیمرگرہ جناب مفتی عرفان الدین ص...
07/07/2022

#تیمرگرہ
ڈوپا ایگزیکٹو کونسل ممبر، معروف سوشل ایکیویسٹ جناب آصف اقبال صاحب نے مئیر تحصیل تیمرگرہ جناب مفتی عرفان الدین صاحب کو دفتر میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ڈوپا ورچوئل حجرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دعوت دی جو انہوں نے قبول کی، دیر کیلئے ڈوپا کے کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خبی لیم نے آخر کار اپنے مذہب سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔سوشل میڈیا ش...
06/07/2022

دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خبی لیم نے آخر کار اپنے مذہب سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا شخصیت خبی لیم جنہوں نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم پر ٹک ٹاکر چارلی ڈی امیلیو کو سب سے زیادہ فالو کرنے والے شخص کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا خبی لیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ ایک حافظ قرآن بھی ہیں۔
ایک اطالوی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے خبی لیم نے مذہب کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ ہاں میں مسلمان ہوں، ایک باعمل مسلمان، مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا ہے۔
ینیگال میں پیدا ہونے والے 22 سالہ لیم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب وہ ایک سال کا تھا تو اس کا خاندان اٹلی چلا گیا اور اسے 14 سال کی عمر میں حفظ قرآن کے لیے سینیگال کے ڈاکار کے قریب ایک قرآنی سکول بھیج دیا گیا۔

سلام میرے دیر( تالاش) کے باسیوں اور ماؤں کی تربیت کوعید الاضحی کی چھٹیوں کے سلسلے میں آبائی علاقے، خال دیر لوئر جارہا ہو...
06/07/2022

سلام میرے دیر( تالاش) کے باسیوں اور ماؤں کی تربیت کو

عید الاضحی کی چھٹیوں کے سلسلے میں آبائی علاقے، خال دیر لوئر جارہا ہوں، صبح مون سون کے موسلا دار بارش کی وجہ سے تلاش کے مقام پر صبح سے اب تک (5:30) گاڑیوں کی کلومیٹرز محیط لائنیں لگی ہوئی ہے(تھی) جس کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنسے بچے، بوڑھے، خواتین سب تپتی دھوپ میں مشکلات سے دوچار ہے (تھی)

لیکن میں فخر کرتا ہوں اپنے دیر (تالاش) کے باسیوں پر...
روڈ سے ملحقہ تقریباً ہر دوسرے تیسرے گھر کے سامنے بلکل ٹھنڈا اور صاف پانی کے بڑے بڑے کولر نکال کے رکھے ہوئے ہیں ، کچھ بزرگ بھی خود پانی دیتے رہے...
جوانوں کے علاوہ بالخصوص چھوٹے چھوٹے بچے دوڑتے پھرتے کسی کے ہاتھ میں جگ اور کسی کے ہاتھ میں فریج سے نکالا ہوا ٹھنڈا بوتل خود آکر پانی دیتے رہے...
میں تو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتا ہوں اپنے ان ماؤں اور بزرگوں کی ایسی تربیت دینے پر، کہ اتنی تپتی دھوپ میں اپنے چھوٹے بچوں کو یہ جزبہ سکھایا.

عبداللہ سلطان

جماعت اسلامی کا انتہائی مخلص ترین کارکن جناب حمید اللہ مشوانی صاحب نے آج ثمرباغ بازار میں ایک شاپر اٹھایا تو اس کے اندر ...
05/07/2022

جماعت اسلامی کا انتہائی مخلص ترین کارکن جناب حمید اللہ مشوانی صاحب نے آج ثمرباغ بازار میں ایک شاپر اٹھایا تو اس کے اندر 17 لاکھ 55 ہزار 700 روپے تھے انہوں نے فیس بک پر تصویر شیر کی تو 4 گھنٹے بعد ان کا مالک مل گیا اور اپنا رقم حوالا کر دیا-
جماعت اسلامی کے تربیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Address

Timurgara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Timergara News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Timergara News:

Videos

Share

Category


Other Timurgara media companies

Show All