TNN Talash News Network تالاش نیوز نیٹورک

TNN Talash News Network تالاش نیوز نیٹورک Follow 123k

12/11/2024

اپیل ۔۔۔!
علاقہ تالاش کے تمام سوشل ایکٹیوسٹ ، قومی اصلاحی جرگہ، یوتھ اصلاحی جرگہ، سماجی کارکنان ، سیاسی رہنما ، اکابرین ، کارکنان اور تمام بااثر افراد سے عاجزانہ اپیل ہے کہ۔۔۔
خدارا تالاش کے تمام مسائل کے حل اور حقوق کیلئے یک سو ہوکر آواز بلند کریں۔
خواہ وہ تعلیمی لحاظ سے ہو ( کالجز وغیرہ) ، صحت کے لحاظ سے ہو ( تالاش کیٹگری سی ہسپتال ، مختلف قصبوں میں ڈسپنسری ،بی ایچ یو وغیرہ)، گنجان آباد بازاروں میں بنک برانچز (مثلاً ناصافہ بازار میں انتہائی اشد ضرورت ہے)۔
ریڑھی اور ٹیلے والوں کیلئے الگ شلٹر بازار ۔وغیرہ
خصوصی طور پر تالاش کو عملی طور پر تحصیل کا درجہ دلوانا۔
تالاش بائی پاس (جو کہ وقت کی اشد ضرورت ہے) کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خصوصی کردار ادا کرنا۔
ٹورسٹ سپاٹس کو ہائی لائٹ کرنا اور ان کو ڈیپارٹمنٹ سے پروموٹ کرنا۔
نشے کی اڈوں اور سپلائرز کو کیفرِ کردار تک پہنچانا، پک نک سپاٹس کی صفائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا،
نوجوانوں کو موٹر سائیکل ون ویلنگ سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ،
نیچر کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرنا ۔(جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنا، آگ لگانے والوں کی نشاندہی اور سزا دلوانا)،
ہر گاؤں اور علاقے کو اپنا سمجھ کر ان کے باسیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کیلئے تگ و دو کرنا۔(خصوصاً پہاڑی علاقہ جات).
منتخب نمائندگان سے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانا (افسوس کہ آج کل تو وہ چند ایک لوگوں کے نمائندے بنے ہوئے ہیں).
اور اس طرح کے تمام وہ مسائل جو ایک عام آدمی کی حسرت ہوتی ہے ، کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،
ورنہ تاریخ بہت ظالم ہے کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
Highlight TNN Talash News Network تالاش نیوز نیٹورک Talash تالاش

😢  😢 : مرحوم  ، کا جواں سال بیٹا اور  ، کا نواسا  ، سعودی عرب روڈ آکسیڈنٹ میں وفات پاچکے ہے۔مرحوم خُباب خان، آصف خان، سی...
06/11/2024

😢 😢
: مرحوم ، کا جواں سال بیٹا اور ، کا نواسا ، سعودی عرب روڈ آکسیڈنٹ میں وفات پاچکے ہے۔
مرحوم خُباب خان، آصف خان، سیف اللہ، کا بھی بھتیجا تھے۔
نمازِ جنازہ کل7 اکتوبر بروز جمعرات بوقت 10:00 بجے زیارت ٹیلی نار ٹاؤر کے قریب آدا کی جائیگی،
وہ ایک ہفتہ پہلے رزق حلال کمانے کے غرض سے سعودی عرب چلا گیا تھا۔
جس کی جسد خاکی آج رات اپنے آبائی گاؤں تالاش مدینہ آباد پہچائی جائیگی۔
اللہ تعالیٰ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام خاندان والوں کو اس بڑی غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔

UBL - United Bank Ltd Askari Bank Limited Allied Bank Limited  Highlight Faysal Bank Limited HBL Dubai Islamic Bank Paki...
03/11/2024

