Awais Ibrahim

Awais Ibrahim Awais Muavia Official

04/06/2024
عبدالحمید املی موتی کا رہائشی، معمولی زمیندار ہے، محنت مزدوری کرتا ہے۔ چوہتر سال کی عمر ہے۔ چھوٹے جانور خرید کر انہیں پا...
04/06/2024

عبدالحمید املی موتی کا رہائشی، معمولی زمیندار ہے، محنت مزدوری کرتا ہے۔ چوہتر سال کی عمر ہے۔ چھوٹے جانور خرید کر انہیں پالنا اور پھر بیچ دینا اس کا پیشہ ہے۔ قربانی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر وہ بے حد خوش تھا اور تین بکرے جو اس نے پورا سال بڑی محبت اور محنت سے پالے تھے اچھی قیمت پر بیچ کر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بے تاب تھا۔ مورخہ تین جون 2024 حسب معمول گاہک کی تلاش میں گھر سے پیدل نکلا اور املی موتی سٹاپ سے کچھ پہلے سڑک پر کھڑا تھا کہ اسی دوران کالی گاڑی میں تین لوگوں نے سڑک پر گاڑی روکی، بکرے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، بابا جی نے معمول کا گاہک سمجھ کر انہیں بکرے دکھانے شروع کردیے۔ بھاؤ تاؤ ہوا، دو لاکھ روپے تینوں بکروں کا دام طے ہوگیا۔
خریداروں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور سکھ پور چوکی پر تعیناتی بتائی، اور کہا کہ بیعانہ لے لیں ابھی گاڑی میں بکرے پورے نہیں آئیں گے، باقی کے پیسے ایک دو دنوں میں دے کر بکرے لے جائیں گے۔ پھر کچھ دیر بعد انہوں نے کہا چلیں بابا جی آپ ہم سے پورے پیسے ہی لے لیں ہم اسی گاڑی میں ہی ڈال کر لے جائیں گے۔ باباجی کو انہوں نے “دو لاکھ روپے “ پیمنٹ کی، بکرے صحت مند اور بڑے تھے گاڑی میں آنے والے نہیں تھے لیکن انہوں نے کہا کہ سیٹوں کی پروا نہیں ہم دھولیں گے۔ بکرے گاڑی میں ڈالے اور لے کر نکل لیے۔
بابا جی نے“دولاکھ روپے” جیب میں ڈالےاور خوشی خوشی گھر کو چل دیے۔ گھر پہنچ کر پیسے بیٹوں کو دیے بیٹوں نے دیکھتےہی بتایا کہ بابا جی آپ لُٹ گئے ہیں یہ رقم جو آپ لائے ہیں وہ جعلی کرنسی ہے۔

اوپر کہانی لکھنے کا مقصد آپکو محظوظ کرنا نہیں ہے، صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ بطور معاشرہ ہم تنزلی کے کس مقام پر کھڑے ہیں، فیصلہ آپکو خود کرنا ہے۔!!!

مارگلہ ہلز اسلام آباد پہ آ گ لگانے والوں کے نام یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھا...
02/06/2024

مارگلہ ہلز اسلام آباد پہ آ گ لگانے والوں کے نام

یہ بھاگ سکتی تھی ، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھاگی کیونکہ ان انڈوں میں زندگیاں تھیں مگر ہم آگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے احساس نہیں ہے۔

یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔ یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏یہاں سیدہ عا...
30/05/2024

یہ مدینہ منورہ کا "البقیع" قبرستان ہے۔

یہاں تقریبا 10 ہزار صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین دفن ہیں۔ ‏
یہاں سیدہ عائشہ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنھما کے سوا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی دیگر تمام ازواج مطہرات ( امہات المومنین) بھی مدفون ہیں۔ ‏
یہاں جنتی خواتین کی سردار سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی دفن ہیں۔
‏یہاں رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم کے لخت جگر ابراہیم، چچا عباس بھی دفن ہیں۔

‏قابل غور بات یہ ہے کہ ‏اس عظیم مقبرے میں کوئی نہ سالانہ عرس، نہ ڈھول کی دھاپ پر رقص ہے اور نہ ہی کوئی بھنگڑے کا ماحول۔
یہاں تعمیرات اور چڑھاووں کی شکل میں نہ مال کا ضیاع ہے نہ نذر و نیاز اور منتوں کی شکل بدعات و خرافات۔
‏یہاں نہ قبروں کو سجدے ہوتے ہیں نہ مرادیں مانگی جاتی ہیں۔
‏یہاں امیر کی قبر پکی اور غریب کی کچی والا سین بھی نہیں۔

یہی اصل دین اسلام ہے۔۔۔ اور یہی طریقہ نجات ہے۔۔۔!

