G͜͡E͜͡O͜͡ Z͜͡I͜͡A͜͡R͜͡A͜͡T͜͡

G͜͡E͜͡O͜͡ Z͜͡I͜͡A͜͡R͜͡A͜͡T͜͡ Life Point Geo News ziarat
(2)

گیس بند رہے گی
26/06/2024

گیس بند رہے گی

*واجبات کی عدم ادائیگی پر مچھ جیل کی بجلی منقطع**کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل ک...
26/06/2024

*واجبات کی عدم ادائیگی پر مچھ جیل کی بجلی منقطع*

*کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی منقطع کردی۔*

*مچھ جیل حکا م کے مطابق بجلی کاٹنے کے بعد سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔*

*جیل حکام کے مطابق کیسکو نے 3 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیل کی بجلی منقطع کی ہے، 15 روز میں بجلی واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔*

*جیل حکام کے مطابق جیل میں 750 قیدی اور 100 سے زائد ہائی پروفائل ملزمان بھی قید ہیں۔۔۔*

26/06/2024

امریکی کانگریس نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد منظور کرلی

26/06/2024

فیصل واوڈا نے گھٹنے ٹیک دیے، سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

25/06/2024

بغاوت ہمیشہ اصول پسند اور ایماندار لوگ کرتے ہیں۔ چالاک لوگ ہمیشہ چمچہ گیری اور چاپلوسی میں کامل ہوتے ہیں

25/06/2024

زیارت میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے

 #زیتون کی کاشت .زیتون کا باغ لگائیں .ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون کا باغ   لگا لیں تو وہ کم از...
25/06/2024

#زیتون کی کاشت .زیتون کا باغ لگائیں .ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ پاکستان میں ایک مرتبہ زیتون
کا باغ لگا لیں تو وہ کم از کم ایک ہزار سال تک پھل دیتا رہے گا.
زیتون کن کن اضلاع میں لگایا جاسکتا ہے؟ زیتون کے باغات پنجاب سمیت پاکستان کے تمام علاقوں میں کامیابی سے لگائے جا سکتے ہیں. خیبر پختونخوا سے گلگت بلتستان سے لیکر سندھ ۔ سندھ سے لیکر بلوچستان حتی کہ چولستان میں بھی زیتون کی کاشت ہو سکتی ہے..

نوٹ جن علاقوں میں جنگلی زیتون۔ کہو۔ سینزلہ۔ عتمہ۔ تنگ برگہ۔ گونیر۔ خونہ۔ کاؤ ۔ خت ۔خن۔ سرسینگ۔ شیجور۔ سینجور۔ شون ۔۔ پایا جاتا ہے اس سے آٹھ سے دس پرسنٹ تیل نکالا جا سکتا ہے جو کھانے پینے میں قابل استعمال ہے پاکستان میں نو کڑوڑ جنگلی زیتون کے درخت پائے جاتے ہیں
نوٹ
گندم کی کاشت کے علاقوں میں کھیتوں کی بجائے کھیتوں کے کناروں رکھوں ڈیروں سکول کالجز مسجد مدرسوں پارکوں میں زیتون کے پودے لگائیں

زیتون کس طرح کی زمین میں لگایا جاسکتا ہے؟
زیتون کا پودا ہر طرح کی زمینوں مثلاََ ریتلی، کچی، پکی، پتھریلی، صحرائی زمینوں میں کامیابی سے لگایا جا سکتا ہے. صرف کلر والی زمین یا ایسی زمینیں جہاں پانی کھڑا رہے، زیتون کے لئے موزوں نہیں ہیں.

زیتون کو کتنے پانی کی ضرورت ہے؟
زیتون کے پودے کو شروع شروع میں تقریبا دس دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے. یا بلحاظ موسم پانی کی ترتیب اپ بڑھا گھٹا سکتے ہیں یعنی جبھ پودے کو پانی کی ضرورت ہو تبھ لگائیں تاکہ پھل اچھا آئے جیسے جیسے پودا بڑا ہوتا جاتا ہے ویسے ویسے اس کی پانی کی ضرورت بھی کم ہوتی جاتی ہے. دو سال کے بعد زیتون کے پودے کو 20 سے 25 دن کے وقفے سے پانی لگانا چاہیئے.

زیتون کے پودے کب لگائے جا سکتے ہیں؟
زیتون کے پودے موسمِ بہار یعنی فروری، مارچ , اپریل یا پھر مون سون کے موسم یعنی اگست، ستمبر ، اکتوبر میں لگائے جا سکتے ہیں. زیتون کے پودے لگانے کا طریقہ کار کیا ہے؟ زیتون کا باغ لگاتے ہوئے پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 18*18 فٹ ہونا ضروری ہے. اس طرح ایک ایکڑ میں تقریبا 150 پودے لگائے جا سکتے ہیں. یہ بھی دھیان رہے کہ زیتون کے پودے باغ کی بیرونی حدود سے تقریباََ 8 تا 10 فٹ کھیت کے اندر ہونے چاہیئں
پودے کیسے لگانے چاہئیں؟؟
پودے لگانے کے لئے دو فٹ گہرا اور دو فٹ ہی چوڑا گڑھا کھودیں. تین لئرز میں گڑھے کے چاروں کونوں پر فینائل کی گولیاں رکھیں تاکہ پودے دیمک سے محفوظ رہیں یا بائر جرمنی کی دیمک کش دوائ استعمال کریں اس کے بعد زرخیز مٹی اور بھل سے گڑھوں کی بھرائی کر دیں. پہلے مرحلے میں اپکے گھڑے میں پانی اچھی طرح ہونا چاہئے تاکہ پودے کی نمی ارد گرد کی مٹی چوس نا لے یا پودا لگانے سے ایک ہفتہ پہلے تیار شدہ گھڑوں کو اچھی طرح پانی لگائیں اب زیتون کا پودا لگانے کے لئے آپ کی زمین تیار ہے. پودے کو احتیاط سے شاپر سے نکالیں یا صرف شاپر کا نچلا حصہ کاٹ کر گاچی کو مٹی میں دبائیں تاکہ گاچی ٹوٹ کر جڑوں کو ہوا نا لگے . گڑھے کی مٹی کھود کر پودا لگائیں اور اس کے بعد پودے کے چاروں طرف مٹی کو پاؤں کی مدد سے دبا دیں تاکہ پودا مستحکم ہو جائے. چھوٹے پودے کا تنا ذرا نازک ہوتا ہے اس لئے پودے کو پلاسٹک کے پائپ سے سہارا دے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے. سہارے کے لئے لکڑی کا استعمال نہ کریں کیونکہ لکڑی کو دیمک لگ سکتی ہے جو بعد میں پودے پر بھی حملہ آور ہو سکتی ہے
زیتون کی کون کون سی اقسام کاشت کی جا سکتی ہیں؟
نمبر 1. لسینو نمبر 2. گیملک نمبر 3. پینڈولینو نمبر 4. نبالی نمبر 5. آربو سانا نمبر 6. کورونیکی نمبر 7. آربیقوینہ

