Murad News HD

Murad News HD Murad News is Pakistan’s Number 1 News channel known for its quality programs and authentic news.

رائے احمد خاں کھرل کا جنم 1775 میں ساندل بار  (پنجاب) کے گاؤں جھامرہ میں ایک زمیندار کھرل راجپوت گھرانے میں ہوا۔جھامرہ ...
22/09/2023

رائے احمد خاں کھرل کا جنم 1775 میں ساندل بار (پنجاب) کے گاؤں جھامرہ میں ایک زمیندار کھرل راجپوت گھرانے میں ہوا۔

جھامرہ فعل حال ضلع فیصل آباد کی حدود میں آتا ہے۔

سن 1801 میں رنجیت سنگھ کی سربراہی میں سکھوں کی لاہور پہ حکومت قائم ہوگئی۔ 1818 میں سِکھوں کی طاقت تقریباً پورے پنجاب تک پھیل گئی۔

لیکن صرف 31 سال بعد 1849 میں انگریزوں نے پنجاب سے سِکھ حکومت کا مکمل خاتمہ کر دیا۔

رائے احمد خاں کھرل اپنے کھرل راجپوت قبیلے کے علاوہ فتیانہ راجپوت، جوہِیہ راجپوت، کاٹھیہ راجپوت، بگھیلا راجپوت اور وٹُو راجپوت قبیلے کے ساتھ مل کر پہلے سِکھوں کے خلاف اپنی خود مختاری کے لیئے لڑتے رہے اور اب انگریزوں کے خلاف لڑنے کے لیئے تیار ہوگئے۔

یاد رہے اُس وقت اِن کی عمر 81 سال تھی۔

مئی 1857 میں پورے ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی شروع ہوگئی۔

انگریزوں نے ساہیوال، اوکاڑہ اور پاک پتن کے مقام پر اپنی چوکیاں قائم کر دیں۔ اِن چوکیوں کا سربراہ Lord Berkley کو بنایا گیا جِس نے مقامی لوگوں سے ٹیکس مانگا۔

رائے احمد کھرل نے دریائے راوی کے کنارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انگریزوں کے خلاف مورچہ کھول دیا اور اُن انگریز سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو ٹیکس لینے آئے تھے۔

رائے احمد کھرل کی فوج میں راجپوتوں کے علاوہ دوسرے پنجابی خاص کر جاٹ بھی شامل تھے۔ اِن کے اہم ساتھی یہ تھے؛

» ولید مردانہ ۔۔۔ اِن کا تعلق بلوچ خاندان سے تھا۔ اِنہوں نے لاہور سے ملتان کے درمیان انگریزوں کی فُوڈ سپلائی (رسد) کے راستے بند کرنے کی زمہ داری سنبھالی۔

» نُور محمد کاٹھیہ ۔۔۔ اِن کا تعلق کاٹھیہ (پنوار) راجپوت خاندان سے تھا۔ اِنہوں نے چِنیوٹ کے مقام پر انگریزڈں سے لوہا لینے کی ذمہ داری سنبھالی۔

» مراد فتیانہ ۔۔۔ ان کا تعلق فتیانہ/سیال (پنوار) راجپوت خاندان سے تھا۔ یہ احمد کھرل کے بالکل ساتھ ساتھ رہے۔

جون 1857 میں Lord Berkley جھامرہ آ پہنچا اور رائے احمد کھرل سے مخاطب ہو کر کہنے لگا مجھے گھوڑے اور نوجوان درکار ہیں جن کی مدد سے میں بغاوت کچل سکوں۔

رائے احمد کھرل نے جواب دیا " یہ غیرت مند لوگوں کی دھرتی ہے یہاں کوئی بھی اپنا گھوڑا، زمین اور عورت نہیں چھوڑ سکتا۔"

یہ سنتے ہی Lord Berkley غصے سے لال ہو گیا اور واپس اپنے ہیڈ کوارٹر کی طرف چل پڑا راستے میں اُس نے مزاحمت کرنے والے نوجوان پنجابیوں کو قید کر لیا اور اُنہیں "گوگھیرہ جھیل" میں ڈال دیا۔

اُن نوجوانوں کو رہا کرنے کے لیئے 26 جُولائی 1857 کو رائے احمد کھرل نے اپنے ساتھیوں سمیت گوگھیرہ جھیل پر حملہ کر دیا۔