UBL - United Bank Ltd Askari Bank Limited Allied Bank Limited Highlight Faysal Bank Limited HBL Dubai Islamic Bank Pakistan MCB Islamic Bank Talash تالاش

03/11/2024

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے جے یو ائی قیادت کے ساتھ مذاکرات مکمل۔
اگلے چند دنوں میں تیمرگرہ میں باقاعدہ شمولیتی تقریب ہوگی۔

03/11/2024

تالاش میں تجاوزات کے خلاف آپریشن وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

11/10/2024

لوئر دیر
کل 12 اکتوبر کو تمام پرائمری سکول CPD ٹریننگ کی وجہ سے طلباء کیلئے بند رہینگے۔

10/10/2024

اج کل اگر آپ پاسپورٹ بنوانے جائیں تو نارمل پاسپورٹ کا ٹائم آپ کو وہ 4 مہنے بتاتے ہیں۔ اور اوریجنٹ کا ٹائم 45 دن۔ فیس بھی ماشاءاللہ 11200
لیکن جب مجھے رسید ملی تو وہاں پاسپورٹ کی ڈیلوری ڈیٹ 7 دن لکھی تھی
جب میں نے اُس پاسپورٹ کے بندے سے پوچھا کہ یہاں تو اوریجنٹ پاسپورٹ کا ٹائم 7 دن آرہا ہے انہوں نے رسید دیکھ کر پینسل سے تاریخ کے اوپر کاٹا مار دیا۔ اور بولا کہ یہ 40 سے 45 دنوں بعد ملتا ہے۔۔
عجیب غنڈہ گردی ہے یہ۔۔
جس نے پاسپورٹ بنوانا ہے وہ چار مہینے تو انتظار نہیں کرے گا وہ تو کہے گا کہ جلدی ملے تاکہ وہ کہی آپلائی کرے۔ یہ پاسپورٹ والے فیس ارجنٹ کی لے رہے ہیں اور پاسپورٹ نارمل ڈیٹ پر دے رہے ہیں۔ سب بھائی اس کے لیے بھی آواز اٹھائیں۔

چکدرہ کے بعد اب تالاش میں بھی پیس ٹیلی کام انٹرنیٹ سروس نے کام شروع کردیا ، کنکشن کےلۓ رابطہ کریں
09/10/2024

چکدرہ کے بعد اب تالاش میں بھی پیس ٹیلی کام انٹرنیٹ سروس نے کام شروع کردیا ، کنکشن کےلۓ رابطہ کریں

09/10/2024
افسوس ناک خبر ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر دیر کے سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ  اور بھائی عباداللہ دونوں بھائیوں کے بیٹے گھر کی چھت سے ...
08/10/2024

افسوس ناک خبر
ڈی ایچ کیو ہسپتال اپر دیر کے سرجن ڈاکٹر سمیع اللہ اور بھائی عباداللہ دونوں بھائیوں کے بیٹے گھر کی چھت سے گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔۔۔

منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔ ڈی پی او لوئر دیر
07/10/2024

منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔۔
ڈی پی او لوئر دیر

03/10/2024

پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لیں، مظاہرین سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، محسن نقوی

03/10/2024

اگر کسی شخص کا پلائٹ کل اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب ، دوبئی کے لئے ہے تو اسلام آباد موٹر وے کل صبح سے شام تک بند رہےگی وہ اپنے ایجنسی سے رابطہ کریں۔

03/10/2024

دیر لوئر ناسافہ چوک بازار تالاش میں نہ کوئی بینک ہے اور نہ کوئی اے ٹی ایم مشین جبکہ زیارت تالاش میں 6 بینک ہیں۔لوگ ذیادہ تر کاروباری بیرون ملک اور ملازمت پیشہ ہیں مگر کسی بھی بینک والے کو اتنی بڑی ابادی والا علاقہ نظر نہیں ارہا۔لوگوں کو یوٹیلیٹی بلزجمع کرانے اور ATM کیلیے کئ کلومیٹر دور جانا پڑتاہے۔
UBL - United Bank Ltd HBL Allied Bank Limited Dubai Islamic Bank Pakistan Highlight Talash تالاش Askari Bank Limited Faysal Bank Limited MCB Islamic Bank