پنجاب اور سندھ کے گرم علاقوں سمیت دیگر گرم علاقوں کے لئے درج ذیل اقسام کاشت کرنی چاہئیں. نمبر 1. آربو سانا نمبر 2. کورونیکی نمبر 3. آربیقوینہ

بلوچستان کے لیے منظور شدہ اقسام

1.,Frantouo
2.Arbiquina
3.Arbasona
4.,Koronoki
5.Leceno
6.Hamdi
7.Ojabalanka
8.,Otobartica
9.Coratina
10.Jerboi.

یاد رکھیں زیتون کا باغ لگاتے وقت کم از کم دو یا دو سے زائد اقسام لگانی چاہئیں اس طرح بہتر بارآوری کی بدولت پیداوار اچھی ہوتی ہے.
زیتون کے باغ کو کھادیں کتنی اور کون کونسی ڈالنی چاہئیں؟ کھاد دوسرے سال کے پودے کو ڈالیں. دوسرے سال کے پودے کے لئے: گوبر کی کھاد . . . . 5 کلوگرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 5 کلو گرام کا اضافہ کریں نائٹروجن کھاد . . . . 200 گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 100 گرام کا اضافہ کریں فاسفورس کھاد . . . . 100گرام فی پودا ڈالیں . . . . اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں پوٹاش کھاد . . . . . . 50 گرام فی پودا ڈالیں . . . . .. اگلے سالوں میں ہر سال 50 گرام کا اضافہ کریں
زیتون کے پودے کو پھل کتنے سال بعد لگتا ہے؟ عام طور پر 3 سال میں زیتون کے پودے پر پھل آنا شروع ہو جاتا ہے. زیتون کے پودے پر پھل پہلے سبز اور پھر جامنی ہو جاتا ہے۔ سبز پھل اچار اور جامنی تیل نکالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے

زیتون کے باغ سے فی ایکڑ کتنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے؟
زیتون کے ایک پودے سے پیداوار کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ نے پودے کی دیکھ بھال کس طرح سے کی ہے. اچھی دیکھ بھال کی بدولت ایک پودے سے 60 کلوگرام یا اس سے بھی زیادہ زیتون کا پھل با آسانی حاصل ہو سکتا ہے. لیکن اگردیکھ بھال درمیانی سی کی گئی تو 40 کلوگرام فی پودا پھل حاصل ہو سکتا ہے. انتہائی کم دیکھ بھال سے پودے کی پیداوار 25 سے 30 کلوگرام فی پودا تک بھی گر سکتی ہے. لہذا ماہرین زیتون کے باغات کی فی ایکڑ پیداوار کا حساب لگانے کے لئے بھرپور 50 کلو گرام فی پودا پیداوار کو سامنے رکھتے ہیں. اس طرح ایک ایکڑ سے 7500 کلوگرام زیتون کا پھل حاصل ہو سکتا ہے
ایک ایکڑ کے پھل سے کتنا تیل نکل آتا ہے؟
بہتر یہ ہے کہ زیتون کے کاشتکار پھل کو بیچنے کی بجائے اس کا تیل نکلوائیں اور پھر اس تیل کو مارکیٹ میں فروخت کریں. زیتون کے پھل سے 20 سے 30 فی صد کے حساب سے تیل نکل آتا ہے. 20 سے تیس فیصد کے حساب سے ایک ایکڑ زیتون کے پھل 7500 کلوگرام ) سے تقریبا 1500 کلو گرام تیل نکل آتا ہے۔۔
(پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیے شکریہ ) ...نوٹ ۔۔صرف منظور شدہ نرسریوں سے منطور شدہ اقسام کے پودے لگائیں۔۔لوکل پودوں پر پھل نہی لگے گا ۔ ۔۔شکریہ
۔۔۔میاں احمد علی۔ گرین فاونڈیشن پاکستان ننکانہ صاحب۔..03008836857 whatsapp. مزید معلومات کے لیے ہمارے اس پیج کو جوائن فالو لائک کیجے
,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
,,,, ,,,,,,,,,,, /////////////////////////////////////

جنت کا مبارک درخت ( مکمل مضمون)
پاکستان میں زیتون ”شجرة مبارکہ“ کی کاشت
۔السلام علیکم دوستو۔۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ زیتون کا تیل سالن کے طور پر استعمال کرو اور اسے ( سر اور بدن میں ) لگاؤ ۔ یہ مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ صحیح ابن ماجہ
پاکستان اپنی ضرورت کا صرف تیس سے پینتیس فیصد کھانے کا تیل پیدا کرتا ہے باقی تمام تیل باہر سے منگواتا ہے۔۔ اور ہر پاکستانی سالانہ اوسط چوبیس لٹیر تیل استعمال کرتا ہے جو عالمی معیار کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ ہندوستان میں یہ شرع انیس لیٹر ہے۔پاکستان ہر سال تین سے چار سو ارب روبے کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے بدقسمتی یہ ہے یہ تمام کھایا جانے والا تیل غیر معیاری اور نچلے درجے کا ہے۔

کیا زیتون کا تیل کھانا پکانے میں تلنے میں استعمال ہو سکتا ہے؟
یہ فیصلہ کرنے میں کہ کون سا تیل کھانا پکانے کے لیے استعمال کرنا ہے یا نہی ، تیل کا استحکام۔۔ "سموک" یعنی جلنے کے نقطہ سے زیادہ اہم ہے۔ زیتون کا تیل اولیک ایسڈ اور دوسرے مرکبات سے بھرپور ہوتا ہے جو انہیں بہت مستحکم بناتا ہے۔ ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل میں پولیفینول اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو تیل کے ٹوٹنے اور فری ریڈیکلز کی تشکیل سے لڑتے ہیں۔ اس کی وجہ سے، اضافی ورجن زیتون کا تیل سب سے زیادہ مستحکم کھانا پکانے کا تیل پایا گیا ہے۔ اسکا سموک لیول مختلف ھالتوں میں 370 f سے 410 فارن ھائیٹ تک ہے۔۔۔ جو کہ بہت بلند ہے۔۔۔

