خبروں پر نظر

خبروں پر نظر Journalist

نمبر PR-179/2024-ISPR آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) نے آج فوجیوں کے ساتھ ...
17/06/2024

نمبر PR-179/2024-ISPR

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) نے آج فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحی منانے کے لیے حاجی پیر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس تہوار کے موقع پر، سی او ایس نے پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، COAS نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی لگن، بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے، "بطور فوجی، ہم ڈیوٹی کے دوران اپنے گھروں اور پیاروں سے دور اس طرح کے تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، اپنے ملک اور ہم وطنوں کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے"۔

IIOJK میں کشمیری عوام کی مقامی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے، COAS نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔

پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔ تاہم، کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا، قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، انشاء اللہ،" COAS نے اختتام کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔

*سکھر*  *پریس ریلیز*  *ڈی آئی جی سکھر جناب سید پیر محمد شاہ صاحب ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب پولیس جوانوں اور دی...
17/06/2024

*سکھر*

*پریس ریلیز*

*ڈی آئی جی سکھر جناب سید پیر محمد شاہ صاحب ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب پولیس جوانوں اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عید الاضحی کی نماز پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی،عید کی نماز کے بعد جوانوں سے عید ملنے کچے پہنچ گئے*

نماز کی ادائیگی کے بعد ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ صاحب اور ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کچے میں ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے عید ملے اور انہیں مبارکباد دی اور مٹایاں پیش کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ پولیس کے تمام سب ڈویژنز خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کیا

انہوں نے کہا ہم سب نے اپنے فرائض کو نبھانے میں اپنی فیملی سے دور عید کی خوشیاں گزاری جن کا ہم کو فخر ہونا چاہیے ہمارے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور اس میں رہنے والوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہماری وجہ سے عوام پرسکون عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں مزید انہوں نے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں

*ترجمان سکھر پولیس*

*لاڑکانہ: 15 جون 2024.**انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس جناب غلام النبی میمن صاحب کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ میر رو...
15/06/2024

*لاڑکانہ: 15 جون 2024.*

*انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس جناب غلام النبی میمن صاحب کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب نے اکائونٹس برانچ اور ویلفیئر برانچ کو متعلقہ DSPs کے ذریعے عیدی کے تحائف لاڑکانہ پولیس کے 190 شہدائے پولیس کے اہلخانہ اور بچوں میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کردئیے.*

جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی ہدایات پر ضلع بھر کے DSP صاحبان نے اپنی سب ڈویژنز کے اندر شہید جوانوں کے گھر جا کر شہداء کے اہلخانہ اور بچوں سے ملاقاتیں کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

افسران نے جناب ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی ہدایات کے مطابق عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے عید کی خرچی اور مٹھائی کے تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر
*ایس ایس پی لاڑکانہ*
*میر روحل خان کھوسو صاحب* نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے شہیدوں کو یاد رکھنا محکمہ پولیس کی روایت رہی ہے اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے شہدائے پولیس کی فیملیز میں عید پیکج تقسیم کیا جا رہا ہے، پولیس کے بہادر سپوتوں/شہیدوں نے قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دے کر محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے ان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں.

شہداء کے لواحقین سے ہر دکھ سکھ میں محکمہ پولیس کھڑا ہے اور رہیگا۔

*ترجمان لاڑکانہ پولیس۔*

*پریس ریلیز**سکھر**مغوی بازیاب**سکھر پولیس کا گدپور کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اہم کامیابی، مغوی بازیا...
15/06/2024

*پریس ریلیز*

*سکھر*

*مغوی بازیاب*

*سکھر پولیس کا گدپور کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اہم کامیابی، مغوی بازیاب*

5 روز قبل تھانہ بائجی شریف کی حدود پنوعاقل انٹر چینج سے اغوا ہونے والے مغوی ذولفقار بھیو کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

اغواء کار ڈاکو مغوی کو گدپور کچے کے علاقے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کاروائی کے نتیجے میں اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے

فرار ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا سرچ آپریشن جاری۔

*ترجمان سکھر پولیس*

*پریس ریلیز**سکھر**عید الضحٰی کے موقع پر سکھر پولیس کی اپنے شہداء کو یاد رکھنے کی روایت برقرار**ایس ایس پی سکھر امجد احم...
15/06/2024

