Wafaq.pk

Wafaq.pk "Wafaq: Your Premier Source for Reliable News."

20-5-2024
10/05/2024

20-5-2024

برٹش ہوم رہائشی مکان کمرشل مارکیٹ میں تبدیل اعلی حکام گیری نیند میں اور عملے کی پانچویں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں
07/05/2024

برٹش ہوم رہائشی مکان کمرشل مارکیٹ میں تبدیل
اعلی حکام گیری نیند میں اور عملے کی پانچویں انگلیاں گھی اور سر کڑاہی میں

کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے الیا آباد میں پوری پوری مارکیٹیں بن گئیں اور اعلی حکام کو کانوں کان خبر نا ہوئی
07/05/2024

کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے الیا آباد میں پوری پوری مارکیٹیں بن گئیں اور اعلی حکام کو کانوں کان خبر نا ہوئی

لو کر لو بات اب یہ کیا معاملہ ہے
07/05/2024

لو کر لو بات
اب یہ کیا معاملہ ہے

7-4-2024راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا وارڈ 2 بیسک اسکیل 2 کے تحت بھارتی ہوئے حمزہ نعیم کے حوالے سوال اٹھائے جانے لگے
07/05/2024

7-4-2024
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا وارڈ 2 بیسک اسکیل 2 کے تحت بھارتی ہوئے حمزہ نعیم کے حوالے
سوال اٹھائے جانے لگے

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عملہ خود ہی سیل عمارتیں کھولنے میں ملوث Rawalpindi Cantt Board RawalPindi Cantt Rawalpindi & Chak...
29/04/2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عملہ خود ہی سیل عمارتیں کھولنے میں ملوث
Rawalpindi Cantt Board RawalPindi Cantt Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Deputy Commissioner Rawalpindi

24-4-2024
24/04/2024

24-4-2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ پریس ریلیزز پہلے چلاتا ہے اور کاروائی بعد میں کی جاتی ہےویلڈن راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ویلڈ...
22/04/2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ پریس ریلیزز پہلے چلاتا ہے اور کاروائی بعد میں کی جاتی ہے
ویلڈن راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ویلڈن
Wafaq.pk Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Deputy Commissioner Rawalpindi Rawalpindi Cantt Board

19/04/2024

پریس ریلیزراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ
راولپنڈی
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی بڑی کاروائی،غیر معیاری اور ایکسپائر اشیاء خوردونوش ضبط کر لی گئیں
غیر معیاری اور ایکسپائر کوکنگ آئل کو تلف کر دیا گیا
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ برانچ عملے کی بڑی کاروائی کاروائی،نجی مارٹ سے ایکسپائرڈ اشیاء خوردونوش قبضے میں لے لی گئیں فوڈ برانچ عملے نے صحت کے حفاظتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں نجی مارٹ میں پراڈکٹس کو چیک کیا دوران چیکنگ مختلف برانڈز کی اشیاء پر تاریخ ایکسپائری درج نہ ہونے پر قبضے میں لے لی گئیں فوڈ برانچ عملے نے غیر معیاری اور ایکسپائرڈ کوکنگ آئل کو تلف کر دیا فوڈ برانچ عملے نے مختلف اشیاء پر ایکسپائری تاریخ درج نہ ہونے پر اپنے کنٹرول میں لے لی سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ سید علی عرفان رضوی کا کہنا ہے کہ ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی شہری بھی اشیاء خریدتے وقت اشیاء کی مینوفیکچرنگ تاریخ اور ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں

پریس ریلیز 19 اپریل 2024سی پی ایچ او ناصر حسین کے ماتحت عملے نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان کو ماموں بنا دیاسر...
19/04/2024

پریس ریلیز 19 اپریل 2024
سی پی ایچ او ناصر حسین کے ماتحت عملے نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید علی عرفان کو ماموں بنا دیا

سرکاری پریس ریلیز میں کچ اپ کی فیکٹری پکڑینے کا دعویٰ تصویر میں کیچ اپ کی فیکٹری، کیمیکلز کی بجائے آلو چھیلتے ہوئے، سموسے تلتے ہوئے کی تصاویر

ترجمان ثاقب رشید سے متعدد بار حقائق پر روشنی ڈالنے کی درخواست پر انکی خاموشی کئی اہم سولوں کو جنم دینے کا سبب پھر بھی وہ چاہیں تو موقف دے سکتے ہیں،ادارہ