۔۔زیتون کا زکر قرآن مجید میں چھے جگہ آیا ہے اللہ رب کعبہ نے قران عزیز میں اسے "مبارک درخت" قرار دیا ہے۔ اور اسکے تیل کے نور کو اپنے نور سے تتشبیح دیا ہے
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ[35]

[ترجمہ محمد عبدالسلام بن محمد] اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے، جس میں ایک چراغ ہے، وہ چراغ ایک فانوس میں ہے، وہ فانوس گویا چمکتا ہوا تارا ہے، وہ (چراغ) ایک مبارک درخت زیتون سے روشن کیا جاتا ہے، جو نہ شرقی ہے اور نہ غربی۔ اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہو جائے، خواہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو۔ نور پر نور ہے، اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ [35]
اور قرآن عظیم میں دوسری جگہ اسکی قسم بھی کھائ ہے
بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ. وَالتِّيْنِ وَالزَّيْتُوْنِ (1)
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی
اور تیسری جگہ فرمایا
ِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ

"اور (اسی پانی سے) طور سینا سے ایک درخت(زیتون ) اُگتا ہے جو روغن لئے اُگتا ہے اور کھانے والوں کو سالن کا
اسکے بارے میں جناب رسول کریم ﷺ کے ارشاد گرامی کی تعداد چالیس سے اوپر بتائ جاتی ہے
(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیتون کا تیل لگاو اور اس کا سالن بناو، کیونکہ وہ بابرکت ہے۔“ قال الشيخ الالباني: صحيح)
دنیا میں زیتون کا نوے فیصد استعمال تیل کے لیے کیا جاتا باقی دس فیصد مربے اچار بنانے کے کام آتا ہے ویسے تو زیتون کے تیل کے بے شمار فائدے ہیں لیکن کچھ درج زیل ہیں
بیڈ کولیسٹرول سے نجات
بلڈ پریشر سے نجات
پیٹ کی چربی سے نجات
کینسر کے خلاف زبردست قوت مدافعت
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
آنتوں کی صحت میں بہتری
سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات
اسٹروک کے خطرات میں کمی
دل کی بیماریوں سے بچاؤ
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
دماغی امراض کے خطرات میں کمی
زیتون کے درخت پر خزاں نہی آتی یہ سدا بہار ہے۔ انتہائ گرم و سرد موسم کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے دنیا میں سپین اور اٹلی اسکے سب سے بڑے سپلائر ہیں۔ غیر ملکی ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس اس کی کاشت کا رقبہ سپین اور اٹلی کے مقابل ڈبل سے بھی کافی زیادہ ہے
شجر کاری کی اہمیت دین اسلام میں مسلمہ ہے اپ اس کی اہمیت کا اندازہ اس قول رسول کریم ﷺ سے بخوبی لگا سکتے ہیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر قیامت قائم ہو رہی ہو اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں سبز ٹہنی ہو اور وہ اس بات پر قادر ہو کہ قیامت قائم ہونے سے پہلے وہ اسے لگا لے گا تو ضرور لگائے ۔ (مسند احمد)
ارشادِ نبویؐ ہے :’’اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہے اور وہ اسے لگا سکتا ہے تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو۔(مسند احمد )
ہماری تحریک کے اولین مقاصد میں ہے کہ ہم عوام کو موٹیویٹ کریں کہ وہ پاکستان کے طول و عرض کو زیتون کے پودوں سے بھر دیں جس سے پاکستان کا امپورٹ بل برائے خوردنی تیل صفر ہو جائے اور پاکستان کی عوام کو دنیا کا سب سے اعلی معیاری پراڈکٹ استعمال کو ملے۔۔۔
دوستو۔۔۔غذائ بحران کے اس دور میں ہمیں نمائشی پودوں کی بجائے ذیادہ سے ذیادہ پھل دار پودے لگانے کی ضرورت ہے۔۔دوستو پھل دار درخت لگانے کی اہمیت کا اندازہ اپ رسول اقدس ﷺ کے اس مبارک قول سے لگا سکتے ہیں
عطاء نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی بھی مسلمان ( جو ) درخت لگاتا ہے ، اس میں سے جو بھی کھایا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ، اور اس میں سے جو چوری کیا جائے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور جنگلی جانور اس میں سے جو کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور جو پرندے کھا جائیں وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے اور کوئی اس میں ( کسی طرح کی ) کمی نہیں کرتا مگر وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے ۔‘‘ صحیح مسلم
۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ہے۔“
(صحیح بخاری)
۔ اپنی زمینوں رقبوں گھروں پارکوں گلی محلوں سکولوں کالجوں وغیرہ میں زیادہ سے زیادہ زیتون کے پھل دار درخت لگائیں تاکہ اپکو سایہ بھی ملے اور پھل بھی اور ملک کو کثیر زرمبادلہ
تمام دوست ایک اہم بات زہن میں رکھیں منظور شدہ نرسریوں سے زیتون کی منظور شدہ اقسام کے پودے خریدیں ورنہ لوکل پودوں پر پھل نہی لگے گا
۔ آئیے مل کر پاکستان کی جنگ لڑیں پاکستان کو سر سبز شاداب اور مضبوط بنائیں شکریہ۔۔

*غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو۔۔۔*  *امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں*
25/06/2024

*غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو۔۔۔*
*امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں*

25/06/2024

بڈھ بیر میں چند گز زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد جان بحق جن میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہے
پتہ نہیں اس قوم کا کیا ہو گا

25/06/2024

پاکستان کی معیشت تباہ ہونے کے بعد
پورے ملک کے نظام کو بجلی کے بلوں پر چلایا جارہا ھے

جیسے ہی کوئی جاندار یا پودہ وجود میں آتا ہے تو اسکے سیل تقسیم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایک سے دو، دو سے چار اسطرح بڑھتے رہت...
25/06/2024

جیسے ہی کوئی جاندار یا پودہ وجود میں آتا ہے تو اسکے سیل تقسیم ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایک سے دو، دو سے چار اسطرح بڑھتے رہتے ہیں اور جاندار کا جسم بڑھتا رہتا ہے۔ اگر ان سیلز کو کوئی روکنے والا نہ ہو تو جاندار کا جسم بڑھتا ہی رہے۔ لیکن ہر ایک کو ایک خاص قد اور جسامت ملتی ہےکیونکہ سیل میں ڈی این کے اندر طویل ہدایات موجود ہوتی ہے۔ کون ہے جو ہر جاندار کے وجود کے ڈیزائن طے کر رہا ہے۔ بیشک وہ وحدہ لاشریک ہے۔

