21/11/2022
قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام شائقین کیلئے بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے ایک پوٹلی
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف۔