Adnan Alam Diaries

Adnan Alam Diaries I am an Educator and trying to instill curiosity about
Love, Life & its Realities. I am an Educator and educating Love, Life & Reality❗

15/09/2024

تلخ ہے مگر حقیقت یہی ہے
کہ آپ کچھ بھی کر لیں
آخر آپ کو مَر جانا ہے۔

14/08/2024

پاکستان پائندہ باد🇵🇰❤️

18/07/2024

" اپنے اردگرد ایسا ماحول بنائیں جو آپ کی توانائی کو بحال کرے نہ کہ اسے ختم کرنے والا ہو۔"

03/07/2024

قبول کرنا سیکھیے ❗
اس ماڈرن دور میں جہاں چند کلکس پر چیزیں آپ کے دروازے پر ہوتی ہیں اس کے باوجود سٹریس اور ڈپریشن جیسے امراض کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے؟
دراصل ماڈرن کلچر اور سوشل میڈیا وغیرہ کا ایک آئیڈیل لائف سٹائل دکھانے کے ساتھ ساتھ اس کا سب سے بڑا فوکس ہی یہ ہے کہ لوگوں کو ہر دن، ہر گھنٹے اور ہر منٹ یہ احساس دلاتے رہو کہ اُن کی زندگی میں فلاں فلاں چیزوں کی کمی ہے اور ان کی زندگی ہمیشہ سے مکمل ہی نہیں تھی اور نہ ہے نتیجتاً سب کچھ ہونے کے بعد بھی انسان نا شُکری اور احساس محرومی کا شکار ہوجاتا ہے۔
ان سب نیگیٹو چیزوں کا ایک بڑا سادہ سا حل ہے اور وہ یہ کہ قبول کرنا سیکھے زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیے مگر جو چیز آپ کے پاس ہے اُس پر شُکر کرنا اور جو نہیں ہے تو Accept کر لینا کہ وہ نہیں ہے اور اُس کے ہونے نہ ہونے سے زندگی میں کوئی 360 ڈگری تبدیلی نہیں آجائے گی۔ یہ زندگی امتحان ہے نتیجے آپ کی گرفت میں نہیں ہوتے اور یہی حقیقت ہے۔
اور سب سے اہم یہ کہ زیادہ Positive Experience کی خواہش بذات خود ایک Negative Experience ہے۔ جبکہ اپنے Negative Experience کو قبول کرنا بذات خود ایک Positive Experience ہے۔

سلامت رہیں شاد رہیں ❤️

🇪‌🇮‌🇩‌🇲‌🇺‌🇧‌🇦‌🇷‌🇦‌🇰‌     ┅┄•※✤͜  ⃟✤͜※•┄┅
17/06/2024

🇪‌🇮‌🇩‌
🇲‌🇺‌🇧‌🇦‌🇷‌🇦‌🇰‌
┅┄•※✤͜ ⃟✤͜※•┄┅

16/06/2024

#قربانی
عبد اور معبود کے تعلق کے شعور کو مسلمان کہتے ہیں اور ایک مسلمان کیلئے اس تعلق کے اظہار کا اعلیٰ ترین درجہ اپنے جان و مال اُس اللّٰہ کی نذر کر دینا ہے اور اسلام کی اصل حقیقت بھی یہی ہے۔

اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر و للہ الحمد

02/06/2024

یاد رکھیے دنیائے کائنات بائنری کوڈنگ/سسٹم کے تحت عمل پیرا ہے دُکھ سُکھ، غم خوشی، نفع نقصان، اونچ نیچ وغیرہ غرض کہ ہر چیز کے دو پہلو نمایاں ہیں اور کسی ایک پہلو کا مکمل وقوع پذیر ہونا یا مکمل حصول ناممکن ہے اور یہی اس دنیا کی خوبصورتی ہے۔ مگر اس کے باوجود انسانی شعور اور فطرت کے تابع انسان زندگی بھر اپنے دُکھ و مسائل کے تدارک کی کوشش کرتا رہتا ہے جو کہ ایک فطری عمل ہےاور کوشش و جستجو جاری رہنی چاہیے ورنہ انسان ہونے کا شرف عبث ہے۔

عدنان عالم

01/06/2024

درحقیقت جس روح کے لیے بھی یہ مقدر ہو کہ وہ انسانی زندگی کے حقائق پر اثر انداز ہو کر اس کا رُخ بدل ڈالے اس کے لیے ضروری ہے کہ زمین کے مشاغل، زندگی کے شور اور لوگوں کے چھوٹے چھوٹے ہم و غم کی دنیا سے کٹ کر کچھ عرصے کے لیے الگ تھلگ اور خلوت نشیں رہے۔

17/03/2024

کبھی نہ کبھی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر ہمیں یہ لگتا ہے کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن کہیں نہ کہیں کسی شے کی کمی بھی ضرور رہتی ہے شاید یا جیسا کہ "ذہنی سکون" بھئی آخر زندگی نے اپنا توازن بھی تو برقرار رکھنا ہے خیر میں تو اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یار یہ جو دُکھ ہیں نہ یہ ختم نہیں ہونے اور شاید زندگی میں یہ ضروری بھی ہیں بلکہ فرضِ عین کی حیثیت رکھتے ہیں اور شاید یہی زندگی کی بڑی حقیقت ہے۔

