26/05/2023
ولید بن عبد الملک اموی کے دور حکومت میں جب روضہ منورہ کی دیوار گر پڑی اور بادشاہ کے حکم سے تعمیر جدید کے لیے بنیاد کودی گئ تو ناگہاں بنیاد میں ایک پاؤں نظر آیا لوگ گھبرا گئے اور سب نے یہی خیال کیا کہ یہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وأصحابه وسلم کا پائے اقدس ہے لیکن جب عروہ بن زبیر صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہما نے دیکھا اور پہچانا پھر قسم کھا کر یہ فرمایا کہ یہ حضور انور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مقدس پاؤں نہیں ہے بلکہ یہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قدم شریف ہے تو لوگوں کی گھبراہٹ اور بے چینی میں قدر سکون ہوا؛