راولپنڈی (پ ر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیکشن کی جانب سے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عرفان کو ماموں بنا دیا گیا جبکہ ترجمان کی سیٹ پر فائز ثاقب رشید کی جانب سے اختیار کی جانے والی خاموشی انکو بھی اس ساری کہانی کے علم ہونے کا شبہ پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے آگاہی سینٹر(پریس ریلیز ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جمعرات کے روز کیچ اپ کی فیکٹری پکڑنے کی آفیشل پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے کاروائی کی تصاویر بھی شائع کر دی گئیں لیکن ان تصاویر میں کہیں بھی کسی بھی فیکٹری کے ماحول کی کوئی تصویر شامل نہیں تھی سرکاری پریس ریلیز میں ایک سموسے تلنے کی، ایک گھی سے بھری کڑاہی کی، ایک سلنڈر کی اور ایک تصویر میں دو آلوں کی بوریاں نظر آ رہی ہیں جن کے پاس بیٹھا ہوا ایک شخص آلو چھیل رہا اور اسکے پاس ایک کیچ اپ کی چھوٹی بوتل رکھی ہوئی ہے۔ ان تصاویر سے تو صاف واضع ہے کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے کاروائی کسی کیچ اپ کی فیکٹری کے خلاف نہیں بلکہ کسی کی ریڑھی سے سامان اٹھا کر فیکٹری بتا کر اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ثاقب رشید کو حقائق بتانے کیلئے متعدد بار رابطہ کرنے پر بھی انہوں نے ایسے خاموشی اختیار کر لی کہ جیسے انکے پاس دینے کیلئے کوئی جواب ہی نا ہو کیونکہ اگر کیچ اپ کی فیکٹری پر فوڈ سیکشن نے چھاپا مارا تھا تو سرکاری پریس کی تصاویر میں نا کیچ اپ کی تیاری کی کوئی تصویر تھی نا کوئی کیچ اپ سے بھرے ڈرم نظر آئے اور نا ہی کسی تصویر میں کوئی کیمیکل وغیرہ دیکھایا جا سکا اور جو تصاویر جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عرفان سمیت ذرائع ابلاغ سے داد سمیٹی گئی ان سے تو یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فوڈ سیکشن نے کاروائی کسی بھی فیکٹری کے خلاف نہیں بلکہ سوسموں اور پکوڑوں کی ریڑھی پر کرتے ہوئے سب کو ماموں بنا دیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان سے باقائدہ تحریری طور پر روشنی ڈالنے کی درخواست پر انکی جانب سے سادھی جانے والی خاموشی کئی اہم سوالوں کو جنم دیتے ہوئے انکے علم میں سارا واقع ہونے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ صبح 9بجے سوشل میڈیا کے ذریع کیے گئے میسج کا جواب وہ شام دفتر کے بند ہونے کے وقت تک نہیں دے سکے اور آخری لمحوں میں انہوں نے میسج کرتے ہوئے کہ میں نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تفصیلات پوچھی ہیں بتا کر جن چھڑا لی لیکن پھر بھی اگر وہ یا کوئی اور کچھ بھی بتانا چاہے گا تو چھاپا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فوڈ انچارج جاوید اور میٹ اینڈ ملک انچارج رانا محمد شعیب عظیم نے کاروائیاں شروع کر دیں ہیں یا جان چھڑانے کیلئے چند ایک کو...
19/04/2024

فوڈ انچارج جاوید اور میٹ اینڈ ملک انچارج رانا محمد شعیب عظیم نے کاروائیاں شروع کر دیں ہیں یا جان چھڑانے کیلئے چند ایک کو پکڑ کر افسران کی توجہ ہٹائی ہے
بات تو سوچنے والی ہے
پہلے سوءے رہے جیسے ہی خبر لگی پانچ من گوشت پکڑ لیا
Rawalpindi Cantt Board Naveed Ul Haq Qureshi Wafaq.pk Deputy Commissioner Rawalpindi Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ

لو جی اب یہ کیا معاملہ سامنے آگیا Wafaq.pk Deputy Commissioner Rawalpindi Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ ...
19/04/2024

لو جی اب یہ کیا معاملہ سامنے آگیا
Wafaq.pk Deputy Commissioner Rawalpindi Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Rawalpindi Cantt Board Naveed Ul Haq Qureshi

چیف پبلک ہیلتھ آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ جناب ناصر حسین صاحب کو جاوید میں ایسی کونسی خصوصیات نظر آرہی ہیں کہ ایک ہی م...
19/04/2024

چیف پبلک ہیلتھ آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ جناب ناصر حسین صاحب کو جاوید میں ایسی کونسی خصوصیات نظر آرہی ہیں کہ ایک ہی ملازم کو فوڈ کا انچارج بھی بنا دیا سینی ٹیشن کا کلرک بھی اور لاءسنس کا نگران بھی
باقی سب کیا نا اہل ہیں یا معاملہ کچھ اور ہے
بات تو سوچنے والی ہے
Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Rawalpindi Cantt Board Naveed Ul Haq Qureshi Deputy Commissioner Rawalpindi Wafaq.pk RawalPindi Cantt

اسکو اچھی کاروائی کہیں گے یا گناہوں پر پردے ڈالنا ؟ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے رمضان میں ہزاروں لیٹر کیچ اپ فروخت کرنے وا...
19/04/2024

اسکو اچھی کاروائی کہیں گے یا گناہوں پر پردے ڈالنا ؟
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے رمضان میں ہزاروں لیٹر کیچ اپ فروخت کرنے والی فیکٹری کو رمضان کے بعد پکڑ لیا شہری پوچھ رہے ہیں پہلے کیوں نظر نہیں آئی

Rawalpindi Cantt Board Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Deputy Commissioner Rawalpindi RawalPindi Cantt

19-4-2024
19/04/2024

19-4-2024

پریس ریلیز 18 اپریل 2024راولپنڈی کنٹونمنٹ سی پی ایچ او نا صر حسین نے جاوید کو فوڈ سینی ٹیشن، لائسنس کی ذمہ داریاں شعیب ک...
18/04/2024

پریس ریلیز 18 اپریل 2024
راولپنڈی کنٹونمنٹ سی پی ایچ او نا صر حسین نے جاوید کو فوڈ سینی ٹیشن، لائسنس کی ذمہ داریاں شعیب کو میٹ اینڈ ملک کا نگران لگا دیا

راجہ رضوان دفتر میں بیٹھ کر چلان کے چکر میں گیم سیٹ کرنے لگے تو خضر حیات اور سعید نے سمپل کو سمبھال لیا اور رانا شاہد کے انوکھے گلے شکوے، ذرائع

اورنگ زیب، محسن، عاطف،عابد حسین، فیض یاب،توقیر،اسد فرید، اسد بخاری،مظہر اور فضل کریم سمیت فوج در موج ہونے کے بعد بھی ریکارڈ مکمل نہیں، ذرائع

انفارمیشن ایکٹ کے تحت ریکارڈ کیلئے متعدد بار درخواست ڈائری کروانے کے بعد بھی سب خاموش کوئی بھی چاہے تو اپنا موقف دے سکتا ہے، شائع کیا جائیگا، ادارہ

