SNN.TV sukkur news network

SNN.TV sukkur news network SUKKUR NEWS NETWORK

01/02/2025

سکھر۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کا شہید صحافی جان محمد مہر کے گھر آمد، ورثاء کے ساتھ ملاقات اور تعزیت*

ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل کا شہید صحافی جان محمد مہر کے ورثاء سے ملاقات کے دوران تعزیت کی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

کچے میں موجود ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کی جا رہی ہے پولیس پہلے سے زیادہ بہترین حکمت عملی کے ساتھ ملزمان کے خلاف کاروائیاں کریگی۔ ایس ایس سکھر

آپریشن کا مقصد کچے میں موجود شہید صحافی جان محمد مہر کے مرکزی ملزم سمیت دیگر جرائم کی دنیا سے منسلک تمام ڈاکووں اور انکے سہولتکاروں کا صفایا کرنا ہمارا مقصد ہے

شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی سکھر

امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے کسی بھی ملزم کو بخش نہیں کیا جائے گا۔

01/02/2025

سکر سول اسپتال میں سیٹلائٹ ٹراما سینٹر کا قیام عمل میں نہیں آ سکا۔ اسپتال کی انتظامیہ نے سندھ حکومت کے صحت کے شعبے کی ہدایات کو نظرانداز کر دیا۔ ٹراما سینٹر کے لیے تجویز کردہ عمارت میں او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ) فعال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت کے صحت کے شعبے نے غلام محمد میٹرک کالج ٹیچنگ سول اسپتال سکر میں خالی پڑی عمارت میں سیٹلائٹ ٹراما سینٹر کے قیام کے لیے انتظامیہ کو ہدایت دی تھی۔ اس سلسلے میں صحت کے شعبے کے ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل زوہیب حسن شیخ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما اور ایم ایس غلام محمد میٹرک کالج ٹیچنگ اسپتال سکر کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سول اسپتال سکر میں سیٹلائٹ ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے انتظامی کنٹرول میں ہو گا۔ سندھ حکومت نے اس تجویز کی منظوری بھی دی تھی کہ نیا تعمیر شدہ عمارت، جس میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور دو اضافی منزلیں شامل ہیں، میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں ایمرجنسی اور ٹراما کیئر کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ مزید یہ کہ اس عمارت کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی تاکہ وہاں ٹراما سینٹر قائم کیا جا سکے۔ تاہم، سول اسپتال سکر کی انتظامیہ نے صحت کے شعبے کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے تجویز کردہ خالی عمارت میں او پی ڈی چالو کر دی ہے۔

01/02/2025

سکھر۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر میں انوکھا احتجاج، علامتی جنازہ اٹھا کر مظاہرہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہری اتحاد کی جانب سے سکھر میں منفرد احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے علامتی جنازہ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت عبید اللہ بھٹو ابنِ آزاد، سید عمران علی شاہ اور حبیب اللہ انصاری نے کی، جنہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان مزید شدت اختیار کر جائے گا، جبکہ عام شہری پہلے ہی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے،رہنماؤں نے کہا کہ جیسے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا، ٹرانسپورٹروں نے فوراً کرائے بڑھا دیے، جبکہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کر کے اپنی من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں شہری دوہری اذیت کا شکار ہو رہے ہیں،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔

سکھر۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر  یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پیکا ترمیمی بل کے خلاف یوم سیاہ منای...
31/01/2025

