Sukkur Press Club

Sukkur Press Club The Sukkur Press Club is a professional organization and business center for journalists
(8)

20/11/2024

سکھر سندہ ہائی کورٹ بار سکھر کے صدر قربان ملانو اور ڈسٹرکٹ بار سکھر کے صدر نوید شاہ نے سکھر پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا ہے کہ نجی انشورنس کمپنی نے سندہ بار کاونسل کے ہزاروں وکلا کے ساتھ فراڈکیا ہے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سندہ انشورنس کمپنی نے سندہ بار کاو¿نسل کے ساتھ معاہدہ کیاتھا انشورنس کمپنی نے ہر وکیل کو دو لاکھ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے کارڈ دیا، انشورنس کارڈ میں ضلعی اور ڈویڑن سطح پر اچھے اسپتال اس میں شامل کیئے گئے تھے لیکن افسوس انشورنس کمپنی کی جانب سے سکھر کے کسی بھی اسپتال کے ساتھ کوئی ایگریمنٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت وکلا اور ان کی فیملیز کو پانچ سال تک مفت میڈیکل سہولت فراہمی کے سلسلے میں سندہ بار کاونسل نے کمپنی کو 12 کروڑ ادا کیئے تھے وکلاء برادری اس فراڈ کے خلاف سی سیکشن تھانے پر مقدمہ درج کرانے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر کے ایک ہزار وکلا سے دو لاکھ فی وکیل وصول کیئے گئے تھے اورسندہ انشورنس کمپنی کے ساتھ اگست 2023 میں معاہدہ کیا گیاتھا اس فراڈ میں سندہ انشورنس کمپنی کے سی او فیصل صدیقی ، منیر احمد خان اور ڈاکٹر کامران ملوث ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ اگر 24 گھنٹوں میں اس فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو پھر وکلا برادری احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ادارے اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

17/11/2024

سکھر سابق رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے بلوچستان کے علاقے قلات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کہا کہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں یہ مطالبہ انہوں نے گذشتہ روز اپنے سکھر دورہ کے موقع پر سکھر پریس کلب میں مولانا عبدالرشید شاہ،سید اکبر شاہ و دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ وہ سندھ میں امن و محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اور ماضی میں بدترین سیلاب کے دوران بھی اپنے سندھی بھائیوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھی عوام نے ہمیشہ بھائی چارے کی مثال قائم کی ہے، اور اس خطے میں محبت اور اتحاد کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہےپریس کانفرنس کے دوران مولانا نے فلسطین کے موجودہ حالات پر بھی بات کی اور کہا کہ پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر دباو¿ ڈالنا ضروری ہے۔مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ یہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کرےآخر میں انہوں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے ناموس صحابہ و اہل بیت بل کو قانونی شکل دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ ملے گا۔ مولانا نے کہا کہ ایک پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

