Pak Tv

Pak Tv خبریں +ہیڈ لائن +انٹرنیشنل خبریں +علاقائی خبریں +اخبارا?

*القسام بریگیڈ کے ترجمان کمانڈر ابو عبیدہ :*  72 گھنٹوں کے اندر ہمارے مجاہدین 60 صہیونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے میں ک...
21/11/2023

*القسام بریگیڈ کے ترجمان کمانڈر ابو عبیدہ :*

72 گھنٹوں کے اندر ہمارے مجاہدین 60 صہیونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ، جن کو زیادہ تر الیاسین میزائل، فدائی ایکشن اور لینڈ مائنز سے تباہ کیا گیا۔

ہمارے مجاہدین اس وقت بھی جارحیت کے تمام محاذوں پر شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

ہمارے مجاہدین نے دشمن کی فوجوں کے خلاف متعدد مخصوص آپریشن کیے جن کے نتیجے میں براہِ راست ہلاکتیں ہوئیں۔

سب سے نمایاں کارروائی پیدل افواج پر گھات لگا کر حملہ تھا جس کے بعد ایک بلڈوزر جس میں وہ زخمی ہوئے اور ہمارے مجاہدین نے فوجیوں کی چیخیں سنی۔

ہم نے ایک ٹروپ بکتربند گاڑی کو تباہ کیا تین صیہونی فوجی وہاں سے نکلے اور ہمارے مجاہدین نے اُنہیں ختم کردیا۔

25 مجاہدین نے الرنتیسی چلڈرن ہسپتال کے اندر صیہونی دشمن فوج پر ایک منظم استشہادی حملہ کیا جس میں سے 24 مجاھدین زندہ واپس لوٹ آئے ایک مجاھد شہید ہوا۔

ایک اور کاروائی میں ہمارے مجاہدین نے ٹینک سے اترنے والے 4 فوجیوں کو ہلاک کیا۔

مجاہدین نے تصدیق کی کہ جب دشمن گاڑیوں کو واپس نہیں نکال سکتا تو وہ اپنی مایوسی مٹانے کے لیے فضا سے بمباری کرتا ہے۔

ہمارے سینکڑوں مجاہدین ابھی تک دفاعی پوزیشنوں میں منتظر ہیں، باقی کارروائیوں کا انکشاف ہم بعد میں کریں گے۔ ان شاءاللہ

دشمن وہمی ہے ، احمق ہے ، تاریخ نہیں پڑھتا ۔ یہ ظلم و جارحیت ختم ہو جائے گی ، ہمارا ارادہ نہیں ٹوٹے گا اور ہم اللہ ربّ العزّت کے سوا کسی آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔
ان شاءاللہ

اے ایمان والو صبر کرو اور ثابت قدم رہو ۔

جہاد فتح ہے یا شہادت۔

30/08/2022


یہ ہیں وہ لوگ جو سخاوت کی وجہ سے جنت الفردوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں گے ۔ ان شآءاللہ
اس ریڑھی والے کے 100 دینے سے کیا کسی کا گھر بن جائے گا؟؟
نہیں__مگر خدمت خلق اور انسانیت کے جذبے کو سلام ہے
الٹا اللہ اسی کے مال میں برکت ڈالے گا۔ ان شآءاللہ

میرے بھائیو____ ابھی بھی جو تعاون کرنے سے ہاتھ کو روکے ہوے ہیں ان کیلئے یہ ویڈیو بہت بڑا پیغام ہے۔ اپنی طاقت کے مطابق ضرور متاثرین کیلئے خرچ کریں وہ ہماری مدد کے انتظار میں ہیں۔

ہنگامی اپیل برائے سیلاب متاثرین

Meezan bank

12350105990416
Hafiz rizwan elahi

جاز کیش
0300-9465034
ایزی پیسہ
0344-1873029

22/08/2022

دینہ عائشہ ہسپتال کی ڈاکٹر عائشہ کی مبینہ غفلت نارمل ڈیلیوری میں نومولود بچے کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ ڈالا اور غلطی چھپانے کے لیے انگوٹھا ڈسٹ بن میں پھینک دیا بچہ بلاتا رہا درد سے ہاتھ پر پٹی باندھ کر دو گھنٹے ورثا کو نہیں ملنے دیا گیا بار بار اسرار پر بتایا کے ہم سے غلطی ہو گیی ہے