29/05/2024

جس پیر کی تربیت سے آپ مسجد میں نہیں جا سکے
اس پیر کی روحانی طاقت سے آپ جنت بھی نہیں جا سکیں گے!!

اگر آپ بھی اس پر پابندی لگانا چاہتے ہو تو آگے شئیر کریں۔
28/05/2024

اگر آپ بھی اس پر پابندی لگانا چاہتے ہو تو آگے شئیر کریں۔

درخت لگاؤ  گرمی سے نجات پاؤ ۔۔۔۔۔اس مہم کو عام بناؤ۔۔۔🌴🌴
28/05/2024

درخت لگاؤ گرمی سے نجات پاؤ ۔۔۔۔۔اس مہم کو عام بناؤ۔۔۔🌴🌴

23/05/2024

تعلیمی ادارے
اسلام علیکم ورحمة اللہ
آج تک یہ ہی سنتے آے ہیں اصل کامیابی تعلیم سے ہی آتی ۔کسی بھی قوم کی کامیابی کے پیچھے تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یوں تو دینی تعلیم ہی اصل تعلیم ہے لیکن
ہمارے معاشرے میں جس تعلیم کو ذیاہ اہمیت دی جاتی ہے وہ ہے عصری تعلیم ۔ جس کی وجہ سے مدارس کو بھی ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور دین پڑھے ہوے افراد کو گنوار سمجھا جاتاہے
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف
پہلے یہ بات ذہن نشین کرلیجے کہ میرا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں ہے
مختصرا ۔کہ ملک کا نظام چلانے والے سب کے سب عصری تعلیم رکھنے والے لوگ ہی ہوتے ہیں
اب ان اداروں کی طرف آتے ہیں ۔۔یہ ادارے ملک کی بقاء کے دعویدار بھی ہیں یہ ادارے وہ ادارے ہیں جن سے ملک کو بہت سی نامور شخصیات ملیں ۔اور ان شخصیات نے ملک کا نام روشن کیا ۔لیکن یہ اسی کیٹگری کے لوگ ہیں کہ کچھ عرصہ تو وطن کی خدمت کے نعرے لگاتے ہیں اور پھر اپنے مفادات حاصل کرکے عنقاء
بات طول پکڑ گی میں اپنے مدعا کی طرف آتا ہوں ۔ان عصری ادارواں کی حفاظت اور بقا بھی ان ہی لوگوں کی ذمہ داری تھی جو ان اداروں سے فیض یافتہ اور سندیافتہ تھے
لیکن یہ لوگ بری طرح ناکام ہوگے
اب اس ناکامی کا سہرہ کس کے سر سجتا ہے
اس پر گفتگو کی جاے تو بات بہت دور نکل جاےگی
آپ لوگ خود سمجھدار ہیں
یہ مضمون حکومت کے اس فیصلے کے تناظر میں لکھا گیا
کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کی نجکاری کرنے لگے
جو قوم اپنے تعلیمی اداروں کو فروخت کردے
اس قوم کا کیا بنے گا
ابوعفان فاروقی

22/05/2024

ٹیچر صاحبان سے گزارش ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں جب آپ سکول بند کرنے لگیں اور کمروں کو تالا لگانے سے پہلے اچھی طرح چیک کر لیں کہ کمرے کے اندر کوٸ پرندہ کوٸ چِڑیوں کا جوڑا تو نہیں رہ گیا اور آپ کِھڑکیاں اور دروازے بند کر کے چلے جاٸیں اور جب آپ واپس آٸیں تب تک وہ بُھوکے پیاسے مر چُکے ہوں اور اگر کسی جگہ چِڑیوں نے گھونسلہ بنا رکھا ہے تو ایک آدھ کھڑکی کُھلی چھوڑ دیں۔ اگر تالا چوکیدار لگائے تو اسے آگاہ کر دیں. شکریہ

چند دن پہلے عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد کی طرف نکلا مسجد کے قریب ہی ایک بیٹھک میں ٹیلی وژن سے آنے والی لڑائی کی بلند آواز...
19/05/2024