پنجابیوں اور انگریزوں کے درمیان ایک زبردست جنگ ہوئی اور آخر کار رائے احمد کھرل قید نوجوانوں کو رہا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ Lord Berkley کے لیئے بہت بڑی شکست تھی۔ اب وہ پاگلوں کی طرح رائے احمد کھرل کے پیچھے پڑ گیا۔

لیکن وہ اتنی آسانی سے کہاں پکڑے جاتے۔ رائے احمد کھرل ہر روز اپنا ٹھکانہ بدل لیتے اور عوام اُنہیں چوری چوری کھانا اور ہتھیار مہیا کرتی رہی۔ جِس کی وجہ سے انگریز اُنہیں پکڑنے میں ناکام رہتے۔

رائے احمد کھرل نے چھاپہ مار حملے کر کہ ساہیوال کا پورا علاقہ انگریزوں سے مکمل طور پر آزاد کر وا لیا۔ ملک بھر میں اِن کے چرچے ہونے لگے کہ پنجاب کی دھرتی پہ ایک بوڑھا شیر ہے جو انگریزوں کو لوہے کے چنے چبوا رہا ہے۔

انگریزوں کے لیئے رائے احمد کھرل کو پکڑنا ناممکن ثابت ہو رہا تھا لیکن کمال نامی سردار نے اپنی قوم کے ساتھ غداری کر کہ انگریزوں کو رائے احمد کھرل کا خفیہ ٹھکانہ بتا دیا۔ (ایک اور روایت کے مطابق کمال نامی کردار ایک فرضی کردار ہے، اصل میں کمالیہ کے سرفراز کھرل نے غداری کی تھی اور احمد خان کی مخبری کی تھی، اس کا ساتھ شاہ محمود قریشی کے بزرگوں نے بھی دیا تھا۔ اور رائے احمد خان کی شہادت حالت نماز میں ہوئی تھی، اکیس انگریز کے قتل کی بات غلط ہے، اور بدلہ مراد فتیانہ نے اگلے چوبیس گھنٹے میں ہی لے لیا تھا۔ رنجیت سنگھ کے ساتھ کبھی نا تو مزاحمت کی تھی نا ہی تحریک چلائی گئی تھی۔۔۔۔)

ایک سکھ سردار نیہان سنگھ بیدی نے بھی انگریزوں کو احمد کھرل کے بارے میں اہم راز بتائے۔

انگریز آفیسر Lord Berkley نے 21 ستمبر 1857 کو اچانک دوران نماز رائے احمد کھرل کے خفیہ ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔

ایک خون ریز جنگ ہوئی اور آخر کار رائے احمد کھرل اپنے بھائی، بھتیجے اور دیگر مجاہدین سمیت شہید ہو گئے۔

شہادت سے پہلے رائے احمد کھرل نے اپنے ہاتھوں سے 21 انگریزوں کو واصلِ جہنم کیا۔

رائے احمد کھرل کے ساتھی مُراد فتیانہ (راجپوت) نے کچھ ہی عرصے بعد Lord Berkley کی گردن کاٹ کر اُن کی موت کا بدلہ لیا۔

رائے احمد کھرل کی شہادت اُن لوگوں کے منہ پر تھپڑ ہے جو کہتے ہیں کہ پنجابیوں نے بیرونی حملہ آوروں کے خلاف جنگیں نہیں لڑیں۔

دِل سے سلام ہے 🙏 مٹی کے سچے سپوت رائے احمد خاں کھرل جی کو۔

اللہ تعالٰی اُن کے درجات بلند فرمائے (آمین)

منٹگمری یونیورسٹی ساہیوال میں ایک پروگرام کے دوران لیگی یادگار تصویر۔
12/07/2023

منٹگمری یونیورسٹی ساہیوال میں ایک پروگرام کے دوران لیگی یادگار تصویر۔

منٹگمری یونیورسٹی ساہیوال میں ایک پروگرام کے دوران منٹگمری یونیورسٹی کے چیئرمین اور پروگرام کے مہمان خصوصی مہمانوں سے تع...
28/06/2023

منٹگمری یونیورسٹی ساہیوال میں ایک پروگرام کے دوران منٹگمری یونیورسٹی کے چیئرمین اور پروگرام کے مہمان خصوصی مہمانوں سے تعریفی سرٹیفیک وصول کرتے ہوئے۔۔۔ رائے احمدحسن (رائے نیوز میڈیا گروپ)