25/06/2024

پاکستانی اشرافیہ ساڑھے 26کھرب اپنی مراعات پر خرچ کرتی ہے۔عالمی ادارہ

24/06/2024

منہ پر کڑوا بولنے والے کبھی دھوکہ نہیں دیتے
ڈرنا تو ان سے چاہیئے جو دل میں نفرت پالتے ہیں
اور وقت کیساتھ بدل جاتے ہیں

دماغ کو کیسے فریش کریںعام طور پر ہمارے دماغ کی فریکوئینسی 14 سے 30 htz ہوتی ہے۔ ہم تقریبا سارا دن اپنے دماغ کو اس فریکوئ...
24/06/2024

دماغ کو کیسے فریش کریں

عام طور پر ہمارے دماغ کی فریکوئینسی 14 سے 30 htz ہوتی ہے۔ ہم تقریبا سارا دن اپنے دماغ کو اس فریکوئینسی پر چلاتے ہیں۔ دماغ کی اس فریکوئینسی کے ساتھ ہم بات چیت کرتے ہیں، کام کرتے ہیں، جذبات کا ظہار کرتے ہیں اور ضروری سوچ بچار کرتے ہیں۔ دماغ جب اس فریکوئینسی پر ہوتا ہے تو اسے Beta State of mind کہتے ہیں، اور اس حالت میں زہن سے نکلنے والی شعاوں کو Beta waves کہتے ہیں۔

جب دن کے کسی حصے میں ہم اپنے خیالوں میں کھوے ہوے کوی بات یا کوی واقعہ یا کوی Fantasy سوچ رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ہمارے دماغ کی فریکوئینسی کم ہو کر 8 سے 14 htz ہو جاتی ہے۔ یا جب ہم نیند کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، غنودگی کی کیفیت طاری ہو رہی ہوتی ہے اس وقت بھی ہمارے دماغ کی یہی فریکوئینسی ہوتی ہے۔ اسے Alpha state of mind کہتے ہیں اور اس سٹیٹ میں نکلنے والی شعاوں کو Alpha waves کہتے ہیں۔

ہلکی نیند کی کیفیت کو Theta State of mind کہتے ہیں اور اس کی فریکوئینسی 4 سے 8 htz ہوتی ہے۔ اس فریکوئینسی میں خواب بھی آتے ہیں۔

گہری نیند کی صورت Delta State of Mind کہلاتی ہے، اس کی فریکوئینسی 1 سے 4 htz ہوتی ہے۔ اس فریکوئینسی میں کوی خواب نہیں آتا۔

Characteristics of Alpha State of mind / Alpha waves

آپ لوگوں کو اکثر تجربہ ہوا ہو گا کہ آپ اپنے خیالوں میں کھوے کسی دوست یا چاہنے والے کے بارے میں سوچ رہے ہوں اور اچانک اسی وقت اس دوست کی کال آ جاے یا میسج آ جاے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کا زہن Alpha state of mind میں ہوتا ہے۔ اس فریکوئیسی کی شعاوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ ہزاروں میل دور بھی ایک پل میں پہنچ جاتی ہیں اور کسی کے دماغ یا سوچ میں بھی داخل ہو سکتی ہیں۔ جب آپ اپنے خیالوں میں گم کسی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کی سوچ کی فریکوئینسی اس کے دماغ میں داخل ہوتی ہے اور اسے آپ کا خیال آتا ہے، تو وہ آپ کو کال یا میسج کرتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ آپ غصے میں کسی کے بارے میں سوچیں اور اچانک اس کی کال آ جاے۔ کیونکہ غصے کی کیفیت میں دماغ Beta state of mind میں ہوتا ہے۔

مراقبہ کرنے والے بھی اپنے زہن کو Alpha State of mind میں لے کر جاتے ہیں تاکہ وہ مراقبہ کی دنیا میں داخل ہو سکیں۔ یہ فریکوئینسی ہمیں دوسری دنیا سے روشناس کرواتی ہے، وہ چیزیں جو ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھی جا سکتیں، اس state of mind میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ الہام بھی اسی فریکوئینسی میں ہوتا ہے، چھٹی حس بھی اسی فریکوئینسی میں کام کرتی ہے اور کشف بھی اسی فریکوئینسی میں ظاہر ہوتا ہے۔ وجدان ملتا ہے، insight ملتی ہے، رحمانی مدد ملتی ہے اور روحانی علاج یا Energy Healing بھی اسی فریکوئینسی میں ہوتی ہے۔ روحانی دنیا کے عجائبات بھی اسی state of mind میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

نظر بھی اسی state of mind سے لگتی ہے۔ کسی کو اختیاری طور پر نظر نہیں لگای جا سکتی۔ یہ نظر بھی تب ہی لگتی ہے جب کوی اس فریکوئینسی پر کسی کے بارے میں سوچے تو۔ اکثر ہم خود بھی خاموشی سے اپنے بچوں کو کھیلتا دیکھ رہے ہوتے ہیں alpha state میں، تو ہماری اپنی نظر بھی لگ جاتی ہے بچوں کو۔

اگر ہم Alpha state of mind میں رہنا اور جینا سیکھ لیں تو ہمیں یہ سب فائدے ہو سکتے ہیں۔

1۔ ہمیں Stress نہیں ہو گی، Depression نہیں ہو گا۔ غصہ نہیں آے گا۔

2۔ سر درد نہیں ہو گا، دماغ فریش رہے گا۔ اور ظاہر ہے دماغ فریش رہے گا تو جسم بھی فریش رہے گا۔ بیماریاں کم آئیں گی۔

3۔ آپ روز مرہ کے کسی کام میں confuse نہیں ہوں گے۔

4۔ Insight ملے گی، جس سے آپ ہمیشہ صحیح فیصلے کریں گے۔

5۔ لوگوں کی نیتیں اور ارادے ایک حد تک آپ پر ظاہر ہوں گے۔ اور آپ کبھی دھوکا نہیں کھائیں گے۔

6۔ آپ کی 6th sense تیز ہو گی اور کافی باتیں آپ کو وقت سے پہلے ہی پتا چل جایا کریں گی۔

7۔ نت نئیے Ideas آپ کے زہن میں آئیں گے، کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مشکل نہیں ہو گی۔

8۔ آپ جو کام بھی کریں گے آپ کو خود پر بہت اعتماد ہو گا۔

9۔ آپ جو بھی بات کریں گے وہ سیدھا لوگوں کے دل میں اترے گی۔ اس فریکوئینسی کی سوچ "پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے"۔

