Breaking News Pakistan

Breaking News Pakistan Politics

03/02/2023

وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ 3 کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کینپ 3 کا افتتاح کر دیا، یہ پاور پلانٹ چین کی شراکت سے بنایا گیا ہے، منصوبے سے بجلی کی مجموعی پیداوار 2200 میگا واٹ ہو جائے گی

*▪️چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا*ہونان: اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثر...
03/02/2023

*▪️چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا*

ہونان: اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔

نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کےلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یوآن کی گڈیاں قرینے سے سجائی گئی تھیں جو سال کے آخر میں ہونے والی ایک تقریب میں بہترین ملازموں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

یہ کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے۔ رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت بھی وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔

تقریب کا سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس افسران اور مینیجر نوٹوں کی گڈیاں سنبھالی نہیں جارہی تھیں اور وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا انعام لے کر لوٹ رہے تھے۔

*▪️امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا*نیویارک :  امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل م...
03/02/2023

*▪️امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا*

نیویارک : امریکی حکومت نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی قیدی ماجد خان کو رہا کر دیا، ماجد خان کو القاعدہ کے لیے کام کرنے پر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے مارچ 2003 میں گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ ماجد خان کو امریکا کا ہائی ویلیو قیدی سمجھا جاتا تھا جنہیں نائن الیون کے حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا، انہیں 2003 میں گرفتاری کے 3 سال بعد گوانتاناموبے جیل لے جایا گیا جبکہ ایک معاہدے کے تحت انہیں 2022 میں رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد ماجد خان نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں دوبارہ پیدا ہوا ہوں اور میں نے دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ہے، مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بیس سالوں میں دنیا بہت بدل گئی ہے اور میں بھی بہت بدل گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیرانگی میں ہوں کیونکہ میں آزاد ہونے کا بہت طویل عرصے سے انتظار کر رہا تھا ، قید کے دوران میں ایک چلتا پھرتا مردہ آدمی تھا، سی آئی اے چاہتی تھی کہ میں ہمیشہ اسی طرح رہوں، درحقیقت جب مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا میں دہشت اور درد سے بچنے کے لیے اکثر موت کی تمنا کرتا تھا۔

دوسری جانب رہائی کے بعد ماجد خان کو کیریبین اور وسطی امریکی ملک بیلیز بھیج دیا گیا ہے جس کا بیلیز کی کابینہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، بیلیز کے وزیر خارجہ ایمون کورٹنے نے کہا کہ خان دہشت گرد نہیں ہیں اور اگر وہ چاہیں تو رہائی پانے کے بعد اپنی باقی زندگی یہاں گزارنے کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہے کہ گوانتاناموبے حراستی مرکز 2002 میں ’’ دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘‘ کے دوران پکڑے گئے قیدیوں کے لیے کھولا گیا تھا۔

03/02/2023

پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی، وزیراعظم

دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہر بار طعنہ ملتا ہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا، وزیراعظم

2010 سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں، وزیراعظم

ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے وہ 417 ارب روپے کہاں ہیں؟ وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں اگر کوئی شہید ہوتا ہے تو وہ پاکستانی پاسپورٹ ہے، وزیراعظم

دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ ایمان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

خیبرپختونخوا کو دی گئی 417 ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے، وزیر اعظم

جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی، وزیراعظم

اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہوگا، وزیر اعظم

خیبر پختونخوا میں بھتے لیے جارہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

دیر نہیں ہوئی، ہم مل کر مقابلہ کریں گے، دہشت گردوں کو شکست دیں گے، وزیراعظم

03/02/2023

ایپکس کمیٹی اجلاس

30 جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں، وزیراعظم شہباز شریف

پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے، وزیراعظم

پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا، وزیراعظم

پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

قوم سوال کررہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟ وزیراعظم

پشاور واقعے کے بعد بےجا تنقید اور الزامات کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