*منڈی میں سب سے مہنگے بیل 50 لاکھ روپے قیمت اور 25 من وزن آپ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے*👉🏻 YouTube 👈🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻https://yo...
27/06/2023

*منڈی میں سب سے مہنگے بیل 50 لاکھ روپے قیمت اور 25 من وزن آپ دیکھ کر حیران ہو جائیں گے*
👉🏻 YouTube 👈🏻
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
https://youtu.be/1u6CXnfNzCI

پندرہ کروڑ میں موت کو خرید لیا  اللہ کے فیصلے اللہ ہی جانےانا للہ وانا الیہ راجعون| شھزادہ داؤد اینڈ سلمان داؤد|وائس چیئ...
23/06/2023

پندرہ کروڑ میں موت کو خرید لیا اللہ کے فیصلے اللہ ہی جانے
انا للہ وانا الیہ راجعون| شھزادہ داؤد اینڈ سلمان داؤد|وائس چیئرمین اینگرو پاکستان۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے آمین

مراد نیوز کا نمائندہ بننے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کرین 03045474747 مراد نیوز ہیڈ آفس اقبال ٹائون لاہور
20/03/2023

مراد نیوز کا نمائندہ بننے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کرین 03045474747 مراد نیوز ہیڈ آفس اقبال ٹائون لاہور

25/12/2022
ساہیوال سی ای او ہیلتھ کے آفس میں برقعہ پوش عاشق گرفتار جس کی شناخت مولوی احسن ضیاء کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ سول لا...
18/11/2022

ساہیوال سی ای او ہیلتھ کے آفس میں برقعہ پوش عاشق گرفتار جس کی شناخت مولوی احسن ضیاء کے نام سے ہوئی ہے پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرلیا
برقعہ پوش عاشق اپنی محبوبہ کو ملنے ساہیوال کے مین ہیلتھ آفس سے گرفتار،مولوی احسن ضیاء نے برقعہ پہن کر آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی جیسے سیکورٹی گارڈ نے مشکوک جانتے ہوئے جب روکا تو وہ مرد نکلا آفس میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے مولوی صاحب نے بتایا کہ وہ اپنی محبوبہ کو ملنے آیا تھا کہ اس پتہ چلا تھا کہ وہ سی ای او ہیلتھ کے آفس میں کسی کام کے سلسلے میں گئی ہے

جناب امتیاز احمد کھچی نئے ڈی سی ساہیوال تعینات
16/11/2022

جناب امتیاز احمد کھچی نئے ڈی سی ساہیوال تعینات

مراد نیوز ساہیوال ۔   مقتول اختر شیر کے لواحقین ۔محلہ داروں ۔ھمدردوں کے پر امن احتجاج کرنے پر ناجائز مقدمہ بنانا ظلم ھے ...
16/10/2022

مراد نیوز ساہیوال ۔ مقتول اختر شیر کے لواحقین ۔محلہ داروں ۔ھمدردوں کے پر امن احتجاج کرنے پر ناجائز مقدمہ بنانا ظلم ھے ۔اس مقدمہ نے سول سوسائٹی ۔تاجران ۔درد دل رکھنے والے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ۔ آر پی او ساھیوال طیب حفیظ چیمہ نوٹس لیں اور اس خود ساختہ مقدمہ کا اخراج کریں ۔ساھیوال شہر انتہائی پر امن شہر ھے۔شہرکوفتنہ فساد سے بچایا جائے۔ سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی ۔ھرگز شہریوں کو اور پولیس کو ایسے فعل سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کرے گی جس سے شہریوں اور پولیس کے مابین خلاء پیدا ھو ۔سیٹزن پولیس لائزن کمیٹی اس سلسلہ میں جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی ۔اور آئی جی پنجاب جناب فیصل شاہکار سے ملاقات کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گی۔شیخ رشید احمد ثاقب چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی ساھیوال

ساہیوال شہری کو سرعام قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے  آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
13/10/2022

ساہیوال شہری کو سرعام قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

اپڈیٹساہیوال میں پولیس گردی کا واقعہساہیوال:تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ پاکپتن چوک میں شہری اختر کو بیدردی سے قتل کرنے والے ...
12/10/2022

اپڈیٹ
ساہیوال میں پولیس گردی کا واقعہ

ساہیوال:تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ پاکپتن چوک میں شہری اختر کو بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم پولیس کانسٹیبل کی شناخت ہو گئی