سکھر۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پیکا ترمیمی بل کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا، سکھر پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا، صحافیوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سکھر پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا، کالے قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی اور تقاریر کی گئیں،۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملگ گیر احتجاج کی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سکھر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اور سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کی قیادت ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو نے کی احتجاج میں ایس یو جے کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سندر خان چاچڑ، سندھ وومین جرنلسٹس کی جنرل سیکریٹری کرن مرزا سمیت دیگر صحافیوں وکلاء اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پیکا آرڈیننس کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی اصلاح کرنے کے بجائے ایسے کالے قوانین نافذ کر کے عوام کو بند گلی میں دھکیلنا چاہتی ہے، مگر صحافی، وکلا اور سول سوسائٹی ایسے غیر قانونی اقدامات کی ہر ممکن مزاحمت کریں گے، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے عجلت میں پیکا قانون کو لاگو کیا ہے جو کہ حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کے مانند ہے سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو وہ صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ اپنی پالیسی تبدیل کرلیتے ہیں حکومت کی میڈیا کے خلاف کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں کالے قانون پیکا کے تحت حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل ، سوشل میڈیا ٹرائبیونل اینڈ کمپلینٹ کونسل اور نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی قائم کر رہی ہے جس کے اندر تمام افراد حکومت نامزد کرے گی اور سپریم کورٹ میں اپیل سے قبل تک تین سال قید کی سزا بیس لاکھ جرمانے اور گرفتاری سمیت سب کام حکومت خود کرے گی اسی طرح فیک نیوز، ہارم فل کنٹینٹ اور ان لاء فل کنٹینٹ کی تعریف حکومت کی صوابدید پر ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ آزادیٔ صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر حکومت نے اپنے فیصلے واپس نہ لیے تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ مظاہرے میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، نائب صدر سکھر پریس کلب شہزاد تابانی، جوائنٹ سیکریٹری فرید سومرو، آفس سیکریٹری انس ملک، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ریاض راجپوت، سینئير صحافی جمیل مغل، فقیر مشتاق منگریو، جلال الدین بھیو، سید مسعود زیدی، صلاح الدين قریشی، قاضی ضیاءالرحمان، جہانزیب وسیر، مجاہد بوزدار، عبدالجواد عباسی، جمشید قریشی، ایاز مغل، ناصر جعفری، مجید نواز مغل و دیگر صحافیوں نے شرکت کی

29/01/2025

سکھر و سندھ کی عوام ان دو نمبری جعلی اور غیر معیاری تیل بنانے والے نیم حکیموں سے ہوشیار۔ یہ سانپوں اور نیولوں کو مار کر انکے گوشت و چربی سے آئل بناکر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے لگے۔
# sukkurnewsnetwork

28/01/2025

سکھر: جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مارچ

سکھر پریس کلب سے ایس ایس پی آفس تک امن بحالی مارچ کا انعقاد

سکھر: احتجاجی ریلی کے شرکاء کا شہر میں ہونے والی وارداتوں کے خلاف نعرے بازی

سکھر: ریلی کے شرکاء کا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا

سکھر: شہر بھر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیں

سکھر: ضلع سکھر میں پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے،زبیر حفیظ

سکھر: شہر سمیت سندھ بھر میں لاقانویت اور ڈاکو راج ہے،زبیر حفیظ

سکھر: حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے امن و امان بحال کروائے،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف

سکھر: اگر امن و امان کی بحالی نا ہوئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف

سکھر: امن و امان کی تحریک امن کی بحالی تک جاری رہے گی،محمد یوسف

26/01/2025

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر

سندھ کے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا ہے، ترجمان سندھ حکومت

پانی کا معاملہ حل نہیں ہوا تو آئینی عدالت سے لیکر عوامی عدالت تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کا نارا کینال پر جاری ترقیاتی کاموں کے معائنہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب

سکھر (26 جنوری): ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل میں اس معاملے کو اٹھایا ہے، اگر مشترکہ مفادات کونسل سے ہمارا معاملہ حل نہیں ہوا تو آئینی عدالت سے لیکر عوامی عدالت تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے نارا کینال کی لائننگ اور پچنگ کے کام کا معائنہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو ، ڈائریکٹر نارا کینال اشفاق نوح میمن بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق نارا کینال کی 2 کلومیٹر پچنگ اور لائٹنگ کا کام جاری ہے ، جوکہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر 2 ارب 80 لاکھ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نارا کینال کی گنجائش 13649 کیوسک سے بڑھا کر 18000 کیوسک تک پہنچایا جائے گا ۔ جس سے سندھ کے 8 سے 9 اضلاع کو فائدہ ہوگا اور زراعت ترقی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ریکارڈ مدت میں فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس منصوبہ پر 7 جنوری 2025 کو کام کا آغاز کیا گیا تھا ۔21 دن کے اندر 95 فی صد کام مکمل ہوچکا ہے ، انشاء اللہ فروری کے پہلے ہفتے میں کام مکمل کر کے کینال کو کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خیرپور ، نوشہرو فیروز ، نواب شاہ ، میرپور خاص ، سانگھڑ ، عمر کوٹ سمیت دیگر اضلاع کے کسان مستفید ہونگے ۔ اس سے پچھڑی (ٹیل) کے آبادگاروں کو فائدہ ہوگا ۔ جس کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، محترمہ فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں 364 کلومیٹر طویل نارا کینال کی لائننگ اور پچنگ کو مکمل کیا جائے گا ۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے بھی پیغام ہے کہ جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں ، دھرنوں کی بات کر رہے ہیں اور عورتوں اور نوجوانوں کو اکساکر ایک پیغام دے رہے ہیں کہ شاید سندھ حکومت دریائے سندھ کے پانی پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار ہے ۔ ان کےلئے پیغام ہے کہ وہ نارا کینال کا دورا کریں اور دیکھیں کہ سندھ کے پانی کے ایک ایک قطرے کی حفاظت کے لیے 8 ہزار سے زائد مزدور دن رات کام کر رہے ہیں ۔ 800 سے زائد ہیوی مشینری کام کر رہی ہے تاکہ پانی کے ایک ایک قطرہ بچا سکیں ۔