10۔ آپ کی Capacity اور ظرف بڑھے گا۔ چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو تنگ یا ڈسٹرب نہیں کریں گی۔

11۔ آپ کا روحانی دنیا سے اور اپنے رب سے بہت اچھا تعلق بنے گا، آپ کو زندگی اور عبادات کا اصل لطف ملے گا۔ آپ اپنے آپ کو اللہ کے قریب محسوس کریں گے۔

دماغ کی یہ فریکوئینسی کیسے حاصل کی جاے ؟؟

یہ بہت آسان ہے، جس طرح Day dreaming کے وقت آپ کو کوی محنت نہیں کرنی پڑتی، آپ خود سے اس فریکوینسی میں چلے جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ یہ state of mind اختیاری طور پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے جسم اور زہن کو ڈھیلا چھوڑیں۔ آپ کے پٹھے ڈھیلے ہوں گے جسم ریلیکس ہو گا۔ پھر اپنے زہن کو مزید ڈھیلا چھوڑیں آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کے زہن سے گرمی نکل کر ہوا میں اڑ رہی ہے اور دماغ ٹھنڈا ہو رہا ہے۔ دماغ میں ہلچل کم ہو رہی ہے اور سکوت ہو رہا ہے۔ neurons کی حرکت آہستہ اور پرسکون ہو رہی ہے۔ جب دماغ ٹھنڈا اور پر سکون محسوس ہو اور مختلف سوچوں سے دماغ خالی ہو جاے تو بس یہی Alpha state of mind ہے۔ آپ کو ہلکی سی غنودگی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

اب کرنا ہے کہ خود اپنے آپ کو یاد کرواتے رہنا ہے کہ "میں نے اسی state of mind کو برقرار رکھنا ہے، اونچا نہیں بولنا، غصہ نہیں کرنا، شدت سے جذبات کا اظہار نہیں کرنا، ٹینشن نہیں کرنی۔

آپ کچھ دن کی محنت سے اس حالت کو برقراررکھنا سیکھ لیں تو پھر خود ہی آپ کا غصہ، ٹینشن، بے سکونی بے خوابی سب مسئلے حل ہو جائیں گے۔ اپنی زندگی ایک اعلی مقام پر لگنے لگے گی آپ کو۔

اتوار کے روز بھی سرکاری گاڑیاں خوبصورت پہاڑی مقامات میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ھوئے ۔۔۔۔
24/06/2024

اتوار کے روز بھی سرکاری گاڑیاں خوبصورت پہاڑی مقامات میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ھوئے ۔۔۔۔

24/06/2024

انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا.

بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھنے کے لیے دو بلوں کا موازنہ200 یونٹس بل  3083201 یونٹس بل  81...
24/06/2024

بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھنے کے لیے دو بلوں کا موازنہ
200 یونٹس بل 3083
201 یونٹس بل 8154
فرق 5071

مطلب ایک یونٹ زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا، مطلب ایک یونٹ آپ کو 30 ہزار کا پڑتا ہے۔

ہم 75 سال تک کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے ٹرک کی بتی کے پیچھے دھواں دار ہوتے رہے، جبکہ ظالمانہ نظام سے آزادی کی سب سے زیادہ ضرورت ہمیں کو ہے۔

پاکستان زندہ آباد

24/06/2024

نیشنل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام سٹیک ہولڈرز کی منظوری سے دہشت گردی کے خلاف ’عزم استحکام‘ آپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

24/06/2024

مدینہ سے شروع ہونے والے اسلامی نظام نے استنبول (قسطنطنیہ) تک پہنچنے تک بہت طویل سفر طے کیا۔ یہ سفر 1400 سال پر محیط ہے۔ اس سفر کے دوران عالم اسلام کا پہلا مرکز مدینہ منورہ تھا۔ خلافت راشدہ کے خاتمے پر جب خلافت ملوکیت میں تبدیل ہوگئی اور حضرت امیر معاویہ پہلے بادشاہ ہوئے تو خلافت اسلامیہ کا مرکز دمشق ملک شام میں منتقل ہوگیا۔
قریبا ڈیڑھ سو سال بعد خلافت اسلامیہ بنی امیہ سے بنو عباس کو منتقل ہوگئی اور اب خلافت اسلامیہ کا مرکز عراق کا شہر بغداد بن گیا۔
کئی سو سال بعد خلافت عباسیہ زوال پزیر ہوگئی بلکہ اب پوری عرب قوم اس ذمہ داری کو اٹھانے کیلئے نااہلی ہونے لگی تو شمال سے ایک اور قوم ترک مشرق سے مغرب تک عالم اسلام میں پھیل گئی۔
ترکوں نے عالم اسلام کا صلیبی حملہ آوروں اور منگولوں کے خلاف دفاع کیا اور نتیجے کے طور پہ خلافت اسلامیہ کا تاج اب اللہ تعالی کی طرف سے انہیں عطا ہوا اور خلافت اب قسطنطنیہ استنبول منتقل ہوگئی۔
خلافت اسلامیہ کا مکمل طور پہ خاتمہ 1923ء میں اس وقت ہوا جب اتحادی افواج برطانیہ اور فرانس کی فوجیں استنبول پہ قابض ہوگئیں اور مصطفے کمال پاشا نے خلافت کا باقائدہ خاتمہ کردیا۔

24/06/2024

پشتون اور بلوچ بھائی اپنی جانوں کی خاص حفاظت کریں وطنِ عزیز سے ڈالر ختم ہوچکے ہیں

24/06/2024

سندھ میں ڈاکوؤں نے 23 پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا!

