Quetta News Updates

Quetta News Updates 4 u the people of balochistan and specially Qta.ya siff ap logo ka lia ha wo cheezain jo ap nhe jnty
(3)

13/10/2024

خیبر جرگہ کا آج دوسرا صبح۔ تیاریاں تقریباً مکمل۔ اج لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع
صبح کا منظر ❤️✌️ 🌹
Follow 👆 Video Credit: FAZAL AFGHAN
،
،
Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10. Cultural Impact: BMW's vehicles often becom

ڈاکٹر ذاکر نائیک مولانا طارق جمیل صاحب ملاقات ❤️💖
12/10/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک مولانا طارق جمیل صاحب ملاقات ❤️💖

امن کے لیے جدوجہد آزادی کی جدوجہد کی طرح پر زور ہے!
12/10/2024

امن کے لیے جدوجہد آزادی کی جدوجہد کی طرح پر زور ہے!

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئےمیں پوری رات کے پی ہائوس میں تھا آئی جی اسلام آباد نا اہل تھا ...
06/10/2024

علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے

میں پوری رات کے پی ہائوس میں تھا آئی جی اسلام آباد نا اہل تھا مجھے ڈھونڈ نہ سکا ‘ علی امین گنڈاپور کا کے پی اسمبلی اجلاس میں خطاب

علی امین گنڈا پور کا آئی جی پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان،بے عزتی کا بدلہ لیں گے،علی امین گنڈا پور

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے: "جب ہم نے 1999 میں ہندوستان کا دورہ کیا تو کچھ بچے ہمارے آٹوگراف لینے آئے۔  وہ میر...
06/10/2024

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے:
"جب ہم نے 1999 میں ہندوستان کا دورہ کیا تو کچھ بچے ہمارے آٹوگراف لینے آئے۔ وہ میرے اور ثقلین مشتاق کے پاس آئے کیونکہ ہم اس وقت بہت مشہور تھے۔ پھر وہ شعیب اختر کے پاس آئے اور پوچھا، آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر شعیب نے جواب دیا، "کل پتا چل جائے گا" اور اگلے دن پورے ہندوستان کو اس کا نام معلوم ہوا جب اس نے سچن ٹنڈولکر کو ایڈن گارڈن کلکتہ سٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار شائقین کے سامنے گولڈن ڈک پر کلین بولڈ کیا".

06/10/2024
04/10/2024

*ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کیلئے کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیکیورٹی ذرائع*

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی سیکیورٹی کے لیے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں کل سے فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کے لیے خیبرپختونخوا سے بھی دستے روانہ ہوگئے ہیں، فوجی دستے اسلام آباد و گرد و نواح میں تعینات کیے جائیں گے اور کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، سیکیورٹی اقدامات کا مقصد شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شرپسندوں کے عقب فوجی دستے روانہ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شام ہی وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

04/10/2024

*پولیس تقرر و تبادلے*
*مستونگ*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ کی جانب سے مستونگ سٹی میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس انتظامیہ میں بڑی تبدیلی*

04/10/2024

*پی ڈی ایم اے/ ایڈوائزری*

کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

کوئٹہ: مغربی ہواؤں سے 5 اکتوبر کو بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: بارشوں کے اس سسٹم سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 6 سے 7 اکتوبر تک بارشیں متوقع

کوئٹہ: پنجگور، کیچ، کوئٹہ، آواران، لسبیلہ، ژوب، شیرانی، بارکھان اور حب میں بارش کا امکان ہے

کوئٹہ: شدید بارشوں سے فصلوں، کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کی متعلقہ حکام کو اسپیل کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات

04/10/2024

*پشین / منشیات برآمد*

پشین ، لیویز فورس کی افغان مہاجر کیمپ سرخاب میں منشیات کے گودام پر چھاپہ

پشین ، گودام سے بڑی مقدار میں عمان اور میتھ برآمد کرلی گئی ، اے سی

پشین ، برآمد ہونیوالی منشیات کو موقع پر نذر آتش کردیا گیا ، اے سی ظہیر احمد

*یہ ایک کیمیکل ہے جس کا نام واضح شیشی پر لکھا ہوا ہے یہ مردہ خانوں میں لاشوں کو دیر تک محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے...
03/10/2024

*یہ ایک کیمیکل ہے جس کا نام واضح شیشی پر لکھا ہوا ہے یہ مردہ خانوں میں لاشوں کو دیر تک محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اج کل اس کا استعمال دودھ میں ہوٹل والے کر رہے ہیں تاکہ دودھ دیر تک صحیح رہے اور وہ بغیر ریفریجریٹر کے بھی خراب نہ ہو جس کی وجہ سے انسانوں کے گردے، جگر اور تمام نظام انہضام سے متعلق چیزیں خراب ہو رہی ہیں اور آہستہ آہستہ لوگ موت کی طرف جا رہے ہیں اس لیے اس سے دور رہیں۔۔۔*

03/10/2024

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر علی خان سے متعلق چلنے والی خبروں کی بھی تردید کردی

03/10/2024

*واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کی تردید کررہی ہے ، جبکہ رائیٹرز جیسا مستند عالمی ادارہ اسرائیلی فوج کی لبنان میں زمینی کارروائی کی تصدیق کر رہا ہے*

03/10/2024

*ایران میں اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے ایرانی انٹیلیجنس یونٹ کا انچارج ہی موساد ایجنٹ نکلا، احمدی نژاد*

یہ یونٹ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل اور دستاویزات کی چوری میں ملوث تھا، سی این این کو انٹرویو

ابھی اس اس انکشاف کی گرد بھی نہیں بیٹھی کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت میں کلیدی کردار اسرائیلی فوج کے ایک ایرانی ایجنٹ نے ادا کیا کہ ایک اور انتہائی حیرت انگیز اور افسوس ناک انکشاف ہوا ہے۔

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سیکریٹ سروس نے ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹس کا قلع قمع کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کیا تھا۔ اس یونٹ کا سربراہی ہی موساد کا ایجنٹ نکلا۔

محمود احمدی نژاد نے بتایا کہ جس شخص کو ایرانی سیکریٹ سروس نے اپنے خصوصی موساد مخالف یونٹ کا سربراہ بنایا تھا وہ موساد کا محض ایجنٹ نہیں تھا بلکہ 20 دیگر موساد ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا آرہا تھا۔

ایرانی سیکریٹ سروس کا یہ خصوصی یونٹ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دستاویزات کی چوری اور ایران کے کئی جوہری سائنس دانوں کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ اپنا کام مکمل کرکے یہ لوگ اسرائیل بھاگ گئے تھے۔

03/10/2024

*بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو ٹائم میگزین کی '2024 ٹائم 100 نیکسٹ' کی فہرست میں "بلوچوں کے حقوق کے لیے پرامن طریقے سے وکالت کرنے" پرشامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 100 ایسے لوگوں کو رکھا گیا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنے کام سے عام لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ان افراد میں فنکار، کھلاڑی ، سیاست دان اور وکیل شامل ہیں۔ میگزین کا کہنا ہے کہ اس فہرست کا مقصد "اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ اثرو رسوخ کے لئے روایتی لوازمات ضروی ہیں اور نہ ہی اس طرح کا نظر آنا جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا۔*

03/10/2024

اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے عائد

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس یا کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے۔

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں، کالے شیشوں، فلیش یا پولیس لائٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ گاڑی کسی بھی علاقے کی کیوں نہ ہو، اسے بخشا نہیں جا رہا

03/10/2024

*کوئٹہ: نا جائز منافع خوری کے خلاف کاروائیاں*

*کوئٹہ : منافع خوری اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے کے خلاف کوئٹہ شہر میں انتظامیہ کی کاروائی -*

*کوئٹہ : کاروائی کے دواران 114دکانوں پر چھاپے مارے گئے ، ذرایع انتظامیہ -*

*کوئٹہ : کاروائی کے دوران 16دکانداروں کو منافع خوری پر گرفتار کیا گیا ، ذرائع انتظامیہ -*

*کوئٹہ : 14دکانوں کو سیل کرکے 13دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا، ذرائع انتظامیہ -*

*کوئٹہ : 29دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ، ذرائع انتظامیہ*

03/10/2024

*ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے*

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دورے کے دوران ملائیشین وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔

ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملائیشین وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

03/10/2024

*ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد پاکستان ائیرٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔*

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کو ایران، افغانستان اور اطراف سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولرز کوہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قریب ہونے والی ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

اس سے قبل پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایران کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے سے متعلق فلائٹ پلان ازسرنو ترتیب دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی ایرانی کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جائیں گی۔