*پریس ریلیز*

*سکھر*

*عید الضحٰی کے موقع پر سکھر پولیس کی اپنے شہداء کو یاد رکھنے کی روایت برقرار*

*ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایات پر ای ایس پی سٹی محمد عثمان کی جانب سے شہداء کے لواحقین میں عیدی چیک کی صورت میں تقسیم*

*انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب*، ڈی آئی جی سکھر جناب سید پیر محمد شاہ صاحب کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پر عید الضحٰی کے موقع پر اپنے شہداء کو یاد رکھنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ای ایس پی سٹی محمد عثمان صاحب نے شہید پولیس آفیسرز و آفیشلز کے لواحقین میں چیک کی صورت میں عیدی بیس بیس ہزار تقسیم کئیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شھدا کے لواحقین کی ہر جائز اور ممکنہ مدد جاری ہے اور رہیگی شہداء فیملیز خود کو تنہا محسوس نہ کریں

اس ضمن میں ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کا مزید کہنا تھا کہ، شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے ہر دکھ میں ہم ان کے ساتھ اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

*ترجمان سکھر پولیس*

سانگھڑ میں اونٹ کے واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا، ایف آئی آر درج، 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار۔  دونوں فریقین (ش...
15/06/2024

سانگھڑ میں اونٹ کے واقعے کا وزیراعلیٰ سندھ نے سخت نوٹس لے لیا، ایف آئی آر درج، 5 ملزمان پہلے ہی گرفتار۔ دونوں فریقین (شکایت کنندہ اور مجرم) کے درمیان سمجھوتہ ہوا لیکن انسان ہونے کے باوجود اسے قبول نہیں کیا گیا اور ایف آئی آر درج کی گئی اور ریاست خود شکایت کنندہ ہے۔

🇭🇹 KAMBER SHAHDADKOT POLICEDated:14-06-2024 تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی رقم (1876150) روپے مبلغ چیکس کی صور...
15/06/2024

🇭🇹 KAMBER SHAHDADKOT POLICE
Dated:14-06-2024

تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انویسٹیگیشن کی رقم (1876150) روپے مبلغ چیکس کی صورت میں تقسیم.

آج ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم صاحب نے اپنے دفتر میں ضلع قمبر شہدادکوٹ کے (23) تفتیشی پولیس افسران میں کیسز کی مد میں خرچ کی گئی رقم اٹھارہ لاکھ چھیہتر ہزار ایک سو پچاس روپے (1876150) مبلغ چیکس کی صورت میں تقسیم کئے۔

کچھ تفتیشی افسران کے نام
انسپیکٹر منور علی بروہی
ایس آئی علی حیدر کلہوڑو
ایس آئی اسد اللہ تونیہ
ایس آئی احمد خان
ایس آئی سکندر علی سوہو
ایس آئی غلام عباس سومرو
ایس آئی رضا محمد تونیہ
اے ایس آئی عبدالجبار
اے ایس آئی نظر حسین چانڈیو
اے ایس آئی محمد عرس ناگراج
اور دوسرے شامل ہیں

ایس ایس پی صاحب نے تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مجرم کو سزا دلانے میں کیسز کی تفتیش بہت اھمیت رکہتی ہے اس لئے کیسز کی تفتیش نہایت ایمانداری اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، کسی بھی مدعی سے کیس کی تفتیش کے دوران کسی بھی قسم کی رقم طلب کی گئی اور شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
PRO TO SSP
KAMBER SHAHDADKOT
MUHAMMAD KALEEM,PSP

15/06/2024
*پریس ریلیز**سکھر**سکھر پولیس کی جانب سے عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل د...
15/06/2024

*پریس ریلیز*

*سکھر*

*سکھر پولیس کی جانب سے عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے*

ضلع بھر کے عیدگاہوں امام بارگاہ مساجد اور تفریح گاہوں میں 1200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے

ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پر ضلع بھر میں عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

ضلع میں مختلف عیدگاہوں, امام بارگاہوں, اور مساجد میں عید نماز کی ادائیگی کے دوران 1200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ عید الضحیٰ کی ادائیگی کے لیے چھوٹے بڑے 230 اجتماعات ہونگے

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید اضافی نفری لگا کر افسران و جوان تعینات کیئے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو امن و امان فراہم کیا جا سکے.