26/01/2025

سکھر۔حساس ادارے پولیس مختیار کار نیو تعلقہ اور ڈرگ انسپیکٹر کی ٹیم کا ٹاؤن شپ، میں چھاپہ

سکھر۔ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن

سکھر۔ ٹاؤن شپ سیکٹر 3 میں جعلی ادویات کے گوڈام پر چھاپہ کروڑوں روپیوں کی ادویات بر آمد

سکھر۔ جعلی ادویات بیچنے والے تین افراد جو آپس میں بھائی ریحان مغل۔حارث مغل اور شعیب مغل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس

سکھر۔ جعلی ادویات بیچنے والے لائسنس ہولڈر ثاقب مغل کی تلاش جاری۔ پولیس

سکھر۔ کسی بھی جعلی ادویات بیچنے والے کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائیگا۔ ڈرگ انسپیکٹر شفق چاچڑ

26/01/2025

میئر سکھر اور ڈپٹی کمشنر کا نارہ کینال منصوبے کا دورہ، دنیا کا سب سے بڑا نہری منصوبہ قرار،

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی دھاریجو نے نارہ کینال منصوبے کی لائننگ اور سیمنٹ کانکریٹ (سی سی) کام کا دورہ کیا۔نارا کینال پر ایس ای اشفاق میمن نے بریفننگ دی، میئر سکھر نے 352 فٹ چوڑے اس منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا نہری منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اندرا گاندھی کینال کا منصوبہ 280 فٹ چوڑا ہے، جو اس کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے،میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی احکامات پر شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سکھر بیراج سے نکلنے والے نارہ کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر پر لائننگ کا کام کیا جا رہا ہے، جس سے لاکھوں ایکڑ زرعی زمین کو فائدہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر، ممکن ہے کہ اس کی تکمیل کے لیے چند دنوں کی توسیع کی ضرورت پیش آئے۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد دیگر کینالز کی لائننگ کے کام پر بھی غور کیا جائے گا، تاکہ مستقبل میں زرعی ترقی ممکن ہو سکے،میئر نے کہا کہ یہ منصوبہ نیسپاک جیسی نمبر ون کمپنی کی زیر نگرانی جاری ہے اور اس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ کچھ عناصر اس اہم منصوبے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، لیکن عوام کے فائدے کے لیے اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی دھاریجو نے بھی اس منصوبے کو علاقائی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے ایسے بڑے منصوبے مکمل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

21/01/2025

Ye sukkur he

20/01/2025

نواب شاھ۔ جرنلسٹس کنوینشن شھید بے نظیر آباد میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالہ اس پٹھان کا خطاب
.tvsukkurnewsnetwork

20/01/2025

سکھر( )ایس ایس پی سکھر جناب امجد احمد شیخ کی جانب سے تھیلیسمیا کہ مرض میں مبتلا بچوں کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی کاوشوں اور بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کہ مرض میں مبتلا معصوم بچوں کہ لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگائی گئی بلڈ کیمپ میں بڑی تعداد میں سکھر پولیس کہ افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیاایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگائی گئی بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور خود بھی خون کا عطیہ دیا اس حوالے سے ایس ایس پی سکھرامجد احمد شیخ کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کی عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہےتھیلیسیمیا کہ مرض میں مبتلا بچوں کیلیے خون کا عطیہ دینا چاہیے اور اس کار خیر میں ہم سب کو مل کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان بچوں کی زندگی کا سفر آگے بڑھتا رہے۔سکھر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خون کا عطیہ دینے کا جذبہ قابل فخر ہےاس سے ثابت ہوتا ہے کہ سکھر پولیس کے افسران اور جوان کسی بھی فلاحی کام میں پیچھے نہیں ہیں۔
.tv sukkurnewsnetwork # follower