17/11/2024

سکھرجئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک ہی وقت میں قاتل اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ڈرامہ فوری بند کرے ، سندھ دریاءکو بچانے کیلئے سندھ کی عوام پارٹی جھنڈوں ، نظریات ، فرقوں و مذہبی فرق کو چھوڑ کر ایک ہی وقت میں جہدوجہد کرکے میدان میں آئیں ، 24نومبر کو ٹنڈو محمد خان سمیت یکم دسمبر کو عمر کوٹ میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا ، انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے آئے دسمبر میں دریائے سندھ کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی کال دیں، سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر صاحب دریا کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ چولستان، چابہار کینال اور دیگر نہروں کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے بلاول زرداری کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر میں اگر ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو ایوان صدر میں خاموشی کیوں ہے ،اگر ایسا ہے تو سندھ اسمبلی میں چھ کینال کے خلاف بل پاس کراکے احتجاج ریکارڈ کیوں نہیں کرایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خوفناک فیصلہ کیا ہے،مشترکہ مفادات کونسل کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ سندھ کی گیس اور کوئلہ پنجاب استعمال کر رہا ہے یہ 1945 کے پانی کے معاہدے کے بعد کی ترقی ہے اور سندھ کے پانی، گیس، کوئلہ اور دیگر وسائل پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ پنجاب 34 سال سے چشمہ جہلم کینال کے ذریعے سندھ کا پانی چوری کر رہا ہے۔ سندھ مخالف منصوبے بنائے جارہے ہیں، سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے اور جمہوریت کے نام پر سندھ کے ساتھ بڑی ناانصافی ہورہی ہے۔وزیر اعلیٰ بھی خاموش ہیں کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ کیونکہ انہوں نے 26ویں ترمیم کو تباہ کن آئین بنا دیا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت سندھ کے خلاف کیے گئے فیصلوں پر سندھی عوام سے معافی مانگے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے سندھ کی بقا کے خلاف کیے گئے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔درگاہ ہالیجی شریف ، امروٹ شریف ، ببر شریف کے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ سندھ اور دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔جیسا کہ ماضی میں سندھ کے علمائے کرام نے کالاباغ ڈیم کے خلاف کردار ادا کیا تھا، اس موقع پر نذیر احمد شیخ، ایاز حسین بلیدی بھی موجود تھے۔

17/11/2024

سکھر دریائے سندھ پر چھ کینال بنائے جانے کے خلاف جی ڈی اے گرینڈ ڈیمو کرٹیک الائنس کے زیر اہتمام مختلف جماعتوں نے ملٹری روڈ سکھر سے گلوبل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف شدید نعریبازی کی ریلی کی قیادت جی ڈی اے ضلع سکھر صدر فقیر عنایت برڑو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں جی ڈی اے رہنما محمد بچل مہر ارباز عباسی، جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری لیاقت مغل ،ایس یوپی رہنما ماجد ڈنور، سماجی رہنما میر خان مہر، پی ٹی آئی مقامی رہنماءسکندر بلوچ ،محمد اسماعیل سومرو سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماشامل تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ دریائے سندھ پر پنجاب حکومت 6 کینال نئے تیار کرواکہ سندھ کی زمین بنجر کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے دریائے سندھ ہماری زندگی کی ضرورت ہے مذکورہ رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلخصوص پیپلزپارٹی کے حکمران مفافقت والی پالیسی اپنا رہے ہیں لیکن سندھ کا عوام ان حکمرانوں کی ناپاک سوچ سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں اگر دریائے سندھ پر نئے کینال بنائے گئیں تو دمادم مست قلندر ہوگا اور اسکی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی ۔رہنماﺅں نے کہا کہ سندھ کی عوام شدید مخالفت کرتی ہے اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

10/11/2024

سکھر: دریائے سندھ سے ممکنہ طور پر کینال نکالنے کے خلاف احتجاج

سکھر:پ پ شہید بھٹو کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

سکھر: دریائے سندھ سے کینال نکالنے کا مقصد سندھ کو بنجر کرنا ہے،ایڈوکیٹ قربان کلوڑ

سکھر:پنجاب نے آج تک 1991 کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،قربان کلوڑ

سکھر: دریائے سندھ پر پہلہ حق ٹیل کے کاشتکاروں کا ہے،مہتاب شامی

سکھر:سندھ کے وسائل سندھ کے لوگوں پر استعمال ہونے چاہئیں،مہتاب شامی

سکھر:پانی کی تقسیم پر زیادتی برداشت نہیں کریں گے،ڈویژنل آرگنائزر

05/11/2024

سکھرپریس کلب میں یوم یادگار کی تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05/11/2024
04/11/2024

5 نومبر2024بروز منگل دوپہر بارہ بجے سکھر پریس کلب میں عظیم الشان صحافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
“ بچھڑے ہوئے قلم کے مزدوروں کے نام “
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے مشترکہ کاوشوں سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات دہائیوں میں صحافت کے شعبے سے وابسطہ سرخیل مرحومین کی یاد میں تقریب اور ایوارڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔👌✌️✍️🥰🇵🇰


