Kaneez_e_Zahra

Kaneez_e_Zahra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kaneez_e_Zahra, Digital creator, Sohawa, punjab.

■Promoting Ahlebait ؏.
■Follow Button Ko "BULB" Ka Gala Samajh Kar Daba
Dijiye.
■No compromise on Wilayte Ali؏
🫀🕊️اللَّهُمَّ عَجَلَ لِوَلِيَكَ الفَرَج
🙌"‏اَبَدْوَاللّه يَازَھْرَاؑع مَانَنْسَى حُسيؑنا"
‏‏مثلِ قرآن، میرے دِل میں دھڑکتا ہے علی۴❤️💫

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَلسبیلہ : مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ پر زائرین کی بس الٹ گئی حادثے میں 12 زائر...
25/08/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
لسبیلہ : مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ پر زائرین کی بس الٹ گئی
حادثے میں 12 زائرین شہید اور 35 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے 💔
اطلاعات کے مطابق زائرین کا تعلق لاہور اور گجرانوالہ سے ہے
مولا ص شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 🤲

جو راستے میں کرب و بلا کے گزر گئے کیسے کہوں کہ میر تکلم وہ مر گئے پردیس میں تھے لوٹ کہ وہ اپنے گھر گئےآ اے اجل بتاوں وہ ...
21/08/2024

جو راستے میں کرب و بلا کے گزر گئے
کیسے کہوں کہ میر تکلم وہ مر گئے
پردیس میں تھے لوٹ کہ وہ اپنے گھر گئے
آ اے اجل بتاوں وہ زائر کدھر گئے
دار فنا سے ملک بقا لے گئے حسین ع
خود آکے ان کو کرب و بلا لے گئے حسین ع

پروردگار عالم ان تمام کے خانوادوں کو صبر جمیل عطا فرمائے
اے زائرِ حسین تم پر سلام ۔۔

07/08/2024

آج کی رات صفرالمظفر کے مہینے کی پہلی رات ہے

اسی لیے اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے آپ سب کو آگاہ کرنا اپنا فرض سمجھ کے آپ کے علم میں لا رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔

آج کی رات صدقہ نکالنا نہ بھولیں ، چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ، لیکن صدقہ ضرور نکالیں ۔ ۔ ۔

اس نیت کے ساتھ کے آپ کی، آپ کے بچوں کی، آپ کی فیملی کی، آپ کے خاندان کی، آپ کے والدین کی سب کی حفاظت اور بیمار والدین کی صحت و سلامتی و تندرستی اور مرحوم والدین کی مغفرت کے لیے۔

انشاء اللہ العزیز اگلے پورے سال اللہ تبارک و تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے گے اور آپ کی اور والدین کی مغفرت فرمائیں گے۔

اس میسج کو اپنے جاننے والوں کو ضرور شیئر کریں

التماسِ دعا.

27/07/2024

میثمِ تمّار ؏ کا سُولی کے دار پہ چڑھ کے ذکرِ علیؐ کرنا
یہ ثابت کر گیا کہ ولایتِ علیؐ زندگی سے آگے کی بات ہے❤🙌

#سیدزادی

10/07/2024

مجلس امام حسین علیہ السلام صرف رونے کے لیے نہیں ہیں
بلکہ اپنے کردار کو حسینی بنانے کے لیے ہیں
اگر مجلس امام حسین علیہ السلام پر جانے کے بعد کردار میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی تو یہ ایسے ہی ہے جیسے تم نے بس اپنے کچھ گھنٹے خوبصورت گزار لیے.✨🖤

10/07/2024

🔶 3 اور 4 محرم الحرام 61 ہجری 🔶

اکثر کتب تواریخ میں مندرج ہے کہ تین محرم کو (یا چار محرم کو) عمر ابن سعد بن ابی وقاص نو ہزار یا چھ ہزار کا لشکر لے کر کربلا پہنچا.
ابن زیاد ملعون نے چند دن پہلے ہی رے کی حکومت کا تحریری حکم نامہ اسے عطا کیا تھا (یعنی عمر ابن سعد کو رے کا حاکم مقرر کیا تھا).
ابن سعد رے کی طرف سفر کرنے کی غرض سے مقام حمام اعین میں پڑاؤ ڈالے ہوئے تھا کہ امام حسین علیہ السلام کربلا پہنچے.
ابن زیاد نے ابن سعد کو بلایا اور حکم دیا کہ تم رے سے پہلے کربلا جاؤ اور حسین کا معاملہ حل کرو. ابن سعد نے اس سے معذرت کی تو ابن زیاد ملعون نے اسے کہا کہ پھر تو حکومت رے کا حکم نامہ واپس کر دے. ابن سعد نے اس سے سوچ و بچار کے لیے ایک شب کی مہلت طلب کی اور پھر اگلے دن اس فعل کے لئے رضا مند ہو گیا.
ابو مخنف بیان کرتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کے لئے جو پرچم سب سے پہلے بلند ہوا وہ اسی عمر ابن سعد کا تھا. یہ اپنا چھ ہزار فوجیوں کا لشکر لے کر کربلا پہنچا اور امام کے خیام کے سامنے اس نے اور اس کے لشکر نے پڑاؤ ڈال دیا.
حر کا ایک ہزار اور ابن نمیر کا ایک ہزار کا لشکر پہلے ہی کربلا میں موجود تھا.
ابن سعد نے کربلا پہنچ کر کثیر بن عبداللہ شعبی جو کہ ایک بد زبان اور بدتہذیب آدمی تھا، کو کہا کہ جاؤ اور حسین سے پوچھو کہ انہوں نے یہ سفر کیوں اختیار کیا ہے.
کثیر جب امام کے خیمے کے پاس پہنچا تو اصحاب حسین نے اسے پہچان کر روک لیا اور کہا کہ امام تک جانے سے پہلے وہ اپنی تلوار یہیں چھوڑ دے. اس نے انکار کیا تو اصحاب نے کہا کہ پھر وہ اپنا پیغام ان کو سنا دے تاکہ اس پیغام کو امام تک پہنچایا جا سکے. کثیر اس پر بھی راضی نہ ہوا تو حضرت ابوثمامہ صایدی اور اس میں سخت تلخ کلامی ہو گئی اور کثیر بغیر پیغام دیئے واپس لوٹ گیا.