راولپنڈی (پ ر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نا صر حسین کے ماتحت عملہ مبینہ طور پر گروپ بندیوں کا شکار ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ فوڈ اور سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی کار کردگی متاثر ہوتی جا رہی ہے جس کا خمیازہ براہ راست اہلیان کینٹ کو اپنی زندگیاں اور صحت کو داو پر لگا کر چکانا پڑ رہا ہے۔ فوڈ سیکشن میں اس وقت راجہ رضوان، عابد حسین،فیض یاب،تو قیر،اسد فرید،اسد بخاری،بلال، مظہر،عاطف،محسن،اورنگ زیب،خضر حیات،سعید،شعیب عظیم، فضل اور رانا شاہد تعینات ہیں ان میں سے شعیب کے پاس میٹ اینڈ ملک کا پورے کنٹونمنٹ بورڈ کا چارج ہے اور اسد بخاری کو انکا قریبی بتایا گیا ہے اور پورے کنٹونمنٹ بورڈ میں کتنی مرغی فروشوں کی اور کتنی قصابوں کی دوکانیں ہیں اسکا ریکارڈ تک انکے پاس مرتب نہیں اور یہی ہال دودھ اور دہی کی دوکانوں کے ریکارڈ کا ہے اور اگر ریکارڈ ہی مکمل نہیں ہوگا تو کس طرح سے سب پر چیک اینڈ بیلنس رکھتے ہوئے اہلیان کینٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت، مرغی، دودھ اور دہی فراہم کیا جا رہا ہوگا اس بات کا اندازہ عام صارفین کو ہو تا جا رہا ہے۔ سمپلنگ کے کام کیلئے خضر حیات اور انکے معاون کے طور پر سعید تعینات ہیں اور انکا بھی ڈیٹا کے حوالے سے یہی حال ہے کسی ایک ملازم کے پاس بھی اپنے اپنے متعلقہ دوکانداروں کا ریکارڈ مکمل نہیں ہے ان سب باتوں سے ہٹ کر راجہ رضوان جوکہ سی پی ایچ او کے قریبی ملامین میں شمار کیے جاتے ہیں اور چلان دینے کی انکی ذمہ دارای ہے اسکے بعد انکی کار کردگی کا اندازہ بڑے بڑے چلانوں کے کم ہونے کے بعد با آسانی لگایا جا سکتا ہے دوسری جانب فوڈ سیکشن کے انچارج کی سیٹ پر جاوید تعینات ہیں جن پر سی پی ایچ او کی خصوصی نظر کرم ہونے کی وجہ سے وہ سینی ٹیشن کے کلرک بھی ہیں اور لائسنس کے معاملات بھی مبینہ انکے پاس ہی سمجھے جاتے ہیں عابد حسن کے ساتھ کام کرنے والوں میں اورنگ زیب، اورمحسن ہیں جنکی ڈیوٹی الہ آباد، مغل آباد اور چوہڑ چوک اور کچا اسٹاپ کے علاقوں میں ہے اور وہاں پر ہوٹلوں، نان بائیوں و دیگر دوکانوں کا کیا حال ہے اس بات کا اندازہ وہ کا ایک وزٹ کرتے ہی ہو جاتا ہے اور چوہدری حامد کے کزن ہونے کے دعوے دار چوہدری عاطف چکری روڈ پر فضل کریم نامی ملازم کے ساتھ فوڈ سیمپل کلیکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ذرائع کے مطابق عابد حسین کے ساتھ توقیر،اسد فرید،بلال نے مبینہ خفیہ ہاتھ ملا رکھا ہے اور رانا شاہد کورٹ کیسوں کو دیکھتے ہیں اور انکا واضع دعویٰ ہے کہ انکے ساتھ کسی کو کورٹ تک آنے ہی نہیں دیتے پہلے ہی مک مکا کر لیتے ہیں ان کے اس بیان کے بعد راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیکشن کی ساری کہانی روز روشن کی طرح عیاں ہو کر سامنے تو آگئی ہے لیکن اگر کوئی بھی مذید حقائق بنانے کا خواہش مند ہوا تو اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کی جائیگا

پریس ریلیزراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ   18 اپریل 2024راولپنڈی( پ ر )راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے چھاپے،مضرصحت کیچپ تیار کر نے و...
18/04/2024

پریس ریلیزراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ 18 اپریل 2024

راولپنڈی( پ ر )
راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کے چھاپے،مضرصحت کیچپ تیار کر نے والا کارخانہ پکڑ لیا ۔ کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسرسید علی عرفان رضوی کی خصو صی ہدا یا ت پر راولپنڈی کینٹ بورڈکے فوڈ کنٹرول سیل نے صدرمیں آپریشن کیا، مضر صحت وجعلی کیچپ تیارکرنے والا کارخانہ پکڑلیا جہاں غیرمعیار ی کیچپ تیارکیاجارہاتھاجو کینٹ کے مختلف دکا نا ت کو سپلائی کیا جانا تھا، سامان اور مضرصحت کیچپ کو قبضے میں لے کر نمونے کو لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بھجوادیا گیاغیر معیار ی صفائی پر 16فوڈپو ائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے فوڈ ڈیپارنمنٹ نے صدر کے مختلف ہوٹلوں پر بھی کاروائیا ں کیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے، اس موقع پر سی ای اوسید علی عرفان رضو ی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیاء پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے خوراک میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند،جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔

پریس ریلیز 18 اپریل 2024راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے میٹ اینڈ ملک انچارج شعیب کو کام کرنے پر مجبور کر دیا، 7من مضر صحت گوشت...
18/04/2024

پریس ریلیز 18 اپریل 2024
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے میٹ اینڈ ملک انچارج شعیب کو کام کرنے پر مجبور کر دیا، 7من مضر صحت گوشت پکڑالیا گیا

مورخہ17اپریل کو انکشاف کیا گیا کہ شعیب کے پاس ریکارڈ ہی نہیں دوکانوں اور نجی ذبحہ خانوں پر مضر صحت کوشت کی فروخت جاری، بچنے کیلئے کاروائی کر دی گئی، ذرائع