یہ کہنا کہ پشاور واقعہ ڈرون حملے سے ہوا یہ نامناسب تھا، وزیراعظم شہباز شریف

وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں اور سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں، وزیراعظم

وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے ملکر اس کی اونر شپ لیں، وزیراعظم

03/02/2023

وزیراعظم کا شہدائے پشاور کے لواحقین کے لیے فی کس 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

03/02/2023

سیکٹر آئی ٹین اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے غیر قانونی کنسٹرکشن کے خلاف بغیر نوٹس کے کاروائی کی گئی جس کے نتیجہ میں تاجروں اور دکانداروں نے احتجاج شروع کر دیا۔
سروس روڈ ٹائر جلا کر بند کر دیا ہے ۔
اور سی ای ڈی اے کی ٹیم پر پتھراؤ بھی کیا۔
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
سی ڈی اے کی ٹیم واپس چلی گئی ہے ۔
تاجروں کا سی ڈی اے کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔
پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے ۔

03/02/2023

سات روز میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے بعد کمی

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت

کراچی: رینجرز اور پولیس کی سپر ہائی وے مچھر کالونی میں مشترکہ کارروائی

سعید غنی اور کمشنر کراچی کی زیر صدارت کے الیکٹرک انتظامیہ سے مذاکرات

03/02/2023
03/02/2023

"پِشاور سانحہ کا ردِ عمل مُشتعِل افراد نے صدر کراچی میں قادِیانیوں کا مِرزواڑہ ڈھا دِیا"

03/02/2023

وزیراعظم شہباز شریف کا اہم قومی چیلنجز پر 7 فروری کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس کی دعوت دے دی

ٹانک فائرنگ/ایک شخص جاں بحق ٹانک کسٹم پمپ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔ٹانک کسٹم پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ س...
03/02/2023

ٹانک فائرنگ/ایک شخص جاں بحق

ٹانک کسٹم پمپ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔

ٹانک کسٹم پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چینگ چی رکشہ ڈرائیورفتح آباد المعروف پوتے شابی خیل جانبحق۔ ذرائع

02/02/2023

ملکی سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کا اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم نے 7 فروری کو 'کل جماعتی کانفرنس' (اے پی سی) بلا لی

اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی

تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی

وزیراعظم نے پی ٹی آئی چئیرمن عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کے سابق سپیکر قومی اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطے

ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی

وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی

دہشت گردی کے خلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں: ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا

سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی

گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے

اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا

ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا

تکبیر کے لیے الفاظ کی تبدیلی
02/02/2023

تکبیر کے لیے الفاظ کی تبدیلی

درود خواں کے لیے ملائکہ کا اصول
02/02/2023

درود خواں کے لیے ملائکہ کا اصول

02/02/2023

جاتلی کے علاقہ میں منشیات فروش ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،
اسلام علیکم سر
فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد،

گرفتار ملزمان کی شناخت ثمر اور واجب (زخمی) کے نام سے ہوئی ہے،

ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے،

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،

فرار ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے،

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش،

منشیات کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری

*آئی جی خیبر پختونخوا کا تمام آر پی اوز کو مراسلہ* احتجاج میں شریک اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ کی جائ...
02/02/2023

*آئی جی خیبر پختونخوا کا تمام آر پی اوز کو مراسلہ*

احتجاج میں شریک اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کاروائی نہ کی جائے۔ آئی جی

پولیس لائنز دھماکہ سے پولیس کو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ مراسلہ

آج چند ایک مقامات پر پولیس اہلکاروں نے احتجاج بھی کیا۔ مراسلہ

احتجاج کرنا پولیس ڈسپلن خلاف ورزی میں آتا ہے۔ مراسلہ

اس ناقابل تلافی نقصان پر جوانوں میں اضطراب ایک فطری عمل ہے۔ مراسلہ

پولیس اہلکاروں کی اس جذباتی کیفیت کو مدنظر رکھ کر انہیں ساتھ بیٹھ کر اعتماد میں لینگے۔ مراسلہ

دوبارہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ مراسلہ

پولیس افسران اپنے اضلاع میں پولیس دربار منعقد کریں۔ آئی جی

خیبر پختونخوا پولیس کے جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہے۔ آئی جی

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں جانیں قربان کیں۔ مراسلہ

فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نزرانہ پیش کرنا اس پیشہ کا اہم جز ہے۔ آئی جی

*ہماری فورس مسلسل فرائض کی ادائیگی میں قربانیاں دے رہی ہیں۔ آئی جی*

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی  کراچی: پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ت...
02/02/2023

پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

کراچی: پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر اسٹاف آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔

پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے جبکہ ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔

02/02/2023

پی آر او ایس ایس پی سی آئی اے، لاہور
02فروری 2023

*نئے تعینات ہونے والےایس ایس پی سی آئی اےکی/دفتری سٹاف میٹنگ*

ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی دفتری سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ، اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا،

لیاقت ملک نے برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ورکنگ امور بارے دریافت کیا،سرکاری امور کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات دی،

کام ہی میرا ایجنڈا ہے، سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہو گا،ایس ایس پی سی آئی اے

تمام امور کی خود نگرانی کروں گا،کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، لیاقت ملک

محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، ایس ایس پی سی آئی اے

تمام اہلکاروں محکمانہ مسائل و نجی معاملات ،چھٹی و تبادلہ جات کے حل کے لئے 24 گھنٹے میرے پاس تشریف لا سکتے ہیں،ایس ایس پی سی آئی اے

شہری اپنی شکایت کے ازالے کےلئے بلا جھجھک میرے دفتر آئیں،میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک
٭٭٭٭٭

02/02/2023

راولپنڈی پولیس کا امن وامان کے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان اورایس پی راول ماہم خان کی سربراہی میں گیا گیا،
فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاورضلعی پولیس نے حصہ لیا،
پوٹھوہار ڈویژن میں فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک،سکیم 03،گلستان کالونی،الشفاء ہسپتال سے کچہری چوک،22چونگی،آدڑہ روڈ،قاسم مارکیٹ،چوہڑ چوک،پشاور ڈور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا.
راول ڈویژن میں فلیگ مارچ راول آفس سے شروع ہوکر ڈنگی کھوئی چوک،4نمبر چونگی، عیدگاہ چوک،سید پور روڈ،صدیقی چوک،سکستھ روڑ،مری روڈ،شمس آباد عمر فاروق روڈ،کری روڈ،بند کھنہ روڈ اشرف کالونی،راول روڈ،پی اے ایف چوک، ڈھوک کھبہ روڈ،ڈھوک الہی بخش،عمر روڈ،سر سید چوک،ٹیپو روڈاورمری روڈسے ہوتا ہواراول آفس میں اختتام پذیر ہوا،
فلیگ مارچ کا مقصد جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری

02/02/2023

خیبر پختونخوا پولیس میں پی ایس پی پولیس افسران کی صرف 67 پوسٹس ہیں مگر وہ رینکر صوبائی پولیس افسران کی تمام پوسٹوں پر قابض ہیں جس سے صوبہ کے عوام اور پولیس میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔ صوبہ میں رینکر ایس پی کے بعد صوبہ میں ترقی نہیں ہے ۔صوبائی پولیس افسر ایس ایس پی ،ڈی آئی جی ،ایڈیشنل آئی جی نہیں بن سکتا ۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں یہ مطالبات تمام سیاسی سماجی . رہنماؤں نے کیا ہے تاکہ پاکستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی طاقت کو روکا جا سکے ۔ اور مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش بننے کا تجربہ خیبر پختونخوامیں نہ پورا ہو سکے ۔صوبائی پولیس افسروں کو فوری ترقی دے کر خیبر پختونخوا میں ڈی پی او اور آر پی او لگایا جانا بہت ضروری ہے . تاکہ پاکستان ٹوٹنے سے بچ جائے ۔خیبر پختونخوا کے ایم این اے ، ایم پی اے اور اور وزیراعلیٰ کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے .درج ذیل پی ایس پی شیڈول کے مطابق پی ایس پی افسران کو کے پی کے میں رہنے دیں باقی تمام کو یہاں سے فارغ کر دیا جائے تاکہ صوبائی رینکر پولیس میں پھیلی بدامنی اور بے چینی ختم ہو