پھر ابن سعد نے قرہ بن قیس حنظلی کو پیغام دے کر روانہ کیا. جب وہ امام کے خیام کے قریب پہنچا تو امام نے ساتھیوں سے پوچھا کہ کیا کوئی اس کو جانتا ہے؟ تو امام کو بتایا گیا کہ یہ ایک اچھی رائے رکھنے والا آدمی ہے. لہٰذا اسے اجازت دی گئی. جب وہ امام کے قریب ہوا تو ابن سعد کا پیغام دیا تو تو امام نے فرمایا:
''تمہارے شہر کوفہ کے لوگوں نے مجھے یہاں آنے کی دعوت دی ہے لیکن اگر تم میرا آنا پسند نہیں کرتے تو میں واپس پلٹ جاؤں گا.''

قرہ بن قیس نے واپس آ کر امام کے جواب سے ابن سعد کو مطلع کیا. ابن سعد نے یہ سن کر ابن زیاد کو خط لکھا کہ حسین کے پاس میں نے قاصد بھیجے ہیں جن سے حسین نے کہا ہے کہ مجھے یہاں کے لوگوں نے خطوط لکھ کر بلایا ہے اور اب اگر وہ میرا یہاں آنا پسند نہیں کرتے تو میں واپس لوٹ جاؤں گا.

فائد بن بکر عبسی کہتا ہے کہ جس وقت ابن زیاد نے ابن سعد کا یہ خط پڑھا تو میں ابن زیاد کے پاس موجود تھا. خط پڑھ کر ابن زیاد نے ایک شعر پڑھا
''اب جب کہ وہ ہمارے چنگل میں پھنس چکے ہیں تو ہم سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں. اب ہرگز ہم سے چھٹکارا نہ پا سکیں گے.''

ابن زیاد نے ابن سعد کے خط کے جواب میں اسے لکھا:
''تمہارا خط میں نے پڑھا اور وہ سب سمجھ لیا جس کا تم نے تذکرہ کیا ہے. حسین سے یہ کہو کہ وہ اور ان کے ساتھی، یزید کی بیعت کر لیں. جب وہ بیعت کر لیں گے تو پھر جو ہم مناسب سمجھیں گے ان کے ساتھ سلوک کریں گے."
ابن سعد نے جب ابن زیاد کا جواب پڑھا تو کہا کہ میں سمجھ گیا، ابن زیاد امن و عافیت نہیں چاہتا.

↔⏪ چار محرم کو یزید ابن معاویہ کی چاپلوسی کی خاطر حکومت وقت کی نام نہاد اسلامی عدلیہ کے سربراہ قاضی شریح نے فتوی دیا کہ امام حسینؑ کا قتل عین اسلامی ہے. (نعوذ بااللہ)
شہر کوفہ میں سرکاری سطح پر تلواروں کی تقسیم کی گئی اور نام نہاد مسلمان اپنے ہی رسول ؐ کے نواسے ؑ کو قتل کرنے روانہ ہوئے.

یزید کا غرور ٹوٹ گیا کوئی مرتبہ نہ ملا،
ستم کے بعد بھی کچھ حاصل جفا نہ ملا،
سر حسین ملا ہے یزید کو ............. لیکن
شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا.

خدا کی لعنت ہو امام حسینؑ کے قاتلوں پر،
امام حسین ؑ کی اولاد کے قاتلوں پر،
اور امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کے قاتلوں پر.