17/01/2025

سکھر: گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایات پر سیپکو کے دائرہ اختیار میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف شب و روز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر ایف آئی عبدالحمید بھٹو اور سی او سیپکو اعجاز احمد چنہ کی جانب سے تمام چیف انجنیئرز، ایس ایز آپریشن اور ایکسینز آپریشن کے ساتھ سیپکو ہیڈ کوارٹر سکھر میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سیپکو کی موجودہ رکوری اور دیے گئے رکوری ٹارگیٹس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی عبدالحمید بھٹو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی کی جانب سے بجلی چوری پر قابو اور نادہندگان سے رکوری کرنے کے لیے ایف آئی کی بھرپور معاونت رہے گی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو اعجاز احمد چنہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف صفر رواداری کی حکمت عملی کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی کے افسران اور اہلکار ریکوری کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور معاشرے میں بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کے لیے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف دن رات بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں اور اگر کوئی افسر یا اہلکار بجلی چوری روکنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

15/01/2025

سکھر۔ ڈی آئی جی سکھرنے آشیانہ فرشتے اور پریاں کے گھر سویٹ ہوم کا وزٹ کیا

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کا پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر میں چائلڈ پروٹیکشن سیل اسٹاف کے ہمراہ آمد۔

ڈی آئی جی سکھر نے ننے فرشتوں اور پریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے ساتھ وقت گزارا،سوئیٹ ہوم میں بچوں/بچیوں کو دی گئی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی سکھر نے سوئیٹ ہوم میں معصوم فرشتوں اور پریوں کا سہارا بنتے ہوئے ان کی پرورش/تعلیم و تربیت دیگر انتظامات کو دیکھ کر سوئیٹ ہوم پاکستان کے روح رواں زمرود خان صاحب اور سکھر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شبير احمد میمن صاحبِ اور ان کی پوری ٹیم کے اس مشن/کام کو سہراتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا یہ تمام بچے/بچیاں ہماری فیملی ہیں سوئیٹ ہوم کے اس مشن میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کی روایت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اقدامات کے ذریعے خرابیوں کو اچھائیوں میں بدلا جا سکتا ہے.

سوئیٹ ہوم انچارج شبیر احمد میمن نے ڈی آئی جی سکھر کی سوئیٹ ہوم آمد کو ننے منے بچوں کے لیے سرپرائزڈ خوشی سمیت اپنے اسٹاف کے ساتھ تحائف لے کر آنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ان بچے/بچیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ہم نے کوشش کی ہے کہ آج کے یہ معصوم فرشتے اور پریاں اچھی تعلیم تربیت حاصل کرکے اعلی عہدوں پر فائض ہو کر اِس ادارے/معاشرے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔

14/01/2025

سکھر: حساس ادارے کی نشانی دہی اور اطلاع پر محکمہ فوڈز کی کاروائی

سکھر: گولیمار کے علاقے میں ملاوٹ شدہ مرچ پاؤڈر کی فیکٹری پر چھاپہ

سکھر: لال مرچ میں کٹی اور چوکر کی ملاوٹ کر کہ لال مرچ پاؤڈر تیار کیا جار رہا تھا،محکمہ فوڈز

سکھر: غیر معیاری لال مرچ فیکٹری پر کاروائی کرکہ سیل کر دیا گیا،محکمہ فوڈز

سکھر: کاروائی میں 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد، محکمہ فوڈز

سکھر: محکمہ فوڈز کی جانب سے نجی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا

سکھر:لال مرچ پاؤڈر میں غیر معیاری اشیاء اور رنگ کی ملاوٹ کی جارہی تھی،محکمہ فوڈز

14/01/2025

سکھر۔ کسٹم۔ حساس ادارے اور پولیس کی بڑی کاروائی

سکھر۔ روہڑی کندرہ روڈ پر جعلی سگریٹ، بنانے والی فیکٹری اور سکھر گولیمار انڈسٹریل ایریا میں گودام پر چھاپہ۔ کسٹم

سکھر۔ کروڑوں کی مالیت کے جعلی سگریٹ، اور را مٹیریل اور مشینری بر آمد۔ کسٹم ذرائع

سکھر۔ فیکٹری میں کام کرنے والے 40مزدوروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

Address

Sukkur
65200

Website

https://youtube.com/channel/UCYRdh12BRWd92-fNEtXRpc

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SNN.TV sukkur news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category