Alp Arslan Sesan 2

Alp Arslan Sesan 2 Historic Turkish Series

11/12/2023
29/12/2022

Osman Season 4 Episode 111 Trelar 1 With Urdu Subtitles ⚔️ 🔥

26/11/2022

*خیرالدین سمندروں پر حکومت کرنے کیلئے تیار ہے😍❤*
*باربروسہ سیزن 2 کا پہلا دھماکے دار پرومو ملاحظہ فرمائیں🔥🔥*
*مکمل قسط اردو ترجمہ کے ساتھ
Barbarossa Sesan 2 Episode 1 Trelar 1 With Urdu Subtitles

24/11/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 106 Trelar 1 Urdu subtitles

23/11/2022

سلجوکی سلطان محمد الپ ارسلان
کی عظیم جنگ پر بنائی گئی فلم ملازگرت 1071
اس فلم میں سلطان الپ ارسلان کا رول ترگت الپ ادا کرے گا
فلم کا ٹریلر ملاحظہ کیجیے ..🔥❤Alp Arslan Sesan 2

21/11/2022

Kurulus Osman Episode 105 Trailer 2 Urdu Subtitles

17/11/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 105 Trelar 1 With Urdu Subtitles osman season 4 episode 105 Trelar 1

15/11/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 104 Trelar 2 Urdu Subtitles osman season 4 episode 104 trelar 2

کونور الپ کی اصل تاریخ:⚔️❤️⚔️ کونور الپ عثمان اول اور اورحان کے جنگجوؤں میں سے ایک تھے۔ کونور الپ ان ابتدائی کمانڈروں می...
13/11/2022

کونور الپ کی اصل تاریخ:⚔️❤️⚔️

کونور الپ عثمان اول اور اورحان کے جنگجوؤں میں سے ایک تھے۔ کونور الپ ان ابتدائی کمانڈروں میں سے تھے جنہوں نے عثمانی ریاست کے قیام میں خدمات انجام دیں۔😍

1300 سے جب عثمان غازی اول نے بازنطینیوں کے خلاف جدوجہد شروع کی تو کونور الپ بھی اپنے ساتھی سپاہیوں کے ساتھ موجود تھے، جن میں اکچا کوجا، سامسا چاووش، آیکت الپ اور عبدالرحمن غازی شامل ہیں۔

چونکہ اورحان غازی نے فوجی انتظامیہ سنبھالی جب کہ ان کے والد ابھی زندہ تھے، انہوں نے کونور الپ کو بحیرہ اسود کی طرف خطے پر قبضہ کرنے کے لیے بھیجا۔ کونور الپ نے اکیازی، مدرنو، ساکاریا اور میلن بیسن کو فتح کیا۔

عاشق پاشازادے کے مطابق، انہوں نے اورحان کے حکم پر عبدالرحمن غازی کی مدد سے ایدوس قلعہ فتح کیا۔ 1321 میں، مدنیا کو مارمارا کے سمندر پر قبضہ کر لیا گیا، جو برسا کی بندرگاہ تھی۔ اس کے بعد اورحان نے برسا فتح کرنے سے پہلے کونور الپ کے تحت مغربی بحیرہ اسود کے ساحل کی طرف ایک کالم بھیجا۔ 1323 میں، پروسیاس ایڈ ہائپیم شہر کو عثمان غازی (r. c. 1299–1323/4) نے بازنطینی سلطنت سے فتح کر لیا۔ عثمان غازی نے شہر کا کنٹرول اپنے کمانڈر کونور الپ کے حوالے کر دیا💟
⚔️ Copied⚔️

ایک طرف تو عثمان بے نے کومرل الابدال کے ذریعے اولوف کے ٹھکانے اور بادشاہ کی بدعہدی کا بھی پتا چلا لیا تو دوسری طرف عثمان...
06/11/2022

ایک طرف تو عثمان بے نے کومرل الابدال کے ذریعے اولوف کے ٹھکانے اور بادشاہ کی بدعہدی کا بھی پتا چلا لیا تو دوسری طرف عثمان کی جو سب سے بڑی پریشانی تھی کہ اولوف کس کے ماتحت ہے!اور کس کے لیے کام کر رہا ہے! کانتا کوزینوس کی ہوا ٹائٹ کر کے اور اسے ڈرا دھمکا کے اس کے منہ سے اگلوا دیا کہ اولوف کانتاکوزینوس کا وفادار ہے۔جس سے واضح ہو گیا کہ سارے حملوں کے پیچھے اور تخت کی جنگ میں کانتاکوزینوس ہی ملوث ہے۔
اب سارے دشمن واضح ہو چکے ہیں ہدف بھی معلوم ہو چکا ہے۔ ڈرامہ اب پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ ہوگا اور عثمان بے اپنی ذہانت کے ساتھ اوکتم بے کو بھی بےگناہ ثابت کرائیں گے۔
اب شدت سے انتظار ہے اگلی قسط کا۔۔۔۔
یہ سیریز بہت ہی سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گی