22/08/2022

چترال میں سیلاب اور راشن کی تقسیم آپ بھی امداد کریں

03009695639
جاز کیش

*2 کلو چاول تحریک* *سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے* مسجد س آغاز*سنئیے*:• مسجد کے سامنے ٹیبل رکھ دیے گئے ہیں:• ہر نمازی آج  2...
22/08/2022

*2 کلو چاول تحریک*
*سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے*
مسجد س آغاز

*سنئیے*:
• مسجد کے سامنے ٹیبل رکھ دیے گئے ہیں:
• ہر نمازی آج 2 كلو چاول لے کر مسجد آئے
• مسجد باہر ٹیبل پر رکھ دے۔
• یہ چاول سیلاب متاثرین کو پکا کر کھلائے جائیں گے

•°•°•°°•°•°

*دور لوگ کیسے شامل ہوں*
دور افراد چاول کی قیمت اکاؤنٹ میں بھیج كر نیکی میں شامل ہو جائیں
• چاول: 200 روپے کلو
• (مسجد اکاؤنٹ اور مسجد لوکیشن آخر میں درج ہے)

•°•°•°•°•°•

*زیادہ جمع کروانے کے خواہش مند*

ہر نمازی اپنی ہمت کے مطابق اپنی اور خاندان کی طرف سے چاول جمع کرواتا جائے :
2 کلو
5 کلو
20 کلو
100 کلو
يا زیادہ

•°•°•°•°•°•

*بنیادی ٹارگٹ*:
اس مسجد کے نمازی متاثرین کیلئے
• 5000 کلو چاول جمع کریں گے
• جن سے 400 دیگیں بنیں گی۔
• جن سے 25000 افراد کھانا کھائیں گے

•°•°•°•°•°•
*آغاز مسجد کے عملے سے*
•• مسجد کا عمله نے سب سے پہلے اس تحریک میں چاول جمع کروا دیے ہیں:

از خطیب: 200 کلو چاول
از امام: 10 کلو
از موذن : 2 کلو
از خادم: 2 کلو
از چوکیدار : 2 کلو
از انچارج: 5 کلو
از معلم1: 5 کلو
از معلم 2 : 5 کلو
از مالي : 2 کلو
از معلمة 1: کلو
از معلمة2: 5 کلو
انچارج شعبه خواتین:100 کلو

•°•°•°•
*سوچیں*
• اگر ہر بڑی مسجد اور سکول یوں عمل کردے تو كيسى شاندار زبردست مدد ہو جائے۔

•°•°•°•

*اس ميسج کو پھیلا دیں*
• یہ ميسج اپنے خاندان، دوستوں، علماء کو اور گروپس میں فاروڈ کردیں۔

• اپنی مساجد، اسکول اور دفتر کی سطح پر تحریک شروع کردیں

•°•°•°•°•°•

سیلاب متاثرین کیلئے
*اب تک اس ایک مسجد کی طرف سے*
• 130 دیگیں پکوائی گئیں
• ایک گاڑی سامان بھیجا گیا
• 20 گھرانوں کو ترپال دی گئی ہے۔
• 8 مساجد کے ذریعے 12 دیہات کو 10 روز کا کھانا فراہم کیا گیا-

°°°°°°
• کاش ہر مسجد انتظامیہ متحرک ہو جائے

• كاش بڑی مساجد کو دکھی انسانیت کیلئے فلاحی کاموں کا مرکز بنا دیا جائے

°°°°°°
جاز کیش Jazz Cash
نام :ارشد نواب

03009695639

*ان نیکیوں میں ساتھ کیلئے :*

• رسيد اسی نمبر سے بذريعه واٹس ایپ بهيجي جائے گي.