17/08/2024

مدد کیجٸے۔
تیمرگرہ ہسپتال میں علاقہ تالاش کے ایک کیسرزدہ پیاری بچی کو A پازیٹیو خون کی ضرورت ہے۔
آپ کی وجہ سے کسی خاندان کو مدد اور پھر اطمینان وسکون مل سکتا ہے ۔
آیۓ اپنا حصہ اداکیجٸۓ۔
03449884043 رابطہ کیلۓ

11/08/2024

موجودہ میٹرک کا امتحانی نظام

ایک دور تھا کہ میٹرک میں 850 نمبروں میں سے 550 سے لیکر 600 + نمبر آنا قابلیت کی ضمانت تھا اور ایسے طلبا کا شمار قابل، ذہین اور پڑھنے والوں میں ہوتا تھا۔ ایسے طلبا کی تعداد بھی کافی محدود ہوتی تھی۔ زیادہ تر لوگ سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوتے اور زیادہ تر کے میٹرک میں نمبرز اسکی قابلیت اور محنت کے بل بوتے پر آتے تھے.. جو لوگ بہت محنتی اور قابل ہوتے ان کو 600 سے 650 نمبرز مل جاتے .. مگر آج شاید واقعی تعلیم اس قدر عام ہو چکی ہے.

1100 میں سے 1092 نمبر ز آ رہے ہیں، یعنی اگر اس وقت سے موازنہ کیا جاے تو 850 میں سے 840 نمبرز۔ آج کسی کے 900 سے 800 نمبرز آ جائیں تو کم محسوس ہوتے ہیں بلکہ حقیقت کہیں تو وہ تعلیمی میدان کی دوڑ میں کافی پیچھے رہ جاتا ہے۔

پرانے امتحانات کے نظام میں تمام پرچہ جات میں حصہ موضوعی 75 سے 80 فیصد ہوتا اور یہ نمبرز لینے کیلیے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی اور مکمل سیلیبس پڑھنا پڑتا.. افسوس کہنا پڑ رہا ہے کے 2005 کے ادوار میں محکمہ تعلیم کے ماہر افسروں نے مغربی تعلیی نظام سے متاثر ہو کر ہمارے ایک اچھے تعلیمی نظام کو فرسودہ اور بیہودہ قرار دے کر امتحان کا طریقہ کار موضوعی سے تبدیل کر معروضی کر دیا گیا۔ لمبے تفصیلی سوالات جن سے بچوں کی قابلیت و ذہانت کو پرکھا جاتا تھا کو فضول ترین قرار دے کر انکی جگہ مختصر سوالات، خالی جگہ اور کثیر الانتخابی سوالات کو امتحانی پرچوں میں شامل کیا گیا ، تو پھر صورتحال یہ بن گیئی جہاں بہترین اور مدلل لکھ کر بھی پورے نمبر نہیں آتے تھے وہاں ٹِک لگا کر اور ایک سطر کا رٹایا ہوا جواب لِکھ کر پورے پورے نمبر آنے لگے اور یہیں سے نمبروں کی دوڑ کا آغاز ہوا، جہاں %75 نمبر بھی کافی معلوم ہوتے تھے وہاں %90 بھی ناکافی لگنے لگے.

