Retra Taunsa News ریتڑہ تونسہ نیوز

Retra Taunsa News ریتڑہ تونسہ نیوز ریتڑہ اور تونسہ شریف کی خبروں کے لیئے ہماری پیج لائک کر?

ظلم کی انتہا گزشتہ رات گدائی ڈیرہ غازی خان کا رہائشی غلام سرور ولد حاجی محمد کمہار فیصل موورز کی بس پر لاہور کی طرف روان...
05/09/2022

ظلم کی انتہا گزشتہ رات گدائی ڈیرہ غازی خان کا رہائشی غلام سرور ولد حاجی محمد کمہار فیصل موورز کی بس پر لاہور کی طرف روانہ ہوا راستے میں اس کی طبیعیت بہت زیادہ خراب ہوگئی ڈرائیور کو کہتے رہے کہ گاڑی روکیں اس نے ایک نہیں سنی اور مسافر وفات پا گیا کمشنر صاحب ان کے اڈے کو سیل کریں اور ڈرائیور پر 302 کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے

کچھ دیر پہلے موبائل کی گھنٹی بجی۔ سکرین پہ احسان صاحب کا نام دیکھا۔ ایک عجیب انجانے خوف میں ڈرتے ہوئے کال اٹینڈ کی۔"السل...
05/09/2022

کچھ دیر پہلے موبائل کی گھنٹی بجی۔ سکرین پہ احسان صاحب کا نام دیکھا۔ ایک عجیب انجانے خوف میں ڈرتے ہوئے کال اٹینڈ کی۔
"السلام علیکم سر! بیٹے ڈسیے تساں خیریت پچھدے رہے ہاؤ سوچے گالھ کر گھناں، سر اللّٰہ دا شکر ہے ہنڑ صحت کافی بہتر ہے""
احسان صاحب کی آواز میں ماشاءاللہ صحت مند زندگی واضح سنائی دے رہی تھی۔ ان کی آواز سن کر جان میں جان ائی۔اللّٰہ کی رحمت سے محنت کش اور قلندر مزاج دوست احسان صاحب رو بہ صحت ہیں۔ ہسپتال سے مکان پہ (لاہور ) آ گئے ہیں۔ پندرہ دن بعد ڈاکٹر صاحب کے ہاں دوبارہ سے چیک اپ ہو گا۔ اللّٰہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے آمین!!!
از قلم سر شبیر لغاری صاحب

05/09/2022

تونسہ شریف میں تیز بارش #تونسہ

ہمارے پیارے استاد محترم احسان اللہ صاحب اس وقت جگر کے عارضے کی وجہ سے لیور اینڈ کڈنی سنٹر بیدیاں روڈ لاہور میں داخل ہیں۔...
04/09/2022

ہمارے پیارے استاد محترم احسان اللہ صاحب اس وقت جگر کے عارضے کی وجہ سے لیور اینڈ کڈنی سنٹر بیدیاں روڈ لاہور میں داخل ہیں۔
تمام احباب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

31/08/2022

ریتڑہ
جامعہ تعلیم القرآن ریتڑہ کی زیر نگرانی
کاظمی چوک پر آج بروز بدھ 3بجےفری میڈیکل کیمپ لگایا جارہا ہے وہاں پر مریضوں کا چیک اپ اور ادویات مفت دی جائیں گی

31/08/2022

ٹبی اور ناڑی میں آج آنے سیلاب زدگان کی مدد کو آنے والے مہمانوں کے ساتھ بدتمیزی کی گی احمدانی میں راشن تک ٹرک سے چھین لیا گیا افسوس ہے یار ہم تونسہ والے ایسے تونہ تھے