ساہیوال:ملزم کانسٹیبل بلال عرف بالی تھانہ غلہ منڈی میں تعینات ہے،ملزم نے شہری اختر کو سرکاری پسٹل سے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا،پولیس

ساہیوال:ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،مہر محمد یوسف ایس ڈی پی او

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم کو خراج تحسینسب انس...
11/10/2022

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم کو خراج تحسین

سب انسپکٹر سرور اکرم شہید فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرگئے ۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ آئی جی پنجاب

شہید کی فیملی اور کم سن بیٹے کا بھرپور خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب کا ڈی پی او پاکپتن کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی۔

فائرنگ کرنے والے باقی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب

ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انچارج چوکی فرید کوٹ پاکپتن سب انسپکٹر سرور اکرم گذشتہ رات اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے ۔

ضلع اوکاڑہ کی حدود میں کراس فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا ۔

شہید سرور اکرم 20 اگست 2015 میں بطور سب انسپکٹر پولیس میں بھرتی ہوئے سوگوران میں بیوہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹا اذان شامل ہیں۔

ڈی پی آر پنجاب پولیس

مراد نیوز ساہیوال)ساہیوال شہر میں کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ کے نام پر  ایک اور کرپشن کا آغاز، مین جی ٹی روڈ کے درمیان...
10/10/2022

مراد نیوز ساہیوال)ساہیوال شہر میں کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ کے نام پر ایک اور کرپشن کا آغاز، مین جی ٹی روڈ کے درمیان لگی کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کو لگے ابھی کچھ سال ہی ہوئے تھے کہ آج اس ٹف ٹائل کو اور بیلٹ کو جگہ جگہ سے توڑ پھوڑ کر بڑے درخت لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا سرکاری فنڈ میں اور ڈاکے کی شروعات ہوگئی ہائے ساہیوال اور ساہیوال کی عوام تیری قسمت جسے آج تک کوئی اچھا ایڈمنسٹریٹر نا مل سکا جو ساہیوال کاسرکاری فنڈ ساہیوال کی عوام کی فلاح شہر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے لگاتا،یہ ایسا منصوبہ ہے جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اتنے بڑے درخت ہمیشہ وہاں پر لگتے ہیں جہاں کسی بھاری ٹریفک کی روانی نہ ہو ان درختوں کی وجہ سے ساہیوال شہر سے ہیوی ٹریفک گزرنے میں ایک تو رکاوٹ پیش آئے گی دوسرا خدا نہ خاستہ تیز ہوا چلنے سے یہ درخت گر جائے تو بڑا حادثہ ہو سکتا ہے اب آخر انتظامیہ یہ سرکاری فنڈ ان جگہوں پر کیوں نہیں لگاتی جن جگہوں سے روز کے بنیاد پر انتظامیہ کو کمپلین ملتی ہیں آج بھی ساہیوال شہر کے ایسے گلی محلے ہیں جہاں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے آخر وہاں پر کیوں یہ فنڈ نہیں لگائے جاتے عوام گلی محلوں میں گھروں میں گندے پانی کی وجہ سے پریشان ہے ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے پریشان ہے اور ساہیوال انتظامیہ لوئر باری پارک کی طرح نامکمل ہونے والے منصوبوں پر بزنس مین کمیونٹی اور سرکاری فنڈ کو لگا کر پیسے کا ضائع کر رہی ہے ساہیوال شہر میں عوام واٹر سپلائی کا پانی نہیں پی سکتی، کیوں کہ اس پانی میں گڑروں پانی مکس ہو کر گھروں میں آرہا ہے جس کی وجہ سے شہری اور ان کے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور انتظامیہ نامکمل ہونے والے اور بے بنیاد منصوبوں کے فوٹو شیشن کرنے میں مصروف ہے انتظامیہ پیدل چلنے والے راستے بند کر کے ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے جس سے شہریوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ اٹھی ہے شہریوں نے کہا کہ بہت ہی اچھا ہوتا اگر انتظامیہ درمیان میں گرین بیلٹ یا لائٹ پول لگا کر شہر کو روشن کر دیتی مگر یہاں تو کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل اکھاڑ کر سڑک کے درمیان بڑے جھاڑی دار درختوں کو لگا کر راستے میں روکاوٹیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی کروڑوں روپے کا منصوبہ گزشتہ سال سابقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے نہر کنارے گندگی کے ڈھیروں پر پارک بنانے کا منصوبہ بنایا جو فعل ہو گیا کوڑا کرکٹ کے اوپر نہ تو کبھی 🌲 سر سبز درخت لگائے گئے اور نہ کبھی گھاس مگر وہاں پر بھی شہریوں نے شور مچایا کہ گندگی کے ڈھیروں اور کوڑا کرکٹ پر پارک کبھی دیکھے نہ سنے پر مقامی انتظامیہ نے ضد میں آ کر اپنا منصوبہ بنا کر چھوڑ دیا اب وہ سر سبز کھجوریں اور گرین گھاس خشک ہو کر اس وقت کی انتظامیہ کو بدعائیں دے رہا ہے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کے معتبر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوال کو جاری کیے گئے سرکاری فنڈز کا سہی جگہ پر استعمال کیا جائے جس سے ساہیوال کے شہری مستفید ہو سکیں