اہلیان کینٹ کا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اظہار تشکر اور فوڈ سیکشن میں تعینات انچارج جاوید اور شعیب کو کام کیلئے مجبور کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست

راولپنڈی (پ ر ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ انچارج جاوید اور میٹ اینڈ ملک انچارج رانا شعیب عظیم کو ذرائع ابلاغ نے جھنجوڑ جھنجوڑ کر گہری نید اٹھا دیا اور انہوں نے مضر صحت گوشت کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ریکارڈ کے مطابق مقامی اخبارات میں مورخہ 17اپریل 2024کو انکشاف کیا گیا کہ میٹ اینڈ ملک انچارج رانا محمد شعیب عظیم اپنے فرائض کی ادائیگیوں میں کوتاہیوں کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کے گنجان ترین بازاروں اور رہائشی علاقوں میں بوڑھے بیمار اور لا غر جانوروں کو ذبحہ کرکے اہلیان کینٹ کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے خبر کی اشاعت کے ٹھیک ایک دن کے بعد اعلی حکام سے بچنے اور خود کو کاغذات میں کلیئرکرنے کیلئے محکمہ فوڈ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں سے سات من کے قریب گوشت کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے اسکو لا غر قرار دیدیا گیا اور باقائدہ طور پر اعلی حکام کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کیلئے آفیشیل لیول پر پریس ریلیز چلانے کی سفارشات کی گئیں ہیں جبکہ سارا دن فوڈ سیکشن میں پڑا رہا اور اسکے مالکان جرمانوں اور گوشت کی واپسی کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیکشن میں تعینات انچارج جاوید اور میٹ اینڈ ملک انچارج رانا شعیب عظیم کے پاس دوکانوں کا کوئی ڈیٹا ہی مرتب نہیں ہے پورا ہفتہ افشان کالونی، رینج روڈ، الہ آباد، مضر یال روڈ، چوہڑ چوک سمیت ٹیچ بازار، پیپلیز کالونی و دیگر متعدد جگہوں پر نا صرف دوکانوں پر بوڑھے بیمار اور لاغر جانور ذبحہ کیے جاتے ہیں بلکہ نجی سلاٹر ہاوس بھی بنے ہوئے ہیں اور فوڈ سیکشن کے انچارج سینی ٹیشن، لائسنس اور فوڈ کے ہیڈ ہونے کے سبب کسی ایک ڈیپارٹمنٹ میں بھی پوری توجہ سے کام نہیں کر پا رہے اور انکے ماتحت میٹ اینڈ ملک انچارج رانا شعیب عظیم دفتر میں بیٹھ کر حکام چلانے تک محدود ہو چکے ہیں جس کا خمیازہ اہلیان کینٹ کو اپنی صحت اور زندگیاں داو پر لگا کر چکانا پڑتا ہے اور یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کیونکہ جاوید اور شعیب دفتر تک محدود ہیں اس لیے جس چلان ڈسٹری بیوٹر کا جہاں دل کرتا ہے فوڈ انسپکٹر بن کر پہنچ جاتا ہے اور چلان بک سے چلان کاتا جائیے یا نا جائے انکے لیے سب اچھا ہو جاتا ہے اور یہ سب نا ہمواریاں صرف اس لیے ہیں کہ انچارج جاوید کے پاس متعدد چارج ہیں اور وہ پوری توجہ سے کام کر ہی نا پاتے اور رانا شعیب کے حوالے سے ذرائع نا متعدد انکشافات کیے ہیں لیکن فل حال اہلیان کینٹ کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مضر صحت کوشت کی فروخت کا پردہ فاش کرنے اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو کاروائی کیلئے مجبور کرنے پر اظہار تشکر پیش کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریس ریلیز 18 اپریل 2024راولپنڈی کنٹونمنٹ سے روزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور ڈیزل فراہم نا کیے جانے...
18/04/2024

پریس ریلیز 18 اپریل 2024
راولپنڈی کنٹونمنٹ سے روزانہ کی بنیادوں پر لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور ڈیزل فراہم نا کیے جانے کا انکشاف

ترجمان ثاقب رشید کا نمبر کٹنگ برانچ سے علی نے دینے سے انکار کر دیا گرا ترجمان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات ہی نہیں کرینگے تو حقائق کون بتائیگا

بلڈنگ سیکشن، فوڈ ڈیپارٹمنٹ، سینی ٹیشن،مینٹینس،گارڈن اور تجاوزات کے عملے کو سرکاری سطح پر پیٹرول کی فراہمی طویل عرصے سے بند،لاگ بکس پر عملہ خود فگرز بھرنے لگا

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بچا ہوا پیٹرول افسران کے بیگمات اور بچوں کی گاڑیوں میں ڈالا جاتا ہے اور جو بچ جاتا ہے اسکی مخصوص ملازمینیں میں بندر بانٹ کر لی جاتی ہے، ذرائع

راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈیزل اورپیڑول کی مد میں خرد برد کا انکشاف کیا ہے۔ یاد رہے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ سیکشن میں تعینات سبھی ملازمین کو سرکاری سطح پر دو سے تین لیٹر پیٹرول کی فراہمی کے علاوہ سیٹی ٹیشن، میٹینس اور تجاوزات، فوڈ، سروے ٹیمیں، واٹر سیکشن سروے ٹیم کے علاوہ افسران کی گاڑیوں میں ایندھن سرکاری سطح پر ڈلوا کر دیا جاتا ہے لیکن سالوں بلڈنگ انسپکٹرز کی جانب سے یہی شکوہ سننے کو ملتا چلا آرہا ہے کہ انکو سرکاری سطح پر کبھی پیٹرول فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ، سینی ٹیشن اور تجاوزات کے محکمے میں بہتری لانے کیلئے ان ڈیپارٹمنٹس میں کام کرنے والے سبھی چھوٹے بڑے ملازمین کو بلا تفریق سہولیات فراہم کرنا ہونگی اور اگر پیٹرول جیسی چیز جوکہ انکی بنیادی ضرورت ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے اپنے علاقوں میں گھوم پھر کر خلاف ورزیاں کرنے والو ں کو کنٹرول کر سکتے ہیں ہی نہیں دیا جائیگا تو پھر باقی کیا امید رکھی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آر اے بازار کے مقام پر جہاں سے کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل کو بھرا جاتا ہے کے انچارج اور انکے منظور نظر خاص ملازم کی جانب سے ڈرئیور وں سے لاگ بکس لیکر من مرضی کے حروف بھر دئیے جاتے ہیں اور بعد میں بچے ہوئے پیٹرول کا بڑا حصہ افسران کے بچوں اور بیگمات کی گاڑیوں میں ڈالنے کے بعد باقی کو حصہ برائے جسہ کے تناسب سے تقسیم کر لیا جاتا ہے اگر سی او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مذکورہ محکموں میں حقیقی بہتری کے خواہاں ہیں تو انکو ان ڈیپارٹمنٹس میں کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی حقوق اور ضروریات کا بھی خیال رکھنا ہوگا اس ضمن میں ترجمان کی سیٹ پر تعینات ثاقب رشید کو پی ٹی سی ایل کے نمبر پر کال کرنے پر گفتگو کرنے والے نے انکی ایڈیشنل سی او کے ساتھ میٹنگ کا بات کر دو بار ٹال دیا جبکہ کٹنگ برانچ سے علی نامی ملازم کا کہنا تھا کہ میں ثاقب رشید کا موبائل نمبر نہیں دے سکتے انہوں نے منع کر رکھا ہے اگر کسی ادارے کا موبائل نمبر ہی وہاں کا عملہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے پو شیدہ رکھے گا تو پھر حقائق کون بتائے گا، اس حوالے سے کوئی بھی ذمہ دار یا خود ترجمان کی سیٹ پر تعینات ثاقب رشید بتانا چاہیں گے تو ادارہ اپنی غیر جانبادارنہ پالیسی کے مطابق مباسب جگہ فراہم کرے گا۔

پریس ریلیز 18 اپریل 2024راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ سیکشن کی دو بڑی کاروائیاں پہلی 7 میں مضر صحت گوشت پکڑا دوسری جعلی کیچ...
18/04/2024

پریس ریلیز 18 اپریل 2024
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ فوڈ سیکشن کی دو بڑی کاروائیاں پہلی 7 میں مضر صحت گوشت پکڑا دوسری جعلی کیچ اپ کی فیکٹری

کیچ اپ کی آفیشیل پریس ریلیز جاری گوشت کی خبر رات گئے تک دبا کے رکھی گئی، گوشت مالکان کے حوالے باقی افسران کے گھر منتقل، ذرائع

اہلیان کینٹ کی شکایت سارارمضان ہر گھر میں سموسوں، پکوڑوں اور کچوروں کے ساتھ کیچ اپ کا کھلا استعمال تھا تو انکو فیکٹری کیوں نظر نہیں آسکی اور اب پکڑ لی، اہلیان کینٹ

ترجمان ثاقب رشید کا نمبر دینے سے اسسٹنٹ علی کا انکار حقائق پر پردے ڈالنے کی کوش ہے، متعدد کوششوں کے بعد بھی رابطہ نا ہو سکا کوئی بھی چاہے تو موقف دے سکتا ہے، ادارہ

راولپنڈی (پ ر) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیکشن کی جانب سے مختلف علاقوں سے گزشتہ روز ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے مطابق سات سے آٹھ من گوشت کو مضر صحت قرار دیتے ہوئے قبضے میں لیکر دفتر پہنچا دیا گیا تھا جس کے بعد گوشت کے مالکان کی دفتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کی جانب سے تفصیلات پوچھی جانے پر پہلے فوڈ انچارج جاوید منظر عام سے غائب ہوئے اور انہوں نے فون اٹھانا بند کر دیا اسکے بعد میٹ اینڈ ملک کے انچارج رانا شعیب عظیم سلیمانی ٹو پی پہن کر غائب ہو گئے اور ترجمان کی سیٹ پت تعینات ثاقب رشید سے موقف کیلئے رابطہ کرنے پر دوسری جانب سے پی ٹی سی ایل کے نمبر پر بات کرنے والے ملازم نے انکا ایڈیشنل سی او کے ساتھ میٹنگ میں ہونے کا بتا کر تین بارفون بند کر دیا اور کٹنگ برانچ اور پریس ریلیز ڈیپارٹمنٹ سے علی نا می ملازم سے جب اتنی بڑی کاروائی کی اطلاعت فراہم نا کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے لا عملی کا ظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے رابطے کا راستہ دیکھا دیا جوکہ پہلے ہی منظر عام سے غائب ہو چکے تھے اور ثاقب رشید کا موبائل نمبر جوکہ ترجمان کی سیٹ پر فائز ہیں اور انکا نمبر ہر خاص و عام کو دیا جانا چاہیے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ کو نمبر دینے کی اجازت نہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والے ملازمین کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی دال میں کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی شاید کالی ہے۔ اس ضمن میں کنٹونمنٹ بورڈ کے اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کیونکہ گوشت کے مالکان فوری طور پر دفتر پہنچ گئے تھے اسلیے مبینہ مک مکا کے بعد گوشت انکو واپس کر دیا گیا اور اس گوشت کا ایک حصہ مبینہ افسران کے گھروں میں انکی بیگمات کو راضی کرنے کیلئے پہچا دیا گیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے اتنی بڑی تعداد میں مضر صحت کے الزام میں پکڑے جانے والے گوشت کی تفصیلات بتانے سے عملہ صبح دس بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک گریزاں رہا۔ یاد ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں جب ہر گھر میں پکوڑوں، سموسوں اور کچوریوں کے ساتھ کیچپ کا کھلا استعمال کیا جاتا ہے اس وقت کسی بھی فوڈ سیکشن کے عملے کو جعلی کیچ اپ کی فیکٹری نہیں نظر آئی اور مضان المبارک کے گزرتے ہی ایک بڑی کاروائی کیے جانے کا بتا کر داد سمیٹنے کیلئے باقائدہ طور پر پریس ریلیز چلا دی گئی اہلیان کینٹ کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی رمضان المبارک میں کیوں نہیں کی گئی اس ضمن میں بہت کوشش کے بعد بھی کسی بھی ذمہ دار سے رابطہ نہیں ہو سکا لیکن اگر کوئی اب بھی حقائق بتانے کا اب بھی خواہش مند ہوا تو اسکے موقف کو ادارہ اپنی غیر جانب دارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے اور فروخت کرنے پر پا بندی اس وقت لگائی گئی جب لاکھوں لوگ اپنی عمر بھر کی جمع پ...
18/04/2024