28/05/2024

*☑☀️داستان*
*📖☀️ہم ﮔﻨﺎﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍھنے ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ۔۔؟*
*•┈┈•┈┈•┈┈••⊰⊰✿✿⊱⊱••┈┈•┈┈•┈┈••*
*✍🏻☀️ﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﯽﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺍﮐﺜﺮ ﺳﺎﻣﻨﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ہم ﮔﻨﺎﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍھنے ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ۔۔۔ﯾﮧ ﺗﻮ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﻧﺎ ﮨﮯ۔۔ﯾﮧ ﺗﻮ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﯽ ﺗﻮہین ﮨﮯ ﯾﮧ ﺗﻮ ﮐﮭﻠﯽ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﻨﺎﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺗﻮﺑﮧ ﺑﮭﯽ ﯾﺎ ﻟﻮﮒ ہمیں ﻧﯿﮏ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ہم ﮔﻨﮩﮕﺎﺭ۔۔۔ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺍﻓﮑﺎﺭ ﺟﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﯾﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ملتے ﮨﯿﮟ٬ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﺀ ﭘﺮ ﮐﺌﯽ ﺟﻮﺍﻥ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔۔ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﯾﮧ ﺗﻮ ﻋﺠﯿﺐ ﻋﻘﻠﻤﻨﺪﯼ ﮨﮯ٬ ﮐﮧ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭ ہوئے ﺗﻮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﯽ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯾﺎ؟!!! ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭ ہونے ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ٬ ﻧﮧ ﯾﮧ ﮐﮧ ﮐﻠﯿﻨﮏ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﯽ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﺩﮮ ۔۔ﻭﺍﺿﺢ ﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻼﺝ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺍ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﻣﻮﺕ ﻧﺰﺩﯾﮑﺘﺮ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺩﻧﺎﮐﺘﺮ ہو ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﻭﺭ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺎﺩﻕ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍھے ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺛﺮ ﻧﮧ ﮨﻮ*

*🔷"ﺍﻟﺒﺘﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﻭ ﺁﺩﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﮐﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ٬ ﺍﺳﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﮯ ﮔﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﺰﺋﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ۔۔۔ﺍﯾﺴﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ہمیشہ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﯽ چاہیئے ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺍﺛﺮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻻﺷﻌﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﻘﺎﺩﺍﺕ ﻭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﺠﺪﯾﺪِ ﻓﮑﺮ ہوتی ﮨﮯ٬ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﻨﺎﮦ ﯾﺎ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﻋﻘﯿﺪﮦ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺧﺘﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎﺗﺎ۔۔۔ ﺍﮔﻼ ﮐﻤﺘﺮﯾﻦ ﺍﺛﺮ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﺟﯿﺴﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﮐﺎ ﺭﺷﺘﮧ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﯽ ﺳﮩﯽ٬ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﺸﮑﻞ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﮩﺎﺭﺍ٬ ﺭﻭﺡ ﮐﻮ ﻣﮑﻤﻞ ﻓﺎﺳﺪ ہونے ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﻠﺤﺪ ﻭ کمیوﻧﺴﭧ ﻧﮧ ہونے ﺩﯾﺘﺎ ہے۔۔ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﺘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ ہو ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﻟﻠّﻪ ﮐﮯ ﺣﻀﻮﺭ ﮐﺎ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ تبھی ﺗﻮ ﮔﻨﮩﮑﺎﺭﺗﺮﯾﻦ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﺟﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﻮ ﺑﺎﻃﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﮨﯿﮟ۔۔ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﺍﯾﺴﯽ ﺿﻌﯿﻒ ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ٬ ﮔﻨﮩﮑﺎﺭ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻏﺮﻕ ہونے ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺋﮯ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔۔۔*

*🔷ﻓﺤﺸﺎ ﻭ ﻣﻨﮑﺮ ﺳﮯ ﻧﮩﯽ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺩﺭﺟﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﯽ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﮐﯽ ﺭﻋﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﺳﯽ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﻭﮦ ﺩﺭﺟﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﯾﻌﻨﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﮐﮯ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔۔*
*🔷"ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺼﻄﻔﯽ‏(ﺹ) ﮐﯽ ﯾﮧ ﺧﻮﺷﺨﺒﺮﯼ ﺑﮭﯽ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔۔۔*

*🔷ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡ ‏(ﺹ) ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﺣﺪﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺭﺩ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻗﺒﯿﻠﮧ ﺍﻧﺼﺎﺭ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺟﻮﺍﻥ حضرت محمد(ﺹ) ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻟﻮﺩﮦ ﺗﮭﺎ،، ﺍﺻﺤﺎﺏ ﻧﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﺍﮐﺮﻡ(ﺹ) ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺌﮯ حضرت رسول خدا (ﺹ) ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ!*
*🔶🔹ﺍٕﻥَّ ﺻَﻼﺗَﮧُ ﺗَﻨﮩَﺎﮦُ ﯾَﻮﻣﺎً“*

*آخر ﮐﺎﺭ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﯾﮩﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺍﻥ ﺑﺮﮮ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮐﺮﺩﮮ ﮔﯽ*