30/08/2022

تونسہ بیراج 622095 کیوسک۔
چشمہ 519109 کیوسک
کالا باغ 384649 کیوسک

29/08/2022

عادل کاٹن فیکٹری ناڑی میں ہزاروں کی تعداد میں عوام جن میں عورتیں،مرد، بچے موجود تھے، ان سب کو صبح 7 بجے سے دو بجے تک ذلیل کر کے اتنا انتظار کروا کے محترمہ مریم نواز صاحبہ ناڑی میں سیلاب زدگان کے دکھ ، درد میں شریک ہونے کے لئے آئی تھی ، مگر ناڑی میں توصیف لاشاری کی فاتحہ خوانی کر کے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں! اگر اس طرح کرنا تھا تو عوام کو 6, 7 گھنٹے بٹھا کر ذلیل کرنے کا کیا فائدہ!
مخیر حضرات ، ملک سے بہت سی این جی اوز ، علاقے کی تمام فاؤنڈیشن، ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات ایک کر ان کی خدمت تو پہلے سے ہی کر رہے تھے،
خدارا تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور حکومتی ارکان اسمبلی سے دست بستہ اپیل ہے، اگر وہ ان سیلاب متاثرین کے دکھ ، اور غم کم نہیں کرسکتے ، تو اس طرح ان کو مایوس کر کے ان کے غموں میں اضافہ بھی نہ کریں!

کالج روڈ تونسہ شریف دونوں جانب ریت کی ٹرالیاں ڈالنے سے  روڈ بلاکاے سی صاحب ٹریکٹر ٹرالی والوں کا نوٹس لیں
29/08/2022

کالج روڈ تونسہ شریف

دونوں جانب ریت کی ٹرالیاں ڈالنے سے روڈ بلاک
اے سی صاحب ٹریکٹر ٹرالی والوں کا نوٹس لیں

28/08/2022

ہیڈ تونسہ :- 557906 کیوسک

3PM

High Flood Steady Position

28/08/2022

تحصیل تونسہ شریف
شاہ سلیمان رحمۃ اللہ علیہ کی دھرتی کی بیٹی ڈی بی اے
سکینڈ کے امتحان میں ایک بار پھر نمایاں نمبروں سےکامیاب تونس انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کی ڈی بی اے سکینڈ کی طالب انشرح زینب چھہ کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی خبر غمماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مول...
28/08/2022

ریتڑہ بستی ٹبہ ملکانی
خبر غم
ماسٹر عبدالمجید ملکانی کے والد محترم ،محمد زبیر خان ملکانی
( منیجر پنجاب بنک) کے دادا جان مولوی محمد نواز ملکانی بقضاء الٰہی وفات پا گئے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

28/08/2022

تونسہ بیراج کی ڈسچارج کیپیسٹی سے متعلق وضاحت:-

تونسہ بیراج کی ڈسچارج کیپیسٹی دس لاکھ کیوسک ہے اور ایمرجنسی حالاتوں میں کچھ وقت کے لئے وہ 12 لاکھ کیوسک بھی ڈسچارج کرسکتا ہے•

مگر ہمارے علاقے جو دریا کے نزدیک ہیں وہ اتنا پانی برداشت نہیں کرسکتے.

کسی بھی بیراج کی ڈسچارج کیپیسٹی اس بیراج کے بارے میں ہوتی ہے

28/08/2022

الحمدللہ ۔۔۔ مٹھے والی رودکوہی میں پچھلے 5 گھنٹے سے پھنسے ہوئے دس نوجوانوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے

27/08/2022

*جکھڑامام شاہ بند ٹوٹ گیا ہے😭*

27/08/2022

ضروری اعلان
مٹھے والی تل کے درمیان میں 10جوان رودکوھی میں پھنسے ھوئے ھیں ریسکیو کی اپیل ھے

27/08/2022

تونسہ بیراج:-506000 کیوسک

7PM
High Flood Steady Position

27/08/2022

انشاءالله کل بروز اتوار 28 اگست بستى کوتانى میں سال پیدل تبلیغی جماعتوں کا جوڑ ہو گا، اعمال کا وقت صبح 8 سے 11 بجے ہے ، الله پاک اس مبارک کام کے لیے پورى امت کو قبول فرمائے ، آمین ،،