چند دن پہلے عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد کی طرف نکلا مسجد کے قریب ہی ایک بیٹھک میں ٹیلی وژن سے آنے والی لڑائی کی بلند آواز نے اپنی طرف متوجہ کیا چونکہ دروازہ پورا کھلا ہوا تھا تو سرسری نظر پڑنے سے ہی اندازہ ہو گیا کہ سلطنتِ عثمانیہ پر فلمایہ گیا ڈرامہ " ارطغرل " چل رہا ہے جس میں اسلامی تاریخ و اقدار کو دکھانے کا دعوی کیا گیا ہے...مسجد میں عشاء کی جماعت ہو رہی تھی مگر
" ارطغرل ڈرامہ " دیکھنے میں محو نوجوان اس بات سے جیسے بالکل بے خبر تھے ، میں جب مسجد داخل ہوا تو امام صاحب یہ آیت تلاوت کر رہے تھے
" یاایھا الانسان ما غرّک برب الکریم "
اے انسان کس چیز نے تجھے اپنے کریم رب سے دھوکے میں ڈال رکھا ہے؟؟؟ 😔😶
✍️ اسامه جميل

24/04/2024

کسی نے کیا خوب کہاہے۔۔کہ ہنر سڑکوں پر تماشا کرتا ہے اور قسمت محلوں میں راج کرتی ہے💔🔥

اس تصویر کو صرف وہی شیئر کرے گا جس کو اسرائیل سے نفرت ہے🥀🍃💕🤍💕🌿✨    ️ 💛 🌷  💘                                             ...
20/04/2024

اس تصویر کو صرف وہی شیئر کرے گا جس کو اسرائیل سے نفرت ہے
🥀🍃💕🤍💕🌿✨

💛 🌷 💘









امیروں کے بچے اور ہمارے دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹس دیکھیں 🤣😂                                                👇👇👇👇
03/10/2023

امیروں کے بچے
اور ہمارے دیکھنے کے لیے پہلا کمنٹس دیکھیں 🤣😂
👇👇👇👇

02/10/2023

‏شراب کو ڈرِنک، زَنا کو ڈیٹ، سُود کو اِنٹرسٹ، بے پردگی کو فیشن اور مُفادپرستی کو پولیٹِکس کا نام دے کر آج ہم سب زلیل ہو رہے ہیں

ہم سے بنوائیں!اپنے نام اور تصویر کی خوبصورت 3D DP/LOGOبہت ہی مناسب قیمت پر👇👇👇👇👇👇👇 بنوانے کے لیے ابھی رابطہ  #آنلائن  #بخ...
11/09/2023

ہم سے بنوائیں!
اپنے نام اور تصویر کی خوبصورت
3D DP/LOGO
بہت ہی مناسب قیمت پر
👇👇👇👇👇👇👇
بنوانے کے لیے ابھی رابطہ

#آنلائن #بخاری #گرافکس

Whatsapp 👇👇👇
http://wa.me/923355236927

پورٹ فولیو کیا بلا ہے؟ 🤔آسان ترین الفاظ میں بات سمجھانے کی کوشش کروں گی۔۔۔ امید ہے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور ہو گا۔۔۔۔🎗️ ...
09/09/2023

پورٹ فولیو کیا بلا ہے؟ 🤔

آسان ترین الفاظ میں بات سمجھانے کی کوشش کروں گی۔۔۔ امید ہے کسی نہ کسی کو فائدہ ضرور ہو گا۔۔۔۔🎗️

⭕پورٹ فولیو کیا ہے؟؟
آپ ایک لوگو ڈیزائنر ہیں۔۔۔ میں ایک پوسٹ کرتی ہوں کہ مجھے لوگو ڈیزائنر چاہیے۔۔۔ 20 لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ میں بنا کر دے سکتا ہوں ۔۔۔۔ اب مجھے کیا پتہ کہ ان میں سے کون اچھا کام کرتا ہے اور کون محض ٹائم پاس کے لیے آیا ہے؟؟؟
میں ان سے ان کا پچھلا کام مانگوں گی۔۔۔ کہ بھئی مجھے دکھاؤ تم نے پہلے بھی کبھی کوئی لوگو بنایا ہے؟؟
اب یہ جو میں نے ان سے ان کا پچھلا کام یعنی ان کے کام کے سیمپلز مانگے، اسے پورٹ فولیو کہتے ہیں۔۔۔

⭕پورٹ فولیو کیوں ضروری ہے؟؟؟

اگر پورٹ فولیو دکھانے والا رواج نہ ہوتا، تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ کون کیسا کام کرتا ہے،🧐 کیونکہ آج کل تو ہر وہ بندہ بھی کہہ رہا ہوتا ہے کہ میں لوگو ڈیزائنر ہوں جس نے کبھی لوگو ڈیزائن ہی نہیں کیا ہوتا😑 ۔۔۔ سو پورٹ فولیو اس لیے بہت ضروری ہے کہ آپ سامنے والے بندے کو اپنا کام دکھا سکیں کہ میں ایسا کام کر سکتا ہوں یا کر سکتی ہوں ۔۔۔ ✌️