*📚‏☀️حوالہ"ﺗﻔﺴﯿﺮ ﻣﺠﻤﻊ ﺍﻟﺒﻴﺎﻥ ج، 8 ص، 285"*
______؛

26/05/2024

عراق
کیا آپ جانتے ہیں کہ عراق میں کونسامقدس مقام کس شہر میں واقع ہے؟

عراق
پوری دنیا میں سب سے زیادہ زیارات ملک عراق میں ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

چشمہ عین الحسین علیہ السلام نجف سے 60کلو میٹر دور قادسیہ شہر میں ہے ۔ اس چشمہ کا پانی کینسر اور باقی ہر مرض کی شفا ہے۔

زیارات نجف
مرقداقدس مولا علیؑ ، مرقد اقدس حضرت آدم ؑ ، حضرت مرقد اقدس حضرت نوح ؑ،مرقد صحابی امیر المومنین اثیب یمانی المعروف صافی الصفاء
مقام امام زین العابدینؑ ،
وادی السلام قبرستان جس میں 70 ہزار انبیاء مدفن ہیں
مرقد اقدس حضرت ہودؑ ، مرقد اقدس حضرت صالح ؑ ،
مقام امام جعفر صادق ؑ، مقام امام زمانہ ؑ۔
مرقد اقدس حضرت رقیہ بنت الحسن ع، مرقداقدس حضرت زہرہ بنت الحسن ع، مرقد اقدس حضرت آمنہ بنت الحسن ع
مرقد صحابی حضرت کمیلؑ ، مسجد حنانہ جہاں 72 شہداء کربلا کے سر اقدس رکھے گئے تھے اور جب مولاعلی ع کا جنازہ کوفہ سے نجف لایا جارہا تھا تو اس مسجد کی دیواریں احتراماً جھکی تھیں۔

زیارات کوفہ
مرقد اقدس صحابی حضرت میثم تمار ؑ، مسجد سہلہ جس میں انبیا کرام آئمہ اور اولیا صالحین نے نمازیں پڑھیں ،
مراقد اقدس سادات امام زین العابدین علیہ السلام (حضرت محمد الاصغر علیہ السلام ، حضرت بی بی عالیہ سلام اللہ علیھا ، حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا )
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن حسن مثنی ؑ،مرقد جناب اسماعیل بن ابراہیم مجاب بن محمد بن امام موسی کاظم ؑ
مولا امیر المومنین علیہ السلام کا گھر مبارک
مسجد سھلہ سے تقریبا10 کلومیٹر پر واقع مقام سجاد علیہ السلام و سیدہ زینب سلام علیہا جہاں پر حکم عمرسعد پر قیدیوں کو اس وجہ سے کئی گھنٹے روکے رکھا کے ابھی تک بازار کوفہ سجا نہیں ۔

زیارات مسجد کوفہ
مقام نبی ابراہیم ؑ، مقام خضر ؑ، مقام دکتہ القضاء، مقام بیت الطشت ، مقام نبی محمدﷺ ، مقام ساعہ ، مقام تنور نوح ؑ
مقام نبی آدم ؑ، مقام حضرت جبرائیل ؑ ، مقام نبی نوح ؑ، مقام ضربت امیر المومنین ؑ ، مقام امام زین العابدین ؑ
مقام نافلہ امیر المومنین ؑ، مقام امام جعفر صادق ؑ ، مرقد اقدس حضرت مسلم بن عقیل ؑ،
مرقد اقدس حضرت مختار ثقفی ؓ،مرقد صحابی حضرت ہانی بن عروہ ؓ
مرقد اقدس حضرت خدیجہ بنت امیر المومنین علیہ السلام ( حضرت عباس علیہ السلام کی سگھی ہمشیر ہ)
قصر دار الامارہ ( عبید اللہ ابن زیاد ملعون کا محل ) ،مسجد صاصعہ بن سوخان ( مولا علی علیہ السلام کا صحابی )

زیارات حلہ
حضرت نبی ذوالکفل ؑ اور ان کے 5 اصحاب ، مسجد نخیلہ (کربلا سے 45میل جہاں مولا امام حسین ؑ نے عاشورا والے دن علم نصب کیا تھا ) مقام امیر المومنین ؑ
مقام خضر ؑ، حضرت خولہ بنت الحسین ؑ جو راستہ میں شھید ہوگئی تھیں جب لٹا ہوا قافلہ کوفہ آرہا تھا ۔۔۔ان کی مرقد اقدس سبایا یعنی قیدیوں والے راستہ پر واقع ہے
مرقد صحابی امیر المومنین علیہ السلام حضرت رشید الھجری،
مرقد اقدس حضرت سید زید بن امام زین العابدین ؑ
مرقد اقدس حضرت اسماء بنت عمیس زوجہ حضرت جعفر طیار ؑ
مرقد اقدس حضرت قاسم بن امام موسی کاظم ؑ
مرقد اقدس حضرت حمزہ بن قاسم بن حضرت عباس ؑ ( معجز نماپوتا سرکار عباس علیہ السلام کا)
مقام ولادت حضرت نبی ابراہیم ؑ ، مقام نمرود جہاں سے نمرود نے آگ روشن کی تھی
مرقد اقدس حضرت نبی ایوب ؑ
مرقد اقدس بی بی شریفہ بنت امام حسن ؑ
معجزہ رد شمس جہاں مولا امیر علیہ السلام نے سورج پلٹایا تھا



