Retra News

Retra News This is a News and Media Agency

تونسہ شریف میں ارجنٹ ڈومیسائل بنوانے کےلیۓ ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
13/11/2022

تونسہ شریف میں ارجنٹ ڈومیسائل بنوانے کےلیۓ ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی خبر غمماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مول...
28/08/2022

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی
خبر غم
ماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی
( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مولوی محمد نواز ملکانی بقضاء الٰہی وفات پا گئے. ان کا نماز جنازہ شام 4 بجے بستی ٹبہ ملکانی کی جنازہ گاہ میں ادا کیا جاۓ گا۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی خبر غمماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مول...
28/08/2022

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی
خبر غم
ماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی
( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مولوی محمد نواز ملکانی بقضاء الٰہی وفات پا گئے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

26/08/2022

ٹبی قیصرانی الرٹ
رودکوہی لتڑا کا سیلابی ریلا نے ٹبی قیصرانی ڈرین کی جانب رخ اختیار کر لیا بستی لدھیچہ کراس تقریباً ایک گھنٹہ بعد پانی ٹبی قیصرانی پہنچ سکتا ہے
لہذا شہری الرٹ رہیں

لبرٹی چوک لاہور میں  تونسہ شریف اور ملحقہ دیہاتوں میں سیلاب زدگان  کی بر وقت امداد کے لیے مظاہرہ۔
21/08/2022

لبرٹی چوک لاہور میں تونسہ شریف اور ملحقہ دیہاتوں میں سیلاب زدگان کی بر وقت امداد کے لیے مظاہرہ۔

18/08/2022

الحمدُ للہ
ریتڑہ شہر
بستی بٹکل, بستی زؤر , بستی ملکانی , بستی فیض آباد, بستی گودر , سانگھی بولانی,بنبھان ناڑی جنوبی مشرقی شہر, پتی والہ مسواہ کا مشرقی علاقہ سارا ,بستی نبی شاہ ,بستی عظیم,نتکانی, اِس وقت تک محفوظ ہیں۔ ڈرین کے پانی میں کمی آچکی ہے۔( اگر ڈرین کا جنوبی کنارہ ٹوٹتا ہے تو ریتڑہ شہر کی ملحقہ آبادیوں کو خطرہ ہو گا)اگر آج رات بارش نہیں ہوتی یا کوئی اور سیلابی ریلا اس پانی میں شامل نہیں ہوتا تو ریتڑہ بلکل خطرہ سے خالی ہو گا۔دعا ہے مالک پاک بہتری والا معاملہ فرمائیں۔
صبح سے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے نیٹورک بھی بند رہے ہیں۔
پردیسی بھائی۔۔ باہر کے دوست پریشان نہ ہوں دعا کرتے رہیں۔

ببی ڈرین ٹوٹ چکی ہے لتڑی اور داؤ موڑ کو خطرہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ محتاط رھیں
18/08/2022

ببی ڈرین ٹوٹ چکی ہے لتڑی اور داؤ موڑ کو خطرہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ محتاط رھیں

ریتڑہ: پیہڑ شہر کو رودکوہی لتڑا کے سیلابی پانی سے بچانے کےلیۓ اڈہ  پیہڑ کے مقام پر بند پلوں کو شہری اپنی مدد آپ کے تحت ک...
18/08/2022

ریتڑہ: پیہڑ شہر کو رودکوہی لتڑا کے سیلابی پانی سے بچانے کےلیۓ اڈہ پیہڑ کے مقام پر بند پلوں کو شہری اپنی مدد آپ کے تحت کھول رہے ہیں یادرہے بٹکل ڈرین کا شمالی جانب پشتہ ٹوٹنے سے سیلابی پانی نے پیہڑ شہر کی جانب رخ اختیار کر لیا ہے

18/08/2022

کلروالہ اپڈیٹ !!!

