DPR Faisalabad

DPR Faisalabad It's a government media department. Our main aim is to apprise people about what the government and administration are doing for the sake of the nation.

ہینڈ آؤٹ نمبر2362فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 90 پولٹری یونٹس تقسیم کر...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2362
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 90 پولٹری یونٹس تقسیم کردیئے گئے۔12 مرغوں پر مشتمل 1180 روپے کی رعایتی قیمت پر یہ یونٹس رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری اشفاق احمد نے لائیو سٹاک افسران کے ہمراہ درخواست گزاروں میں تقسیم کئے۔اس موقع پر فارمرز کی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔ایم پی اے اور رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ رعایتی نرخوں پر یونٹس کی تقسیم دیہی مرغبانی کا فروغ ہے۔انہوں نے یونٹس حاصل کرنے والوں سے کہا کہ وہ مرغوں کی دیکھ بھال یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں پولٹری یونٹس کی مرحلہ وار تقسیم کا عمل جاری ہے۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2361فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پرضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات پر جنگی ان...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2361
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پرضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات پر جنگی انداز میں عملدرآمد جاری ہے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے پردکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں انسدادی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کی اورلاروا کی افزائش گاہوں کا صفایاکرایاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا ماحول پیدا کرنے والے جیل میں ہونگے۔انہوں نے پروگرام کی وساطت سے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں اور کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ کھڑا پانی لاروا کی افزائش کا موجب ہے لہذا احتیاط میں ہی بھلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2360فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد جاری ...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2360
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹربرائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین کی زیر نگرانی ٹیموں نے ریلوے اسٹیشن کے مختلف حصوں میں فوگنگ کی گئی۔کھڑے پانی میں موجود مچھروں کے خاتمہ کے لئے فوگنگ کی جارہی ہے جبکہ دیگر انسدادی اقدامات کے ساتھ ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2359فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران شہریوں کے ...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2359
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں پیش ہونے والی درخواستوں پر تیز رفتار کارروائی جاری ہے اور شہری تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2358فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی کمپلیکس میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچ...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2358
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی کمپلیکس میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کچہری لگاکر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنی اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہریوں کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہر ماہ کے پہلے دو دفتری دن صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کئے جاتے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز تا پٹواری تک ریونیو عملہ ایک چھت تلے موجودرہ کر شہریوں کے درستگی نام،فردوانتقالات کا اجراء،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،معائنہ ریکارڈ،رجسٹری ودیگر ریونیو امور تیزی سے نمٹارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل بلکہ ان کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری اب دو دن لگاتار لگائی جارہی ہے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تحصیل سٹی وصدرکے درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے متعدددرخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2357فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے گزشتہ رات گئے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا...
03/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2357
فیصل آباد(03۔اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے گزشتہ رات گئے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر موجود صارفین کی موجودگی میں پیمائش کے پیمانے چیک کئے۔انہوں نے پمپس مالکان اور ورکرز کو واضح کیا کہ صارفین کو کم پٹرول ملنے کی شکایت اور وزن کے پیمانوں میں ہیراپھیری یا گڑبڑبرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پیمانے پورے ہونے پر ورکرز کو شاباش دی۔انہوں نے پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی کی صورتحال دیکھی اور صفائی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صابن اور تولیہ کی موجودگی بھی یقینی ہونی چاہیے۔انہوں نے پمپس کی حدود میں قائم ٹک شاپ پر اشیاء کے معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا اور اوورچارجنگ سے بازرہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والے گرانفر وش جیل میں ہونگے۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2356فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیمیں محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہی...
02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2356
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیمیں محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزعمار جاوید نے ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ پر واقع مشہور مصالحہ جات بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا تو ورکنگ ایریا میں چوہوں کے فضلات،جالوں کی بہتات پائی گئی جبکہ لیبل اور پراڈکٹ رجسٹریشن قوانین کے مطابق نہ ہونے اور دھنیا پاؤڈر میں حشرات کی موجودگی پر 300 کلو سے زائدالمعیاد مصالہ جات سمیت 7 کلو لیبلنگ میٹریل موقع پر تلف کر کے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
۔۔۔///۔۔۔