زیارات بغداد
مرقد اقدس حضرت امام موسی کاظم ؑ، مرقد اقدس حضرت امام محمد تقی ؑ
مرقد اقدس صحابی حضرت بہلول ؓ ،مرقد اقدس صحابی حضرت قنبر صحابی امیر المومنین علیہ السلام
مسجد براثا
مقام امیر المومنین علیہ السلام ،وہ پتھر جس پر جناب عیسی نبی ؑ کی پیدائش ہوئی تھی
پتھر امیر المومنین علیہ السلام جس سے آج بھی پانی نکل رہا ہے
مراقد اقدس نواب اربعہ امام مھدی علیہ السلام کے چار نائب

زیارات مدائن
مراقد اقدس صحابی حضرت سلمان فارسی ؑ ، حضرت عبداللہ بن جابرانصاری ؑ
صحابی حضرت حذیفہ یمانی ؓ
مرقداقدس حضرت طاھربن امام باقر ؑ

زیارات سامرہ
مرقد اقدس حضرت امام علی نقی ؑ، مرقد اقدس حضرت امام حسن عسکری ؑ ، مقام غیبت امام زمانہ ؑ
مرقد اقدس بی بی نرجس خاتون سلام اللہ علیھا، مرقد اقدس بی بی حکیمہ خاتون س ، امام علی نقی علیہ السلام کا قید خانہ

زیارات بلد
مرقد اقدس حضرت سید محمد ؑ بن امام علی نقی ؑ،
مرقد اقدس حضرت ابراہیم بن مالک اشتر ( جس نے جناب مختار کی حکومت بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا )

زیارات مسیب
مراقد اقدس طفلان امیر مسلم ؑ جناب محمد ؑ و جناب ابراہیم ؑ
جناب عقیل بن ابی طالب ؑ
جناب ابو قاسم بن امام حسن ؑ (امام حسن علیہ السلام کے بڑے بیٹے )

زیارات کربلا
مرقداقدس حضرت امام حسین ؑ، مرقد اقدس حضرت عباس علمدار ؑ
مراقد سیدہ زینب س کی اولاد حضرت سیداسماعیل ابن عبداللہ اور سیدہ ام کلثوم س
حضرت عبداللہ ابن امام موسی کاظم ؑ حضرت علی اکبر ؑ ۔ حضرت علی اصغر ؑ
مقتل گاہ ۔ گنج شہداء ۔مرقداقدس صحابی رسول اللہ ص حضرت جناب حبیب ابن مظاہر ؑ ۔مرقداقدس جناب ابراہیم مجاب ؑ
کف عباس علیہ السلام ۔ خیام گاہ ۔ ٹلہ زینبیہ ۔ نہر علقمہ ۔ مقام تکلم عمر سعدمع امام علیہ السلام
مقام امام موسی کاظم علیہ السلام، مقام امام زمانہ علیہ السلام ،مقام امام جعفر صادق علیہ السلام
مقتل گاہ سرکار علی اکبر علیہ السلام ، مقتل گاہ سرکار علی اصغر علیہ السلام
مقام فضہ و حارث شیر ۔ خیام گاہ کی مسجد
مقام فصطاط وہ مقام جہاں سرکار علی اکبر علیہ السلام کی روح نے جسم اطہر کو چھوڑا تھا
حضرت حر علیہ السلام ۔ حضرت عون علیہ السلام ،قطارہ امیر المومنین علیہ السلام
کربلا سے 30کلو میٹر شام کی طرف

متفرقہ
مرقد حضرت سلمان نبی علیہ السلام ۔۔بصرہ
مرقد حضرت عزیر نبی علیہ السلام ۔۔میسان
مرقد حضرت یونس نبی علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
مقام ۔نبی شعیب علیہ السلام ۔۔دیوانیہ
جبل جوزی ۔موصل ،جس سے کشتی حضرت نوح علیہ السلام ٹکرائی

*ہائے افسوس 💔😭*  *انا للہ وانا الیہ راجعون 💔😭*  *خدا حافظ اے خدام حرم امام رضا ع 😭😭*
20/05/2024

*ہائے افسوس 💔😭*
*انا للہ وانا الیہ راجعون 💔😭*

*خدا حافظ اے خدام حرم امام رضا ع 😭😭*

میں چلا ہوں علی ع سے ملاقات کو۔جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آ گئی۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون💔😭
20/05/2024

میں چلا ہوں علی ع سے ملاقات کو۔
جس کی تھی آرزو وہ گھڑی آ گئی۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون💔😭

17/04/2024

😢 *آٹھ شوال | یومِ انہدام جنت البقیع*

*أَیْنَ الْمُنْتَظَرُ لِاِقَامَةِ الْاَمْتِ وَالْعِوَجِ*

کہاں ہےوہ جو انتظار میں ہےکہ کج کو سیدھا اور نادرست کو درست کرے۔

*ألـلَّـھُــــــمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـــــَـرَج!*🌹