*مسجد دولت عبداللہ*

یا اللّه  اپنا مزید کرم اور  فاضل  فرما ۔تونسہ برباد ہو گیا ، ابھی خبر آئی ہے کہ  #فاضل پور میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے ...
21/08/2022

یا اللّه اپنا مزید کرم اور فاضل فرما ۔

تونسہ برباد ہو گیا ، ابھی خبر آئی ہے کہ #فاضل پور میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے ، قد آدم پانی ہے اور شہر میں مسلسل گھروں کے گرنے کی آوازیں آ رہی ہیں ۔ شہر خالی کروایا جا رہا ہے اور قیامت کا منظر ہے

ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو
تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے

#بلوچستان سے #تونسہ تک ۔۔۔ اموات کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور دیہات کے دیہات زمیں کے برابر آ گئے ہیں ۔لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور لوگوں کو کھانا کھلانے والے خود دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں ۔ مویشی دیہات کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے ، لوگوں نے اپنے مویشی آزاد کر دیے کہ جان بچا پائیں ، سیکنڑوں مربع میل کا علاقہ پانی میں ڈوبا پڑا ہے ۔اسی طرح ازاد کشمیر ۔ کے پی کے سندھ اور گلگت بلستان میں سیلاب نے خون اشام پنجھے گاڑے ھیں ھم. اور ھمارے حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رھیں اور اپنے اپنے شگل میلے سیر سپاٹے سیاست بازی ایک دوسرے کی وڈیوز خبریں لگانے اور ایک دوسرے نیچے گرانے اور گندہ کرنے میں مصروف ھیں اور خوش بھی ھو رھے ھیں کہ کے یہ تباھی ھمری طرف نہ ھے یا ھماری وجہ سے نہ ۔ بلاکل اسطرح تاریخ گواہ کہ جب چینگیز خان چلا تھا تو اسطرح کی سرگرمیاں عراق جو اسوقت بہت بڑی طاقت اور علوم و فنون گہواہ تھا لیکن بحس و تکرار اور عیاشیوں میں مبتلا تھے پھر دنیا نے دیکھا کہ اللّٰه نے ان کو انکی نافرمانی کی سزا دی اور پھر ہزارں میل دور سے چینگیز خان نے ھر ملک کو تباہ کرتا ھوا عراق بھی تباہ و برباد کر دیا اور اس ملک کتابیں / علم کا خزانہ دریا میں بہا دیا تاریخ گواہ ھے کہ ان کتابوں کی سیاھی سے دریا فرات کا رنگ کالا رھا ۔

دوسری طرف ، اسلام آباد میں جانوروں کی گھمسان کی جنگ جاری ہے ، اپوزیشن اور حکومت ضمیر کو مکمل طور پر سلا کر لڑ رہے ہیں اور ان سیاسی پارٹیوں کے ورکر سیلاب کی تباہ کاریوں سے مکمل طور پر بے نیاز ہیں ۔ ٹویٹر ،فیس بک پر صرف شہباز گل کی خبریں ہیں اور لاکھوں لوگوں کے چراغ گل ہو جانے کی کوئی خبر نہیں۔ بے حسی اور بے غیرتی کا ایسا منظر ماضی میں کبھی دکھائی نہیں دیا ۔
اور بہت زیادہ مکروہ کردار میڈیا کا ہے کہ جو طوائفوں کی سالگرہ کو بھی ان ڈوبتے گھروں سے زیادہ وقت دیتا ہے ، ہندستان کی کوئی تھرڈ کلاس طوائف کے پاؤں میں کانٹا چبھ جائے تو ان کی آہیں کراہیں ادھر نکلنا شروع ہو جاتی ہیں ، کنجروں اور مراثیوں سے جس کو فرصت ہی نہیں ملتی لیکن سیلاب زدگان کی خبروں کے لیے وقت بہت کم ہے

خوف خدائے پاک دلوں سے نکل گیا
آنکھوں سے شرم سرور کون و مکاں گئی

مذہبی جماعتوں کے کارکنان حسب معمول میدان عمل میں ہیں ، بلوچستان میں اسوہ فاؤنڈیشن ، تحریک اللہ اکبر ( سابقہ الد، عوہ ") سرائیکی وسیب میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن بہت کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ اہل حدیث یوتھ فورس ،جمعیت علمائے اسلام کی رفاعی تنظیم انصار الاسلام ، اور تونسہ میں خاص طور پر دیوبندی مدارس کے طلبا مقدور بھر ہمت و طاقت سے سیلابی علاقوں میں موجود ہیں ۔جبکہ نجی طور پر بہت سے لوگ اس جہاد عظیم میں شریک ہیں ۔۔۔