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے اور فروخت کرنے پر پا بندی اس وقت لگائی گئی جب لاکھوں لوگ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لگا کر فائلوں کی شکل میں ردی خرید چکے ہیں
Rawalpindi Development Authority Deputy Commissioner Rawalpindi

صدر نیشنل بینک کے سامنے بند کھوکھروں کے سامنے اسٹال نے لگوا رکھا ہےWafaq.pk Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلال...
18/04/2024

صدر نیشنل بینک کے سامنے بند کھوکھروں کے سامنے اسٹال نے لگوا رکھا ہے
Wafaq.pk Rawalpindi & Chaklala Cantt راولپنڈی و چکلالہ کینٹ Rawalpindi Cantt Board Deputy Commissioner Rawalpindi

کمشنر راولپنڈی نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پا بندی عائد کر دی  کفر ٹوٹا خدا خدا کرک...
17/04/2024

کمشنر راولپنڈی نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پا بندی عائد کر دی

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے آر ڈی اے کی کاروائیوں کا سوسائٹی مالکان پر رتی برابر بھی اثر نہیں تھا اس لیے گرینڈ آپریشن، مشورہ انجینئر عامر خٹک

چکری روڈ کے چکر میں پھنس کر ہزاروں لوگ عمر بھر کی جمع پونجی منان سٹی سمیت متعدد سوسائٹی مالکان کے پاس پھنسا بیٹھے، آر ڈی اے کی کاروائیاں بے اثر، ذرائع

راولپنڈی میں 70 منظور شدہ 72 انڈر پراسس مالکان کو قتل 'قبضہ' فائرنگ، 383 کو نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو بھجوائی گئیں

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ بار بار یہ آپریشن کرنے کے بجائے اسے ایک بار ہی اس انداز سے سرانجام دیا جائے کہ اسکے بہترین اور دیر پا نتائج ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کی کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویرفائی کر لیں۔ یاد رہے کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعدد بار غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف آپریشنوں کے درمیان انکے مرکزی راستے اور دروازے توڑ کر سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں بہتری کار کردگی بتا کر داد تو سیمٹی گئی لیکن ان کی ان کاروائیوں کا لینڈ مافیاء پر رتی بھر بھی اثر نہیں ہو سکا، دی لائف، فیصل ٹاون فیز 2 سمیت منان ہاوسنگ سوسائٹی اور میگا جیسی درجنوں دیگر نے آر ڈی اے کی کاروائیوں نے لا تعلقی رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر تشہیر جاری رکھی اور منان سٹی سمیت پہلے فیز کے بعد دوسرے فیز بھی لاونچ کر دئے اور یوں آر ڈی اے کی کاروائیاں فائلوں کا پیٹ بھرنے یا افسران کو تسلی دینے کی حد تک کار آمد سمجھی جانے لگی تھیں لیکن اب کمشنر راولپنڈی نے نا صرف غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت پر پا بندی عائد کر دی ہے بلکہ شاید جلد انکے خلاف ہتمی گرینڈ آپریشنز بھی شروع و جائینگے لیکن ان سب کاروائیوں کا اثر اسی وقر موثر ہوگا جب ان سوسائٹیوں کے مالکان اور انکی تشہیر کرنے والے سبھی کو اٹھا کر سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائیگا بصورت دیگر یہ سب مشقین بے معنی ہونگی۔ یاد رہے کہ منان سوسائٹی کے مالک محسن نے دوسرا فیز اس وقت لاونچ کیا جب آر ڈی اے نے اسکے مرکزی دروزاے اور سائیٹ دفتر کو مسمار کیا تھا اور دی لائف نے تو بیس لاکھ روپے کے اشتہارات اخبارات میں دیکر مارکیٹ سے بیس کروڑ اٹھا لیا یہی حال فیصل ٹاون، نیو میٹرو، پارک زمین ٹاون، لیک وسٹا، مورینو،7ونڈر،کنٹری سائیڈ، یونیورسٹی ٹاون سمیت سینکڑوں نے نا صرف اندرون ملک بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یو ٹیوب، فیس بک اور انسٹا گرام پر مارکیٹنگ کرتے ہوئے اربوں کی ردی فائلوں کی شکل میں فروخت کر دی ہے اور اب لگائی جانے والی اس پا بندی کے بعد ان خریدوں اور سرمایہ کاروں کی عمر بھر کی جمع پونجی بھی داو پر لگ گئی ہے۔ اگر آر ڈی اے حکام نے اپنا کام پوری توجہ سے کیا ہوتا اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مرکزی دروازے اور سائیٹ آفس توڑنے کی بجائے مالکان کو گرفتار اور مارکیٹگ کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا ہوتا تو آج لاکھوں لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجی کمشنر راولپنڈی کے ان احکامات کے بعد داو پر نا لگتی۔کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے۔ اس موقع پر آر ڈی اے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری ہے جسے اب کمشنر راولپنڈی کی زیر نگرانی بھرپور جوش و جذبے سے شروع کیا جائے گا۔ اس وقت راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل 'قبضہ' فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی ایاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وہ افسران جو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ تھے' ان کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے۔ آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ' ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی' ڈی جی آر ڈی اے کنزی مرتضی سمیت انتظامیہ' پولیس اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