*‏°ღ° اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا °ღ°*🌸

*اَللّٰهُــمَ صَّــلِ عَــلَى مُحَمَّــدٍوََآلِ مُحَمَّــدٍوَّعَجِــل فَّرَجَهُــم*❤

"خراسان سے سیاہ پرچم نکلیں گے اُنہیں کوئی نہ روک سکے گا یہاں تک کہ ایلیا (بیت المقدس) میں جاکر نصب ہوجائیں گے" .. اُن کا...
14/04/2024

"خراسان سے سیاہ پرچم نکلیں گے اُنہیں کوئی نہ روک سکے گا یہاں تک کہ ایلیا (بیت المقدس) میں جاکر نصب ہوجائیں گے" .. اُن کا سربراہ "بنی ہاشم سے ایک شخص ہے کہ *جس کے سیدھے ہاتھ میں خلل ہے"* .. ⚔️
(پیغمبر اکرم ص و امام باقر ع)

[کتاب الفتن، ابن حماد]

10/04/2024

On this blessed occasion of Eid-ul-Fitr, may Allah's blessings fill your & your family life with joy, peace, and prosperity. Eid Mubarak!' 💕🙌

09/04/2024

*السلام علیکم!!*
*عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز بدھ ان شاء اللہ تبارک تعالی عید الفطر ہوگی*
*اللہ تعالی اس ماہ رمضان المبارک کی برکت سے ہمارا سارا سال خیر و عافیت سے تکمیل تک پہچائے اور ہم سب جو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور عید کی خوشیاں پیاروں کے سنگ نصیب فرمائے۔ جن کے پیارے دور ہیں ان سے جلد ملاقات ہو اور جن کے نہیں رہے اللہ ان کے پیاروں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے*
*عید کی خوشیوں، کھانوں، خیرات، صدقات، زکوۃ میں اپنے اردگرد سفید پوش افراد (پیشہ ور بھکاری نہیں) کو لازمی یاد رکھیں جو آپ کے آگے ہاتھ تو نہیں پھیلاتے مگر ان کے حالات ہم سے ابتر ہیں*
والسلام

*☄️🧎🏻‍♂️شب قدر کے مشترک اعمال**نوٹ : یہ شب قدر کے وہ اعمال ہیں جو تینوں راتوں 19, 21, 23 کو انجام دیے جاتے ہیں۔**1️⃣ شب ...
01/04/2024

*☄️🧎🏻‍♂️شب قدر کے مشترک اعمال*

*نوٹ : یہ شب قدر کے وہ اعمال ہیں جو تینوں راتوں 19, 21, 23 کو انجام دیے جاتے ہیں۔*

*1️⃣ شب قدر میں غسل انجام دینا*

*سوال:شب قدر کا غسل کس وقت انجام دیا جائے؟؟*

*جواب:*
علامہ مجلسی فرماتے ہیں بہتر ہے اس غسل کو غروب آفتاب کے وقت انجام دیا جائے اور اس کے ساتھ مغربین کی نماز پڑھی جائے۔

*2️⃣ دو رکعت نماز شب قدر*

*🧎🏻‍♂️نماز پڑھنے کا طریقہ*
جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ توحید اور نماز کے بعد 70 مرتبہ *اَسْتَغْفِرُ اللّه وَاَتُوبُ اِلَیه* پڑھی جائے۔

*یہ نماز پڑھنےکا فائدہ*
رویت نبوی ہے کہ: نبی (ص) ارشاد فرماتے ہیں انسان اپنی جگہ سے اٹھے گا نہیں کہ اس کے اور اس کے ماں باپ کے سارے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔

*3️⃣ شب بیداری اور عبادات کی حالت میں رات گزارنا*

*🔖❄️شب بیداری اور عمل صالح کا فائدہ❄️🔖*

روایت میں وارد ہوا ہے کہ ہر شب قدر کو شب بیداری کرے اس کے ذریعہ آپ کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے چاہے آپ کے گناہ آسمان کے ستاروں کے برابر کیوں نہ ہو چاہے آپ کے گناہ پہاڑوں کے وزن کے برابر کیوں نہ ہو اور چاہے پیمائش کے لحاظ سے آپ کے گناہ سمندکے برابر کیوں نہ ہو معاف کر دئیے جائے گے۔

4️⃣ سو مرتبہ مولا علی علیہ السلام کے قاتلوں پر لعنت کریں

*اَللَّھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ اَمِیٰرِالْمُوْمِنِیْنَ*
اے معبود: لعنت فرما امیرالمومنین(ع) کے قاتلین پر