Murad News HD is going to make an announcement📢 for organizing a session for people on :👉 Topic : Basic ethics of journa...
07/10/2022

Murad News HD is going to make an announcement📢 for organizing a session for people on :

👉 Topic : Basic ethics of journalism

👉 Outlines :
♻️ journalism (𝓡𝓮𝓪𝓭𝓮𝓻𝓼, 𝔀𝓻𝓲𝓽𝓮, 𝓷𝓮𝔀𝓼, 𝓡𝓮𝓹𝓸𝓻𝓽, 𝓲𝓷𝓿𝓮𝓼𝓽𝓲𝓰𝓪𝓽𝓲𝓸𝓷, 𝓲𝓷𝓯𝓸𝓻𝓶𝓪𝓽𝓲𝓸𝓷, 𝓻𝓮𝓪𝓵𝓲𝓽𝔂, 𝓶𝓮𝓭𝓲𝓪, 𝓭𝓪𝓷𝓰𝓮𝓻)
♻️Public think media is unethic
(𝓡𝓮𝓪𝓼𝓸𝓷𝓼 𝓦𝓱𝔂)
♻️Sins to always avoid
♻️Guidelines for handling ethics
(𝓢𝓪𝓶𝓹𝓵𝓮 𝓢𝓬𝓮𝓷𝓪𝓻𝓲𝓸𝓼)
♻️Final advice

👉👉 Speaker : sir Umar Manzor
🔸𝓖𝓮𝓷𝓮𝓻𝓪𝓵 𝓢𝓮𝓬𝓻𝓮𝓽𝓪𝓻𝔂
🔸𝓟𝓪𝓴𝓲𝓼𝓽𝓪𝓷 𝓕𝓮𝓭𝓮𝓻𝓪𝓵 𝓤𝓷𝓲𝓸𝓷 𝓸𝓯 𝓳𝓸𝓾𝓻𝓷𝓪𝓵𝓲𝓼𝓶
🔸𝓒𝓸𝓻𝓻𝓮𝓼𝓹𝓸𝓷𝓭𝓪𝓷𝓽 𝓪𝓽 𝓓𝓾𝓷𝓲𝔂𝓪 𝓶𝓮𝓭𝓲𝓪

👉👉 Host : Sir Murad
🔸𝓟𝓻𝓮𝓼𝓲𝓭𝓮𝓷𝓽
🔸𝓜𝓾𝓻𝓪𝓭 𝓝𝓮𝔀𝓼
🔸𝓜𝓾𝓻𝓪𝓭 𝓕𝓸𝓾𝓷𝓭𝓪𝓽𝓲𝓸𝓷

👉 Date : 8 October 2022 (𝓢𝓪𝓽𝓾𝓻𝓭𝓪𝔂)

👉 Timing : 2 pm - 3 pm

👉 Venue : Both Facebook, YouTube (𝓛𝓲𝓿𝓮)

Regards :
💫Mam Zainab Fatima (𝓗𝓮𝓪𝓭 𝓸𝓯 𝓒𝓸𝓷𝓽𝓮𝓷𝓽 𝓦𝓻𝓲𝓽𝓲𝓷𝓰)

💫Sir Murad (𝓟𝓻𝓮𝓼𝓲𝓭𝓮𝓷𝓽)

Murad Foundation Pakistan 🇵🇰

اس وقت اسلام آباد کی سڑکوں پر وہ لوگ بھوکے پیاسے بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں جو آپ کے لیے اناج اگاتے ہیں ۔۔
07/10/2022