20 گھر مکمل منہدم
50 گھروں کی دیواریں اور کچے کمرے ختم
کلروالہ ڈرین ختم
2 گھروں کا نام و نشان تک موجود نہیں وہاں سے کم از کم 20 فٹ پانی گزرا__
تا حال ڈرین سے پانی 10 فٹ گزر رہا نشیبی علاقوں کو اب بھی خطرہ
اندازہ 10 کروڑ کی کپاس کی فصل کا نقصان __ میرا کسان رل گیا ہے
پانی صبح 5 بجے کلروالہ ڈرین سے شمال کی جانب 1000 فٹ لمبائی میں 15 فٹ گہرا بہتا رہا

18/08/2022

رودکوہی کنوھاں کے ریلے نے چشمہ کینال کو توڑ کر بستی شاھرو والی کو ڈبو دیا بستی لنگر اور کئی آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ

18/08/2022

ٹبی قیصرانی شہر میں لتڑا رودکوہی کا پانی داخل
ٹبی قیصرانی کی قریبی بستیوں کو بھی خالی کروا لیا گیا

18/08/2022

چرکن
رات گئے ڈرین کا بند ٹوٹ گیا جس سے موضع چنڑ میں سیلاب نے تباہی مچادی

18/08/2022

بستی لعلانی میں دو عورتیں سیلابی پانی بہہ گئیں ایک کی ڈیڈ باڈی مل گئی دوسری کی تلاش جاری

18/08/2022

تازہ ترین ۔ لتڑا رودکوہی ریتڑہ شہر کی طرف بڑھنے لگی

18/08/2022

لتڑا رودکوہی نے بستی دوانی کو تہس نہس کر دیا پوری بستی کو ملیا میٹ کر دیا سیلابی ریلے نے ریتڑہ شہر کا رخ کر لیا

18/08/2022

ریتڑہ کے شہری شہر چھوڑ دیں ریتڑہ ڈرین میں اس وقت تقریباً 20فٹ پانی پہنچ گیا ہے بٹکل ، زؤر ملکانی ، کے مکین گھروں سے نکل جائیں پانی کا بہت بڑا ریلا اس وقت پہنچ چکا ہے جو بہت بڑی بربادی کرے گا

18/08/2022

۔تازہ اپڈیٹ
ٹبی قیصرانی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی بستی بکھڑ،بستی مورانی،بستی گورمانی میں سیلابی پانی داخل،پانی کی رفتار انتہائی تیز

18/08/2022

ریتڑہ
تباہی ہی تباہی لتڑہ رودکوہی نے احمد پور لاشاری کے قریب ریتڑہ ڈرین ٹوٹ گئی حاجی آباد ڈوب گیا بستی زؤر بستی قلی کو شدید خطرہ

17/08/2022

تازہ ترین :
کلر والا۔۔ مکینوں کی نقل مکانی شروع ۔

17/08/2022

تازہ ترین : گانمن والی ڈرائن بند ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل
اللہ پاک اچھائی والا معاملہ فرمآۓ آمین یارب العالمین 🤲

17/08/2022

تازہ موسم حال

مون سون بارش کا حالیہ طاقتور جوشیلا اسپیل جنوبی پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لیے ھوۓ ھے.وقفے وقفے سے موسلادھاربارش جاری....
سندھ اور بلوچستان میں بھی موجودہ سلسلہ وقفے وقفے سےجاری....

بارش کا موجودہ سسٹم کل رات گۓ تک ختم ھوجانے کاامکان ھے.

@بارشوں کا ایک اور نیا سلسلہ 23اگست سے شروع ھونے کاامکان ھے.

17/08/2022

لتڑا رودکوہی بستی دوانی لکھانی بلچانی سے ہوتا ہوا پاڑے والی ڈرین میں داخل ریتڑہ ڈرین میں بھی پانی داخل ہو گیا اگر پانی کی شدت میں اضافہ ہوا تو ریتڑہ شہر سمیت تمام آبادیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

ٹھٹھہ لغاری ڈیم کے مقام پر ڈرین میں پانی داخل ہو گیا اس وقت تقریباً دو فٹ کے قریب پانی چل رہا ہے اور معمول کے مطابق چل ر...
17/08/2022

ٹھٹھہ لغاری ڈیم کے مقام پر ڈرین میں پانی داخل ہو گیا اس وقت تقریباً دو فٹ کے قریب پانی چل رہا ہے اور معمول کے مطابق چل رہا ہے اگر باٹھی رودکوہی پر بارش ہوئی تو پھر علاقہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ٹھٹھہ لغاری ڈیم اس وقت سو فیصد بھرا ہوا ہے
دوسری جانب چشمہ کینال کے مغربی بند کو بھی تیز ہوا اور پانی نقصان پہنچا رہا ہے کسی بھی وقت تشویش ناک صورتحال ہو سکتی ہے لہذا بستی کلروالا کی شرقی حصہ ، بستی گلگلہ ، بستی چھوڑا ، اور سب سے زیادہ ناڑی کے مکین الرٹ رہیں