*🤲🏻4️⃣ دعائے جوشن کبیر پڑھنا*

*🌸اس دعا کے پڑھنے کی فضیلت*🌸

اس دعا کو ماہ رمضان المبارک میں پڑھنا بےحد ثواب رکھتا ہے۔
روایت میں اس مقدس دعا کی فضیلت میں بیان ہوا ہے کہ جو شخص ماہ رمضان المبارک میں اس دعا کو ۳ مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر جہنم کی آگ حرام کردے گا۔ اور جنت اس پر واجب کردے گا اور اس کے ساتھ 2 فرشتوں کو مأمور کردیا جائے گا جو اسے گناہ کرنے سے روکنے میں مدد کریں گے اور وہ پوری زندگی اللہ کی حفاظت میں رہے گا اور اس روایت کے آخر میں امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : میرے والد امام علی(ع) نے مجھے یہ دعا یاد کرنے کی وصیت فرمائی اور مجھ سے اپنے کفن پر بھی لکھنے کو کہا اور ساتھ ہی یہ تأکید بھی فرمائی کہ میں اپنے اہل بیت میں سے ہر ایک کو اس دعا کو تعلیم دوں اور انہیں یہ دعا پڑھنے کی تأکید کروں چونکہ اس دعا میں اللہ تعالٰی کے ایک ہزار نام ہیں جنہیں اسم اعظم کہا جاتا ہے۔

*5️⃣ ،زیارت امام حسین(ع) پڑھنا*

*🕌فضیلت زیارت امام شب قدر میں🕌*

روایت ہے کہ شب قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ حق تعالیٰ نے ہر اس شخص کے گناہ معاف کر دئیے جو زیارت امام حسین(ع) کے لیے آیا ہے۔

*6️⃣ قرآن سروں پر رکھنا اور خدا کو چودہ معصومین ع کا واسطہ دینا*

*قرآن کو کھول کر اپنے سامنے رکھے اور کہے:📖*

*🌷اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِکِتابِکَ الْمُنْزَلِ وَمَا فِیہِ وَفِیہِ اسْمُکَ الْاَکْبَرُ وَأَسْماؤُکَ الْحُسْنیٰ وَمَا یُخافُ وَیُرْجیٰ أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ عُتَقائِکَ مِنَ النّارِ*

*🤲🏻اس کے بعد جو حاجت چاہے طلب کرے*

*📔پھر قرآن پاک کو اپنے سر پر رکھے اور کہے:*

*🌼اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ ہذَا الْقُرْآنِ وَبِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَہُ بِہِ وَبِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَہُ فِیہِ وَبِحَقِّکَ عَلَیْھِمْ فَلاَ أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ*

*🔷اسکے بعد دس دس مرتبہ یہ جملے کہیں*🔷

*😭 بِکَ یَا اللهُ:ا ے الله تیرا واسطہ*
*😭 بِمُحَمَّد ٍ:محمدکاواسطہ*
*😭 بِعَلِیٍّ :علی (ع) کا واسطہ*
*😭 بِفاطِمَةَ :فاطمہ (ع) کا واسطہ*
*😭بِالْحَسَنِ : حسن(ع) کاواسطہ*
*😭بِالْحُسَیْنِ حسین(ع) کا واسطہ بِالْحُسَیْنِ*
*😭بِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ : علی بن الحسین(ع) کا واسطہ*
*😭بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ :محمد بن علی(ع) کا واسطہ*
*😭بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ:جعفر(ع)بن محمد(ع) کا واسطہ*
*😭بِمُوسَیٰ بْنِ جَعْفَر :ٍموسی (ع)بن جعفر (ع)کا واسطہ*
*😭بِعَلِیِّ بْنِ مُوسی: علی(ع)بن موسی(ع)کاواسطہ*
*😭بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ :محمد بن علی (ع) کاواسطہ*
*😭بِعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍعلی(ع) بن محمد (ع)کاواسطہ*
*😭بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ :حسن بن علی(ع) کا واسطہ*
*😭 بِالْحُجَّةِ: حجت القائم (ع)کا واسطہ*

*🤲🏻پھر اپنی حاجات طلب کرو*

*(بالخصوص مولا صاحب الزمان (عج) کے ظہور کے لیے دعا کریں)*

*7️⃣ سورکعت نماز بجا لائے*

*جسکی بہت فضیلت ہے اسکی ہررکعت میں الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ توحید کا پڑھنا افضل ہے۔*

(اگر کسی کی قضاء نمازیں ہیں تو وہ اس نما زکی بجائے قضا نمازوں کو پڑھے)

*🔷🤲🏻شب قدر کی راتوں میں یہ دعا پڑھے :🔷*
*اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَمْسَیْتُ لَکَ عَبْداً داخِراً لاَ أَمْلِکُ لِنَفْسِی نَفْعاً وَلا ضَرّاً وَلا أَصْرِفُ عَنْہا سُوءً أَشْھَدُ بِذلِکَ عَلَی نَفْسِی وَأَعْتَرِفُ لَکَ بِضَعْفِ قُوَّتِی وَقِلَّةِ حِیلَتِی فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَ نْجِزْ لِی مَا وَعَدْتَنِی وَجَمِیعَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ مِنَ الْمَغْفِرَةِ فِی ہذِہِ اللَّیْلَةِ وَأَتْمِمْ عَلَیَّ مَا آتَیْتَنِی فَإِنِّی عَبْدُکَ الْمِسکِینُ الْمُسْتَکِینُ الضَّعِیفُ الْفَقِیرُ الْمَھِینُ اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْنِی ناسِیاً لِذِکْرِکَ فِیما أَوْلَیْتَنِی وَلا غافِلاً لاِِِحْسانِکَ فِیما أَعْطَیْتَنِی وَلاَ آیِساً مِنْ إِجابَتِکَ وَإِنْ أَبْطَأَتْ عَنِّی فِی سَرَّاءَ أَوْ ضَرَّاءَ أَوْ شِدَّةٍ أَوْ رَخاءٍ أَوْ عافِیَةٍ أَوْ بَلاءٍ أَوْ بُؤْسٍ أَوْ نَعْماءَ إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ*