اس وقت اسلام آباد کی سڑکوں پر وہ لوگ بھوکے پیاسے بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں جو آپ کے لیے اناج اگاتے ہیں ۔۔

مراد نیوز ۔ مراد فاؤنڈیشن کے تمام ممبران اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں
07/10/2022

مراد نیوز ۔ مراد فاؤنڈیشن کے تمام ممبران اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں

Murad News Sahiwal ساہیوال: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک  قلم چھوڑ ہڑتال  کا اعلان کر...
04/10/2022

Murad News Sahiwal
ساہیوال: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

ساہیوال:۔ایکسائز عملہ نے آج مکمل ہڑتال کی اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج بھی کیا

ساہیوال: ایکسائز کانسٹیبلز کا سکیل 5 سے بڑھا کر 7 کیا جاے،مظاہرین

ساہیوال:کانسٹیبل کے پروموشن کا کوٹہ بھی بڑھایا جاے،مظاہرین

ساہیوال: ایکسائز کے تمام ملازمین کی تنخواہوں کو ڈبل کیا جاے۔۔مظاہرین

ساہیوال:جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔مظاہرین

03/10/2022

*ساہیوال:پولیس تھانہ غلہ منڈی کی غریب رکشہ ڈرائیور پر ظلم کی انتہا ۔۔۔۔روزگار کا ذریعہ چھین لیا --*
مراد نیوز ساہیوال ۔

مراد نیوز  پاکستان۔ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو۔
01/10/2022

مراد نیوز پاکستان۔ کی جانب سے تمام اہل اسلام کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو۔

01/10/2022

خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے ہمارا خصوصی نمائندہ مراد نیوز۔ رائے احمد حسن
کی رپورٹ کے مطابق۔
ساہیوال تھانہ ڈیرہ رحیم کا نواحی علاقہ 110 نو ایل میں ڈاکو سفید کار فصلوں میں چھوڑ کر فرار مقامی لوگوں نے بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دیکھ کر کار مقامی پولیس کے حوالے کردی پولیس نے کار اپنے قبضے میں لے کر اصل مالکان کے حوالے کر دی اور ڈاکو کی تلاش شروع کریں۔

28/09/2022

خبر شامل کرتے ہیں پاکپتن سے خصوصی نمائندہ مراد نیوز رائے احمد حسن کی رپورٹ کے مطابق۔

کالج روڈ پاکپتن نزدیک خوشحالی بینک کے پاس بچے اغوا کرنے والی دو عورتیں پکڑٸیں گٸیں جب عورتوں سے ان کا پتہ پوچھا تو انہوں نے لاہور کا پتہ بتایا اور بچی پاکپتن کی تھی
اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔

*Details of Shuhada Balochistan (Harnayi) Pakamry helicopter crashed* 1. Major Khurram ShahzadAge 39 years, resident of ...
26/09/2022

*Details of Shuhada Balochistan (Harnayi)
Pakamry helicopter crashed*

1. Major Khurram Shahzad
Age 39 years, resident of Attock, married, one daughter

2. Major Muhammad Muneeb Afzal
Age 30 years, resident of Rawalpindi, married, two sons

3. Sub Abdul Wahid
Age 44 years . Resident of Village Sabir Abad, Karak. Married , 4 children including 3 sons and a daughter

4 Sep Muhammad Imran
Age 27 years , Resident of Makhdoompur, Khanewal . Married . Two daughters and a son

5. Nk Jalil-Crew
Age 30 yrs , Resident of Vil Bhutta, Lohara, Teh Kharian, Distt Gujrat , Married , Two sons

6. Sep Shoaib
Age 35 yrs , Resident of Vil Khatarphatti PO Syeeda Teh Jhand, Distt Attock , Married, One Son.

25/09/2022

ساہیوال کالج چوک میں عمران خان کی تقریر دیکھنے کے لئے لگائی گئی سکرین ہوا سے گر گئی سکرین گرنے سے پانچ آدمی زخمی ہوگئے

چودھری عادل سعید گجر کو چیرمین بیت المال ساہیوال بنا دیا گیا۔
23/09/2022

چودھری عادل سعید گجر کو چیرمین بیت المال ساہیوال بنا دیا گیا۔

Address

Murad News Head Office Shadman Town Sahiwal
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murad News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Murad News HD:

Videos

Share