02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2355
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے پھل کی مکھی سے تحفظ کے لئے انسدادی اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ پھل کی مکھی کے حملہ کے باعث پھلوں کا معیار اور برآمدات متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مادہ مکھی پھل کے اندرڈنگ کے ذریعے انڈے دیتی ہے جن سے نکلنے والی چھوٹی سنڈیاں پھل کو اندر سے نقصان پہنچاتی ہیں اور پھل کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبان نرمکھی کے تدارک کے لئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں اور یہ عمل ہر 15 دن کے وقفہ سے دہرائیں۔انہوں نے کہا کہ باغات میں گرے ہوئے خراب پھل اکٹھے کرکے باغ سے باہر زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دبادیں۔مکھی کے کنٹرول کے لئے اس کے دیگر میزبان پودوں،نرسریوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2354فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ روز گرینڈ ایکشن لیتے...
02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2354
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ روز گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے پر 16دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈکا دورہ کرکے ڈینگی کاؤنٹر سمیت چھت اور دیگر ممکنہ افزائش گاہوں کو بھی تفصیلی چیک کیا۔انہوں نے بعض ذرائع کو اپنی نگرانی میں کلیئر کرایا اور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن میں اب تک ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 554 مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کا ماحول پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔///۔۔۔

02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2353
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ پھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں ہونے کی چیکنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پرمتحرک ہے۔گزشتہ روزدکانوں وریڑھی فروشوں پر پھلوں وسبزیوں ودیگر اشیائے ضروریہ کے پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے کی 108 شکایات قیمت ایپ پر اپ لوڈکی گئیں اور 34 شکایات حل، 74 کو وارننگ اور خلاف ورزی پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ کے علاوہ پرائس کنٹرول میکنزم کی خلاف ورزی پردو دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔
۔۔۔///۔۔۔

02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2352
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)فری شٹل سروس کی تین گاڑیوں کے ذریعے فٹ پاتھس وگرین بیلٹس میں رات بسر کرنے والے مسافروں کو پناہ گاہ سٹی ٹرمینل منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روزملت چوک سے 3،سرگودھا روڈ سے 5،جیل روڈ سے 5،ڈائیو روڈسے 6۔ اورچوک گھنٹہ گھر سے 18،جبکہ مجموعی طور پر 37مسافروں کو سٹی ٹرمینل پناہ گاہ منتقل کیا گیا۔مسافروں،بے سہارا،معذور،بے روزگارمزدوروں کو شیلٹر ہوم منتقل کراکر معیاری کھانا اور رات بسر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
۔۔۔///۔۔۔