تھے ہمیں ایک ترے معرکہ آراؤں میں
خشکیوں میں کبھی لڑتے، کبھی دریاؤں میں

لیکن تمام صوبوں اور مرکز میں ھر پارٹی کی لیکن تمام صوبوں اور مرکز سے حکومتی تاخیری پالیسیوں نے بہت سے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ہے ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر رکھی تھی کہ سب ہونے کا امکان ہے ۔۔۔لیکن پیش بندی نہیں کی گئی اور نتیجہ یہ کہ ایک بڑا انسانی المیہ وقوع پذیر ہونے کو ہے ۔۔۔
سب سے تکلیف دہ امر یہ ہے کہ ہم مستقل طور پر اپنے قاتلوں کو خود اپنا حکمران چنتے ہیں ۔۔۔۔وہ قاتل کہ جو غریبوں کی رگوں سے لہو کا آخری قطرہ تک نچوڑ کر اپنی نسلیں سنوارتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

اللّٰه ہم سب پر رحم فرما اور ھمیں اور ھمارے حکمرانوں کو ھدایت عطا فرما اور ان بے حس حاکمرانوں ( تمام صوبوں اور مرکز کے ) سے ہماری جان چھڑائے ۔ اور ھمیں اتنی فہم و فراست عطا فرما کہ ھم اچھے برے کی تمیز کر سکیں اور ایسے حکمران منتخب کر سکیں جو ھمارے ملک عوام اور دین کے رستے پر چلنے والے ھوں

امین ثم امین یا رب العالمین

21/08/2022

ڈاکٹروں کی اپیل سیلاب زدگان کے لئے سب مل کر محنت کریں

21/08/2022

آزاد کشمیر
افسوسناک حادثہ 8 جوان شہید ھاڑی گہل کے نواحی علاقہ شجاع آباد میں صبح 4 بجے فوجی گاڑی کے حادثے میں 8 جوانوں کی شہادت اور 6 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، گاڑی منگلہ سے منگ بجری باغ جارہی تھی۔
مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا۔
پولیس زرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آرمی پرسن شہید/زخمی ہوئے۔

1=سپاہی سعید ۔۔شہید
2=سپاہی اعظم۔۔شہید
3=سپاہی ندیم۔۔شہید
04=سپاہی ذیشان حیدر ۔۔شہید
05=سپاہی ابراھیم ۔۔شہید
06=سپاہی یعقوب ۔۔شہید
07= سپاہی اشفاق ۔۔شہید
08= ناہیک شاھد ۔۔شہید

01=سپاہی حمد حسین زخمی
02=سپاہی اللہ دینو زخمی
03=سپاہی ساجد زخمی
04=سپاہی شاھد علی زخمی
05=سپاہی اعظم زخمی

جملہ شہدا اور زخمیوں کو CMH راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

رمک سے لے کر کشمور تک300 کلومیٹر کی پٹی انڈس ہائی وے سے پہاڑ تک 50 کلومیٹر تک کے تمام گاوں ڈوب گئے ،،ایک بھی گاوں باقی ن...
21/08/2022

رمک سے لے کر کشمور تک300 کلومیٹر کی پٹی انڈس ہائی وے سے پہاڑ تک 50 کلومیٹر تک کے تمام گاوں ڈوب گئے ،،
ایک بھی گاوں باقی نہیں بچا ۔۔
اربوں کا نقصان ، سینکڑوں اموات ۔۔۔

تاریخ کا سب سے بڑا کوہ سلیمان کا سیلاب جس نے اتنی تباہی پھیلائی ۔۔

2022 کا سال آفت کا سال ہے ، پہلے جانوروں میں موذی وائرس پھیلا جس سے سرکاری رپورٹ کے مطابق پورے سرائیکی وسیب میں 80 ارب مالیت کے جانور ہلاک ہوئے اور دوسرا سیلاب نے تباہی پھیر دی ۔۔۔