پریس ریلیزتاریخ: 02-02-2023لاہور( ) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صرا...
02/02/2023

پریس ریلیز
تاریخ: 02-02-2023
لاہور( ) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سانحہ پولیس لائن پشاور کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: پشاور بم دھماکہ حکومت اور اپوزیشن کی باہمی چپقلش اور سیکورٹی اداروں کی اپنے فرائض سے غفلت کا نتیجہ ہے۔ سٹیٹ کی دہشت گردوں کے خلاف ریاستی پالیسی میں کہیں نہ کہیں سقم موجود ہے۔ لگتا ہے دہشت گردوں کے سہولت کار قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سرایت کر چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ان سے مذاکرات کی بھیک مانگنا کیے ہوئے پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔ افغانستان میں طالبان کی واپسی اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ہم نے جو موقف اپنایا تھا، اگرچہ اس وقت اس کی مخالفت کی جا رہی تھی لیکن آج کے حالات نے اسے سچ ثابت کر دیا ہے۔ طالبان کو پاکستانی کہا جائے یا افغانی، سب کی نانی دادی ایک ہی ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کمزور ترین حکومت ہے۔ سابق حکمران ہوں یا موجودہ، مہنگائی اور تباہی سب انہیں کی وجہ سے ہے۔تقریب ایصال ثواب میں پیر سید عقیل شاہ صاحب، پیر سید حامد شاہ صاحب، پیر سید سعادت حسین شاہ صاحب، پیر سید محمد ابراہیم شاہ صاحب، پیر سید شعیب شاہ صاحب، مفتی محمد فرید ساسولی و دیگر نے شرکت کی۔
جاری کردہ۔۔۔
شعبہ نشرو اشاعت: تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ وتحریک صراط مستقیم TLY+TSM+TLI
محمد جمیل بیگ جلالی:03224552042=[email protected]

02/02/2023

*بریکنگ نیوز*
چارسدہ نستہ میں
پولیس اور دہشتگروں میں فائرنگ
چارہ سدہ کی تمام تھانوں سے نفری اور ایمبولنس روانہ کردی گئی ہیں۔
بکتر بند گاڑیاں بھی روانہ
پولیس اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ جاری۔

چارسدہ۔تھانہ نستہ کے حدود گجرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کی کارروائی چارسدہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطا...
02/02/2023

چارسدہ۔تھانہ نستہ کے حدود گجرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کی کارروائی

چارسدہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کی۔

چارسدہ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد دوران سرچ آپریشن پولیس کو 3 لاشیں ملی ہیں۔

چارسدہ۔شرپسندوں کے قبضے سے حودکار اسلحہ بھی برامد کرلیا گیا۔

چارسدہ ۔پولیس کی بھاری نفری طلب ،سرچ اپریشن جاری ہے،

*چارسدہ پولیس*

02/02/2023

ٹیکرز نمبر45
لاہور02فروری

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا 1787کمپلینٹ مینجمنٹ سنٹرکا دورہ، فون کالز پر شہریوں کی شکایات سنیں۔

شہریوں کی شکایات پر بر وقت ایکشن نہ لینے والے سرکل افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی ایس ڈی پی او، صدر مظفر گڑھ کو وارننگ، ایف آئی آر کی کاپی شہری کے گھر پہنچانے اور جلد ریکوری کا حکم۔

ایف آئی آراندراج میں تاخیر پر نہ صرف متعلقہ سرکل آفیسرکے خلاف کاروائی ہو گی بلکہ وہ ایف آئی آر کی کاپی خود شہری کے گھر پہنچائے گا۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کا شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے پنجاب کے تمام سرکل افسران کو خصوصی ٹاسک اور تنبیہ۔

سرکل افسران اپنے زیر انتظام تھانوں میں زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں۔ آئی جی پنجاب