17/04/2024

کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے آپریشن جاری رہے گا ، ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم

نیوز ڈیسک اسلام آباد
بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسا ئز اسلام آباد کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس اور عارضی نمبر و بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،

*بلال اعظم ڈائرئکٹر ایکسائز نے ویڈیو پیغام کے زریعے لوگوں سے درخواست کی تمام عارضی نمبرز کینسیل ہوگئے ہیں وہ بروقت اپنی گاڑیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹرڈ کروائیں اور مزید کسی قانونی کاروائی سے بچ سکیں*

ایکسائز ٹیم نے زیرو پوائنٹ ، فیض آباد، ایف سیون ، ایف سکس اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی،

بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بروقت جمع کروائیں اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکےاور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔
واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، بلال اعظم ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد۔

Wafaq.pk Naveed Ul Haq Qureshi Islamabad Police

راولپنڈی کنٹونمنٹ چالیس ہزار کی تنخواہ لینے والا اویس پینتالیس ہزار کا کرائے کا گھر اور متعدد گاڑیوں کا مالک نکلامخصوص ا...
17/04/2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ چالیس ہزار کی تنخواہ لینے والا اویس پینتالیس ہزار کا کرائے کا گھر اور متعدد گاڑیوں کا مالک نکلا

مخصوص افسران کے گروہ نے اپنے منظور نظر اویس کو بچانے اور بات کو دبانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا،ذرائع

اردلی کی سیٹ پر تعینات ہونے والے ملازم کو پہلے بھی مخصوص افسران نے اسٹور کا انچارج بناتے ہوئے اسٹیشن کمانڈر کے احکامات ہوا میں اڑائے تھے، ذرائع

اویس سمیت انچارج اسٹور کو متعدد بار حقائق جاننے کیلئے کال کرنے پر بھی بات نہیں ہو سکی اگر کوئی بھی ذمہ دار شواہد کے ساتھ حقائق بتانے کا خواہش مند ہوا تو چھاپا جائیگا، ادارہ

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں مبینہ اردلی کی سیٹ پر تعینات اویس نامی ملازم کو اسٹیشنری کی پر چیز کا چارج ملنے کی خبر زبان زد عام ہوتے ہی مخصوص افسران کی جانب سے ان سے چارج واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جن خفیہ قوتوں کا اویس منظور نظر ہے انکی جانب سے اسکو بچانے کیلئے گھوڑے دوڑا دئیے گئے ہیں۔ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ چالیس ہزار لینے والے ملازم نے شالے ویلی میں پینتالیس ہزار کا گھر کرائے پر لے رکھا ہے اور نئے ماڈلز کی متعدد گاڑیاں جن کو رینٹ کی بتاتے ہیں مبینہ انکی ملکیت ہیں۔ یاد رہے کہ اویس نامی ملازم جوکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ذرائع کے مطابق مبینہ اردلی کی سیٹ پر بھرتی ہوا اور اسکے بعد سابق انجاچ انفورسمنٹ و اسٹور حسن جان کے دور میں اپنی تقرری کی مناسبت سے طویل عرصہ ڈیوٹی بھی سر انجام دیتا رہا حسن جان کے گوجرانولہ تبادلے کے ساتھ ہی اسٹور میں انچارج کی اہم سیٹ پر مخصوص افسران کا منظور نظر ہونے کی وجہ سے براج مان ہو گیا اور جیسے کی کوتاہی کی یہ داستان ذرائع ابلاغ کی زینت بنی ان سے فوری طور پر چارج واپس لے لیا گیا اور اب بات کے ٹھنڈا پڑتے ہی انکو کنٹونمنٹ بورڈ کی اسٹیشنری کا چارج سونپتے ہوئے نوازدیا گیا لیکن اس بار بھی ذرائع ابلاغ میں اپنے عہدے اور تعلیم سے بڑھ کر انکو ذمہ داریاں سونپی جانے پر نشاندہی کرتے ہی انکو گرانڈ کرنے پر غور شروع ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب یہ جن افسران کے منظور نظر ہیں انکی جانب سے انکو بچانے اور بات کو دبانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولپنڈی کنٹونمنٹ میٹ انچارج شعیب کی لا پرواہی اہلیان کینٹ چٹخارے لیکر بیماریاں کھانے لگےآلہ آباد، رینج روڈ، پیپلز کالون...
17/04/2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ میٹ انچارج شعیب کی لا پرواہی اہلیان کینٹ چٹخارے لیکر بیماریاں کھانے لگے

آلہ آباد، رینج روڈ، پیپلز کالونی، افشان کالونی،چوہر چوک سمیت متعدد علاقوں میں سرکاری سلاٹر ہاوس کی بجائے نجی جانور دوکانوں پرذبحہ کرنے کی اطلاعات،ذرائع

گوالمنڈی قریشی محلہ، بائیس نمبر، ظفر پلازہ قائداعظم کالونی سمیت متعدد رہائشی علاقوں میں نجی ذبحہ خانوں کی موجودگی انچارج شعیب کی ادارے کے ساتھ وفاداریوں کی داستانین سنانے لگی

انچارج میٹ اینڈ ملک شعیب کو سے دوبار تحریری طور پر انفارمیشن ایکٹ کے تحت حقائق بتانے کی درخواست پر بھی انکی جانب سے چپ سادھ لی گئی وہ چاہیں تو موقف دے سکتے ہیں، ادارہ