26/08/2022

اللہ خیرے گا انشاءاللہ اگر دریائے سندھ میں اتنے لاکھ کیوسک پانی اتا بھی ہے جتنا محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی والے بتارہے ہیں تو جو خطرات ہیں وہ ہیڈ پنجنند کے بعد والے علاقے میں زیادہ ہیں جس دن ہیڈ تونسہ پر پانی 548000 کیوسک تھا اس دن کوٹ مٹھن کے مقام پر 6 لاکھ کیوسک سے اوپر پانی تھا کیوں کے ہیڈ پنجنند سے بھی ایک لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ میں شامل ہورہا تھا•
ابھی بھی ہیڈ پنجنند سے 50,000 کیوسک پانی دریائے سندھ میں شامل ہورہا ہے•

"فلڈ وارننگ"⚠️⚡اس وقت تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ہائی لیول کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور اس وقت 513285 کیوسک کا ری...
26/08/2022

"فلڈ وارننگ"⚠️⚡

اس وقت تونسہ کے مقام پر دریائے سندھ میں ہائی لیول کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے اور اس وقت 513285 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جو آگے مزید سیلابی صورتحال کا باعث بننے والا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں میں سوات والا سیلابی ریلا بھی متوقع طور پر دریائے سندھ سے گزرے گا حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ بارشوں کے حوالے سے اپڈیٹس یہ ہیں موجودہ بارشوں کا سسٹم اب کافی حد تک ختم ہو چکا ہے۔

اگلے 24 گھنٹوں کے بعد جنوبی علاقوں میں موسم صاف اور گرم ہو جائے گا..... اور فلحال ستمبر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جنوبی علاقوں میں کسی بھی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں ہے.

26/08/2022

تونسہ بیراج :- 506817 کیوسک

9PM
#تونسہ

ڈیرہ غازی خان سیلاب الرٹ جاری۔۔۔پہلے رودکوہی اب سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے ۔اللہ پاک رحم والا معاملہ عطاء فرما۔آمین
26/08/2022

ڈیرہ غازی خان سیلاب الرٹ جاری۔۔۔
پہلے رودکوہی اب سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے ۔
اللہ پاک رحم والا معاملہ عطاء فرما۔آمین

26/08/2022

ٹبی قیصرانی:
ابھی تک پانی نارمل ہے فی الحال خطرے والی بات نہیں ہے__احباب مطمئن رہیں

دو قومی نظریہ
26/08/2022

دو قومی نظریہ

فلڈ وارننگ جاری۔دریائے سندھ پر اونچے درجے کا سیلاب۔چشمہ اور تونسہ بیراج پر کل دوپہر 12 بجے 7 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا۔...
26/08/2022

فلڈ وارننگ جاری۔دریائے سندھ پر اونچے درجے کا سیلاب۔
چشمہ اور تونسہ بیراج پر
کل دوپہر 12 بجے 7 لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا۔
فلڈ وارننگ سینٹر
#تونسہ

26/08/2022

ٹبی قیصرانی الرٹ
رودکوہی لتڑا کا سیلابی ریلا نے ٹبی قیصرانی ڈرین کی جانب رخ اختیار کر لیا بستی لدھیچہ کراس تقریباً ایک گھنٹہ بعد پانی ٹبی قیصرانی پہنچ سکتا ہے
لہذا شہری الرٹ رہیں
#تونسہ

26/08/2022

دوستو روزانہ آپ کو یہ خبر دینا اچھا نہیں لگتا لیکن آج باٹھی رودکوہی اتنی زیادہ ہے کہ باٹھی قیصرانی کے گھروں میں داخل ہو چکی ہے ۔ بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے آج۔ #تونسہ

26/08/2022

باٹھی قیصرانی کے مقام پر زبردست بارش رودکوہی باٹھی نکل پڑی اس وقت بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری
#تونسہ

26/08/2022

ریتڑہ
دریا سندھ میں پانی میں اضافہ
مورجھنگی بستی لانگ کی طرف بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور بہاو بھی تیز ہو رہا ہے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ
#تونسہ

Address

Taunsa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Retra Taunsa News ریتڑہ تونسہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Taunsa

Show All