02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2351
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)ضلع میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری ہیں جن میں عاشقان رسول شرکت کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے بتائی۔انہوں نے بارہ ربیع الاول تک کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیز میں حسن قرات،نعت وتقاریر کے مقابلے جاری جبکہ سیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرنا باعث ثواب اوراعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوجہانوں کے لئے باعث رحمت بن کرآئے جن کا یوم ولادت وباسعادت بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عشرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نبی آخرالزمان کی زندگی کے پہلوؤں سے آگاہی دی جاسکے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکامیابی حاصل کرسکیں۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2350فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی پروگرام کے تحت 32 کروڑ روپے کی لاگت سے رو...
02/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2350
فیصل آباد(02۔اکتوبر 2022ء)حکومت پنجاب کے شعبہ صحت میں انقلابی پروگرام کے تحت 32 کروڑ روپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تک توسیع کا منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں ٹراما سنٹر کا قیام بھی شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے رورل ہیلتھ سنٹر کی ٹی ایچ کیو سطح تک اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کے قیام کی جاری پیشرفت کا موقع پر جاکرجائزہ اور تعمیراتی مراحل پربریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اوردستیاب فنڈز کو تیز رفتاری سے بروئے کار لائیں جبکہ منصوبہ کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے درکار فنڈز کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کو تحریر کیا جائے۔انہوں نے عمارت کے مختلف حصے بھی دیکھے اور کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے یہ ہسپتال علاقہ کے لئے تحفہ ہوگا۔انہوں نے ڈجکوٹ شہر کا دورہ کرکے مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ اور ادویات کی تاریخ تنسیخ،سٹاک رجسٹرکی موجودگی اور ادویات کو محفوظ رکھنے کے انتظامات بھی چیک کئے اور کہا کہ میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے تاکہ ایکسپائرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کو شکنجہ میں لایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں پھلوں وسبزیوں کی دستیابی،معیار اور نرخ ناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اور کہا کہ دکانوں وریڑھیوں پر پھلوں وسبزیوں کے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سپورٹس جمنیزم کا بھی دورہ کیا اور کھیلوں کی سہولت کی فراہمی کے لئے پراجیکٹ کو بلاتاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2349فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23...
01/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2349
فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23 کے تحت سیوریج کی سکیموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ ان سکیموں کی تکمیل کے بعد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ واسا ہیڈآفس میں اے ڈی پی ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جس کے بعد ان ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،کسی بھی ترقیاتی سکیم میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔مینجنگ ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے بعد عوام کا واسا پر اعتماد مزید بحال ہو گاجبکہ نئی مشینری کی خریداری کے عمل کو بھی تیز کیا جائے کیونکہ نئی مشینری کی خریداری مکمل ہونے پر شہریوں کو نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو گا جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایم ڈی نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کئے جانے میں اگر کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو ان کے نوٹس میں لایا جائے تا کہ ان رکاوٹوں کو جلد دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز فراہم کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2348فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ واسا شہر کے آٹھوں بازاروں،مارک...
01/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2348
فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ واسا شہر کے آٹھوں بازاروں،مارکیٹوں سمیت دیگر مقامات پر فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،تاجروں کی شکایات کاترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا مارکیٹوں میں اگر سیوریج یا بارشی پانی کا کوئی مسئلہ ہو تو اسے حل کرائیں گے۔انہوں نے یہ بات وکیلاں والی گلی چینوٹ بازار اور کچہری بازار کی مارکیٹوں کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ واسا شہریوں کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا اس سلسلے میں تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجارہاہے۔ مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں موجود ہیں جن کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔شہر کے جن علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنیں بوسیدہ ہو چکی ہیں انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔شہرکی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سیوریج کی نئی لائنیں بچھانے کے لئے تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں کاآغاز بھی کیا جا رہا ہے جبکہ جہاں سیوریج اور ڈرینج میں رکاوٹیں ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر دورکیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فیصل آباد شہر کے لئے نکاسی و فراہمی آب کی سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈز فراہم کررہی ہے جس کے بعد سیور لائینز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوجائے گا۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2347فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)محکمہ خوراک نے بڑی کارروائی کرکے آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ڈسٹرکٹ فو...
01/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2347
فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)محکمہ خوراک نے بڑی کارروائی کرکے آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے اطلاع ملنے پر ٹیم کے ہمراہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں آ ٹے کے گودام کو چیک کیا تو وہاں سرکاری آٹا کے 551 تھیلے برآمد کرلئے جو ذخیرہ کرکے دیگر نامعلوم مقام پر سمگل کئے جارہے تھے۔ ڈی ایف سی نے موقع سے دو ملزمان عرفان اور بشیر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2346فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ ا...
01/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2346
فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز قیصر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کی سربراہی میں فیلڈ کارروائیاں مزید تیزکردی ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز 91 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران معمولی نقائص پر72یونٹس کواصلاحاتی نوٹسسزجاری جبکہ13فوڈپوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت ایک لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔دوسری جانب واٹر پلانٹس کی سیمپلنگ مہم بھی جاری ہے جس پرزائدالمیعاد اشیاء برآمد کر کے موقع پر تلف کردی گئیں جس میں طے کردہ قوانین کے مطابق نہ ہونے پر 100 لیٹر غیر معیاری دودھ، 20کلوحشرات متاثرہ چٹنی،20کلومربہ،6درجن ٹوٹے اوربدبودارگندے انڈوں سمیت 20 کلو سے زائدایکسپائرڈاورنان ٹریس ایبل اشیاء شامل ہیں۔
۔۔۔///۔۔۔

ہینڈ آؤٹ نمبر2345فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو چ...
01/10/2022

ہینڈ آؤٹ نمبر2345
فیصل آباد(یکم اکتوبر 2022ء)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے اوررواں موسم میں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین کی زیرنگرانی ٹیموں نے ان ڈور اورآؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ڈینگی لاروا کی پیدائش وافزائش کے ممکنہ مقامات کو تفصیلی چیک کیا اور لاروا کی تلفی کے لئے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی گئی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے ٹیموں کو تاکید کی کہ ذمہ دارانہ انداز میں سرویلنس کا عمل جاری رکھا جائے اور کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اینٹی ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے اس سیزن میں بھی ڈینگی کے حملہ سے محفوظ رہا جاسکے۔
۔۔۔///۔۔۔

Address

Commissioner Complex II Directorate Public Relations
Shah Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPR Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DPR Faisalabad:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Shah Faisalabad

Show All