*🔷🤲🏻 شیخ کفعمی سے روایت ہے کہ امام زین العابدین (ع)اس دعا کو تینوں شب قدر میں قیام و قعود اور رکوع سجود کی حالت میں پڑھتے تھے۔*

*🔶 علامہ مجلسی(علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں کہ ان راتوں کا بہترین عمل یہ ہے کہ اپنی بخشش کی دعا کرے ، اپنے والدین، اقرباء اور زندہ ومردہ مومنین کی دنیا وآخرت کے لیے دعا مانگے ۔*

*🔷اور جس قدر ممکن ہومحمدوآل محمد(ع)پر صلوات بھیجے اور بعض روایات میں ہے کہ شب قدر کی تینوں راتوں میں دعائے جوشن کبیر پڑھے*

*✍️ روایت میں آیاہے کہ کسی نے رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا کہ اگر مجھے شب قدر کا موقع ملے تو میں خدا سے کیا مانگوں؟ آپ نے فرمایا: کہ خدا سے صحت و عافیت مانگو*

01/04/2024

علی ع عادل امام ہیں 😭

آپ ع بستر شہادت پر تشریف فرما ہیں ، لوگ جوک در جوک آپ ع کی عیادت کو آرہے ہیں
ان حالات میں بھی علی ع خواہش مند ہیں کہ لوگ ان علوم سے واقف ہوجائیں جو علی ع کے سینے میں موجزن ہیں

اَیُّهَا النَّاسُ! سَلُوْنِیْ قَبْلَ اَنْ تَفْقِدُوْنِیْ، فَلَاَنَا بِطُرُقِ السَّمَآءِ اَعْلَمُ مِنِّیْ بِطُرُقِ الْاَرْضِ، قَبْلَ اَنْ تَشْغَرَ بِرِجْلِهَا فِتْنَةٌ تَطَاُ فِیْ خِطَامِهَا وَ تَذْهَبُ بِاَحْلَامِ قَوْمِهَا.

اے لوگو! مجھے کھو دینے سے پہلے مجھ سے پوچھ لو اور میں زمین کی راہوں سے زیادہ آسمان کے راستوں سے واقف ہوں، قبل اس کے کہ وہ فتنہ اپنے پیروں کو اٹھائے جو مہار کو بھی اپنے پیروں کے نیچے روند رہا ہو اور جس نے لوگوں کی عقلیں زائل کر دی ہوں۔

نہج البلاغہ خطبہ ۱۸۷

01/04/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎🖤
جنازے کو اٹھانا ہے کفن اب چھوڑ دو زینبؑ💔
21 رمضان شہادت مولا علیؑ💔❤️‍🩹🖤

▪️  *20 رمضان المبارک روزِ غم* 💔▪️آج دوسرا دن ہے اہلبیت اطہار علیھم السّلام کا گھرانہ سوگوار ہے۔ کائنات کی تیسری بڑی ہست...
30/03/2024

▪️ *20 رمضان المبارک روزِ غم* 💔

▪️آج دوسرا دن ہے اہلبیت اطہار علیھم السّلام کا گھرانہ سوگوار ہے۔ کائنات کی تیسری بڑی ہستی، محبوبِ خدا، محبوبِ پیغمبر (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)، جانشین پیغمبر (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم)، سردارالآئمہ مولائےکائنات امیرالمؤمنین امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام زخمی ہیں۔😭

▪️ گھرانہ عصمتِ وطہارت کا ہرچھوٹا بڑا فرد جناب سیدہ زینب سلام اللّٰه علیہا، وارثِ امامت مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام، محافظ شریعت مولا امام حسین علیھم السّلام، محافظ عصمت مولا غازی عباس علیہ السّلام اور اصحابہ باوفا سب غم زدہ ہیں۔😢

🔻 *اے عزاداران!*

📌 *خدارا ، خدارا ان ایام میں ہرممکن کوشش کریں عبادتِ الٰہی انجام دیں، امیرالمؤمنین علیہ الصلاۃ والسّلام کے قاتلوں پر لعنت کریں اور اپنی خوشیوں سے اجتناب کریں۔* 🙏🏻

* *
* *
* ؑ*
* *

Address

Sohawa
Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaneez_e_Zahra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaneez_e_Zahra:

Videos

Share


Other Digital creator in Punjab

Show All