اے میرے مالک ۔۔۔
اگر یہ ہمارے گناہوں کی سزا ہے تو ہمیں بخش دے ، اگر یہ آزمائش ہے تو اسے روک دے ۔۔ ہم پہ اتنا بوجھ نہ ڈال جس کو اٹھانے کی سکت ہم میں نہ ہو ۔۔۔

معصوم بے گناہ بچے اور عورتیں کئی کئی دنوں سے بے گھر سڑکوں پہ سو رہے ہیں ، بڑوں کیلئے گندم آٹا بہہ گیا بچوں کیلئے دودھ والی بکری بہہ گئی ،
مالک ۔۔۔ تیرے بندوں کو صرف تیرا ہی آسرا ہے تو ہی وسیلہ ہے ،،
ہمیں بخش دے میرے مالک ۔۔۔
ہمیں بخش دے
آمین

21/08/2022

اللہ 🥰 ماشاءاللہ ☺️
جامعہ فاروقیہ حاجی آباد لوئر دیر خیبرپختونخوا پاکستان
پہلا عظیم الشان تقریب ختم بخاری 🥰

21/08/2022

اللہ اکبر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ان لوگوں پہ اور ہر اس انسان کو شکر ادا کرنا چاہیے مجھے بھی کہ اللہ نے ہمیں بہت پیارے گھروں سے نوازہ ہے کبھی اپنے آپ کو ان لوگوں کی جگہ پر رکھ کر سوچیں کیسی زندگی ہے نا گھر نا چھت

21/08/2022
فرمان رحمن اعلان عام
21/08/2022

فرمان رحمن اعلان عام

کمال کا تجزیہ ہے 👌👌👌پاکستانی ایک عمدہ قوم ہے۔!!اگست آئے تو سچے پاکستانی۔🇵🇰رمضان آئے تو پکے مسلمان۔🤲جنگ لگے تو سب فوجی۔👷 ...
20/08/2022

کمال کا تجزیہ ہے 👌👌👌

پاکستانی ایک عمدہ قوم ہے۔!!
اگست آئے تو سچے پاکستانی۔🇵🇰
رمضان آئے تو پکے مسلمان۔🤲
جنگ لگے تو سب فوجی۔👷
کھیل کا میدان لگے تو سب کھلاڑی۔🏃
الیکشن ہوں تو سب سیاستدان۔😎
احتساب شروع ہو تو سب کا نام نیب زدہ۔😂
بجٹ آٸے تو سب اکانومسٹ۔😁
خبر آٸے تو سب تجزیہ نگار۔😆
کسی بیمار کو ملیں تو سب ڈاکٹر۔🤔
ڈاکٹر کو ملیں تو سب مریض ۔😂
کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے تو سب مفتی۔ 🤗
کوئی متنازعہ مسئلہ پیش آئے تو سب وکیل۔😅
شادی اور پروگرام کے موقع پر سب فنکار۔😁

فضول رسم و رواج کےموقع پر سب مالدار۔😉
اور انکم سپورٹ پروگرام آئے تو سب زکواة کے مستحق ۔🤣

اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے جس برتن میں ڈالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔🤣

الغرض لامحدود تجربات سے لبریز قوم۔

🇵🇰پاکستان زندہ باد🇵🇰

*آپ کی زندگی میں پریشانیاں ہیں؟* *آپ زندگی سے تنگ ہیں؟* *اولاد نا فرمان ہے؟* *گھریلو ناچاقیاں ہیں**قرضوں کے بوجھ میں ڈوب...
20/08/2022

*آپ کی زندگی میں پریشانیاں ہیں؟*

*آپ زندگی سے تنگ ہیں؟*
*اولاد نا فرمان ہے؟*
*گھریلو ناچاقیاں ہیں*
*قرضوں کے بوجھ میں ڈوبے ہیں؟*
*بیماریوں نے بسیرا جمالیا ہے؟*
*کاروباری نقصان ہوا ہے؟*
*مال سے برکت اٹھا لی گئی ہے؟*
*آمدنی ضروریات کو کفایت نہیں کرتی؟*
*آپ خطاوں،لغزشوں اور سیاہ کاریوں کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں؟*

