16/01/2023
*ساتویں خانہ و مردم شماری*
ملک عزیز پاکستان میں ساتویں دفعہ مردم شماری ہونے جا رہی ہے، جس کیلئے اساتذہ و دیگر ملازمین کو ٹریننگ دی جارہی ہے ، *یکم فروری سے چار مارچ* تک خانہ و مردم شماری ہو گی،
*پہلے وزٹ* میں گھر کا سٹرکچر، سربراہ کا نام اور فون نمبر لیں گے اور ٹیب میں اندراج کریں گے،
*دوسرا وزٹ بہت تفصیل کے ساتھ ہو گا*، گھر کے تمام افراد کی تفصیل، نام، تعلیم ، پیشہ، شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ،
مکان کی تفصیل،
اپنا یا کرائے کا، یا کسی کے مکان میں بغیر کروائے کے رہ رہے ہیں، کمرے کتنے ہیں، مکان میں دکان ہے یا نہیں؟
کچی یا پکی دیواریں؟ چھت کس مٹیریل کا بنا ہوا ہے؟
سہولتیں کیا کیا ہیں، کوئ زہنی و جسمانی معذور تو نہیں ہے؟ گھر کا کوئ فرد ملک سے باہر یا کسی دوسرے شہر میں رہتا ہے ؟
اسی طرح دیگر تمام عمارتیں جیسے تھانہ، بینک، ڈاکخانہ ، دکانیں، پلازہ، ہاسٹل ، سکول کالج، یونیورسٹی، دارلامان غرض ہر بلڈنگ کی تفصیل نوٹ کی جائے گی،
*مردم شماری ایک ملکی و قانونی ذمہ داری ہے ، تعاون کریں۔ عدم تعاون یا غلط معلومات کی فراہمی قابل گرفت جرم ہے*
منفی پراپیگنڈے سے گریز کریں،
جو لوگ پڑھے لکھے ہیں اور انٹر نیٹ کا استعمال جانتے ہیں وہ مندرجہ ذیل لنک سے *اپنی اور اپنے مکان اور اہل خانہ کی مردم شماری خود بھی کر سکتے ہیں* ایسی صورت میں مردم شماری کر کے لنک کسی پیج پہ لکھ کر نمائیندے کو دے دیں۔
Web site created using create-react-app