17/08/2022

تونسہ شریف:ریتڑہ کی نواحی بستی کلر والہ کی ڈرین کی موجودہ صورتحال
فوٹیج:عصمت خان لغاری

17/08/2022

رودکوہی وھوا کوڑا کنفرم خبر 36فٹ کا ایک بہت بڑا ریلا آرہا ھے ۔تمام مضافات کو ہوشیار ہو جائیں ۔

17/08/2022

باجھہ رودکوہی
ابھی کی بارش سے بڑی رودکوہی نکلی ھے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں محتاط رہیں ۔۔

17/08/2022

تازہ ترین:
رودکوہی باٹھی میں طغیانی
باٹھی درہ کراس کچھ دیر بعد ٹھٹھہ لغاری ڈیم میں پانی شامل ہو سکتا ہے

15/08/2022

حسن آباد لڑا/چورکن ڈرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ڈرین کی ناکامی کی بنیادی وجہ محکمہ ایریگیشن ھے مبینہ طور پر obliged ھونے اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے محکمہ ایریگیشن نے سروے میں کھلواڑ کیا اور پانی کی قدرتی گذرگاہ کو چھوڑ کر اپنی مرضی کی جگہ پر کچھ لوگوں کو مبینہ طور پر سہولت پہنچانے کے لئے ڈرین ڈیزائن کی گئی اس پر احتجاج ھوا تو ایس ای ،ایس ڈی او ،سب انجئیر اور دوسرا عملہ موقع پر پہنچا ان سب کو بتایا گیا کہ اس کی قدرتی گذرگاہ سیدھی ھے اور اس قدرتی گزرگاہ کے آگے بند باندھ کر رخ موڑا گیا ھے جس کی وجہ ہزاروں لوگوں اور لاکھوں ایکڑ زمین کا نقصان ھو رھا ھے اور اس وجہ سے ڈرین کی ضرورت پڑ گئی اس لئے ضروری ھے کہ پانی کی قدرتی گذرگاہ پر ڈرین تعمیر کی جائے لیکن ایس ای اور ااس ڈی او اریگیشن اس بات پر اڑ گئے کہ ھم وھاں ڈرین بنائیں گے جہاں اب پانی بہتا ھے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اپنے ضد پر اڑے رھے اور جس کا نقصان اب لوگوں کو برداشت کرنا پڑا اس ڈرین کے ڈیزائن میں خرابی کی وجہ سے آج حسن آباد لڑا کی آبادی شدید خطرات کا شکار ھے اور ایک اور ظلم کیا گیا کہ ابھی ڈرین جہاں سے ٹوٹی ھے وھاں کسی کو مبینہ طور پر فایدہ پہنچانے کے لیے ڈرین کو ٹرن دیا گیا جو بہت بڑی زیادتی تھی اب اتنے بڑے نقصان کا ذمہ دار کون
ھے حکومت اور لوگوں کے اربوں روپے ضائع ہوگئے اس کا مبینہ طور پر ذمہ دار وہ ھے جس نے پانی کی قدرتی گذرگاہ کی بجائے کسی کو مبینہ طور پر فایدہ پہنچانے کےڈرین کےسروے میں کھلواڑ کیا اور شدید احتجاج کے باوجود اس وقت کے ایریگیشن کے افسروں نے اپنی مرضی کی اور حکومت اور لوگوں کے اربوں روپے پانی میں ڈبو دیۓ

15/08/2022

وھوا۔۔ سیلاب متاثرہ خاندانوں میں پکا پکایا کھانے پہچایا جا رہا ھے جو احباب اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہوں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے ورکرز کے پاس اپنے عطیات جمع کرائیں
03336464983

15/08/2022

Breaking News:
سندھ بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے مغربی علاقوں میں مون سون غیر معمولی حد تک ایکٹو ماہ اگست کے آخر تک دو بڑے سسٹم ملک کے جنوبی حصوں کو شدید متاثر کر سکتے ہیں
ڈاکٹر محمد حنیف

Address

13
Taunsa
32100

Telephone

+923371692992

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Retra News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Retra News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Taunsa

Show All