*اگر آپ سنجیدہ ہیں تو آئیں یقین کے ساتھ ایک منفرد و لا جواب اکسیر نبوی کو جزو حیات بنائیں۔*

*حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوتے ہیں اور آداب بجالاتے ہوئے عرض گذار ہوتے ہیں "اے اللہ کے رسولﷺ ! میں آپ پر کثرت سے درود و سلام پڑھتا ہوں ۔*
*اپنی دعاؤں میں کتنا حصہ درود پاک کے لیے مختص کردوں؟"*
*جواب ارشاد ہوتا ہے"جتنا چاہو پڑھو"*
*صحابی سوال کرتے ہیں؟ ایک چوتھائی؟*
*ارشاد ہوتا ہے"جتنا چاہو لیکن اگر عدد زیادہ کرلو تو بہتر ہے"*
*صحابی پوچھتے ہیں "آدھا"؟ ارشاد ہوا" جتنا چاہو پڑھو لیکن اگر بڑھا لو تو بہتر ہے"*
*طالب خیر کی تشنگی باقی رہتی ہے تو اک بار پھر پوچھتے ہیں "دو تہائی کرلوں ؟"*
*تو حضورﷺ نے فرمایا "جتنا پڑھنا چاہو ، پڑھو لیکن زیادہ پڑھنا بہتر ہے"*
*رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے تربیت یافتہ صحابی حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرط محبت میں جھوم کر کہتے ہیں "میں تو سارا وقت درود پاک پڑھوں گا " تو لسان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اعلان کرتی ہے " پھر آپ کی پریشانیاں ختم اور گناہ معاف کردئیے جائیں گے"*

*جی ہاں پریشانیاں ختم ، قرضے ادا اور خیر و برکت کا نزول شروع ۔*

*جو مجھ پہ ایک بار درود پڑھے گا ، اللہ تعالی اس پہ دس رحمتیں نازل فرمائیں گے"*

*درود پاک سے نہ صرف دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں دس درجات بلند اور گناہ معاف ہوتے ہیں درود اللہ تعالی کو اتنا پسند ہے کہ اپنی طرف نسبت کرکے فرمایا :*

*"بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی پر ، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو"*

*اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انك حميد مجيد . اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما بارك على ابراهيم و على آل إبراهيم انك حميد مجيد"*

*درود شریف نا صرف دنیا میں کام آئے گا بلکہ آخر بھی سنوار دے گا ۔ شافع امت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے" تم میں سے سب سے زیادہ قریب مجھ سے بروز قیامت ، تم سب سے زیادہ مجھ پہ درود شریف پڑھنے والا ہوگا۔

درود شریف پڑھیں ، پڑھتے ہوئے یہ پیغام اپنے پیاروں تک پہنچائیں ۔ خود بھی یومیہ پڑھنے کا معمول بنائیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔..

20/08/2022
یہ بے موسمی بارشیں، یہ کرونا کی لہریں، یہ لمپی سکین جیسے موذی مرض، یہ فصلوں کی تباہیاں اور سیلاب میں بہتی ہوئی انسانیت۔۔...
20/08/2022

یہ بے موسمی بارشیں،
یہ کرونا کی لہریں،
یہ لمپی سکین جیسے موذی مرض،
یہ فصلوں کی تباہیاں اور سیلاب میں بہتی ہوئی انسانیت۔۔

چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ اللہ ہم سے روٹھا ہوا ہے۔۔۔

خدارا...!!

ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں اور سوچیں کہ ہم نے اس ذات کے کس کس حکم پہ لبیک کہا۔۔؟

لہذا لوٹ آئیں۔
اس اللہ کی طرف۔۔
اپنے گناہوں سے توبہ کیجئے اور کثرت سے استغفار کیجئے۔۔🥹

تہجد کا الارم لگانا نہ بھولئیے گا...!!

20/08/2022
20/08/2022

موجودہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر گاڑی چلانے والے حضرات کے لئے ویڈیو پیغام خدارا احتیاط کیجیئے

20/08/2022

والدین کو نصیحت🌻🌹
اپنی بیٹیوں کا نکاح دیندار سے ھی کریں!