سکھر (.  ) سکھر پولیس کلب میں نصف صدی سے زائد عرصہ کے دورانیہ میں شعبہ صحافت سے وابستہ رھنے والے مرحومین جرنلسٹس کو خراج...
02/11/2024

سکھر (. ) سکھر پولیس کلب میں نصف صدی سے زائد عرصہ کے دورانیہ میں شعبہ صحافت سے وابستہ رھنے والے مرحومین جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 5 نومبر بروز منگل 12 بجے دن یاد گار تقریب ھم نہیں بھولیں گے،منعقد ھوگی، تقریب کو یادگار اور تاریخی بنانے کی تیاریاں بھرپور طور پر جاری ھیں، اس سلسلے میں تشکیل دی جانیوالی مختلف کمیٹیاں کام کر رھی ھیں، تقریب کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر موثر تشہیر کے سلسلے میں سکھر پریس کلب میں میڈیا کمیٹی کا اھم اجلاس میڈیا کمیٹی کے ہیڈ جمیل مغل کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی، ایس یوجے کےصدرامداد بوزدار اور سیکرٹری جنرل احقررضوی نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں تقریب کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر کوریج کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور میڈیا کے تینوں پلیٹ فارمز پر کوریج کے لیے ارکان کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں اس موقع پر صدر سکھر پریس کلب آصف ظہیر لودھی، ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار، سیکرٹری جنرل احقر رضوی، میڈیا کمیٹی کے ہیڈجمیل مغل ، جلال بھیو،فیصل آرائیں،اسحاق کھوسو،جواد شاہ،اظہر دایو،یار محمد سومرو،انس ملک،عدنان شیخ ،عمران شیخ،ناصر جعفری،سکندر چاچڑو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پانچ نومبر بروز منگل کو منعق ھونیوالی تقریب کو تاریخی اور یادگار تقریب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی ایس یوجے کے صدر امداد بوزدار،سیکرٹری جنرل احقر رضوی نےکہا کہ تقریب کی بھرپور کوریج سے ہمارا پیغام دنیا بھر میں جائے گا کہ ہم اپنے مرحوم وشہیدصحافیوں کی صحافیانہ قلمی خدمات کا نہ صرف اعتراف کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم صحافیوں کے اہل خانہ، سیاسی سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کی تقریب میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ان سے مسلسل رابطے کیے جارھے ھیں. تقریب میں مرحومین جرنلسٹس کے لواحقین رشتہ داروں سمیت ریجن بھر کی جرنلسٹس برادری، سیاسی سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور مرحوم جرنلسٹس کو شاندار طور پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گے، انکی صحافیانہ خدمات پر لواحقین کو پریس کلب کیجانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی جائیں گی

سکھر : سکھر پریس کلب میں مرحومین جرنلسٹس کی یاد میں منعقد ھونیوالی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا کمیٹی کا اجلاس ھورھا ھے

01/11/2024

ضروری اطلاع... ناگزیر وجوہات کی بناء پر مرحومین جرنلسٹس کی یاد میں سکھر پریس کلب میں منعقد ھونیوالی تقریب 3 نومبر کے بجائے 5 نومبر بروز منگل 12 بجے دن منعقد ھوگی.... شکریہ
Lala Asad Pathan Saeed Jahan Alias Lala Asad Sukkur Press Club Zaheer Khan Lodhi SSP Amjad Ahmed Shaikh PSP Barrister Arsalan Islam Shaikh Syed Nasir Hussain Shah Syed Kumail Hyder Shah Team Sukkur Syed Murad Ali Shah Syed Kumail Hyder Shah Assistant Commissioner Sukkur Sobia Falak Rao Syed Kumail Hyder Shah Chairman Discrict Counsil Sukkur Lala Shahbaz Pathan Shahzad Tabani Bilawal Bhutto Zardari Mian Shehbaz Sharif Syed Khursheed Ahmed Shah Syed Pir Muhammad Shah, PSP

