Skardu tv News

Skardu tv  News Skardutv.com
(1)

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فرزند سید توقیر مہدی  کو وفاق میں اہم حکومتی ذمہ داری دی جائے گی۔زرائع
12/06/2024

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے فرزند سید توقیر مہدی کو وفاق میں اہم حکومتی ذمہ داری دی جائے گی۔زرائع

غلام محمد کو  قانون اور پارلیمانی امور جبکہ انجینیئر محمد انور کو محکمہ خوراک کا اضافی چارج سونپ گیا ۔۔۔نوٹیفکیشن جاری
12/06/2024

غلام محمد کو قانون اور پارلیمانی امور جبکہ انجینیئر محمد انور کو محکمہ خوراک کا اضافی چارج سونپ گیا ۔۔۔نوٹیفکیشن جاری

01/06/2024
10/05/2024

پی آئی اے کا کمال
میت اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر لواحقین کو لیکر پی آئی اے کی پرواز سکردو پہنچ گئی لواحقین کا شدید احتجاج کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے عسکری کا چھ سالہ بیٹا مجتبٰی بینظیر ہسپتال پنڈی اسلام آباد میں زیرے علاج کل رات وفات پاگئے تھے لواحقین میت کو پی آئی اے میں کارگو کرکے جہاز میں بیٹھ گئے مگر پی آئی اے کی انتظامیہ نے میت اسلام آباد ایئرپورٹ پر رکھ کر لواحقین کو اپنی پرواز میں سکردو پہنچا دیا جس پر لواحقین میں غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی جب والدین کو پتہ چلا کہ بچے کی میت سکردو نہیں پہنچی ہے تو ان پر سکتہ طاری ہوگیا اور ماں باب بے ہوش ہوگئے

تنگس بلاک سے ایک مریض کو نکالا جا رہا
02/05/2024

تنگس بلاک سے ایک مریض کو نکالا جا رہا

رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی کی زیرصدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقدسکردو(پ ر) رجسٹرار بلتستان یونی...
28/04/2024

رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی کی زیرصدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد

سکردو(پ ر) رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملک کی زیرصدارت یو این ڈی پی اور حکومت گلگت بلتستان کے اشتراک سے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نئے سال کے لئے ہدف شدہ منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیف محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ علی جبار، اسسٹنٹ چیف راجہ میر نظیم خان،یو این ڈی پی کے صوبائی کوارڈینیٹر عبدالباسط اور بلتستان یونیورسٹی کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی آف بلتستان کی جانب سے نئے سال کے لئے ہدف شدہ منصوبوں پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے ان منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے درکار فنڈ کی پہلی قسط کی چیک رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر یو این ڈی پی اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے بلتستان یونیورسٹی کے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت پانی کی قلت سے دوچار علاقوں میں گلیئشرز گرافٹنگ اور آئس سٹوپا جیسے منصوبوں کی کامیابی اور ان منصوبوں کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عوامی مفاد عامہ کے منصوبے دیگر علاقوں تک وسعت دینے کی تلقین کی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیف پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ علی جبار نے یونیورسٹی آف بلتستان کے ذمہ داران سے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت منصوبوں پر بروقت اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی تلقین کی جس پر رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملک نے یقین دلایا کہ ان منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

سکردو بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوی ایشن کا اہم اجلاس آج سکردو کے مقامی ہوٹل میں ہوا ۔اجلاس میں گورننگ باڈی سینئر صحافی قاس...
28/04/2024

سکردو
بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوی ایشن کا اہم اجلاس آج سکردو کے مقامی ہوٹل میں ہوا ۔اجلاس میں گورننگ باڈی سینئر صحافی قاسم بٹ، محمد علی انجم،حاجی منظور یولتر، صدر ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن رجب قمر،جنرل سیکرٹری اقبال علی اقبال و دیگر ممبران نے شرکت کیں،اجلاس میں بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رجب قمر اور جنرل سکریٹری اقبال علی نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور نئے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور نئے ممبران سینئر صحافی خواجہ قاسم نسیم ، میر اسلم حسین سحر ، سید عباس ، احمد خان جوہر ، شیخ ذوالفقار حیدری ، ایڈوکیٹ رجب علی کو نئے ممبر شپ دینے کا متفقہ فیصلہ کیا،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس فورم کو مزید وسعت دی جائے گی اور اسے فعال کیا جائے گا۔ممبران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ قاسم نسیم نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی ضرورت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ذمہ داری کا تقاضہ ہے ہم ڈیجیٹل میڈیا ہاوسیز کو فعال اور ذمہ دار بنائیں۔اور مثبت رپورٹنگ کو شعار بناتے ہوئے ملک و قوم کی مذید بہتر انداز خدمت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں موجود شرکا نے اپنی راے کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کو مذید فعال بناتے کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پہ فیصلہ ہوا کہ اس فورم کو مزید فعال بنانے کے دیگر اضلاع میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد سے رابطہ کیا جائے گا ۔

سکردو۔سیکرٹری آئی ٹی گلگت بلتستان ریاض احمد نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر SCO حکام نے STP کے ...
08/04/2024

سکردو۔
سیکرٹری آئی ٹی گلگت بلتستان ریاض احمد نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر SCO حکام نے STP کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی پارک میں آئی ٹی پروفیشنلز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں بلا تعطل بجلی اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، IT کمپنیز کے مرد و خواتین فری لانسنگ اور دیگر آن لائن ذرائع سے وابستہ ہوکر زرمبادلہ کما رہے ہیں۔اس دوران سیکرٹری آئی ٹی نے آئی پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا بعدازاں کمپنیز کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ GB میں IT کے فروغ کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم ایس سی او نے آئی ٹی کے فروغ کے لیے لئے غیر معمولی اٹھائے ہیں ان سہولیات سے یہاں کے یوتھ کو بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے کہا آئی ٹی کے فروغ کے لیے حکومت ایس سی او سے مل کر آگے بڑھے گی۔ آئی ٹی کمپنیوں نے اس موقع پر وفد کو بتایا کہ ایس سی او نے آئی ٹی پارک کی صورت میں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں پاور اور تیز ترین انٹرنیٹ کی بدولت آن لائن سرگرمیاں بخوبی انجام پا رہی ہیں

جی بی کے کالجز کے فیکلٹی ممبرز کی اگلے گریڈز میں ترقیمورخہ 22 مارچ 2024 کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کالج...
25/03/2024

جی بی کے کالجز کے فیکلٹی ممبرز کی اگلے گریڈز میں ترقی

مورخہ 22 مارچ 2024 کو ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کالجز کے 35 مرد اور خواتین لیکچررز اور پروفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی ہوئی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسیشن (GBPLA) کے صدر پروفیسر فضل کریم و کابینہ نے صوبائی حکومت بالخصوص چیف سیکرٹری جی بی جناب ابرار احمد مرزا، سیکریٹری سروسز جناب راجہ عبد الرشید و عملہ، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان جناب ولی خان اور ان کا عملہ اور نظامتِ تعلیمات (ہائیر ایجوکیشن) گلگت بلتستان کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور 23 سال کے طویل عرصے بعد ترقی پانے والے کالج اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر صدر پروفیسر فضل کریم اور کابینہ کے اراکین نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ موجودہ فور ٹائر فارمولہ کا نفاذ و نیا خیبر پختونخواہ طرز کے فارمولے کو بہت جلد منظوری دے کر 24 سالوں سے منتظر کالج اساتذہ کو ریلیف دینے کا موقع فراہم کرے گی اور کالج اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے گی۔
سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان جناب ولی خان صاحب نے ترقی پانے والے کالجز کے اساتذہِ کرام میں ترقی کے آرڈرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر صدر GBPLA بھی موجود تھے۔

20/03/2024

Test

*کویت میڈیکل کمپلیکس سکردو اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مابین باہمی اشتراک ,و تعاون پر غور*   طبعی سہولیات کی فراہم...
20/03/2024

*کویت میڈیکل کمپلیکس سکردو اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مابین باہمی اشتراک ,و تعاون پر غور*

طبعی سہولیات کی فراہمی ،اور طریقہ کار وضع کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق*

سکردو
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور کویت میڈیکل کمپلیکس کے زمہ داران کا اہم اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ہوا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اجلاس کی صدارت کی ، کویت میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے وفد میں ایم ایس کویت میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شریف استوری و دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں باہمی اشتراک کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی اجلاس میں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے ملازمین ،والدین اور ان کے بچوں کی طبعی سہولیات کے حوالےسے گفت وشنید ہوئی اور اجلاس اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کویت میڈیکل کمپلیکس کن مراحل میں اور کس نوعیت کی طبعی سہولیات جامعہ ہذا کے ملازمین کو فراہم کرسکتا ہے۔ معاملات کا جائزہ لینے کے لیے مستقبل قریب میں دونوں اداروں کے زمہ داران مابین مزید ملاقاتیں بھی ہونگی اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ، اسی سلسلے میں جامعہ ہذا کا وفد عنقریب کویت میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کرے گا ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے اس موقعے پر کہا کہ جامعہ بلتستان تمام اداروں کے ساتھ باوقار منظم اور مستحکم تعاون کی خواہاں ہے ، اور یہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین / والدین اور ان کے بچوں کو جدید صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بھی خواہاں ہیں کویت میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ تعاون اور اشتراک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، کویت میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر شریف استوری نے اس موقعے پر وسیم اللہ جان ملک اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ، ہم جامعہ بلتستان کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبد المتین ،خزانچی جامعہ بلتستان محمد اقبال ،ایڈیشنل خزانچی محمد عسکری ،ڈپٹی خزانچی سید کرار ،اور ریزیڈنٹ آڈیٹر لیاقت علی خان بھی شامل تھے ۔

17/03/2024

Live from my GoPro go pro Cheak

16/03/2024

سکردو۔ آئی ٹی پارک سکردو سے منسلک آئی ٹی پروفیشنلز، اور سٹارٹ آپس کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اپنے تاثرات میں آئی ٹی پروفیشنلز نے کہا ایس سی او آئی ٹی پارک سکردو کسی نعمت سے کم نہیں ہے، یہاں ہر وہ سہولت موجود ہے جو کہ ایک آئی ٹی کمپنیوں اور پروفیشنلز کو درکار ہوتی ہے۔ جس میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، تیز ترین انٹرنیٹ،کیفے ٹیریا، پرسکون ماحول، اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں،جبکہ خواتین کے لیے بھی سازگار ماحول مہیا کیا گیا ہے۔

سکردو۔ صدر گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی منظور حسین نقیبی نے کہا ہے کہ اعصاب شکن لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر د...
14/03/2024

سکردو۔ صدر گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی منظور حسین نقیبی نے کہا ہے کہ اعصاب شکن لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیئے ہیں، خصوصا گلگت بلتستان میں ٹیلی مواصلات کی سروس دینے والا سب سے بڑے آپریٹر ایس سی او کی سروسز شدید متاثر ہو رہی ہیں، جس کا خمیازہ عام عوام سمیت، طلبہ و طالبات، کاروباری ،تجارتی طبقہ، بینک اور دیگر تمام طبقات کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ بیس سے بائیس گھنٹے کی روزانہ لوڈشیدنگ کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن حکومت بجلی فراہمی کے حوالے سے بلکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ اگر یہی صورت حال رہی تو مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے جائیں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور نئے پاور ہاؤسز تعمیر کرنے سمیت موجودہ پاور ہاؤسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرے

سکردو۔ ایس سی او کی ٹیکنیکل ٹیم گلگت سکردو روڈ پر شدید برف باری کے باوجود فائبر جوڑنے کے کاموں میں مصروف عمل ہیںایس سی ا...
02/03/2024

سکردو۔ ایس سی او کی ٹیکنیکل ٹیم گلگت سکردو روڈ پر شدید برف باری کے باوجود فائبر جوڑنے کے کاموں میں مصروف عمل ہیں

ایس سی او (SCO) سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت سکردو روڈ پر گزشتہ دنوں کی شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سکردو جگلوٹ روڈ کے متعدد مقامات پر SCO کے آپٹک فائبر کیبل (OFC) کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مین کیبل کٹنے کی وجہ سے بلتستان ریجن میں عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس متاثر رہی ۔ تاہم ایس سی او کی ٹیکنکل ٹیم نے اعلیٰ آفیسران کی قیادت میں شدید سردی، برف باری اور دیگر خطرات کے باوجود فائبر جوڑنے کے کاموں میں مگن رہی ،اس دوران ایس سی او کی ٹیکنکل ٹیم نے تقریباً 20 کلومیٹر کا سفر بھاری آلات کے ساتھ پیدل طے کیا,اور فائبر جوڑ کر سروس بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ادارے کا کہنا ہے کہ گلگت سکردو روڈ پر قدرتی آفات اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جہاں سڑکیں مکمل طور پر تباہ حال ہو جاتی ہیں وہیں ایس سی او کا آپٹیکل فائبر بھی زد میں آ جاتا ہے جو کہ عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس میں خلل کا باعث بنا ہے

چترال : کھوار ادب کے نامور شاعر سید صدام علی انداز کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں آداب ترچمیر گرم چشمہ کی طرف سے ادبی...
31/01/2024

چترال : کھوار ادب کے نامور شاعر سید صدام علی انداز کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں آداب ترچمیر گرم چشمہ کی طرف سے ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سکردو : نجی سکول کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابسطہ طلباء و طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا  ...
17/01/2024

سکردو : نجی سکول کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابسطہ طلباء و طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا ، طلباء نے ائی ٹی پارک میں مختلف آئی ٹی پروفیشنلز سے ملاقاتیں کیں اور آن لائن سکلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ،طلبا نے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے کیبنز کا دورہ کیا،اور آئی ٹی پروفیشنلز کو کام کرتے ہوئے بھی دیکھا ۔ایس سی اوحکام نے اس موقعے پر طلباء کو آئی ٹی پارک میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ،طلبا نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آئی ٹی پارک آ کر دلی خوشی ہوئی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر ایس سی او کے شکر گزار ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ نوجوان ہنرمند مرد و خواتین آن لائن شعبے سے وابسطہ ہو کر لاکھوں روپے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا نوجوانوں کے مستقبل اور علاقے کی ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے ہم اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر آئی ٹی پروفیشنلز نے بتایاائی ٹی پارک میں تمام سہولیات موجود ہیں اور یہاں آئیڈیل ماحول میں آئی ٹی پروفیشنلز کام کر سکتے ہیں جبکہ بلاتعطل بجلی اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی تشکیل کیوں ؟ آپ تمام پڑھنے والے عامل صحافیوں کو بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا سلام قبول ہ...
13/01/2024

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کی تشکیل کیوں ؟

آپ تمام پڑھنے والے عامل صحافیوں کو بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا سلام قبول ہو
جیسے کہ آپ کے علم میں یہ بات آ ئی ہو گی کہ گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے بیک وقت تمام اضلاع اور ہر صحافی کے ووٹ کے زریعے ایک علاقائی تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے 28 جنوری کو پولنگ ڈے مقرر کر دیا گیا ہے تاکہ صحافیوں کے اتحاد اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اس عمل کو یہاں تک پہنچانے اور تمام یونینز کا اعتماد حاصل کرنے کا کریڈٹ بلتستان یونین آف جرنلسٹس کو جاتا ہے جس نے اس نے علاقائی سطح پر صحافیوں کو ایک تنظیم میں یکجا کرنے کے لیے صحافیوں کی دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کیا لیکن سوال یہ ہے کہ بلتستان یونین آف جرنلسٹس کو یہ حوصلہ اور رھنمائی کہاں سے ملی اس کے پس منظر واضح کرنا بھی ضروری ہے
محترم صحافی برادران چند ماہ قبل اسلام آباد سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کا وفد نجی دورے پر سکردو آ یا جہاں انکی مقامی صحافیوں سے مشترکہ پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی جس میں گلگت بلتستان کو قومی تنظیموں کے دائرے کار میں شامل کرنے کا مطالبہ پیش کیا جسکے بارے میں مرکزی قیادت نے پوری یقین دہانی کرائی بعدازاں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان کو ریجنل کا درجہ دیکر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس بارے میں بلتستان کے صحافتی تنظیموں کو اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا گیا اور مرکزی قیادت نے فوری طور پر گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات جنوری کے آخری ہفتے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی اس پر بلتستان یونین آف جرنلسٹس نے فوری طور پر گلگت یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ گلگت میں میٹنگ کی جس میں گلگت یونین آف جرنلسٹس نے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا بعدازاں استور ،گلگت اور بلتستان کے چاروں کے اضلاع کے یونین کا گلگت یونین آف جرنلسٹس کے آفس میں میٹنگ ہوئی دیگر اضلاع نے آن لائن مشاورت میں شرکت کی اجلاس کے فیصلے کے مطابق تمام یونینز نے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے حق میں قراردادیں پاس کیں جسکی بنیاد پر مرکزی اور ضلعی سطح پر الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لاکر الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

لہذا قومی سطح پر گلگت بلتستان کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور گلگت بلتستان سطح پر صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور ابتک ہونے والے استحصال اور حق تلفی کے مستقل خاتمے کے لیے تمام اضلاع کے صحافی بڑھ چڑھ کر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حصہ لیں اور اپنی قومی زمہ داری ادا کریں ۔

آپ کا خیر اندیش
صادق صدیقی
صدربلتستان یونین آف جرنلسٹس

02/12/2023

چلاس مسافر بس پر دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی مفتی شیر زمان کا قوم کے نام خصوصی پیغام اصل حقائق کیا ہیں

02/12/2023

چلاس ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد چلاس حادثے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

02/12/2023

چلاس میں دہشت گردی واقعہ کے بعد سابق ترجمان حکومت فیض اللہ فراق اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

جی بی ہوم نرسنگ کئیر| ایک کال پر صحت کی سہولتیں | تشہیری مواد
28/11/2023

جی بی ہوم نرسنگ کئیر| ایک کال پر صحت کی سہولتیں | تشہیری مواد

سکردو(پ ر) بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری اقبال علی اقبال منعقد ہوا اجلاس میں ...
28/11/2023

سکردو(پ ر) بلتستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری اقبال علی اقبال منعقد ہوا اجلاس میں تمام ممبران نے شرکت اس موقع پر شرکاء نے تنظیم کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں جن میں نئے ممبران کی شمولیت اور آئین سازی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اس موقع پر سینئر صحافی و بلتستان ڈیجیٹل میڈیا کے ممبر محمد علی انجم کے چچا کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں تسلیت پیش کی

24/11/2023

برومد بلاک کی تازہ صورتحال کام دونوں سائیڈوں سے جاری ہے

Address

Almadar Chowk Skardu
Skardu
01512

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Skardu tv News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies