Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی

Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی We made this page to raise the issues of Balochistan.
(1)

Dream, Believe, Achieve
Faith, Hope, Courage
Seek, Learn, Succeed 💪🏻
Explorer, Writer, Visionary, Creator, Photographer, Journalist

ایک استاد ایک محسن ۔ یہ ایک ہیرو ہے ،یہ ہے عامر غوری ،عامر غوری ایک جی وی ٹیچر ہے،گزشتہ روز کوئلے  پھاٹک کے قریب ایک بچے...
27/06/2024

ایک استاد ایک محسن ۔

یہ ایک ہیرو ہے ،یہ ہے عامر غوری ،عامر غوری ایک جی وی ٹیچر ہے،گزشتہ روز کوئلے پھاٹک کے قریب ایک بچے کی جان بچاتے ہوئے خود اس ٹرین کی ذد میں آکر شدید زخمی ہوئے ،ڈاکٹروں کی کوششوں سے جان تو بچ گئی مگر ایک ہاتھ اور ٹانگ کٹ گئی اور ہمیشہ کے لئے معزور ہو گئے ،اپنی جان جوکو میں ڈال معصوم کی زندگی کا چراغ گل ہونے سے بچایا اور انسانیت کی اعلٰی مثال قائم کی ، ایسے ہیروز اکثر گمنامی کی زندگی گزارتےہیں ،حکومت وقت سے اپیل ہے کہ عامر کا سرکاری سطح پر بہترین علاج معالجہ ہو اور عامر غوری کو تمغہ جرات سے نوازا جائے ،عامر غوری ابھی بھی ٹراما سنٹر کوئٹہ میں زیر علاج
،

تمام امت مسلمہ کو سی ای او ( CEO) جھلک بلوچستان Balochistan Glimpses عاقب خان اعوان، ڈائریکٹر معید بلوچ اور ایڈمن یوسف م...
17/06/2024

تمام امت مسلمہ کو سی ای او ( CEO) جھلک بلوچستان Balochistan Glimpses عاقب خان اعوان، ڈائریکٹر معید بلوچ اور ایڈمن یوسف محمد حسنی کی جانب سے عیدالاضحی کی بہت بہت مبارک۔ اپنی عید میں غزہ کے مسلمانوں کو ضرور یاد رکھیں۔

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں اپنی حکومتی کارکردگی...
14/06/2024

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں اپنی حکومتی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے دیگر اقدامات سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے رابطے میں بریفنگ دی۔

سابق وزیر اعلیٰ  بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سینٹ( اے وی ایشن ) کا چیئرمین  مقرر کردیا گ...
14/06/2024

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سینٹ( اے وی ایشن ) کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

کوئٹہ کے شہریوں کے لیے عید قربان کے موقع پر ایک بری خبر۔۔کوئٹہ: (عاقب خان اعوان) ہنہ اوڑک کے مقامی رہائشیوں نے کوئٹہ کے ...
14/06/2024

کوئٹہ کے شہریوں کے لیے عید قربان کے موقع پر ایک بری خبر۔۔

کوئٹہ: (عاقب خان اعوان) ہنہ اوڑک کے مقامی رہائشیوں نے کوئٹہ کے شہریوں کا ہنہ اوڑک میں داخلہ بند کردیا.

کوئٹہ کے شہریوں کے لیے عید قربان کے موقع پر ایک بری خبر۔۔

ھنہ جھیل اور ھنہ اوڑک ایک بار پھر قبائلیوں کی طرف سے بند۔

کوئٹہ شہر سے آنے والے نوجوان موٹر سائیکل پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہیں۔جس سے ہمارے کئی بچے زخمی ہو چکے ہیں۔ ھنہ کے قبائلیوں کا موقف
ہنہ کے قبائلی رہائشیوں نے احتجاجاً ٹائر جلا کر کوئٹہ ھنہ روڈ بند کردیا۔
Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی

مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں👇👇
https://chat.whatsapp.com/F6PF1PLzLVxGcV6QnyGMde

11/06/2024

Baluchistan KO kpk k sath milane wali Sarak Gandi aashique aur sagayyi k pass dakait n road KO bnd kea jis ki wja s road bnd hah

10/06/2024

کوئٹہ: صبح سویرے چوری کی واردت

کوئٹہ ( عاقب خان اعوان) گزشتہ روز جناح روڈ نزد ڈاکٹر بانو روڈ پر صبح سویرے چوروں نے ایک میڈیسن دوکان کا شٹر توڑ کر تجوری ساتھ لے جاتے ہوئے ۔ وڈیو جھلک بلوچستان نے حاصل کرلی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 افراد جو کہ نقاب پوش ہیں کس طرح دوکان کا شٹر توڑ کر تجوری ساتھ لے جارہے ہیں۔