⭕پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے؟ اور پورٹ فولیو بنانے کے کیا طریقے ہیں؟؟؟

کچھ طریقے بتا رہی ہوں جن سے آپ اپنا پورٹ فولیو اچھے طریقے سے پیش کر سکتے ہیں🎗️

💡سب سے آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سیمپلز Drive میں اپلوڈ کر لیں😌
(جو تصویر یا ویڈیو یا وائس یا ڈاکیومنٹ drive میں اپلوڈ کرنا ہو، اس کے share کے اپشن پر کلک کریں، اس کے بعد آپ کے پاس واٹس ایپ، فیس بک، ڈرائیو، اور مزید کچھ آپشنز ائیں گے، ان میں سے ڈرائیو کو سیلیکٹ کریں، اور اپلوڈ کر دیں ۔۔۔ پھر اپنی ڈرائیو کی ایپ میں جائیں، وہاں جس فولڈر میں اپلوڈ کیا ہے، اس کے سائیڈ پر تین ڈاٹس پر کلک کریں، Manage access کے آپشن پر جائیں، وہاں general access میں anyone with the link کر دیں۔
پھر دوبارہ انہی تین ڈاٹس پر کلک کریں اور copy link کر لیں۔۔۔۔ اب وہ لنک اپنے پاس سیو کر لیں اور جب بھی کسی کو پورٹ فولیو سینڈ کرنا ہو، آپ انہیں وہ لنک سینڈ کر سکتے ہیں۔) 👍

• اگر آپ گرافکس ڈیزائنر ہیں تو اپنے ڈیزائنز تصاویر کی صورت میں ڈرائیور میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
• اگر آپ رائٹر ہیں تو اپنے رائٹنگ کے سیمپلز word file میں ڈال کر ان کو documents کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
• اگر آپ ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو اپنے سیمپلز ویڈیو کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔
• اگر آپ وائس اوور آرٹسٹ ہیں تو اپنے سیمپلز وائس کی صورت میں ڈرائیو میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔۔

💡اگلا طریقہ ہے Behance, dribble اور ان جیسی مزید ویبسائٹس پر اپنا پورٹ فولیو بنانے کا

اس کے لیے آپ یوٹیوب پر سرچ کریں گے کہ Behance پر یا Dribble پر یا ان جیسی مزید ویبسائٹس کے نام بھی آپ یوٹیوب پر سرچ کر سکتے ہیں، ان پر پورٹ فولیو کیسے بنایا جائے، تو آپ کو کافی ویڈیوز مل جائیں گی جن میں مکمل طور پر گائیڈ کیا ہوا ہو گا کہ کیسے آپ ان ویبسائٹس پر اپنا بہترین قسم کا پورٹ فولیو تیار کر سکتے ہیں۔۔۔۔ ✌️

• اگر آپ گرافِکس ڈیزائنر ہیں یا ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت اچھا آپشن ہے۔۔۔۔ 👍

💡ایک اور طریقہ ہے Canva پر اپنی پورٹ فولیو ویبسائٹ بنانے کا۔۔۔۔ 😌
یہ تب ہو سکتا ہے جب آپ نے canva pro خریدا ہوا ہو اور اس ٹیم کے ایڈمن سے بھی آپ کا رابطہ ممکن ہو۔۔۔ کیونکہ آپ ویبسائٹ بنا تو لیں گے لیکن اسے publish ایڈمن ہی کر سکتا ہے۔۔۔
سو canva پر جائیں، ویبسائٹ کا آپشن چنیں، اور بنی بنائی ٹیمپلیٹس میں سے اپنی پسند کی ٹیمپلیٹ میں اپنے سیمپلز ڈالیں، اور اپنی پورٹ فولیو ویبسائٹ تیار کر لیں۔۔۔۔ ایڈمن سے بات کریں، وہ ویبسائٹ پبلش کرے گا اور آپ کو لنک دے دے گا ۔۔ آپ نے جہاں بھی پورٹ فولیو دکھانا ہو، آپ وہ لنک دے سکتے ہیں۔۔۔۔ ✌️