نئی آنے والی حکومتوں نے بجائے اصلاحات کرنے کے مزید تجربات کیے اور اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ پچھلے سال نہم کے امتحان میں ایک بچی نے 505 میں سے 504 نمبر لے کر سب کے منہ بند کر دئیے۔ 😷😷

میرا یہ ماننا ہے کہ جتنا بھی اچھا لکھ لیا جاے تب بھی بہتری کی گنجائش رہتی ہے، کہاں گئی کوالٹی اور کدھر گئے وہ لوگ جو کوالٹی ایجوکیشن کی بات کرتے تھے۔

ایک زمانے میں اس نئے طریقہ کار کا انتہائی ناقد رہا اور اکثر حلقہ احباب میں اظہار بھی کرتا مگر میں حیران تھا کہ کیوں کوئی اس نظام پر آواز نہیں اُٹھاتا نہ ہی کسی اہل علم، تعلیم فورم پہ اس کے خلاف کوئی تحریک یا اصلاح پیش کی گئی نہ کبھی عدالتوں نے نوٹس لیا کہ ذیادہ نمبر اور تجدیدی امتحانات کا نئی نسل اور معاشرے پہ اچھا اثر نہیں پڑ رہا۔ نمبروں کی یہ دوڑ بچوں کیلیے کسی عذاب سے کم نہیں وہ اپنا بچپن اسکول، ٹیوشن اور گھر میں پڑھائی کے علاوہ کسی بھی قسم کی تفریح، کھیل سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس نظام سے ہمارے بچوں کو صحت کے مسایل ،اور تندرست زندگی گذارنے کیلیے انتہایی ضروری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

گذشتہ دنوں وزیر تعلیم نے بجا کہا ہے کہ 1100 میں سے 1092 نمبر آ کیسے سکتے ہیں، اتنے نمبرز ذہانت کی بنیاد پر نہیں آ سکتے، مطلب تھوڑی فکر رکھنے والے جان سکتے کہ اس نظام مِیں گڑ بڑ ہے رٹے پہ رٹا لگوایا جا رہا ہے، جب اتنے زیادہ نمبرز آئے تھے تو چاہئیے یہ تھا کہ نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے اس بچے کے تمام پرچہ جات کی مختلف ماہرین سے ری مارکنگ کروائی جاتی اور ذمہ داروں کی سرزنش ہوتی

محترم وزیر تعلیم سے گذارش ہے کہ آپ کے پاس اختیار ہے خدارا اس نظام کو بدل کر نئی نسل کو تباہ ہونے سے بچائیے اور آپ اگر یہ ایک کام کر گئے تو تاریخ میں رقم ہو جائیں گے۔۔
یورپ کےسکولوں میں گریڈ سسٹم ہے ۔ ان کے اداروں کا معیار بھی بہت اچھا ہے اور طلباء ذہنی اعتبار سے بھی بہت بہتر ہیں مگر اس کے باوجود کبھی کسی کے تمام مضامین میں A گریڈ نہیں آتے۔

نیز اس نئے نظام نے جو جو قباحتیں پیدا کی ہیں ان میں سے سرفہرست یہ ہے کہ طلبا میں قابلیت، ذہانت اور محنت سے ہٹ کر صرف نمبروں کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، تعلیمی معیار کا رجحان پستی کی طرف ہے، اور بہت سے ذہین و قابل طلبا کیلیے اچھے نمبروں کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں رہا۔

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ دیتے وقت بھی معیار کو نہیں پرکھا جاتا، اسی قسم کا امتحان انٹری ٹسٹ لیا جاتا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے زیادہ تر نمبروں کی دوڑ میں شامل ہو چکے، اور والدین ہی کیا سکول کالج بھی اپنے بچوں کے نمبروں کو برانڈ بنا کر پیش کرتے ہیں اور کم نمبروں والے بچوں کے والدین منھ چھپاتے پھرتے ہیں۔

اس نمبروں کی دوڑ میں علم کا حصول کہیں کھو گیا ہے، طلبا کی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔اس تناظر میں والدین کو چاہئیے کہ مذکورہ تعلیمی ماہرین سے اپیل کریں کہ اگر اچھا نظام نہیں لا سکتے خدارا مزید تجربات کرنے کی بجائے ہمیں پرانا نظام امتحانات ہی لوٹا دو .

Address

Talash

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TNN Talash News Network تالاش نیوز نیٹورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Talash media companies

Show All