Itla News

Itla News Breaking news Headline 7/24 across Pakistan

25/10/2024

غلام اللہ درس داد کے نزدیک راجا کریش پلانٹ والوں کی جانب سے غیر قانونی دھماکوں کے نتیجے میں بڑے گڑہے بن گئے جن میں برسات اور جھیلوں کا پانی جمع ہو گیا ان گڑھوں میں جمع پانی کے باعث تین معصوم بچے ڈوب گئے

دیہاتیوں نے موقع پر ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دو معصوم بچیان، بیگم اور مدیحہ بگٹی، پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں

25/10/2024

گھارو مولا مدد کالونی کی رہائشی خواتین مسمات سائرہ زوجہ اللہ ڈنو ملاح تان یا زوجہ نثار ملاح، اور سلمہ زوجہ اللہ ڈنو ملاح نے عوامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ایک بااثر شخص نور خان مری نے ہماری زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ وہ روزانہ ہمیں یہاں سے چلے جانے کی دھمکیاں دیتا ہے

24/10/2024

چیف انجینئرایریگیشن کی نااہلی، کلری بگھاڑ بئراج سے نکلنے والی نہر گھاڑ مسان سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہونے لگا

24/10/2024

جامشورو کی شھزادی دختر محمد رحیم ملاح نے عوامی پریس کلب ٹھٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اعجاز ولد غلام نبی ملاح سے محبت کی شادی کی ہے۔ شھزادی ملاح نے واضع کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباؤ یا زبردستی نہیں ہے۔

14/10/2024

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول جنگ شاہی میں آج سینئر پرنسپل میڈم شاہ پارہ کی زیر نگرانی محفل گیارہویں شریف کی تقریب منعقد کی گئی

13/10/2024

ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی کو عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کی جانب سے شاندار استقبالیہ دیا گیا

11/10/2024

ٹھٹھہ سے موٹر سائیکل چوریاں نہ رک سکیں، ایک اور موٹرسائیکل چوری

11/10/2024

ٹھٹھہ کے علاقے گجو کے مکین محمد شریف عرف راجہ میمن، اکرم میمن، الطاف میمن، یاسر میمن، ایاز میمن، غلام نبی میمن اور دیگر نے کہا کہ یوسی گجو کے چیئرمین لونگ خان جوکہیو اور ضلع کونسل کے ممبر حاجی احمد میمن نے ہمارے کچہی میمن محلے کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے،

21/06/2024

گھارو کے نواحی گاؤں نبن چانڈیو میں گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی

12/06/2024

ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ منور عباس سومرو کا عید کے موقعے پر صفائی ستھرائی سے متعلق اجلاس

10/06/2024

پانی کی کمی اور تمر کے درختوں پر پابندی کے باعث ساحلی پٹی کے اونٹ بھوک سے مرنے پر مجبور ہیں۔

08/06/2024

ایشیا کے عظیم دانشور اور انقلابی مفکر رسول بخش پلیجو کی 6ویں برسی کا عظیم الشان اجتماع جنگشاہی کے قریب رسول بخش پلیجو کی آخری آرام گاہ گوٹھ منگر خان پلیجو میں منعقد ہوا۔

05/06/2024

جنگشاہی میں رسول بخش پلیجو کی آخری آرام گاہ سے جنگشاہی ریلوے اسٹیشن تک عمرہ سموں، شاہین خاصخیلی، کائنات ڈاہیری اور ساجدہ پرھیاڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

04/06/2024

ریٹائرڈ تپیدار نذیر احمد لغاری اپنی اہلیہ زرینہ بلوچ کے ہمراہ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دھابیجی میں اپنا ذاتی پلاٹ ہے جس پر ایک سرکاری ٹیچر فہیم انصاری ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرنا چاہتا ہے

25/05/2024

شہید سينئر صحافی نصراللہ گڈانی کے ناحق خون کے انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب جنگشاہی کے اراکین اور عوام نے آج جنگشاہی پریس کلب پر شدید احتجاج کیا

22/05/2024

ساکرو میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے باعث ایمبولینس کو راستہ نہ ملنے پر 3 سالہ نور علی ولد ممتاز علی جان بحق ہوگیا ہے۔

22/05/2024

میرپورساکرو میں سمیجہ اور کھیرا برادریوں کے درمیان کشیدگی کے باعث کاروبار بند کروادیا گیا۔

21/05/2024

ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑموری کے نواحی گاؤں قابل میرجت کے مکینوں کی جانب سے بگھاڑموری کے مکینوں کے ساتھ ناانصافی پر احتجاج

Address

Thatta
Thatta
73110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Itla News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies