Gilgit baltistan kazmi News

Gilgit baltistan kazmi News 03445347749
03554429053
03488871773

29/08/2024
اسکردو روڈ الرٹ ۔۔  تمام سیاح اور مقامی حضرات سے اپیل کی جاتی ہے جگلوٹ سکردو روڈ  دوبارہ سے تریکو  میں (Mudflows )   اور...
29/08/2024

اسکردو روڈ الرٹ ۔۔

تمام سیاح اور مقامی حضرات سے اپیل کی جاتی ہے جگلوٹ سکردو روڈ دوبارہ سے تریکو میں (Mudflows ) اور شنگوس-شاٹوٹ کے مقام پتھر گرنے کی وجہ سے بلاک ہوا ہے تاہم تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔لہذا اپیل کی جاتی ہے کہ اس شدید بارش کے موسم میں جگلوٹ سکردو روڈ پر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی اطلاع کیلٸے مندرجہ زیل نمبرات پر رابطہ کریں:-
1-ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم
نمبر 920200-05815
2-اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو کنٹرول روم نمبر922000-05815
3-پولیس کنٹرول روم
نمبر 0581515
4-ریسکو 1122 کنٹرول روم
نمبر 058151122

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے ہسپتال پی ایچ کیو ہسپتال ہسپتال میں ادویات کی عدم موجودگی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ...
29/08/2024

گلگت بلتستان کے سب سے بڑے ہسپتال پی ایچ کیو ہسپتال ہسپتال میں ادویات کی عدم موجودگی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سیکرٹری ہلتھ نے فوری طور پر ایمرجنسی ادویات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کردیا ۔
ہسپتال انتظامیہ نے ضروری ادویات،ڈایلیسیس کٹس، ایکسرے ایم آر آئی فلمیں اور لیبارٹری کٹس کی خریداری کا عمل شروع کردیا ھے جن میں سے گلگت میں دستیاب ادویات ہسپتال پہنچ چکی ہیں اور دیگر شہروں سے منگوائی گئی ادویات ایک دو روز میں ہسپتال پہنچ جائینگی۔اس کے بعد غریب مریضوں کو بیشتر ادویات ہسپتال سے فراہم کی جائیں گی۔

پروپگنڈہ الرٹ: حقائق جانیں!سکردو میں دو دن قبل راجہ ناصر علی خان صاحب اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے اچانک  ...
29/08/2024

پروپگنڈہ الرٹ: حقائق جانیں!

سکردو میں دو دن قبل راجہ ناصر علی خان صاحب اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے اچانک ایک بائیک سوار نے غیر محتاط انداز میں بس کو اوورٹیک کرتے ہوئے ان کی گاڑی سے ٹکرائی۔ راجہ صاحب نے فوری گاڑی کو سائیڈ پر کر کے بائیک سواروں کو ممکنہ طور پر شدید نقصان سے بچایا، جس کے باعث بائیک سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ وہاں موجود عینی شاہدین اس بات کے گواہ ہیں کہ غلطی بائیک سواروں کی تھی۔
اس کے باوجود، راجہ ناصر علی خان صاحب نے انسانی ہمدردی اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر اپنی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا اور ان کا علاج کروایا۔

تاہم، آج دو دن بعد، کچھ عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈے کے ذریعے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کیس کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ راجہ ناصر علی خان صاحب کسی بھی قسم کی پولیس تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے تیار ہیں، اور عینی شاہدین اس واقعے کے چشم دید گواہ ہیں۔
ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ پروپگنڈے کے بجائے حقائق پر بھروسہ کریں اور کسی بھی غلط معلومات کا حصہ نہ بنیں۔

#ایڈمن

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں تحصیل شونٹر ریکارڈ سیل کردیا  تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ملوث ...
29/08/2024

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں تحصیل شونٹر ریکارڈ سیل کردیا تمام ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پر ہم نے ایکشن لیا ہے اس حوالے سے بہت جلد انکوائری کمیٹی قائم کی جائے گی لوگوں سے گزارش ہے انکوائر کمیٹی کے سامنے اپنے شکایات جمع کرائے تاکہ تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

پوسٹ کو جتنا ہو سکے شئیر کریں شکریہ۔محترم کمشنر بلتستان ریجن۔ ڈپٹی کمشنر گنگچھے ۔ایس پی گنگچھے فوری نوٹس لیں اور اس غریب...
29/08/2024

پوسٹ کو جتنا ہو سکے شئیر کریں شکریہ۔
محترم کمشنر بلتستان ریجن۔
ڈپٹی کمشنر گنگچھے ۔ایس پی گنگچھے فوری نوٹس لیں اور اس غریب لڑکی کو جو کہ ذہنی مریضہ ہیں اس جو ڈھونڈنے میں کردار ادا کریں۔
کندوس کی ہماری بہن خدیجہ کو ڈھونڈنے میں سب اپنی بھرپور کوشش کریں اس کے بیچارے معصوم بچے اور گھر والے شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں

اناللہ واناالیہ راجعون مرحوم پیر نوربخشیہ عون علی کے  داماد  ریٹائرڈ ڈی ایس پی جناب سید جعفر شاہ صاحب   اب ھم میں نہیں ر...
28/08/2024

اناللہ واناالیہ راجعون

مرحوم پیر نوربخشیہ عون علی کے داماد ریٹائرڈ ڈی ایس پی جناب سید جعفر شاہ صاحب اب ھم میں نہیں رہے کل رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فانی دنیا سے کوچ کر گئے غم کی اس گھڑی میں غم زادہ خاندان سےدلی اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماٸیں امین

گلگت ڈویژن و ضلع ہنزہ میں پٹواریوں کی خالی آسامیاں ہونے کے باوجود ان پوسٹوں کو اشتہار نہیں کیا جاتا۔ تحصیلوں میں پٹواریو...
28/08/2024

گلگت ڈویژن و ضلع ہنزہ میں پٹواریوں کی خالی آسامیاں ہونے کے باوجود ان پوسٹوں کو اشتہار نہیں کیا جاتا۔ تحصیلوں میں پٹواریوں کی کمی کی وجہ سے عوام کو شدید مسائل درپیش ہیں۔۔۔
صرف ایک ڈومیسائل بنانے کے لیے 4 دن لگتے ہیں ۔ اور حال ہی میں گلگت بلتستان اسمبلی میں خالی پوسٹوں کو پورا کرنے کے لیے بجٹ بھی رکھا گیا ہے۔جس کا تا حال کچھ پتا نہیں۔۔۔ امید ہے وزیر اعلیٰ سمیت تمام زمہ داران اس معاملے کو حل کریں گے۔۔۔
متاثرین عوام

شگر : 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کا معاملہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی فوری نوٹس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ت...
28/08/2024

شگر : 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کا معاملہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی فوری نوٹس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، تھانہ منتقل
#زرائع

اسلام آباد: چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کا روٹ تبدیل نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے درجنوں عزاداروں پر مقد...
28/08/2024

اسلام آباد: چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس کا روٹ تبدیل نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے درجنوں عزاداروں پر مقدمہ درج کر لیا۔

Gilgit baltistan kazmi News

گلگت میں پلاسٹک کے مصنوعی اور مضر صحت انڈوں کی بھرمار انتظامیہ حسب  روایت خاموش تماشائی، شہر میں مصنوعی مہنگائی کے بعد م...
28/08/2024

گلگت میں پلاسٹک کے مصنوعی اور مضر صحت انڈوں کی بھرمار انتظامیہ حسب روایت خاموش تماشائی، شہر میں مصنوعی مہنگائی کے بعد مضر صحت مصنوعی انڈے بھی پہنچ گئے
شہر اقتدار پر میں مائکرو گورننس صفر ہوگئ کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔
Gilgit baltistan kazmi News

محکمہ ایجوکیشن کی عوام دشمنی روندو  ہربوٹ پراٸمری سکول مسلسل  تنزلی کا شکار   راجہ ناصر علی خان فوری طور پر نوٹس لیتے ہو...
28/08/2024

محکمہ ایجوکیشن کی عوام دشمنی روندو ہربوٹ پراٸمری سکول مسلسل تنزلی کا شکار
راجہ ناصر علی خان فوری طور پر نوٹس لیتے ہوۓ اساتذہ کی کمی اور سکول کے دیگر مساٸل کو جلد از جلد حل کریں۔ عماٸدین

محکمہ ایجوکیشن کی عوام دشمنی عروج پر روندو کے نواحی گاٶں ہربوٹ میں واقع واحد پراٸمری سکول ترقی کی بجاۓ روز بروز تنزلی کا شکار ہورہا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ ہربوٹ کے عماٸدین نے کہا ہے کہ اکسیویں صدی میں بھی روندو ہربوٹ تمام تر بنیای انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ سابقہ نماٸندوں کی علاقہ دشمنی اور مکمل نظر نداز کرنے کی وجہ سے پورے علاقے میں صرف ایک ہی پراٸمری سکول موجود ہے۔ جو کہ ہربوٹ کے غریب عوام کیساتھ سراسر ظلم و انصافی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کٸی بار ارباب اختیار کو سکول کے مساٸل سے باور کرانے کے باوجود بھی مساٸل کا کوٸی حل نظر نہیں آرہا۔ 200 طلبا و طالبات پر مشتمل سکول کو صرف دو اساتذہ کے رحم و کرم پر چھوڑ کے رکھنا قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم اور وزیر سیاحت و امور نوجوان راجہ ناصر علی خان اس اہم مسٸلے پر فوری نوٹس لیں اور اساتذہ کی کمی سکول کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مساٸل کو ایمرجنسی بنیاد پر حل کریں