جونیئر اسسٹنٹ کالونی المعروف رحیم کاکڑ کالونی کا ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب ، ایم پی اے زرک مندوخیل لاہور کے دورے میں مصروف...
29/05/2024

جونیئر اسسٹنٹ کالونی المعروف رحیم کاکڑ کالونی کا ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب ، ایم پی اے زرک مندوخیل لاہور کے دورے میں مصروف، گرمی کی وجہ بچوں اور خواتین کا 3 سے بجلی نا ہونے کی وجہ سے گھروں میں برا حال ، پانی کی شدید قلت ، اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

26/05/2024

بلوچستان ، پنجاب قومی شاہراھ تحصیل نانا صاحب کے مقام سے 2 گھنٹوں بعد کھول دی گئی ہے۔

26/05/2024

تحصیل نانا صاحب حانوزئی کے علاقے میں رات گئے پولیس وردی میں ملبوس کچھ لوگ آئے اور مقامی لوگوں سے نقدی اور موبائل فون کے کر چلے گئے۔ جس کے بعد سے بلوچستان ، پنجاب شاہراہ صبح 9 بجے بند ہیں ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

اطلاع برائے عوام
14/05/2024

اطلاع برائے عوام

14/05/2024
*تردیدی بیان**مستونگ**رسالدار میجر لیویز فورس مستونگ نے اپنے جاری کردہ تردیدی بیان میں کہا ہے کہ غلام شبیر نامی ایک شخص ...
13/05/2024

*تردیدی بیان*

*مستونگ*

*رسالدار میجر لیویز فورس مستونگ نے اپنے جاری کردہ تردیدی بیان میں کہا ہے کہ غلام شبیر نامی ایک شخص نے فیک طریقے سے محمد سرفراز کے نام سے لیویز فورس مستونگ کا سروس کارڈ بنواکر خود کو لیویز فورس مستونگ کا اہلکار ظاہر کررہا ہے جوکہ دروغ گوئی ہے اور یہ شخص لیویز فورس کا اہلکار نہیں بلکہ واسا کا ملازم ہے لیویز فورس ایسے عناصر کے کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی*

02/05/2024

شمالی بلوچستان میں کل پھر سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی
مگر گزشتہ دنوں چمن میں تباہ کن سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصانات کے بعد متاثرین کی ایک بڑی تعداد امدادی سرگرمیوں میں سست روی کی شکایات کررہےہیں،، اکثر متاثرہ علاقوں میں متاثرین نے جھلک بلوچستان کو مسائل اور شکایات کے انبار لگانے والوں میں جانان آباد کا رہائشی معذور اور بےروزگارمحنت کش محمد نعیم بھی شامل ہے جن کا 10 سالہ اکلوتا بیٹا اس وقت سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہواتھا جب 18 اپریل کو سیلابی ریلہان کے گھر میں داخل ہو کر گھر کے اندر سے کھیل کود میں مصروف ان کے بیٹے کو بہالےگیاتھا،،، جبکہ گھر کے کمرے اور دیواریں منہدم ہوئے۔ جیونیوز سے بات چیت میں اکلوتے بیٹے کی جدائی اور مالی نقصان کا فکرغم تو تھا ہی،،، مگر امداد نہ ملنے اور ارباب اختیار کے ان سے تعزیت یا اظہار ہمدردی تک کےلئے رابطہ نہ کرنے کی اس بےحس رویے نے سب سے زیادہ فکر غم میں ڈال دیا تھا۔ جانان آباد، کریم آباد، زمان آباد، کلی ٹھیکیدار محمدحسن اور ملحقہ علاقے جو شہر سے دو تین کلومیٹر میٹر فاصلے پر ہیں، 2022 سے اب تک بار بار ریلے متاثر کررہاتھا، مگر اس بار ان علاقوں کے گلی محلے اور سڑکیں ندیاں بم گئیں تھی، اور مکانات ملبے کے ڈھیر بنے تھے،، کرایے کے ٹریکٹرز علاقے میں سیلابی ملبے ہٹا کر گھروں کے راستے بنانے اور رابطہ سڑکیں کھولنے کے ساتھ متاثرین سیلابی ریلوں سے رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کےلیے مکین مل کر پیسے اکھٹے کرکے کنکریٹ کے پختہ بندات تعمیر کروا رہے ہیں۔ مگر یہاں بھی بےحسی کا یہ عالم تھا کہ سیلابی ریلے ایک درجن محلوں کو 2022 سے کیو ہٹ کرتا جارہاہیں، مگر یہ بھی سب کو معلوم تھا لیکن اسباب اور سدباب کا محکمہ ایری گیشن سے مل کر پانچ سال قبل روغانی روڈ پر بااثر سیاسی لیڈران اور بزنس ٹائیکونز کے زمینیں اور کالونیوں کے محفوظ بنانے کے خاطر ایک نہیں دو نہیں تین تین پہاڑی برساتی ندیوں کو یکجا کرکے ایک ایک ندی میں برساتی پانی کو ڈائیورٹ کرنے کا انکشاف ہوا۔ پنچ سے دس عالیشان گھر محفوظ بنا کر تین سو سےزائد رہائشی گھروں کا مستقبل پرخطر بنانا دیا گیاہے۔ 2022 سےباب تکنان علاقوں میں سیلابی ریلوں میں بہہ کر یا مکانات کے ملبے تلے دب کر چار افراد اب تک جان سے گیے ہیں۔