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ سیکشن میں ریکارڈ مرتب نا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اگر متعلقہ محکمے کے پاس ریکارڈ ہی مکمل نہیں ہو گا تو اہلیان کینٹ کو صحت افراء خوارک کی فراہمی کس طرح ممکن ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے انچارج میٹ اینڈ ملک شعیب کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگیوں میں برتی جانے والی کوتاہیوں کے سبب پورے کینٹ بورڈ کی صحت داو پر لگ چکی ہے۔آلہ آباد، چوڑ چوک، رینج روڈ، برف خانہ چوک، دھوک سیداں چوک، گوالمنڈی سمیت متعدد علاقوں میں قصابوں کی دوکانوں پر سرعام جانوروں کو ذبحہ کیا جاتا ہے جوکہ کینٹ بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے کیوکہ کینٹ قوانین کے مطابق کوئی بھی دوکاندار اپنی دوکان پر نجی جانور کا گوشت فروخت نہیں کرسکتا اسکو سرکاری ذبحہ خانے سے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ذبحہ ہونے والے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت ہے لیکن کنٹونمنٹ بورڈ کے گنجان ترین بازاروں میں سرعام نجی جانور ذبحہ کیے جاتے ہیں اور ان دوکانداروں کا دعویٰ ہے کہ کینٹ بورڈ کے ملازم مبینہ مہر لگا کر5سو روپے لے جاتے ہیں یوں شعیب کا ما تحت عملہ صرف پانچ سو روپے کے عوض اہلیان کینٹ کی زندگیاں داو پر لگا رہا ہے کیونکہ ذرائع کا دعویٰ کہ ان دوکانوں پر اکثر وہ جانور ذبحہ ہونے کیلئے لائے جانتے ہیں جو بوڑھے بیمار اور قریب المرگ ہونے کی وجہ سے انکے مالک آدھی سے بھی کم قیمت میں فروخت کر دیتے ہیں یاد رہے کہ گوالمنڈی میں قریشیوں کے بستی میں بوہڑ کے درخت کے عقب سمیت بائس نمبر اسٹاپ سمیت متعدد دیگر جگہوں پر نجی ذبح خانے بھی موجود ہیں جہاں سے صبح تین سے چار بجے کے قریب دور دراز سے لائے گئے جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد چھاونی کی دوکانوں اور نامور ہوٹلوں میں فروخت کرنے کیلئے سپلائی کر دیا جاتا ہے اور یوں اہلیان کینٹ پیسے دیکر بھی چٹخارے لیتے ہوئے بیماریاں کھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں حقائق جاننے کیلئے انچارج شعیب کو دو بار تحریری درخواست ڈائری کروانے کے بعد بھی انکی جانب سے حقائق بنانے کی بجائے مکمل طور پر چپ سادھ لی گئی ہے جوکہ اس بات کی واضع دلیل ہے کہ ذرائع کی جانب سے کیے جانے والے دعوں میں کہیں نا کہیں صداقت پو شدیدہ ہے لیکن اگر پھر بھی کوئی ذمہ دار شواہد کے ساتھ حقائق بتانے کا خواہش مند ہوا تو ادارے کی جانب سے مناسب جگہ فراہم کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مری،جنگل 91کی قیمتی اراضی فروخت سیکنڈل ، SDFOسمیت تین معطلمعطل ہونے والوں میںSDFO گھوڑاگلی عامر شہزاد، فارسٹر ظفراقبال، ...
17/04/2024

مری،جنگل 91کی قیمتی اراضی فروخت سیکنڈل ، SDFOسمیت تین معطل

معطل ہونے والوں میںSDFO گھوڑاگلی عامر شہزاد، فارسٹر ظفراقبال، گارڈ مبین شامل ، DFOمری رضا انور شیخ اپنی سیٹ پر برجمان

ابتدائی انکوائری ڈی ایف او ساوتھ راولپنڈی عامر سہیل نے کی،رپورٹ اعلی حکام کو رپورٹ موصول، ذرائع ابلاغ کی تحقیقات جاری

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی خاص پہچان رکھنے والے علاقے مری میں جنگل نمبر 91کی انتہائی قیمتی اراضی پر قبضہ کرواکر اسے فروخت کرنے کے افسوس ناک سیکنڈل میں ابتدائی انکوائری کے بعد سب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور فارسٹر سمیت تین کو معطل کردیاگیا، انکوائری رپورٹ سیکرٹری جنگلات پنجاب کو بھجوادی گئی ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ مری کے جنگل 91جو کہ موضع مانگا، سلکھیتر، ترمنا ، چھتر وغیرہ کے علاقے میں ہے ،اس سرکاری جنگل کی برجیاں اکھاڑ کر تین سو کنال سے زاہد اراضی پر قبضہ کروانے کے معاملے میں ڈی ایف او راولپنڈی ساوتھ عامرسہیل نے ابتدائی کی جس کے دوران محکمہ جنگلات کے سب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرگھوڑا گلی عامر شہزاد ، فارسٹر ظفر اقبال اور گارڈ مبین احمد کو فوری طور پر معطل کردیاگیا،جب کہ ڈی ایف او مری رضا انور شیخ کے حوالے سے اعلی حکام کو رپورٹ بھجوادی گئی ہے ، ذرائع ابلاغ اس ضمن میں اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ، قارئین کواس ضمن میں مزید حقائق سے آگاہ کیاجائے گا، یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات کو بھجوائی گئی درخواست میںڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر رضا انور شیخ ،ایس ڈی او گھوڑا گلی، بلاک آفیسرچھترظفراقبال، بلاک آفیسر حسرت نواز،فارسٹ گارڈ مبین، حلقہ پٹواری ساجد سمیت دیگر کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انکشاف کیاگیاتھاکہ انھوں نے گذشتہ 5/6سے پانچ سے چھ پکی برجیات کو ہٹاکر تین سو کنال سے زاہد اراضی کو فروخت کردیا، یہ کام خاموشی سے کیاگیا، فریقین اس میں اگر اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ انکا موقف شائع کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پ
16/04/2024

پ

Address

Rawalpindi West Ridge
460000

Telephone

+923343303070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wafaq.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wafaq.pk:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Rawalpindi West Ridge

Show All