31/10/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 103 Trailer 2 With Urdu Subtitles

27/10/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 5 Trelar 1 With Urdu Subtitles

مخلص اور جانثار باپ کے مخلص اور جانثار بیٹے نے مکمل ذمہ داری مسلسل جدوجہد کے ساتھ بغیر رُکے باپ کے مشن کو آگے بڑھایا اور...
23/10/2022

مخلص اور جانثار باپ کے مخلص اور جانثار بیٹے نے مکمل ذمہ داری مسلسل جدوجہد کے ساتھ بغیر رُکے باپ کے مشن کو آگے بڑھایا اور دشمن کے دلوں میں رعب و دبدبے کا خنجر گھونپا اور ایک لمحے کے لیے بھی اپنے والد کے رستے سے پیچھے نہیں ہٹا ہر طرح کی قربانی پیش کی یہاں تک کہ سرخ سفید عثمان کو مسلسل گھڑ سواری اور کڑی دھوپوں میں جنگ کرنے کی وجہ سے کارا عثمان کہا جانے لگا۔۔
دشمن تو عثمان کا تب بھی کچھ نہ بگاڑ سکے۔اور اب بھی اس کے نام سے خوفزدہ ہیں۔۔۔۔لیکن ہاں۔۔۔۔ آٹھ سو سال بعد پیدا ہونے والے ذہنی غلام مسلمان اس کی قربانیوں کا مزاق اڑا رہے ہیں جو خود غلامی کی دلدل میں پھنسے ہوۓ ہیں۔ذہنی غلاموں کو غلامی سے نکالنے کے لیے کچھ سیریز لگائ گئیں کہ دیکھو یہ تھے تمہارے آباء جان دے دیتے تھے لیکن جھکتے نہیں تھے غیروں کی سوچ قبول نہیں کرتے تھے تم بھی اپنے اندر اسلاف جیسی عظیم سوچ پیدا کرو ذہنی غلامی کے پردے چاک کرو،آزاد و خودمختار بنو،لیکن ذہنی غلاموں نے #اوورایکٹنگ کا بھونڈا ڈھونگ رچا کر ذہنی غلامی میں رہنا زیادہ پسند کیا۔اور بتایا کہ ہمارے دماغوں پے اب بھی بالی وڈڈ کے گھسے پٹے ہیروز کے مقابلوں والی سوچ سوار ہے۔اگر یہ لوگ اوور ایکٹنگ کا ڈھونگ نہ رچاتے اور ارطغرل اور اس کی سوچ کی طرح عثمان اور اس کی سوچ سے محبت کرتے غور و فکر کرتے تو بہت ممکن ہے کہ ایک بڑی فکری تبدیلی اس قوم میں رونما ہو سکتی تھی لیکن ان لوگوں نے اندر کے تعصب اور شخصیت پرستی کی ہوس میں محفل کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا عثمان غازی کے اصلی دشمن ذہنی غلاموں کی اس حالت پے خوش ہو رہے ہوں گے یہ مسلمان تو اپنی زبانوں سے ہی اسلاف کی توہین کر کے انکی روحوں کو اذیت دے رہے ہیں تو ہمیں کیا ضرورت کچھ کرنے کی۔اور ان کا اپنا پورا ملک اسلام کے دشمنوں کے رحم و کرم پے جی رہا ہے۔خود تو بھیک کے پیسوں سے پکی پکائ کھیر کھا رہے ہیں۔۔۔اور طعنے مارتے ہیں کہ عثمان باپ کی پکی پکائ کھیر کی دیگ پر آبیٹھا۔ اس عظیم انسان نے جس نے اپنی جمع پونجی بھی غریبوں پر خرچ کر دی مالِ غنیمت سے ملنے والا حصہ بھی رات کے اندھیرے میں غریبوں مفلسوں ناداروں پر خرچ کر دیا اور ان لوگوں کے بھی پیٹ بھرے جن کے آج ہم مقروض ہیں۔اور ان پر یہ نازیبا اور تمسخرانہ فقرے کَس رہے ہیں۔ اور باقاعدہ مقابلے منعقد کروا رہے ہیں اور جتھوں کی صورت میں ہرزہ سرائ کرنے آتے ہیں۔

دیکھا جو پیچھے مڑ کر کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئ۔

🌴 یوم وفات 🌴14 اکتوبر 1092ء / 3 رمضان المبارک 485ھکو سلجوق ریاست کے وزیر, مشہور عالم دین, ابو علی الحسن بن علی الطوسی ال...
22/10/2022

🌴 یوم وفات 🌴

14 اکتوبر 1092ء / 3 رمضان المبارک 485ھ
کو سلجوق ریاست کے وزیر,
مشہور عالم دین, ابو علی الحسن بن علی الطوسی المعروف , کا
ایران کے علاقہ نہاوند میں انتقال ہوا.