چلو چلو سکھر پریس کلب چلو5 نومبر2024بروزمنگل دوپہر بارہ بجے سکھر پریس کلب میں عظیم الشان صحافتی تقریب کا اہتمام کیا جا ر...
01/11/2024

چلو چلو سکھر پریس کلب چلو
5 نومبر2024بروزمنگل دوپہر بارہ بجے سکھر پریس کلب میں عظیم الشان صحافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
“ بچھڑے ہوئے قلم کے مزدوروں کے نام “
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے مشترکہ کاوشوں سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات دہائی میں صحافت کے شعبے سے وابسطہ سرخیل مرحومین کی یاد میں تقریب اور ایوارڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔👌✌️✍️🥰🇵🇰
Lala Asad Pathan Saeed Jahan Alias Lala Asad Sukkur Press Club

5 نومبر2024بروزمنگل دوپہر بارہ بجے سکھر پریس کلب میں عظیم الشان صحافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ “ بچھڑے ہوئے قلم ...
31/10/2024

5 نومبر2024بروزمنگل دوپہر بارہ بجے سکھر پریس کلب میں عظیم الشان صحافتی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
“ بچھڑے ہوئے قلم کے مزدوروں کے نام “
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے مشترکہ کاوشوں سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات دہائی میں صحافت کے شعبے سے وابسطہ سرخیل مرحومین کی یاد میں تقریب اور ایوارڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔👌✌️✍️🥰🇵🇰
Lala Asad Pathan
Saeed Jahan Alias Lala Asad
Sukkur Press Club

31/10/2024

ضروری اطلاع... ناگزیر وجوہات کی بناء پر مرحومین جرنلسٹس کی یاد میں سکھر پریس کلب میں منعقد ھونیوالی تقریب 3 نومبر کے بجائے 4 نومبر بروز پیر 12 بجے دن منعقد ھوگی.... شکریہ

✌️چلو چلو سکھر پریس کلب چلو✌️03 نومبر بچھڑے ہوئے ساتھیوں کے نام ہم نہیں بھولیں گے ۔ 👌✍️🤗🇵🇰سکھر پریس کلب سے منسلک سات دہا...
30/10/2024

✌️چلو چلو سکھر پریس کلب چلو✌️
03 نومبر بچھڑے ہوئے ساتھیوں کے نام
ہم نہیں بھولیں گے ۔ 👌✍️🤗🇵🇰
سکھر پریس کلب سے منسلک سات دہائیوں کے وہ قلم کے مزدور ساتھی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ایک دن انکے نام ۔✍️🤗👏👏✌️❤️🥰🇵🇰

چلو چلو سکھر پریس کلب چلو❤️💫ہم نہیں بھولیں گے💫❤️ صحافتی سفر کے بچھڑے ہوئے ساتھیوں کے نام ، سکھر پریس کلب میں 3 نومبر یوم...
30/10/2024

چلو چلو سکھر پریس کلب چلو
❤️💫ہم نہیں بھولیں گے💫❤️
صحافتی سفر کے بچھڑے ہوئے ساتھیوں کے نام ، سکھر پریس کلب میں
3 نومبر یوم یادگار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
゚ Sukkur Press Club Syed Nasir Hussain Shah Barrister Arsalan Islam Shaikh Syed Kumail Hyder Shah Syed Murad Ali Shah Syed Kumail Hyder Shah Team Sukkur Syed Khursheed Ahmed Shah Assistant Commissioner Sukkur Sobia Falak Rao Saeed Jahan Alias Lala Asad Syed Kumail Hyder Shah Chairman Discrict Counsil Sukkur Lala Asad Pathan Bilawal Bhutto Zardari Mian Shehbaz Sharif SSP Amjad Ahmed Shaikh PSP Syed Pir Muhammad Shah, PSP

30/10/2024

سکھر عالمی یوم فالج کے دن کے موقع پر نیرو سرجن ڈاکٹر لال چند سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

28/10/2024

سکھر چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی کی سکھر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس

Address

Press Club Bulevard, Minara Road
Sukkur
65200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sukkur Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sukkur Press Club:

Videos

Share

Category