03/10/2024

کوئٹہ،02 اکتوبر۔2024..
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے مورخہ 10 ستمبر 2024 کے سی پی نمبر 843/2023 کے حکم کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ سول سیکرٹریٹ یا شہر کا کوئی دوسرا راستہ پر، کسی بھی قسم کے جلوس، ہڑتال یا دھرنا سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ حکم کی تعمیل کریں، جس کے تحت دفتری اوقات میں مخصوص مقامات/پوائنٹس کو ایسے کسی مقصد کے لیے مختص اور شناخت نہ کرائیں۔تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر من و عن عمل کریں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے درخواست ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہڑتال پر پابندی پر عملدرآمد کراتے ہوئے ان ملازمین کے نام جلد از جلد فراہم کریں جو احتجاج کر رہے ہیں۔

03/10/2024

پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگا..
خوشی نے دِل سا دُکھایا تو باپ رونے لگا..

یہ رات کھانستے رہتے ہیں کوفت ہوتی ہے
بہو نے سب میں جتایا تو باپ رونے لگا

جو اَمّی نہ رہیں تو کیا ہُوا کہ ہم سب ہیں
جواب بن نہیں پایا تو باپ رونے لگا

نہ جانے کب سے وُہ نمبر ملا رَہا تھا مرا
کہ جونہی فون اُٹھایا تو باپ رونے لگا

ہزار بار اُسے روکا تھا میں نے سگریٹ سے
جو آج چھین بجھایا تو باپ رونے لگا

بٹھا کے رِکشے میں ، کل شب رَوانہ کرتے ہُوئے
دِیا جو میں نے کرایہ تو باپ رونے لگا

ہمیں بنا دِیئے کمرے خود اُس کو ٹی وی پر
مدینہ جب نظر آیا تو باپ رونے لگا

کل اُس کے دوست کو باہر سے ٹالنے کے بعد
اُسے فقیر بتایا تو باپ رونے لگا

بہن رَوانگی سے پہلے پیار لینے گئی
جو کچھ بھی دے نہیں پایا تو باپ رونے لگا

کیا ہی کیا ہے بھلا آج تک ہمارے لیے
سوال جونہی اُٹھایا تو باپ رونے لگا

اَذان بیٹے کے کانوں میں دے رہا تھا میں
اَذان دیتے جو پایا تو باپ رونے لگا

طبیب کہتا تھا پاگل کو کچھ بھی یاد نہیں
گلے سے میں نے لگایا تو باپ رونے لگا

لَحَد پہ اَبّو کی کل رات ایک مدت بعد
چراغ جونہی جلایا تو باپ رونے لگا

نہ جانے قیسؔ نے کس جذبے سے یہ کیا لکھا
کہ جونہی پڑھ کے سنایا تو باپ رونے لگا

03/10/2024

ڈائریکٹر جنرل خزانہ اینڈ اکاؤنٹس بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام سینئر ڈسٹرکٹ اکاوئنٹنٹ آفیسر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرز کو تمام ملازمین کے CNICs اور IBNs نمبرز کو SAP سسٹم میں 20 اکتوبر 2024 تک ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت.

03/10/2024

*★اسلام آباد ہائی کورٹ نے SZABMU MDCAT کے نتائج عارضی طور پر معطل کیے اور 10 دنوں کے لیے پی ایم ڈی سی اور SZABMU کو طلبہ کی شکایات درج کرنے کے لیے portal کھولنے کا حکم دیا۔ان شکایات کی بنیاد پر عدالت فیصلہ کریں گے★*

*★Admin: Zaheer Ud Din Zia★*

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے عقب میں مو...
03/10/2024

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے عقب میں موجود دروازے پر پاک فوج کا تلوار اور چاند پر مبنی لوگو لگا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر 14 ستمبر 2024 کو میتھیو ڈی کوسٹا نامی ایک فیس بک صارف کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ہریانہ میں واقع کرینہ کپور کے پٹودی ہاؤس کے دروازے پر لگی پٹی پر پاک فوج کا نشان کندہ ہے۔

یہ تصویر تین ہفتہ قبل 3 ستمبر 2024 کو ان کی حالیہ فلم بکنگھم مرڈرز کی تشہیر کے دوران فوٹو شوٹ کرتے وقت لی گئی۔ تصویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quetta News Updates:

Videos

Share