24/06/2024

وہ فرانس جہاں آۓ روز گستاخی قران اور گستاخی رسول صلى الله عليه واله وسلم ہورہی تھی وہاں کے ساٸنس دانوں کے دل میں ایک نیا درد جاگا ہے کہ 1400 سال پہلے دیا گیا حضور اکرم صلى الله عليه واله وسلم کا آخری خطبہ حج آواز کی لہروں کی شکل میں آج بھی فضا میں موجود ہے جسے ریکارڈ کرکے یکجا کرکے دنیا کے سامنے لایا جاۓ گا
اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ 😞
اچانک فرانس کے ماہرین کو یہ درد کیوں اٹھا ؟؟😦
ظاہر ہے اسکے پیچھے دجالی ذہن کام کررہا ہے

یہ جانتے ہیں
💖 محمد صلى الله عليه واله وسلم کا نام امت محمدی کے لیۓ عشق کابحرالکاہل ہے سادہ لوح مسلمانوں کو جب یہ پتہ چلے گا کہ وہ اپنے محبوب نبی محمد صلى الله عليه واله وسلم کی آوز ساٸنس اور ٹیکنالوجی کی بدولت سن سکتے ہیں تو خوشی سے اچھل پڑیں گے 💥

👈اور پھر فتنہ کا نیا در کھل اٹھے گا نہ جانے کس دجالی کی آواز کو دنیا میں رسول محمد صلى الله عليه واله وسلم
کی آواز کہہ کر پیش کردیا جاۓ نعوذ بااللہ

اور یاد رکھیے یہ سلسلہ رکے گا نہیں آگے جاکر یہ دجالی فتنہ صحابہ کرام کی آواز کو فضا سے ریکارڈ کرنے کا دعوی کرسکتا ہے
اگر یہ اتنے سچے ہیں تو اپنے مر کھپے ہوۓ لیڈران ,نانا ،دادا اور اپنے اجداد کی آوازوں کی لہروں کو ڈھونڈیں مسلمانوں سے دور رہیں تو بہتر ہے 🙏🙏
اور مسلم امہ سے گذارش ہے اس متوقع دجالی فتنے کو پہچانیں اور کسی قسم کی گمراہی میں مبتلا نہ ہوں

آج کے مسلمان نما لبرلز گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ ساٸنس سے ہر چیز ممکن ہے تو ایسا کچھ نہیں یہ اور ان جیسے فتنے ابھی اور آنے والے ہیں ہمارا کام ہے ایسے تمام فتنوں سے نٸ نسل کو بچاٸیں اور تمام لوگوں کو دجالی فتنوں سے بچنے کے لیےآگاہی فراہم کریں

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں. آپ کمال ملاحظہ کریں گجرانوالہ میں ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، م...
23/06/2024

طلاقیں کیوں ہوتی ہیں.

آپ کمال ملاحظہ کریں گجرانوالہ میں ماسٹرز کی طالبہ نے وین ڈرائیور کے ” چکر ” میں اپنے پڑھے لکھے ، محبت کرنے والے شوہر سے طلاق لے لی ۔
یہ میرے نہیں سیشن کورٹ گجرانوالہ کے الفاظ ہیں ۔
آپ حیران ہونگے صرف گجرانوالہ شہر میں 2005 سے 2008 تک طلاق کے 75000 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق محض 10 مہینوں میں 12913 خلع کے مقدمات تھے ۔ صرف ستمبر کے مہینے میں گجرانوالہ شہر میں 2385 خلع کے مقدمات آئے ۔

آپ ہماری جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی نسل کی سچی محبت کا اندازہ اس بات سے کریں کہ 2017 میں 5000 خلع کے کیسسز آئے جن میں سے 3000 ” لو میرجز ” تھیں ۔

پاکستان کے دوسرے بڑے اور پڑھے لکھے شہر میں روزانہ اوسط 150 طلاقیں رجسٹرڈ ہوتی ہیں ۔

یہ تو دیگ کا صرف ایک دانہ ہے ۔
عرب ممالک میں طلاق و خلع کا اوسط تو کئی یورپی ممالک سے بھی گیا گذرا ہے ۔
اس سے انکار نہیں ہے کہ ان میں سے بہت سارے واقعات میں عام طور پر سسرال والوں کا لڑکی سے رویہ اور شوہر کا بیوی کو کوئی حیثیت نہ دینا بھی اصل وجوہات ہیں لیکن آپ کسی بھی دارالافتاء چلے جائیں ہفتے کی بنیاد پر سینکڑوں خطوط ہیں جو خواتین نہیں مرد حضرات لکھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہماری بیوی کو کسی اور کے ساتھ ” محبت ” ہوگئی ہے ۔ وہ مجھ سے طلاق مانگ رہی ہے ۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے یا بچہ بھی ہے ۔ بتائیں کیا کروں

نبی مہربانﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالی کو جائز کاموں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ طلاق ہے “۔

ایک عالم دین نے کیا خوب فرمایا تھا ” یہ قوم اسلام پر مرنے کے لئیے تیار ہے لیکن اسلام پر جینے کے لئیے تیار نہیں ہے “۔

آپ قرآن کا مطالعہ کریں سورۃ البقرہ سے لے کر والناس تک چلے جائیں ۔ آپ کو نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ میں سے کسی ایک فرض کی تفصیلات نہیں ملینگی ۔ آپ کو یہ تک نظر نہیں آئیگا کہ نماز کا طریقہ کیا ہے ؟ آپ کو ان عبادات کی تسبیحات تک نہیں پتہ چل پائینگی ۔

لیکن نکاح ، طلاق ، خلع ، شادی ، ازدواجی معاملات ، میاں بیوی کے تعلقات ، گھریلو ناچاقی ، کم یا زیادہ اختلاف کی صورت میں کرنے کے کام ۔آپ کو سارا کچھ اللہ تعالی کی اس مقدس ترین کتاب میں مل جائیگا جس کو ہم اور آپ” چوم چوم ” کر رکھتے ہیں ۔

آپ مان لیں کہ ہمارے معاشرے میں طلاق اور خلع کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہے ۔

یاد رکھیں اچھا اور صحت مند گھرانہ کسی اچھے مرد سے نہیں بنتا بلکہ ایک اچھی عورت کی وجہ سے بنتا ہے۔

” جب دین گھر کے مرد میں آتا ہے تو گویا گھر کی دہلیز تک آتا ہے لیکن اگر گھر کی عورت میں دین آتا ہے تو اس کی سات نسلوں تک دین جاتا ہے “۔

قربانی، ایثار ، احسان، درگذر ، معافی، محبت اور عزت یہ اسلام اور قرآن کی ڈکشنری میں آتے ہیں ۔



خواتین کی نہ ختم ہونے والی خواہشات نے بھی معاشرے کو جہنم میں تبدیل کیا ہے ۔
الیکٹرانک میڈیا نے گوٹھ گاؤں اور کچی بستیوں میں رہنے والی لڑکیوں تک کے دل میں ” شاہ رخ خان “جیسا آئیڈیل پیدا کر دیا ہے ۔
محبت کی شادیاں عام طور پر چند ” ڈیٹس ” ، کچھ فلموں اور تھوڑے بہت تحفے تحائف کا نتیجہ ہوتی ہیں ۔ لڑکیاں اور لڑکے سمجھتے ہیں کہ ہماری باقی زندگی بھی ویسے ہی گذرے گی جیسا فلموں میں دکھاتے ہیں ، لیکن فلموں میں کبھی شادی کے بعد کی کہانی دکھائی ہی نہیں جاتی ہے ۔ اس سے فلم فلاپ ہونے کا ڈر ہوتا ہے ۔