سیکیورٹی پلان پر عمل کرتے ہوئے شہر اور و گرد و نواح کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سخت سنیپ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے

مختلف چوراہوں بازاروں میں پولیس کی پکٹس قائم کردی گئیں

علاقہ ایس ڈی پی اوز تمام پکٹس پہ تعینات جوانوں اور ٹریفک اہلکاروں کی سہی انداز میں فرض ادائیگی کی نگرانی کرینگے

*ترجمان سکھر پولیس*

15/06/2024

بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری گرفتار

*🚔رینج پولیس لاڑکانہ* *13جون 2024.**👍لاڑکانہ رینج پولیس کی شاندارکارکردگی۔**👈چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر (10) مغوی باحفاظت...
15/06/2024

*🚔رینج پولیس لاڑکانہ*
*13جون 2024.*

*👍لاڑکانہ رینج پولیس کی شاندارکارکردگی۔*
*👈چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر (10) مغوی باحفاظت بازیاب۔*

*ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ*
*جناب ناصر آفتاب صاحب*
*کی سربراہی میں لاڑکانہ رینج پولیس کو ملنے والی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔*

👈چوبیس (24) گھنٹوں کے اندر پولیس نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے *(10)* مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

👈ڈسٹرکٹ کشمور سے بازیاب ہونے والوں میں احمدان جعفری, غلام شبیر لاشاری,نواب احمد بہلکانی, ارشاد بروھی, میر حسن بروھی, شاہ مراد جعفری اور واحد بخش جکھرو, محمد رحیم جکھرو,اویس احمد دستی کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا ہے۔
👈دوسری طرف
ڈسٹرکٹ جیکب آباد سے عطا حسین برڑو کو بھی باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

*جناب ڈی آٸی جی پی صاحب لاڑکانہ نے کہا کہ دوسرے مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہیگا۔*
*✍️ترجمان رینج پولیس لاڑکانہ*

‏پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمینئی قیمت 258 روپے 14 پیسے ڈیزل 2 روپے 33 پیسے سستا
15/06/2024

‏پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی
نئی قیمت 258 روپے 14 پیسے
ڈیزل 2 روپے 33 پیسے سستا

کراچی (15 جون): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں تغیانی خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر دو ...
15/06/2024

کراچی (15 جون):

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سمندری لہروں میں تغیانی خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے پابندی عائد کردی, قلم 144 نافذ

کے ایم سی نے خط لکھ کر کمشنر کو آگاہ کیا کہ کراچی میں ساحل سمندر کے قریب بڑی اور خطرناک لہریں بن رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندر میں نہانے والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

کمشنر کراچی نے کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سمندر میں نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

پابندی کا اطلاق کینپ بیچ, مبارک ولیج اور سونیرہ بیچ پر 13 اگست تک ہوگا, نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ پولیس ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس داخل کرنے کے اختیارات دے دئے گئے
ٹکرز/ہینڈآؤٹ (سعید میمن)

14/06/2024

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی عوام کو حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے بتایاکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 258.16 ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

طواف کے بعد لاکھوں عازمین مناسک حج کیلئے منیٰ پہنچ گئے
14/06/2024

طواف کے بعد لاکھوں عازمین مناسک حج کیلئے منیٰ پہنچ گئے

⚠️ سندھ بجٹ 25-2024 | 🔆 حکومت سندھ نے گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ، گریڈ 7 سے 16 تک کے ملاز...
14/06/2024

⚠️ سندھ بجٹ 25-2024 | 🔆 حکومت سندھ نے گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ، گریڈ 7 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے جبکہ مزدور کی کم سے کم ماہانہ اُجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

*سکھر 14 جون 2024:* کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات پر کمشنر آفس میں متعلقہ حکام کے ساتھ...
14/06/2024

*سکھر 14 جون 2024:*

کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات پر کمشنر آفس میں متعلقہ حکام کے ساتھ *M-6 موٹروے (سکھر حیدرآباد)* پر ایک اہم میٹنگ کی۔