خواجہ نظام الملک نے سلطان الپ ارسلان اور اس کے بیٹے سلطان ملک شاہ اول (سلطان ملک شاہ) دونوں کی خدمت کی۔
انہوں نے حکمرانی پر ایک مقالہ بھی لکھا جس کا عنوان سیاست نامہ تھا ,
آپ نے پوری سلجوق ریاست میں *" نظامیہ"* کے نام سے اعلیٰ تعلیم کیلئے مدارس قائم کیے.
ان کو درس نظامی کے موجد کے طور پر جانا جاتا ہے,

ان کی موت ہشاشین کے ایک رکن کے ہاتھوں ہوئی جس نے
حسن الصباح (اس کے رہنما) کے حکم پر نظام الملک کو چھرا گھونپ کر شہید کر دیا تھا.

اللہ تعالیٰ اس عظیم ہستی پہ اپنی کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے,
اور ہمیں دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے.

جب چنگیز خان💥 کا انتقال ہوا۔  تو مرنے کے بعد اس کی لاش کو چھکڑے میں لاد کر صحرائے گوبی کے پار اس کے مرکزی شہر لایا گیا ۔...
20/10/2022

جب چنگیز خان💥 کا انتقال ہوا۔ تو مرنے کے بعد اس کی لاش کو چھکڑے میں لاد کر صحرائے گوبی کے پار اس کے مرکزی شہر لایا گیا ۔ راستے میں جس جگہ سے چنگیز خان کے لاش گزرتی ان راستوں پر جوبھی قافلہ یا مسافر ملتا اسے قتل کردیا جاتا تاکہ کسی کو یہ خبر نہ ہوسکے کہ چنگیز خان مر گیا ہے۔

چنگیزخان کی لاش جب اس کے مرکزی شہر لائی گئی تو اسے دفن کرنے کے لئے صلاح و مشورہ ہوا ، منگولوں کے ایک سردار کو چنگیز خان نے بتادیا تھا کہ جب وہ مرجائے تو اسے شہر کے سب بڑے صنوبر کے درخت کے نیچے دفن کیا جائے۔ یہ درخت بہت اونچا اور بڑا تھا، اس درخت کو دیکھ کر چنگیز خان اکثر یہ کہا کرتا تھا کہ اس کا سایہ بوڑھے کے لئے بڑے آرام کی جگہ ہے۔ اس درخت کے ارد گرد صنوبر کے اور بھی چھوٹے چھوٹے درخت تھے جنھوں نے ایک طرح سے اس بڑے صنوبر کے درخت کو گھیر رکھا تھا۔ بہرحال صنوبر کے اس درخت کے سائے تلے ایک بہت بڑی قبر کھودی گئی ۔ اس کے بعد چنگیز خان کے اس گھوڑے کو ماردیا گیا جس پر اس نے اپنے آخری دنوں میں سواری کی تھی اور اسکی ہڈیاں علیحدہ کرکے ان ہڈیوں کو جلا کر خشک اور صاف کرلیا گیا۔اور اس قبر کے اندر ایک چھوٹا خیمہ نصب کیا گیا جس میںپکا ہوا گوشت ، اناج، ایک کمان، ایک تلوار اور اس کے گھوڑے کی ہڈیاں رکھی گئیں اس کے بعد اس قبر میں چنگیز خان کو دفن کردیا گیا۔ جب تک اس قبر کے ارد گرد چھوٹے درخت نہیں اُگ آئے اس وقت تک اس قبیلہ کے لوگ باری باری چنگیز خان کی قبر پر پہرہ دیتے رہے یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ کسی کو اس کی قبر کا پتہ ہی نہ چلے۔بہر حال چنگیز خان جو دشمن کو شکست دے کر ان کے سروں کے مینارتعمیر کرنے کا شوقین تھا اور دشمن کے سروں کی کھوپڑیوں کے پیالے بناکر ان میں شراب پینے کا عادی تھا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

20/10/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 4 Trailer 1 With Urdu Subtitles

18/10/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 3 Trelar 2 with Urdu Subtitles

14/10/2022

It's Turkish Propose 😅

13/10/2022

Kurulus Osman Season 4 Episode 101 Trailer

12/10/2022

Bala Hatun ve Osman Bey

Share Please

12/10/2022

ہمیں ترکی اور دنیا بھر میں 100 اقساط دیکھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔🤗❣️🥀

بالا خاتون اردو اور عثمان بے انگلش بول رہے ہیں😍😍😍😍

ہم ایک بڑی فیملی ہیں، شکریہ اسٹیبلشمنٹ عثمان فیملی۔❤️??