🎙️ فضیلة الشیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ تعالیٰ۔۔۔

جام پور
20/08/2022

جام پور

سیلاب ایک طرف خدمت گزار دوسری طرفضلع نوشہروفیروز
20/08/2022

سیلاب ایک طرف خدمت گزار دوسری طرف
ضلع نوشہروفیروز

20/08/2022

ملک پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک بڑا چیلنج صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت اور دفاع کا ہے۔ چنانچہ ہم صحابہ کرام کی حرمت اور دفاع کے حوالے سے قانون سازی کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ان شاءاللہ

20/08/2022

میرا ملک عظیم ڈوب رہا ہے اور ارباب اختیار غفلت کی نیند سو رہے ہیں

20/08/2022

مجھے گرفتار کریں میں نے ویسے بھی ایک اور کتاب لکھنی ہے ,شیخ رشید کی پریس کانفرنس

20/08/2022

‏اگر ہمیں روکا گیا تو دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کردیں گے ,شیخ رشید کی پریس کانفرنس

باجوڑ : تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ بم دھماکے میں  شہید ہونیوالے حوالدار سعید احمد اور کانسٹیبل عنایت الرحمن کی نماز جنا...
20/08/2022

باجوڑ : تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے حوالدار سعید احمد اور کانسٹیبل عنایت الرحمن کی نماز جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، بریگیڈیئر سیکٹر نارتھ راو عمران سرتاج، پولیس افسران، جوانوں اور دیگر عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرپولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ شہداء کی میتیں پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے ہمراہ آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی جہاں شہداء کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں پورے اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔

20/08/2022

کسی بادشاہ کا گزر اپنی سلطنت کے ایک ایسے علاقے سے ہوا جہاں کے لوگ سیدھا نہر سے ہی پانی لیکر پیتے تھے۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ عوام الناس کی سہولت کیلیئے یہاں ایک گھڑا بھر کر رکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا اور ہر چھوٹا بڑا سہولت کے ساتھ پانی پی سکے گا۔ بادشاہ یہ کہتے ہوئے اپنی باقی کے سفر پر آگے کی طرف بڑھ گیا۔

شاہی حکم پر ایک گھڑا خرید کر نہر کے کنارے رکھا جانے لگا تو ایک اہلکار نے مشورہ دیا یہ گھڑا عوامی دولت سے خرید کر شاہی حکم پر یہاں نصب کیا جا رہا ہے۔ ضروری ہے کہ اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے اور ایک سنتری کو چوکیداری کیلیئے مقرر کیا جائے۔

سنتری کی تعیناتی کا حکم ملنے پر یہ قباحت بھی سامنے آئی کہ گھڑا بھر نے کیلیئے کسی ماشکی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اور ہفتے کے ساتوں دن صرف ایک ماشکی یا ایک سنتری کو نہیں پابند کیا جا سکتا ، بہتر ہوگا کہ سات سنتری اور سات ہی ماشکی ملازم رکھے جائیں تاکہ باری باری کے ساتھ بلا تعطل یہ کام چلتا رہے۔

ایک اور محنتی اہلکار نے رائے دی کہ نہر سے گھڑا بھرا ہوا اٹھا کر لانا نہ تو ماشکی کا کام بنتا ہے اور نہ ہی سنتری کا۔ اس محنت طلب کام کیلیئے سات باربردار بھی رکھے جانے چاہیئں جو باری باری روزانہ بھرے ہوئے گھڑے کو احتیاط سے اٹھا کر لائیں اور اچھے طریقے سے ڈھکنا لگا کر بند کر کے رکھیں۔ ۔

ایک اور دور اندیش مصاحب نے مشورہ دیا کہ اتنے لوگوں کو رکھ کر کام کو منظم طریقے سے چلانے کیلیئے ان سب اہلکاروں کا حساب کتاب اور تنخواہوں کا نظام چلانے کیلیئے محاسب رکھنے ضروری ہونگے، اکاؤنٹنگ کا ادارہ بنانا ہوگا، اکاؤنٹنٹ متعیین کرنا ہونگے۔