اہم پوائنٹ ۔۔۔یاد رکھۓ دشمن ہمیشہ کاروبار کے بہانے کامیاب ہوۓ ہیں۔ایک اہم پوائنٹ کی طرف توجہ مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ آجک...
20/08/2024

اہم پوائنٹ ۔۔۔
یاد رکھۓ دشمن ہمیشہ کاروبار کے بہانے کامیاب ہوۓ ہیں۔
ایک اہم پوائنٹ کی طرف توجہ مبذول کرنا چاہتا ہوں کہ آجکل ہمارے علاقوں میں غیر مقامی لوگوں کی بھرمار جاری ہے۔یہ لوگ کاروبار کے بہانے بلا کسی ججھک بغیر کسی خوف کے ھمارے محلوں میں گھوم رہے ہیں بعض اوقات یہ لوگ دریاں، چٹائیاں وغیرہ لے کر گھروں تک آجاتے ہیں۔۔۔
آج ایک گینگ خواتین کے سر کے بال خرید رہے تھے اور اس عوض وقم دے رہے تھے۔۔
اس بات پہ یقین ہے کہ ان لوگوں کا مقصد کاروبار نہیں ھے۔۔لہذا ان غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھے اور ان کو آبادی میں گھسنے نہ دیں۔۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان چنار باغ میں 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے منعق...
14/08/2024

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان چنار باغ میں 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں۔

13/08/2024

سب ڈویژن جگلوٹ میں گریلوے ناچاکی ماں نے اپنی لخت جگر بیٹی کو قتل کر دیا

دنیا 5G کے بعد 7G کی طرف جارہے ہیں اور ہمارے گلگت بلتستان والوں کو میسج دیکھنے کے لیے بھی VPN لگانا پڑتا ہے۔شکریہ نام نہ...
13/08/2024

دنیا 5G کے بعد 7G کی طرف جارہے ہیں اور ہمارے گلگت بلتستان والوں کو میسج دیکھنے کے لیے بھی VPN لگانا پڑتا ہے۔شکریہ نام نہاد ایس کام اینڈ zong فور جی۔۔۔

زونگ نے روندو دمبوداس میں اپنے 4g سروس کا آغاز کر دیا ہے لیکن ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ زونگ  سے ہم پہلے ہی بدت...
12/08/2024

زونگ نے روندو دمبوداس میں اپنے 4g سروس کا آغاز کر دیا ہے لیکن ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ زونگ سے ہم پہلے ہی بدترین سروس کی وجہ سے پریشاں ہے ۔ پورے 24 گھنٹے میں صرف 1,2 گھنٹے ہی زونگ کے سگنلز آتے ہیں وہ بھی بجلی آئی تو ورنہ وہ بھی نہیں ۔ اگر زونگ اپنے صارفین کو سروس نہیں دے سکتے تو ہم بہت جلد سم جلاؤ مہم کا آغاز کرینگے اور ٹاور کو گراینگے
روندو کے عوام

12/08/2024

گاہکوچ پائین واٹر ٹینکی میں ایک نامعلوم نوجوان کی ڈیتھ باڑی ملی ہے۔۔۔
ڈیتھ باڈی کو ریسکیو حکام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لاۓ گئے ہے
ذرائع۔

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو کے مغوی شہری شاکر حسین کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد...
12/08/2024

گلگت۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو کے مغوی شہری شاکر حسین کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ جس میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سید شاکر حسین کو 26 جولائی 2024 کو ملتان سے اغوا کر کے گھوٹکی سندھ میں رکھا گیا ہے اغواکار اہل خانہ سے بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے ہیں۔ بحیثیت وزیر اعلی سندھ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معصوم شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

12/08/2024

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو کے مغوی شہری شاکر حسین کی جلد بازیابی کیلئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے۔ جس میں وزیر اعلی نے کیا ہے کہ سید شاکر حسین کو 26 جولائی 2024 کو ملتان سے اغوا کر کے گھوٹکی سندھ میں رکھا گیا ہے اغواکار اہل خانہ سے بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے ہیں۔ بحیثیت وزیر اعلی سندھ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معصوم شہری کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Address

Roundu
Skardu
123456789

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit baltistan kazmi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit baltistan kazmi News:

Videos

Share

Category

Nearby media companies