گھریلو زندگی کی تباہی میں سب سے بڑا عنصر ناشکری بھی ہے ۔ کم ہو یا زیادہ ، ملے یا نہ ملے یا کبھی کم ملے پھر بھی ہر حال میں اپنے شوہر کی شکر گزار رہیں ۔

سب سے بڑی تباہی اس واٹس ایپ اور فیس بک سوشل میڈیا نے مچائی ہے ۔

پہلے لڑکیاں غصے میں ہوتی تھیں یا ناراض ہوتی تھیں تو ان کے پاس اماں ابا اور دیگر لوگوں تک رسائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا تھا ۔شوہر شام میں گھر آتا ،بیوی کا ہاتھ تھام کر محبت کے چار جملے بولتا ، کبھی آئسکریم کھلانے لے جاتا اور کبھی ٹہلنے کے بہانے کچھ دیر کا ساتھ مل جاتا اور اس طرح دن بھر کا غصہ اور شکایات رفع ہوجایا کرتی تھیں ۔
لیکن ابھی ادھر غصہ آیا نہیں اور ادھر واٹس ایپ پر سارے گھر والوں تک پہنچا نہیں ۔
یہاں میڈم صاحبہ کا ” موڈ آف ” ہوا اور ادھر فیس بک پر اسٹیٹس اپ لوڈ ہو گیا ۔ اور اس کے بعد یہ سوشل میڈیا کا جادو وہ وہ گل کھلاتا ہے کہ پورے کا پورا خاندان تباہ و برباد ہوجاتا ہے یا نتیجہ خود کشیوں کی صورت میں نکلتا ہے ۔

مائیں لڑکیوں کو سمجھائیں کہ خدارا ! اپنے شوہر کا مقابلہ اپنے باپوں سے نہ کریں ۔ ہوسکتا ہے آپکا شوہر آپ کو وہ سب نہ دے سکے جو آپ کو باپ کے گھر میں میسر تھا ۔

لیکن یاد رکھیں آپ کے والد کی زندگی کے پچاس ، ساٹھ سال اس دشت کی سیاحی میں گذر چکے ہیں اور آپ کے شوہر نے ابھی اس دشت میں قدم رکھا ہے ۔ آپ کو سب ملے گا اور انشاء اللہ اپنی ماں سے زیادہ بہتر ملے گا اگر نہ بھی ملے تو بھی شکر گذاری کی عادت ڈالیں سکون اور اطمینان ضرور ملے گا ۔
بیویاں شوہروں کی اور شوہر بیویوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تعریف کرنا اور درگذر کرنا سیکھیں ۔
زندگی میں معافی کو عادت بنالیں ۔
خدا کے لئیے باہر والوں سے زیادہ اپنے شوہر کے لئیے تیار ہونے اور رہنے کی عادت ڈالیں ۔ساری دنیا کو دکھانے کے لئیے تو خوب ” میک اپ” لیکن شوہر کے لئیے ” سر جھاڑ منہ پھاڑ ” ایسا نہ کریں ۔
خدا کو بھی محبت کے اظہار کے لئیے پانچ دفعہ آپ کی توجہ درکار ہے ۔ ہم تو پھر انسان ہیں جتنی دفعہ ممکن ہو محبت کا اظہار کریں کبھی تحفے تحائف دے کر بھی کیا کریں۔ قیامت کے دن میزان میں پہلی چیز جو تولی جائیگی وہ شوہر سے بیوی کا اور بیوی سے شوہر کا سلوک ہوگا ۔

یاد رکھیں
مرد کی گھر میں وہی حیثیت ہے جو سربراہ حکومت کی ریاست میں ہوتی ہے ۔ اگر آپ ریاست کی بہتری کی بجائے ہر وقت سربراہ سے بغاوت پر آمادہ رہینگی تو ریاست کا قائم رہنا مشکل ہوجائیگا ۔ جس کو اللہ نے جو عزت اور مقام دیا ہے اس کو وہی عزت اور مقام دینا سیکھیں چاہے آپ مرد ہیں یا عورت ۔

ایک مثالی گھر ایک مثالی خاندان تشکیل دیتا ہے اور ایک مثالی خاندان سے ایک صحتمند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور یہیں اسلام کی منشاء ہے ۔🌷.

منقول

22/06/2024

مصر کے نیشنل ایئرپورٹ پر خوفناک حادثہ، لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ، دو ہزار افراد کے زندہ جل جانے کا خدشہ ہے.

زیارت شہر میں بارش کے ساتھ تیز ژلا باری ژلا باری کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا
22/06/2024

زیارت شہر میں بارش کے ساتھ تیز ژلا باری ژلا باری کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا

والدین کے لیے ضروری اطلاعضلع کے تمام سکولوں میں داخل وہ طلباء جن کی والدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کر رہ...
22/06/2024

والدین کے لیے ضروری اطلاع
ضلع کے تمام سکولوں میں داخل وہ طلباء جن کی والدہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کر رہی ہیں۔ ان طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے درج ذیل فارم پر کر کے اپنے تعلقہ کے بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں جمع کرائیں تاکہ ان طلباء کو وظیفہ مل سکے جس سے وہ کتابوں، کاپی پین اور تعلیم کے اخراجات پورے کر سکیں۔ تمام لوگ اس پوسٹ کو کاپی کر کے اپنی وال پر رکھیں تاکہ غریب طلباء ماہانہ وظیفہ کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ایک عدد تصویر اور بے فارم لگا کر جمع کرے
کلاس کے۔جی ٹو 12 کلاس
عمر 4 سے 22 سال تک۔۔

اگر دنیا سے   ہو جائے تو اس کا متبادل صرف ایتھانول ہی ہوسکتا ہے جو کہ الکوحل ہے۔ ایتھانول کا فارمولا C²H⁵-OH ہوتا ہے. اس...
22/06/2024

اگر دنیا سے ہو جائے تو اس کا متبادل صرف ایتھانول ہی ہوسکتا ہے جو کہ الکوحل ہے۔ ایتھانول کا فارمولا C²H⁵-OH ہوتا ہے. اس کا باقاعدہ استعمال برازیل میں شروع ہو چکا ہے اور أدھر یہ گنے سے پیدا کی جاتی ہے۔

22/06/2024

*صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی* *گلستانِ جوہر، میں ایک ایسا ادارہ ہے جہاں آپ سے ایک روپیہ لئے بغیر آپکی آنکھ کا ہر ممکن علاج کیا جاتا ہے. مکمل ائرکنڈیشنڈ اور ہائی جینک ماحول، انتہائی جدید مشینوں سے آراستہ، جہاں بلا تفریقِ مذہب، ملت، ذات، تعلق، فرقہ اور قوم مفت علاج کیا جاتا ہے.*

*یہاں آپکی فوقیت آپکا ٹوکن نمبر ہے جو آپ خود بٹن دبا کر حاصل کرتے ہیں. کاؤنٹر پر لگا ڈیجیٹل ڈسپلے آپکے ٹوکن نمبر کی رہنمائی کرتا ہے.*

*اگر آپ علاج کی قیمت ادا کرسکتے ہیں تو فبہا، سامنے بکس رکھا ہے جتنی رقم ڈالنا چاہیں ڈال دیں.*

*جی یہ ادارہ
*POB EYE HOSPITAL OF BLINDNESS*
اس کی ابتک تین شاخیں کھل چکی ہیں -
1) حسین آباد (عثمان میموریل اسپتال کے برابر میں
2) سرجانی (گرین بس کا آخری اسٹاپ)
3) گلستان جوھر منور چورنگی

*یہ میسیج صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے حلقہ احباب میں شیئر کریں ممکن ہے آپکے شئر کرنے سے کسی ضرورتمند کی آنکھوں کی بینائ واپس آجائے…*
🇵🇰🌹کراچی کے چند ہسپتال جو مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو حتی الامکان مفت/ رعایتی علاج فراہم کرتے ہیں۔
03004460660
یہ پوسٹ مفاد عامہ کے لئے لگائی جارہی ہے۔
News flash

01- *سیوٹ SUIT*
گردوں کے تمام امراض کے علاج کے لئے ایک ورلڈ کلاس ہسپتال, مریض کے داخلے سے لے کر تمام ٹیسٹ, آپریشن, ڈائلاسس, دوائیاں, یہاں تک کہ مریض اگر چھوٹا بچہ ہے تو اس کے پیمپرز تک ہسپتال مہیا کرتا ہے۔
http://www.siut.org 03004460660

News flash
02- *انڈس ہسپتال*
کورنگی میں انڈس ہسپتال 2007 سے خدمات انجام دے رہا ہے جملہ تمام جسمانی کا امراض کے لئے بالکل مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Indus_Hospital 03004460660
03- *بیت السکون*
ہل پارک پر واقع کینسر ہسپتال, پہلے ٹیسٹ سے لے کر آپریشن اور پھر کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور پھر دوائیاں بھی بالکل مفت۔ کوئ انکوائری نہیں آپ کا اتنا بتادینا کافی ہے کہ آپ مستحق ہیں ۔
http://baitulsukoon.org 03004460660
04- *کرن ہسپتال*
کراچی یونیورسٹی سے آگے حکومت پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے ملک بھر کے بارہ ہسپتالوں میں سے ایک۔ تشخیص, آپریشن, کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور دوائیاں کل ملا کر تین سے پانچ لاکھ روپے میں کینسر کا مکمل علاج۔
News flash
4- *جناح ہسپتال*
جناح اسپتال میں ابھی حال ہی میں چند مخیر حضرات کے تعاون سے کینسر کا علاج جدید مشینوں پر کرنے کے لئے کام جاری ہے اور یہ علاج بھی مکمل فری آف کاسٹ بتایا جارہا ہے ۔
News flash
5 *نیشنل ہسپتال برائے نفسیات و منشیات*
میں ذہنی امراض اور منشیات کا علاج مستند اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی کی جاتی ہیں۔ ہسپتال میں 24 گھنٹے داخلے کی بھی سہولت ہے۔
بیرونی علاج اور داخلے کی فیس کا تعین مریض کی مالی اسطاعت کے مطابق کی جاتی ہے۔۔
برائے رابطہ
نیشنل ہسپتال برائے امراض نفسیات و منشیات نزد باب خیبر مین میٹروول سائٹ کراچی
03-111-222-773 فون
03004460660

6 آنکھون کا اسپتال LRBT کورنگی مفت آپریشن اور علآج کیا جاتا ہے

https://www.youtube.com/

آپ جن گروپس میں شامل ہیں وہاں یہ معلومات شئر کردیں۔
کیا پتہ کسی ضرورت مند کو علاج معالجہ کی ضرورت ہو اور صرف اس کاپی پیسٹ سے اس کی ضرورت اللہ پوری کروا دے۔

جزاکم اللہ خیرا..

22/06/2024

زیارت میں بارش کے ساتھ ہی
ژلاباری

لاڑکانہ نے ایک عجیب ڈکیتی کا مشاہدہ کیا جہاں چوروں نے نوڈیرو کے گاؤں بھونبھٹ پور میں موبائل فون کا پورا ٹاور چوری کر لیا...
22/06/2024

لاڑکانہ نے ایک عجیب ڈکیتی کا مشاہدہ کیا جہاں چوروں نے نوڈیرو کے گاؤں بھونبھٹ پور میں موبائل فون کا پورا ٹاور چوری کر لیا۔

مجرموں نے کٹر کا استعمال کرتے ہوئے ٹاور بشمول لوہے کے گیٹ اور دیگر تنصیبات کو گرادیا۔ دو سیکورٹی گارڈز کو تعینات کرنے کے باوجود، چوری پر کسی کا دھیان نہیں گیا۔

نجی موبائل کمپنی کے جنرل منیجر ساجد اقبال نے نوڈیرو میں شکایت درج کرائی
گاہکوں کی جانب سے سگنل کے مسائل کی اطلاع کے بعد گارڈز کے خلاف پولیس اسٹیشن۔
معائنہ کرنے پر، کمپنی نے دریافت کیا کہ ٹاور غائب ہو چکا ہے۔ یہ کیس سیکیورٹی میں حیران کن کوتاہی کو اجاگر کرتا ہے۔

Address

Noor Customer Service And Kakar News Agency, Near By: Grand Hotel, Bus Stop, Ziarat Balochistan
Rawalpindi
96000

Telephone

+923000189506

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G͜͡E͜͡O͜͡ Z͜͡I͜͡A͜͡R͜͡A͜͡T͜͡ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to G͜͡E͜͡O͜͡ Z͜͡I͜͡A͜͡R͜͡A͜͡T͜͡:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Rawalpindi

Show All