انہوں نے پراجیکٹ کی قومی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ محکمہ ریونیو کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ اس پراجیکٹ کو تیز کیا جا سکے۔
کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ زمینداروں کے ساتھ معاوضے اور نقصان کے دعووں کو فوری طور پر حل کریں اور چیف سیکرٹری کو مزید کارروائی کے لیے رپورٹ پیش کریں۔

مزید، انہوں نے روہڑی، خیرپور، کنگری اور سوبھوڈیرو میں زمین کے مسائل کو دو سے تین ماہ میں حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوامی فائدے کے لیے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں اراضی کے مسائل پر بریفنگ دی۔

14/06/2024

سکر پوليس کان فرار ٿيل ڌاڙيل خيرو تيغاڻي پنھنجن ٺڪاڻن تي پھچي ساٿين سان گڏ سڀ کان پهريان ويڊيو ڀري

سندھ بجٹ 25-2024سندھ حکومت نئے مالی سال کے تین ٹریلین (3.056) روپے کے بجٹ کا تیسرا حصہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی، وزیر...
14/06/2024

سندھ بجٹ 25-2024

سندھ حکومت نئے مالی سال کے تین ٹریلین (3.056) روپے کے بجٹ کا تیسرا حصہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (14 جون): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو آئندہ مالی سال 25-2024کیلئے 3.056 ٹریلین روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد تک بڑے پیمانے پر اضافے اور 959 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی تجاویز پیش کی گئی جوکہ اخراجات کا 31 فیصد بنتا ہے۔ متوازن بجٹ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور غریبوں کیلئے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے۔ صوبے کی کل متوقع آمدنی تین ٹریلین روپے ہے جسکی اکثریت وفاقی منتقلی 62 فیصد اوراس کے بعد صوبائی وصولیاں 22 فیصد پر مبنی ہیں اسکے علاوہ بقیہ وصولیاں 22 ارب روپے کی کرنٹ کیپٹل ، 334 ارب روپے کی غیر ملکی پراجیکٹ امداد، 77 ارب روپے کی PSDP ودیگر وفاقی گرانٹس، 6 ارب روپے کی غیر ملکی گرانٹس اور 55 ارب روپے کیری اوور کیش بیلنس کے ذریعے ہیں ۔ 662 ارب روپے کی صوبائی وصولیوں میں 350 ارب روپے کی سروسز پر سیلز ٹیکس، 269 ارب روپے کے جی ایس ٹی کے علاوہ ٹیکس اور 42.9 ارب روپے کی صوبائی نان ٹیکس وصولیاں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سند ھ نے فنڈز مختص سے متعلق بتایا کہ 63 فیصد یعنی 1.9 ٹریلین روپے کرنٹ ریونیو کی طرف جاتا ہے، 6 فیصد یعنی 184 ارب روپے کرنٹ کیپٹل کیلئے اور بقیہ 31 فیصد یعنی 959 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کیلئے رکھے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ تنخواہوں کا سب سے بڑا حصہ 38 فیصد ہے، اس کے بعد مختلف پروگراموں کیلئے گرانٹس 27 فیصد ہیں۔ غیر تنخواہ کے اخراجات 21 فیصد جوکہ آپریشنل اخراجات، منتقلی، سود کی ادائیگی اور دیگر پر مشتمل ہیں۔ ملازمین کی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے فوائد موجودہ اخراجات کے 14 فیصد بنتا ہے ۔ کرنٹ کیپٹل اخراجات میں 42 ارب روپے کی بجٹ کی رقم قرضوں اور دیگر کی ادائیگی کیلئے جبکہ 142.5 ارب روپے سرکاری سرمایہ کاری کیلئے شامل ہے۔ ترقیاتی اخراجات میں صوبائی اے ڈی پی شامل ہے جس میں 493 ارب روپے کی فارن پراجیکٹ اسسٹنس، 334 ارب روپے کی فارن پراجیکٹ اسسٹنس، 77 ارب روپے کی PSDP کے ذریعے دیگر وفاقی گرانٹس اور 55 ارب روپے کی ڈسٹرکٹ ADP شامل ہیں۔مختص شدہ رقم: سندھ کے صوبائی بجٹ میں سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ تعلیم کو سب سے زیادہ 519 ارب روپے ملتے ہیں جس میں 459 ارب روپے موجودہ آمدنی کے اخراجات کیلئے مختص ہیں۔ صحت کیلئے334 ارب روپے ہے جس میں 302 ارب روپے موجودہ اخراجات کیلئے مختص ہیں۔ لوکل گورنمنٹ 329 ارب روپے کے مجوزہ بجٹ کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے۔