ایک اور ذو فہم و فراست اہلکار نے مشورہ دیا کہ یہ اسی صورت میں ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ہر کام اچھے طریقے سے چل رہا ہے تو ان سارے ماشکیوں، سنتریوں اور باربرداروں سے بہتر طریقے سے کام لینے کیلیئے ایک ذاتی معاملات کا ایک شعبہ قائم کرنا پڑے گا۔

ایک اور مشورہ آیا کہ یہ سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے مگر ملازمین کے درمیان میں لڑائی جھگڑا یا کوئی زیادتی ہو جاتی ہے تو ان کا تصفیہ اور ان کے درمیان میں صلح صفائی کون کرائے گا؟ تاکہ کام بلاتعطل چلا رہے، اس لیئے میری رائے میں خلاف ورزی کرنے والوں اور اختلاف کرنے والوں کی تفتیش کے لیے ایک قانونی امور کا محکمہ قائم کیا جانا چاہیے۔

ان سارے محکموں کی انشاء کے بعد ایک صاحب کا یہ مشورہ آیا کہ اس سارے انتظام پر کوئی ہیڈ بھی مقرر ہونا چاہیئے۔ ایک ڈائریکٹر بھی تعیینات کر دیا گیا۔

سال کے بعد حسب روایت بادشاہ کا اپنی رعایا کے دورے کے دوران اس مقام سے گزر ہوا تو اس نے دیکھا کہ نہرکے کنارے کئی کنال رقبے پر ایک عظیم الشان عمارت کا وجود آ چکا ہے جس پر لگی ہوئی روشنیاں دور سے نظر آتی ہیں اور عمارت کا دبدبہ آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔ عمارت کی پیشانی پر نمایاں کر کے "وزارت انتظامی امور برائے گھڑا " کا بورڈ لگا ہوا ہے۔

بادشاہ اپنے مصاحبین کے ساتھ اندر داخل ہوا تو ایک علیحدہ ہی جہان پایا۔ عمارت میں کئی کمرے، میٹنگ روم اور دفاتر قائم تھے۔ ایک بڑے سے دفتر میں ، آرام کرسی پر عظیم الشان چوبی میز کے پیچھے سرمئی بالوں والا ایک پر وقار معزز شخص بیٹھا ہوا تھا جس کے سامنے تختی پر اس کے القابات "پروفیسر ڈاکٹر دو جنگوں کا فاتح فلان بن فلان ڈائریکٹر جنرل برائے معاملات سرکاری گھڑا" لکھا ہوا تھا۔

بادشاہ نے حیرت کے ساتھ اپنے وزیر سے اس عمارت کا سبب پوچھا، اور ساتھ ہی اس عجیب و غریب محکمہ کے بارے میں پوچھا جس کا اس نے اپنی زندگی میں کبھی نام بھی نہیں سنا تھا۔

بادشاہ کے وزیر نے جواب دیا: حضور والا، یہ سب کچھ آپ ہی کے حکم پر ہی تو ہوا ہے جو آپ نے پچھلے سال عوام الناس کی فلاح اور آسانی کیلیئے یہاں پر گھڑا نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔

بادشاہ مزید حیرت کے ساتھ باہر نکل کر اس گھڑے کو دیکھنے گیا جس کو لگانے کا اس نے حکم دیا تھا۔ بادشاہ نے دیکھا کہ گھڑا نہ صرف خالی اور ٹوٹا ہوا ہے بلکہ اس کے اندر ایک مرا ہوا پرندہ بھی پڑا ہوا ہے۔ گھڑے کے اطراف میں بیشمار لوگ آرام کرتے اور سوئے ہوئے پڑے ہیں اور سامنے ایک بڑا بورڈ لگا ہوا ہے:

"گھڑے کی مرمت اور بحالی کیلیئے اپنے عطیات جمع کرائیں۔ منجانب وزارت انتظامی امور برائے گھڑا"

یہ ہےمیرے وطن کی کہانی ۔۔۔ وفاقی وزیر ، وزیر مملکت ، صوبائی وزیر ، پرسنل سیکرٹری ، مشیر ۔۔ عہدے ، پروٹوکول اور کام صفر ۔

Address

پاکستان
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Tv:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Sahiwal

Show All