کوٸٹہ۔۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے شہریوں کو مرغی کا مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا خفیہ اطلاع پر آپریشن ٹیم نے ایئر...
02/05/2024

کوٸٹہ۔۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے شہریوں کو مرغی کا مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا خفیہ اطلاع پر آپریشن ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ کلی الماس چوک کے مقام پر مال بردار ٹرک سے پنجاب سے آنے والا مرغی کا گوشت برآمد کیا لیبارٹری رپورٹ میں گوشت کے باسی ہونےکی تصدیق ہوگئی۔

کوئٹہ کی سڑکوں/ روڈوں کو بغیر اجازت توڑنے والے خبردار ہو جائے.Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی شہر کے روڈوں کا ما...
27/04/2024

کوئٹہ کی سڑکوں/ روڈوں کو بغیر اجازت توڑنے والے خبردار ہو جائے.
Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی
شہر کے روڈوں کا مالک جاگ گیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے موتی رام روڈ توڑنے والوں کے خلاف ایف ائی ار درج کروا کر روڈ توڑنے والے کو لاک اپ میں بند کردیا ہے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں بھی کوئی روڈ توڑنے کی کوشش کریں تو انکے کے خلاف اطلاع فوری طور پر دفتر کو کی جائے تاکہ انکے خلاف بروقت قانونی کارروائی کی جائے۔ اور سڑکوں کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے ۔

کوئٹہ چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاریکوئٹہ ( عاقب خان اعوان)  جھلک بلوچستان کے ذرائع کے مطاب...
26/04/2024

کوئٹہ چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ ( عاقب خان اعوان) جھلک بلوچستان کے ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

کوئٹہ ‘ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں۔

کوئٹہ ‘ محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہیں انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

کوئٹہ ‘ چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہ تھے کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 - 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔

کوئٹہ ‘ ضلعی انتظامیہ کے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں۔

کوئٹہ ‘ 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

FOLLOW Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی

نوشکی دوسے نالہ بدلکاریز کراس پر سیلابی ریلے میں بوزر گر کر الٹ گئی
26/04/2024

نوشکی دوسے نالہ بدلکاریز کراس پر سیلابی ریلے میں بوزر گر کر الٹ گئی

گیس بند رہیگی۔ 29 اپریل کو مستونگ کویٹہ کچلاک سمیت مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی۔
26/04/2024

گیس بند رہیگی۔

29 اپریل کو مستونگ کویٹہ کچلاک سمیت مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی۔

واٹس ایپ کے استعمال کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگیمیٹا کی انسٹینٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، ...
26/04/2024

واٹس ایپ کے استعمال کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی

میٹا کی انسٹینٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اب میسجنگ ایپلیکیشن کے استعمال کےلیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
WABetaInfo کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اپنے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے آنے کے بعد صارفین بغیر انٹرنیٹ تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس ایک دوسرے سے شئیر کرسکیں گے۔
اگر آپ اینڈرائیڈ کا نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو یقیناً واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر بھی ضرور پسند آئے گا، جس کے ذریعے قریب موجود صارفین سے آف لائن رہ کر بھی فائلز شیئر کرسکیں گے۔
تاہم اس نئے فیچر کے لیے کچھ مخصوص کنڈیشنز درکار ہوں گی۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف ان افراد سے ہی فائلز شیئر کرسکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔
یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر صارفین کی جانب سے بھی شیئر کی گئی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔
تمام شیئر کردہ فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔
رپورٹس کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی، انکرپشن ہونے کی وجہ سے شیئر ہونے والی تمام فائلز محفوظ رہیں گی، کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہیں ہوگی اور انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کر سکے گا۔
اس نئے فیچر کے استعمال کے لیے کچھ پرمیشنز درکار ہوں گی، جن میں سے ایک فائنڈ نیئر بائی فونز ہے، جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔
اینڈرائیڈ میں موجود اسٹینڈرڈ سسٹم پرمیشن بلو ٹوتھ کے ذریعے نئیر بائی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد ملے گی، تاہم اس آپشن کو ٹرن آف بھی کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے لیے جو پرمیشنز درکار ہوں گی ان میں آپ کے سسٹم فائلز اور فوٹو گیلری تک رسائی اور آپ کی لوکیشن شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر لگی پابندی ہٹا دی.
25/04/2024

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر لگی پابندی ہٹا دی.

25/04/2024

کوئٹہ
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی کیمپ میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی کی آمد اس دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی اور نذیر احمد لہڑی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو.

کوئٹہ: (جھلک بلوچستان)بلوچستان اسمبلی کا 23 اپریل کو ہونیوالا اجلاس منسوخکوئٹہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا،اعل...
22/04/2024

کوئٹہ: (جھلک بلوچستان)بلوچستان اسمبلی کا 23 اپریل کو ہونیوالا اجلاس منسوخ

کوئٹہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا،اعلامیہ

  پاکستان بھارت ،۔اور مڈل ایسٹ عرب ممالک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر معمولی بارشیں رکارڈ ہورہی ہیں جو کہ مزید شدت اختیار ...
22/04/2024



پاکستان بھارت ،۔اور مڈل ایسٹ عرب ممالک میں گزشتہ کئی ہفتوں سے غیر معمولی بارشیں رکارڈ ہورہی ہیں جو کہ مزید شدت اختیار کرسکتی ہے ⛈️
24 اپریل کو مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور اسپیل بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان بھر، پنجاب بھر، خیبرپختونخوا ، اور بالائی مغربی اور وسطی سندھ مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کے امکانات ہیں⛈️ البتہ اس دوران سندھ کے باقی علاقوں میں گرج چمک والے بادلوں کی تشکیل ہوگی جن سے چند مقامات پر بارش ژالہ باری ممکن اس دوران جنوبی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں جہاں ندی نالوں میں تغیانی اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ رہے گا⛈️⚡ دوران بارش آسمانی بجلیاں گرانے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں لہذا دوران اسپیل محتاط رہیں⚡⚡ آگے بات کی جائے تو مزید اس کے بعد بارشوں کے پے در پے اسپیلز پاکستان بھارت اور عرب ممالک کو متاثر کرے رہیں گے ⛈️ اس وقت بھی بارشوں کا ایک معتدل اسپیل ملک میں موجود ہے جس کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ⛈️

پی بی 20 وڈھ غیر حتمی رزلٹ100 میں سے  92پولنگ اسٹیشن میر جہانزیب مینگل -28966  شفیق مینگل -13272
21/04/2024

پی بی 20 وڈھ غیر حتمی رزلٹ
100 میں سے 92پولنگ اسٹیشن

میر جہانزیب مینگل -28966

شفیق مینگل -13272

"بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فخر بلوچستان شاہ زیب رند نے دبئی میں کھیلے جانے والے کراٹے کمبٹ میں پاکستان کی نمائن...
21/04/2024

"بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فخر بلوچستان شاہ زیب رند نے دبئی میں کھیلے جانے والے کراٹے کمبٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈیا کے کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
میچ سٹارٹ ہونے سے پہلے شاہ زیب رند نے بلوچستان کی ثقافتی فورم پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی ثقافتی ڈریس، بلوچی شلوار قمیض، پہن کے گراؤنڈ میں اترا۔"
وطن نیوز پاکستان
وطن نیوز کی طرف سے شاہ زیب رند کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
Fakhre balochistan 👍
Shahzaib Rind ❤️🇵🇰

Picture credit: Karate Combat


بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق۔میر ظہور ...
20/04/2024

بلوچستان صوبائی کابینہ کے اراکین کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق۔
میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی
شعیب نوشیروانی خزانہ
سلیم کھوسو کمیونیکیشن اینڈ ورکس
حاجی علی مدد جتک زراعت
میر صادق عمرانی ایریگیشن
عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای
راحیلہ حمید درانی تعلیم
سردار فیصل جمالی صحت
نور محمد دمڑ خوراک
سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ
بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ
میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ
میر عاصم کرد گیلو ریونیو
وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں اعلامیہ کے مطابق
علی حسن زہری انڈسٹریز
نسیم الرحمان ماحولیات
بابا غلام رسول عمرانی لیبر
اور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ڈویلپمنٹ تفویض کئے گئے ہیں۔

19/04/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل والی خان نے سینٹ کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا زرائع

Address

Chaman Pathik
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Glimpses ; جھلک بلوچستان کی:

Videos

Share