آئندہ مالی سال 25-2024میں مقامی کونسلوں کا بجٹ 121 ارب روپے سے بڑھا کر 160 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ بجٹ میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے اہم شعبوں کیلئے بھی بڑے وسائل مختص کیے گئے ہیں جن میں زراعت کیلئے 58 ارب روپے (موجودہ اخراجات کیلئے 32 ارب روپے کے ساتھ)، توانائی کیلئے 77 ارب روپے (جاری اخراجات کیلئے 62 ارب روپے کے ساتھ)، آبپاشی کیلئے 94 ارب روپے (موجودہ اخراجات کیلئے 36 ارب روپے کے ساتھ) ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 30 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ کیلئے 56 ارب روپے،ورکس اینڈ سروسز کیلئے 86 ارب روپے، ایس جی اینڈ سی ڈی کیلئے 153 ارب روپے اور داخلہ کیلئے 194 ارب روپےشامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت، بلدیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی پر یہ توجہ سندھ کے عوام کی طویل مدتی ترقی اور بہبود کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ریلیف اقدامات: وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی طرف سے پیش کیا گیا سندھ کا صوبائی بجٹ سماجی اور معاشی بہبود بالخصوس حالیہ سیلاب کو ترجیح دیتا ہے ۔اس جامع نقطہ نظر میں کئی اہم امدادی اقدامات شامل ہیں: تنخواہ میں 22-30 فیصد اضافہ اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کم از کم اجرت میں 37,000 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔34.9 ارب روپے سماجی سرمایہ کاری کیلئے رکھے ہیں جو متوسط آبادی کی براہ راست مدد فراہم کرے گی۔ بجٹ میں شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے 116 ارب سبسڈی پروگرام شامل ہیں۔ محفوظ پناہ گاہ کیلئے ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 25 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ نئے اقدامات: سندھ کے صوبائی بجٹ میں فوری امدادی اقدامات کیلئے پروگرامز شروع کئے ہیں،کئی نئے اقدامات صوبے کی معیشت کی طویل مدتی ترقی اور سماجی بہبود کیلئے ہیں: ہاری کارڈ کے تحت آٹھ ارب روپے مختص کرنے سے 12 ملین کسانوں کو مالی مدد ملے گی جس سے سندھ کی زرعی ریڑھ کی ہڈی کو تقویت ملے گی۔ ملیر ایکسپریس وے کے ساتھ کورنگی میں ایک کمپاؤنڈ کے اندر تعلیم، بحالی، تربیت، رہائش، طبی خدمات، تفریح اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک انکلیوو کمپلیکس بنانے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پولیس میں پہلی بار 485 پولیس اسٹیشن کیلئے مخصوص بجٹ مختص کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے پیٹرول، مرمتی کام اور کمیونٹیز کی خدمت کیلئے روزانہ کے اخراجات کو پورا کر سکیں۔ سولرائزیشن کیلئے پانچ سالوں کے تحت 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جس کا مقصد سولر ہوم سسٹم کی تقسیم اور توانائی تک رسائی کو فروغ دینا ہے۔ کراچی کو پانی فراہم کرنے کیلئے ایک حب کینال جیسی نئی نہر کی تعمیر کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ مزدور کارڈ کے تحت 5 ارب روپے کا فلاحی پروگرام سندھ میں مزدوروں کو مدد فراہم کرے گا۔ غریبوں کیلئے اقدامات: سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بجٹ میں زراعت کیلئے 11 ارب روپے، سماجی تحفظ کیلئے 12 ارب روپے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کیلئے 3.2 ارب روپے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کیلئے 2 ارب روپے اور ڈی ای پی ڈی(DEFD) کیلئے 1.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ . امداد /گرانٹس: سندھ کے صوبائی بجٹ میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کیلئے اہم گرانٹس کے ذریعے انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ہے۔ بڑی گرانٹس کی کل رقم 190 ارب روپے ہے جس میں 35 ارب روپے بالخصوص سندھ بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ گرانٹس بڑے ہسپتالوں اور طبی اداروں جیسے SIUT، NICVD، انڈس ہسپتال، SICHN اور ٹراما سینٹرز کو بھی سپورٹ کریں گے۔ اس ٹارگٹڈ فنڈنگ کا مقصد تعلیمی اداروں کو مضبوط کرنا اور سندھ کے لوگوں کیلئے صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