سنگین شکایات کے ازالے کے لیے ڈی آئی جی آئی اے بی براہِ راست آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے بات کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور

اس موقع پر ڈی آئی جی آئی اے بی سید امین بخاری، اے آئی جی کمپلینٹس شاکر اللہ شاہد اور اے آئی جی انسپکشن شعیب خرم جانباز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)
٭٭٭٭٭٭٭٭

02/02/2023

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکیورٹی کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل پشاور میں طلب کر لیا.
پشاور پولیس لائنز واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت سمیت سول اور عسکری قیادت کل دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے لیں گے

02/02/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ممنوعہ فنڈنگ کیس
الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج
الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار

02/02/2023

بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی

این اے 193 راجن پور/ضمنی الیکشنعمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہپی ٹی آئی کے ٹکٹ سے س...
02/02/2023

این اے 193 راجن پور/ضمنی الیکشن

عمران خان کا حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے

حلقہ این اے 193 راجن پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے

عمران ریاض کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر
02/02/2023

عمران ریاض کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر

02/02/2023

اسلام آباد
تھانہ کورال کی حدود میں واقع مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور دو بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔واقعہ کی بروقت اطلاع پرایس ایچ او تھانہ کورال شفقت فیض پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔ بروقت امدادی کارروائیوں سے خاتون اور دونوں بچوں کو ملبے تلے سے بحفاظت نکال لیا گیا جنہیں بعدازاں ہسپتال منتقل کرا دیاگیاہے۔واقعہ جمعرات 2 فروری2023ء کو پیش آیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستانقومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معاملہالیکشن کمیشن نے DROs, ROs,  AROs تعیناتی ...
02/02/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معاملہ
الیکشن کمیشن نے DROs, ROs, AROs تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

02/02/2023

*🏳️ 🇨🇳 طالبان نے چینی شہریوں کو افغان لیتھیم اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا*

*🌍گلوبل نیوز*
*🚨افغانستان🇦🇫*

*🟢 افغانستان میں طالبان حکام نے ایک اندازے کے مطابق 1,000 میٹرک ٹن لیتھیم والی چٹانیں ملک سے باہر سمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں دو چینی شہریوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔*

*🟢 گرفتاریاں اور پتھروں کی برآمدگی مشرقی افغان سرحدی شہر جلال آباد میں کی گئی۔*

*🟢طالبان انٹیلی جنس حکام نے اتوار کو افغان ٹیلی ویژن چینلز کے ذریعے نشر کیے گئے تبصروں میں کہا کہ چینی شہری اور ان کے افغان ساتھی "قیمتی پتھروں" کو غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔*

*🟢 افغان وزارت معدنیات اور پیٹرولیم کے ایک سینئر اہلکار محمد رسول عقب نے اندازہ لگایا کہ چٹانوں میں "30% تک لیتھیم موجود ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ انہیں "خفیہ طور پر" نورستان اور کنڑ سے نکالا گیا، جو کہ پاکستان کے ساتھ سرحد کے ساتھ متعدد افغان صوبوں میں سے دو ہیں۔*

*🟢 اسلام پسند حکمرانوں نے اگست 2021 میں تمام قابض امریکی🇺🇸 اور نیٹو🇪🇺 فوجیوں کے ملک سے بھاگ جانے کے بعد افغانستان میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے لیتھیم نکالنے اور فروخت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔*

*🟢 افغانستان مبینہ طور پر 1 ٹریلین ڈالر مالیت کے نایاب زمینی معدنیات رکھتا ہے، جس میں لیتھیم کے بڑے ذخائر بھی شامل ہیں، لیکن کئی دہائیوں کی جنگ نے افغان کان کنی کی ترقی کو روکا ہے۔*

*🟢 لیتھیم ریچارج ایبل بیٹریوں میں ایک کلیدی جز ہے اور اسے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صاف ٹیکنالوجیز میں استعمال کیا جاتا ہے، جس سے دھات کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔*

02/02/2023

بیلہ بس حادثے کے بعد کراچی منتقل کی جانیوالی 38 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی ہے۔
انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ عامر حسن نے بتایا کہ تمام لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔لواحقین نے اس موقع پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن تک ایدھی سرد خانے کے باہر بیٹھے رہے لیکن کسی نے کھانے پینے کو کچھ نہیں پوچھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے ایم پی اے، ایم این اے نے ہماری بالکل مدد نہیں کی، مسافر بسوں سے اسمگلنگ ختم کرائی جائے۔لواحقین کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے حکومت امداد کا اعلان کرے۔واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 30 کا تعلق پشین سے ہے۔

02/02/2023

الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے فواد چوہدری نے رہا ہوتے ہی پھر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لے لیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں بھی کہا ہے کہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

02/02/2023

ہنگری یورپ کا سب سے کرپٹ ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔
ہنگری اور بیلجیئم کے درمیان کرپشن اور دیگر قانونی معاملات پر تنازع جاری ہے جس کی وجہ سے ہنگری کے اربوں یورو کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ان فنڈز کو بحال کروانے کیلئے ہنگری نے کئی قانونی اور انسداد بدعنوانی اصلاحات کی یقین دہانی کروائی ہے جس میں ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا، ادارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔
پچھلے سال یورپ کا کرپٹ ترین ملک بلغاریہ تھا جس کی جگہ اب ہنگری نے لے لی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک دہائی سے جمہوری روایات کی تنزلی اور حکمراں جماعت کی طرف سے قانون کی حکمرانی کی خرابی نے ہنگری کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ کے خلاف ملکی اور یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں۔

02/02/2023

پشاور مسجد سانحہ کے مرکزی کردار کا پتا چل گیا۔ آئی جی کے پی کے

پولیس وردی میں ھیلمٹ لگا کر ماسک پہن کر پہلی صف میں تھا
موٹرسائیکل کا بھی چیسسز نمبر ٹریس کر لیا ھے

ایک حوالدار سے بھی گفتگو کی
سی سی ٹیوی فوٹویج بھی مل گئی ھے۔ آئی جی معظم جاہ کی پریس کانفرنس

ایک حوالدار سے مسجد کا راستہ بھی پوچھا ، سیکورٹی والوں نے اپنا پیٹی بھای سمجھ کر زیادہ دھیان نہیں دیا۔

ہم جنازوں کی تدفین سے فارغ نہیں ہوئے تھے، لوگوں نے میرے بچوں کو گمراہ کرنا شروع کردیا، کسی سے تحفظ نہیں مانگیں گے، اپنا تحفظ بھی کریں گے اور ملک کا بھی، آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری

02/02/2023

السلام علیکم

متوقع موسمی پیشگوئی.

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران انتہائی شمالی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور شمالی آزاد کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی برف باری اور ہلکی بارش ممکن ہے. بالائی خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں اسلام آباد اور انتہائی شمالی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ملک دیگر بیشتر علاقوں میں اگلے 8 سے دس روز تک موسم خشک اور صاف رہے گا.

کل 3 فروری سے 8 فروری کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں بتدریج کمی متوقع ہے
اس دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جنوبی سندھ میں دن کا درجہ خرارت 28 سے 30 ذگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے.

فروری کے تیسرے ہفتے میں ملک میں دوباره کچھ عرصہ کے لیے سردی کی لہر آنے کے امکانات لگ رہے ہیں..

02/02/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں کل ان کا نکاح ہوگا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کے بڑوں نے نکاح کے لیے 3 فروری کا دن طے کیا تھا۔
کراچی میں ہونے والے نکاح کی تقریب آفریدی قبائل کی روایات کے تحت سادگی سے ہوگی جبکہ باقاعدہ تقریب اور رخصتی بعد میں ہوگی۔

Address

Rawalpindi
Rawalpindi

Telephone

+923338374775

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Breaking News Pakistan:

Share


Other News & Media Websites in Rawalpindi

Show All

You may also like