💡اس کے علاوہ آپ اپنی، خود کی، ذاتی، پرسنل ویب سائٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔۔۔ وہ کام آپ بڑے لیول پر پہنچ کے کر سکتے ہیں۔🥱

💡اور ایک مزیدار طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہی اپنا پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں۔۔۔۔ 😋
کیسے؟؟؟
• اگر آپ رائٹر ہیں تو تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بہترین written content ڈالنا شروع کر دیں۔۔۔
• اگر گرافکس ڈیزائنر ہیں تو بہترین گرافکس اپلوڈ کریں۔۔۔۔
• اگر وائس اوور آرٹسٹ ہیں تو ویڈیو کی فارم میں اپنے سیمپلز اپلوڈ کریں ۔۔۔۔
• اگر ویڈیو ایڈیٹر ہیں تو تمام اکاؤنٹس پر آپ اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ کے سیمپلز بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔
• اگر مارکیٹر ہیں تو اپنے اکاؤنٹس کے لیے ایسی بہترین مارکیٹنگ کریں کہ دیکھنے والا دیکھتے ہی آپ کے کام کو داد دے۔۔۔۔

ایسے آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنا پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں۔۔۔۔

میں نے کوشش کی ہے ہر چیز اچھے سے بتاؤں لیکن اگر ابھی بھی نہ سمجھ آیا ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں یا یوٹیوب پر اپنے سوال سے متعلق سرچ کر سکتے ہیں آپ کو جواب ضرور مل جائے گا۔۔۔۔ 😊

کبھی بھی ایسے ہی اپنے کام کا انبار اگلے کے انباکس میں نہ لگا دیا کریں 🤦طریقے سے پورٹ فولیو پیش کریں گے تو کلائنٹ کو اچھا بھی لگے گا۔۔۔ 😊
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کو کامیاب کریں آمین ✨
اور ساتھ میں مجھے بھی 😁✌️ آمین آمین ✨😂







06/09/2023


I've received 7,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
05/09/2023

I've received 7,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

کیا آپ یہ سیب خریدیں گے۔                                                                          نہیں کیونکہ یہ استعمال...
05/09/2023

کیا آپ یہ سیب خریدیں گے۔ نہیں کیونکہ یہ استعمال ہوچکے ہیں۔ تو پھر ایسے لوگوں کو کیوں ووٹ دیتے ہیں جو سالوں سے بار بار آزمائے جا چکے ہیں
#بائیکاٹ #کرپٹ #سیاستدان

اب آ یا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے"🤣🤣🤣راولاکوٹ کے ایک گاؤں کے لوگوں نے واپڈا کو درخواست دی ہے جس مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری زم...
29/08/2023

اب آ یا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے"🤣🤣🤣
راولاکوٹ کے ایک گاؤں کے لوگوں نے واپڈا کو درخواست دی ہے جس مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہماری زمینوں سے بجلی کا تمام سیٹ اپ کھمبے اور تاریں ہٹائی جائیں۔
جتنا عرصہ یہ کھمبے یہاں نصب رہے اس کا کرایہ اور تاروں کا راستہ کلیئر کرنے کے لیے کاٹے گئے درختوں کا معاوضہ ادا کیا جائے۔"
کتنی شاندار خبر ہے۔

زمین دار سے اگر یہ بجلی کے میٹر کا بھی کرایہ لیتے ہیں تو ہماری زمینوں سے مفت تاریں گزارنے اور کھمبے گاڑنے کا حق انہیں کس نے دیا۔
جیسے موبائل کمپنیاں اپنے ٹاور لگانے کے پیسے دیتی ہیں یہ واپڈا بھی دے اور پرائیویٹ کمپنبیاں بھی دیں۔ یہ زمینیں واپڈا یا آئی پی پی کے باپ کی جاگیر نہیں۔

اس لیے میں اس میں اس تجویز کا اضافہ کرتا ہوں کہ ہر دوسرے کھمبے کا کرایہ بجلی کی سلیب کی طرح بڑھا کر وصول کیا جائے اور بقایا جات اسی طرح جرمانے کے ساتھ وصول کیے جائیں جیسےواپڈا وصول کرتا ہے۔
انڈسٹریلسٹ بابو افسر شاہی اور اشرافیہ کو بجلی چاہیے تو کسان کو کھمبوں کا کرایہ ادا کرو۔
آئین کے آرٹیکل 25 کےُتحت کسان بھی اتنا ہی معزز شہری ہے جتنی یہ سفاک اشرافیہ۔
copy Kpk Times Mansera

Address

Pindi Gheb

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Ibrahim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share