14/06/2024

سنڌ حڪومت پاران گريڊ هڪ کان 6 هين تائين 30 سيڪڙو، گريڊ 7 کان 16 تائي 25 سيڪڙو ۽ گريڊ17 کان 22 تائين 22 سيڪڙو واڌ جو اعلان

ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا دارالامان کا دورہ، ڈی سی سکھر نے عیدالاضحیٰ کے حو...
14/06/2024

ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا دارالامان کا دورہ، ڈی سی سکھر نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے دارالامان میں مقیم بے گھر خواتین اور ان کے بچوں میں عید تحائف چوڑیاں، مہندی اور نئے کپڑے بھی تقسیم کئے،

ڈی سی سکھر نے دارالامان انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں موجود بے گھر خواتین و بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، ضلعی انتظامیہ خواتین و بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے، دارالامان کے ساتھ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا، افسران نے مزید کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کا مقصد ان خواتین کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، یہ خواتین معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے ان کا بھی عید کی خوشیوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ دوسرے لوگوں کا ہے،

*پریس ریلیز**پولیس مقابلہ**سکھر پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک**تھانہ تماچانی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، دو ڈا...
14/06/2024

*پریس ریلیز*

*پولیس مقابلہ*

*سکھر پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک*

*تھانہ تماچانی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد، ساتھی فرار*

ڈاکو واردات کے ارادے سے کھڑے تھے پولیس معمول کے مطابق گشت کررہی تھی کے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی

پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکووں کی شناخت *گل بھار جتوئی* اور *مسرور عرف ہیرو جتوئی* کے نام سے ہوئی

ہلاک ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں ملوث تھے۔

ہلاک ڈاکووں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے

*ترجمان سکھر پولیس*

*دوسرا پولیس مقابلہ**سکھر*   *سکھر پولیس مقابلہ* *تھانہ روہڑی کے حدود کسٹم ناکہ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  ...
14/06/2024

*دوسرا پولیس مقابلہ*

*سکھر*

*سکھر پولیس مقابلہ*

*تھانہ روہڑی کے حدود کسٹم ناکہ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ساتھی فرار*

زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *شہزاد شیخ* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد

زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

*ترجمان سکھر پولیس*

*سکھر* *سکھر پولیس مقابلہ* *تھانہ سائیٹ ایریا کے حدود گوٹھ میاداد لنک روڈ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  مقابلہ...
14/06/2024

*سکھر*

*سکھر پولیس مقابلہ*

*تھانہ سائیٹ ایریا کے حدود گوٹھ میاداد لنک روڈ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ساتھی فرار*

زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *علی شیر میرانی* کے نام سے ہوئی

زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد

زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

*ترجمان سکھر پولیس*

عید الضحی کے موقع پر سندھ حکومت نے ٣ دن (پیر منگل بدھ) چھٹیوں کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن جاری
13/06/2024

عید الضحی کے موقع پر سندھ حکومت نے ٣ دن (پیر منگل بدھ) چھٹیوں کا اعلان کردیا نوٹیفکیشن جاری

*پریس ریلیز**سکھر**ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پہ سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ج...
13/06/2024

*پریس ریلیز*

*سکھر*

*ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پہ سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ 12 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*

🚓 *GOOD WORK DONE BY PANO AKIL POLICE* 🚔

👈 ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل کا حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائیاں،شراب کی بوتلیں سمیت 02 ملزمان گرفتار۔

👈 ملزمان کے قبضے سے 12 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔

👈 گرفتار ملزمان میں علی رضا اور نیرنجن کمار شامل۔

🚓 *GOOD WORK DONE BY ABAD POLICE* 🚔

👈 ایس ایچ او تھانہ آباد کا حدود میں مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 06 ملزمان گرفتار۔

👈 چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر اقسام کی گیمز، موبائل فون اور نقد برآمد کیا گیا۔

👈 گرفتار ملزمان میں ندیم احمد، غلام علی، محمد قاسم، اختیار، ایان علی اور مٹارام شامل۔