10/01/2024

عجب المیہ ہے ۔ ۔
ہر پل بدلتے فیصلے، زیرو پلاننگ، نااہلیت
بدلاؤ لانا ہی ہوگا ۔۔۔ جو کہ ہم سِرے سے لانا ہی نہیں چاہتے۔
ہر شعبے میں از سر نو چیزوں کو ترتیب دینا ہو گا اور راۓ ان سے لیں جو متعلقہ فیلڈ سے ہوں اور جن کا گراؤنڈ ریئلٹیز سے ڈائریکٹ تعلق ہے۔۔۔

عوام خوار ہو رہی ہے بھئی۔۔🙏

سلامت رہیں شاد رہیں آمین

25/11/2023

خدارا !
یقین کیجیے
کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا ۔ ۔
یاد رکھئیے
کچھ بھی ۔ ۔ مطلب کچھ بھی

22/11/2023

پیارے پاکستانیو❗
میری ناقص ابزرویشن یہی کہتی ہے کہ
سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو سپورٹ کرنا بند کرو
اپنی توانائیاں
اس اندھے بہرے ننگے سرمایہ دارانہ نظام کو بدلنے میں صرف کرو شاید یہی سولوشن ہے اس ملک کے مسائل کا
دولت کے ڈھیروں پہ بیٹھے
بظاہر طاقتور فیصلہ ساز پوری طرح ننگے ہو چُکے ہیں۔

ہمیشہ اپنے حق کے لیے نکلو اور نکلنا سیکھو۔ ۔
محنت کشو ایک ہو جاؤ اور جدوجہد تیز کرو

سلامت رہو شاد رہو آمین

Teaching is the greatest act of optimism.❤آپ کی محنت کو کوئی نا بھی سراہے تب بھی یقین رکھیں کہ آپ ایک بہترین استاد ہیں ♥...
05/10/2023

Teaching is the greatest act of optimism.❤
آپ کی محنت کو کوئی نا بھی سراہے تب بھی یقین رکھیں کہ آپ ایک بہترین استاد ہیں ♥️

Stop❗and just Re-Think Once that the price of excessive desire and demand for excellence is equivalent to robbing the he...
27/08/2023

Stop❗and just Re-Think Once that
the price of excessive desire and demand for excellence is equivalent to robbing the heart and mental satisfaction which is no doubt a rare commodity in Life.




یاد رکھیے !آپ مانے یا نہ مانے، آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ ہمیشہ اک...
27/08/2023

یاد رکھیے !
آپ مانے یا نہ مانے، آپ اسے پسند کریں یا نہ کریں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ ہمیشہ اکیلے اور تنہا گزارتے ہیں۔
اگر آپ اس تنہائی کو سنبھالنا نہیں سیکھتے تو یقین کیجیۓ کہ آپ اس کے بارے میں کچھ نہیں سیکھیں گے کہ زندگی کیا ہے؟ اور اس کی حقیقت کیا ہے؟
یہ زندگی کی سب سے خوبصورت چیز اور سب سے شاندار پہلو ہے۔
ہر انسان کے پاس، اس کے اندر ایک خلا ہے، ایک سپیس ہے جو صرف اور صرف اسی کی اپنی ہے کوئی دوسرا چاہتے ہوئے بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

14/08/2023

You start dying slowly;
if you do not travel,
if you do not read,
If you do not listen to the sounds of life,
If you do not appreciate yourself.
You start dying slowly:

When you kill your self-esteem,
When you do not let others help you.
You start dying slowly;

If you become a slave of your habits,
Walking everyday on the same paths,
If you do not change your routine,
If you do not wear different colours,
Or you do not speak to those you don’t know,
You start dying slowly;

If you avoid to feel passion
And their turbulent emotions;
Those which make your eyes glisten
And your heart beat fast.
You start dying slowly;

If you do not risk what is safe for the uncertain,
If you do not go after a dream,
If you do not allow yourself,
At least once in your lifetime,
To run away,
You start dying Slowly...!

Pablo Neruda

   #قرآن
11/08/2023


#قرآن

چین اور نظامِ فلسفہ
06/08/2023

چین اور نظامِ فلسفہ

کنفیوشس کے مطابق اچھی حکومت کے تین لواز
06/08/2023

کنفیوشس کے مطابق اچھی حکومت کے تین لواز

23/07/2023

جس شخص کا عمل اسے پیچھے چھوڑ دے اس کا نسب اسے آگے نہیں لاسکتا۔

(مسلم،،حدیث نمبر:۴۸۶۷)

29/06/2023

اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ مبارک

23/05/2023

آہ ! ستم کہ مجھے لکھ کر دیا جا رہا ہے ،
زندگی آواز ہے اور میں بولنا چاہتا ہوں ۔

18/05/2023

"حقیقت یہ ہے کہ
تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے۔"

(الفجر:14)

14/05/2023

بلاشبہ یہ کائنات
عدل و صداقت
کے بَل پر قائم ہے۔

14/05/2023

" ہدایت دراصل دماغ پر صحیح تجاویز کا الہام ہے۔"

Address

Govt. Boys Secondary School Muhammad Pur Lamma
Sadiqabad Jagir
64350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adnan Alam Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adnan Alam Diaries:

Videos

Share


Other Digital creator in Sadiqabad Jagir

Show All