17/07/2024
▶️گیلاں ٹو درنوئیاں مرکز روڈ پر اپنی مدد آپ کام جاری ہے ۔۔۔
ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اس روڈ کا کام عرصہ 7 سال سے اپنی مدد آپ جاری ہے۔
عوامی اتحاد گروپ کے عدالت سے کیس جیتنے کے باوجود روڈ کو فنڈ نہیں دیا گیا۔
ایک فنڈ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس روڈ پر دیا گیا جو ناکافی تھا۔ اس کے بعد دوبارہ ایک فنڈ پی ٹی آئی کی طرف سے دیا گیا لیکن وہ پنجاب حکومت ختم ہونے پر جاری نہ ہو سکا۔
ایم پی اے بلال یامین صاحب سے مطالبہ ہے کہ آپ درنوئیاں سے الیکشن جیتے ہیں آپ عوام کا مرکزی روڈ کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
اس روڈ پر لالی پاپ سب حکومتوں نے دئیے لیکن جو حکومت عملی طور پر اس روڈ کا کام کروائے گی درنوئیاں کی عوام کے دلوں میں بھی گھر کرے گی اور عوام کو اپنے شانہ بشا نہ پائے گی۔
عوامی اتحاد گروپ کا مطالبہ ہے کہ مسلم لیگ نون میں شامل لوگ اور قیادت فوری طور پر درنوئیاں مرکز روڈ ،پوٹھہ پڑیاں روڈ ، دھیر گراں جنوبی روڈ، مٹیل روڈ
ان سب روڈز کو پکا کروانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بلال یامین صاحب پورے درنوئیاں سے الیکشن جیتے ہیں اب یہ ان کا فرض بنتا ہے کہ ڈیلیور کریں۔
نون لیگ کے دوستوں کا فرض ہے کہ اس روڈ کے لئے بھر پور آواز اٹھائیں۔ پوٹھہ پڑیاں روڈ کو بھی فی الفور مکمل پختہ کیا جائے۔
درنوئیاں ہماری جنت کوٹلی ستیاں
@درنوئیاں
#درنوئیاں
#بلال یامین
Ap Ka Durnoian
Durnoian Kotli Sattian