🚓 *GOOD WORK DONE BY SANGI POLICE* 🚔

👈 ایس ایچ او تھانہ سانگی کا حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی، منشیات چرس سمیت ملزم گرفتار۔

👈 گرفتار ملزم نوشاد مھر کے قبضے سے 1150 گرام چرس برآمد کیا گیا۔

🚓 *GOOD WORK DONE BY B SECTION POLICE* 🚔

👈 ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا مخفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کارروائی، آکڑا پرچی اڈے پر چھاپے کے دوران 03 ملزمان گرفتار۔

👈 گرفتار ملزمان کے قبضے آکڑا پرچی بکس، موبائل فون اور نقد برآمد کی گئی۔

👈 گرفتار ملزمان میں عبداللہ میمن اور دیگر شامل۔

*ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کا پولیس پارٹی کی بہتر کاروائی پہ شاباش کا پیغام سمیت مزید کاروائیاں تیز کرنے کا احکامات جاری*

*ترجمان سکھر پولیس*

گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں  25 فیصد اضافہ کيا جائے گا۔ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی ...
12/06/2024

گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کيا جائے گا۔

گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے کی تجويز.

پينشن ميں 15 فيصد اضافہ ہوگا

کم سے کم اجرت 37 ہزار کی جائے گی.

اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا ڈرگ انسپکٹر شفق چاچڑ کے ہمراہ کوئنس روڈ پر واقع مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے ،ایک...
12/06/2024

اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا ڈرگ انسپکٹر شفق چاچڑ کے ہمراہ کوئنس روڈ پر واقع مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے ،ایکسپائر و غیر رجسٹرڈ انڈین ادویات برآمد ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد اور کئی میڈیکل اسٹورز سیل کردئیے،

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران میڈیکل اسٹورز پر تمام ادویات کا جائزہ لیا اس دوران دو سے تین سال پرانی ایکسپائر اور غیر رجسٹرڈ ادویات ملنے پر میڈیکل اسٹورز مالکان پر بھارے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ کئی میڈیکل اسٹورز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا جبکہ بہترین سہولیات میسر ہونے اور گرمی کے حوالے سے ادویات کا ٹیمپریچر برقرار رکھنے پر کئی میڈیکل اسٹورز مالکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو بھی سراہا،

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر معیاری،ایکسپائر اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دینگے، تمام میڈیکل اسٹورز مالکان قانون کی پاسداری کریں اور انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ دکانیں بھی سیل کی جائیں گی،

*پریس ریلیز**سکھر پولیس**ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد ...
12/06/2024

*پریس ریلیز*

*سکھر پولیس*

*ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 15 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*

*🚔 GOOD WORK DONE BY A SECTION POLICE 🚓*

👈 ایس ایچ او تھانہ ای سیکشن کا مغفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کاروائیاں، جوا اڈوں پر چھاپے کے دوران 08 ملزمان گرفتار۔

👈 جوا چھاپے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس ، جوا کی دیگر دیگر اقسام کی گیمز و نقدی برآمد۔

👈 گرفتار ملزمان میں ریحان، منور، اکرم شیخ، اسلم، صحبت، فرید، عرفان، اور عامر شامل۔

*🚔 GOOD WORK DONE BY NEWPIND POLICE 🚓*

👈 ایس ایچ او تھانہ نیو پنڈ کا مغفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کاروائیاں، جوا اڈوں پر چھاپے کے دوران 06 ملزمان گرفتار۔

👈 چھاپے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر دیگر اقسام کی گیمز و نقدی برآمد۔

👈 گرفتار ملزمان میں دائود پٹھان، اصغر میرانی اور دیگر شامل۔

*🚔 GOOD WORK DONE BY B SECTION POLICE 🚓*

👈 ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا مغفی اطلاع پہ حدود میں کامیاب کاروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 01 ملزم گرفتار۔

👈 چھاپے دوران ملزم مقیم احمد کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر دیگر اقسام کی گیمز و نقدی برآمد۔

*ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کا پولیس پارٹی کی بہتر کاروائی پہ شاباش کا پیغام سمیت مزید کاروائیاں تیز کرنے کا احکامات جاری*

*ترجمان سکھر پولیس*

Address

Sukkur
65200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خبروں پر نظر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Sukkur

Show All