اسٹیبلشمنٹ عثمان بوزداگ فلم اے ٹی وی 👑🥀

*سلطان محمد فاتح کی وہ عالی شان تلوار جو* *قسطنطنیہ ( #استنبول) کو فتح کرتے وقت آپ کے* *پاس تھی* ، *س کی لمبائی 1.25 میٹ...
12/10/2022

*سلطان محمد فاتح کی وہ عالی شان تلوار جو* *قسطنطنیہ ( #استنبول) کو فتح کرتے وقت آپ کے* *پاس تھی* ،
*س کی لمبائی 1.25 میٹر اور وزن 7 کلوگرام ہے*
*یہ* *سٹیل ،لوہے اور گولڈ سے بنی ہوئی ہے*
*میوزیم( #استنبول* )

*بہت جلد اس کا سیزن 2 آئے گا انشاءاللہ*

اﯾﮏ ﺑﺎﺭ ترکی کے ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻟﻘﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺎﮨﺮﯾ...
12/10/2022

اﯾﮏ ﺑﺎﺭ ترکی کے ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﺍﻟﻘﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﮍﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺣﻞ ﮨﮯ ؟
ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻓﻼﮞ ﺗﯿﻞ ﺍﮔﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ کی ﺟﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﮭﮍﮎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ جائیں ﮔﯽ، ﻣﮕﺮ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﮯﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﮑﻢ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺩ ﭼﻞ ﮐﺮ ﺭﯾﺎﺳﺘﯽ ﻣﻔﺘﯽ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺷﯿﺦ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﺷﯿﺦ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺷﻌﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﻮ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ :
" ﺍﺫﺍ ﺩﺏ ﻧﻤﻞ ﻋﻠﯽ ﺍﻟﺸﺠﺮ ﻓﮭﻞ ﻓﯽ ﻗﺘﻠﮧ ﺿﺮﺭ ؟ "

ﺍﮔﺮ ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎﮞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽﺿﺮﺭ ﮨﮯ؟ " ﺟﺐ ﺷﯿﺦ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﺎ :
" ﺍﺫﺍ ﻧﺼﺐ ﻣﯿﺰﺍﻥ ﺍﻟﻌﺪﻝ ﺍﺧﺬ ﺍﻟﻨﻤﻞ ﺣﻘﮧ ﺑﻼ ﻭﺟﻞ "

" ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﺎ ﺗﺮﺍﺯﻭ ﻗﺎﺋﻢ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭼﯿﻮﻧﭩﯿﺎں ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ " ، ﺷﯿﺦ ﻧﮯ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ !

ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺁﺳﭩﺮﯾﺎ ﮐﮯ ﺩﺍﺭ ﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﻭﯾﺎﻧﺎ ﮐﻮ ﻓﺘﺢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻧﯿﺖ ﺳﮯ ﺟﮩﺎﺩﯼ ﺳﻔﺮ ﭘﺮ ﻧﮑﻠﮯ ﻣﮕﺮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ کے ﺟﺴﺪ ﺧﺎﮐﯽ کو ﻭﺍﭘﺲ ﺍﺳﺘﻨﺒﻮﻝ ﻻیا گیا، ﺁﭖ ﮐﯽ ﺗﺠﮩﯿﺰ ﻭ ﺗﮑﻔﯿﻦ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻭﺻﯿﺖ ﻧﺎﻣﮧ ﻣﻼ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻓﻦ ﮐﺮﻭ، ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮨﯿﺮﮮ ﺟﻮﺍﮨﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺍ ﮨﻮﺍ ہو ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺗﻨﯽ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻓﻨﺎﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﮭﻮﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﻮﺍ، ﺻﻨﺪﻭﻕ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻟﻮﮒ حیران ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺗﻤﺎﻡ ﻓﺘﻮﮮ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺳﮯ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻠﻄﺎﻥ ﻧﮯﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﮐﯿﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻓﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻮ ﺛﺒﻮﺕ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻭﮞ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺳﮯ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﻓﺘﻮﯼ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮐﯿﺎ ، ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺷﯿﺦ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﺍﺑﻮ ﺳﻌﻮﺩ ﺟﻮ ﮐﮧ ﺭﯾﺎﺳﺘﯽ ﻣﻔﺘﯽ ﺗﮭﮯ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ :
ﺳﻠﻄﺎﻥ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻟﯿﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﺑﭽﺎﺋﮯ ﮔﺎ
https://youtu.be/POh3zU8PXAI

Address

Sukkur

Telephone

+3216776509

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alp Arslan Sesan 2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alp Arslan Sesan 2:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Film & Television Studios in Sukkur

Show All