Dhok Majhi Khail Malhowali

Dhok Majhi Khail Malhowali سچ کا ساتھ دو

14/09/2024
إن شاء الله²⁵ سالانہ مجلسِ عزاء و ماتم داری ⁶ اکتوبر بروز اتوار ²⁰²⁴بمقام= قصر حضرت علی اکبر ع ڈھوک ماجھی خیل ملہووالی ا...
14/09/2024

إن شاء الله
²⁵ سالانہ مجلسِ عزاء و ماتم داری
⁶ اکتوبر بروز اتوار ²⁰²⁴
بمقام= قصر حضرت علی اکبر ع ڈھوک ماجھی خیل ملہووالی اٹک

‏ہم ہر جگہ پائے جاتے ہیں! چاہے اسرائیلی جہاز ہوں یا امریکی 🙃ویسے اسرائیلی بحری جہاز میں “ہم” کہاں جا رہے تھے؟ ہمارے تو پ...
19/04/2024

‏ہم ہر جگہ پائے جاتے ہیں! چاہے اسرائیلی جہاز ہوں یا امریکی 🙃
ویسے اسرائیلی بحری جہاز میں “ہم” کہاں جا رہے تھے؟ ہمارے تو پاسپورٹ پر بھی لکھا ہوا ہے کہ
ہمارے پاسپورٹ اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال ہیں۔۔

For salelocation Malhowalicontact number 03318201872
16/06/2023

For sale
location Malhowali
contact number 03318201872

پی ایس ایل بھی ہے،خان صاحب بھی ہے لیکن ارشد شریف نہیں ہے 😭   😢
12/02/2023

پی ایس ایل بھی ہے،خان صاحب بھی ہے لیکن ارشد شریف نہیں ہے 😭
😢

23/01/2023

*ترجمان وزارت انرجی*

آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی، وزارت انرجی

جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا، وزارت انرجی

سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے، وزارت انرجی۔

ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

مکمل بحالی میں 24 گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ کم از کم وقت 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر  نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا س...
23/01/2023

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا
سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے
آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی
آئیسکو انتظامیہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے

رکشہ برائے فروختڈیمانڈ 210000ماڈل 2017رابطہ نمبر 03325920645
12/01/2023

رکشہ برائے فروخت
ڈیمانڈ 210000
ماڈل 2017
رابطہ نمبر 03325920645

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر ...
02/01/2023

ائیر پورٹ پر میں نے اکثر مسافروں کو دیکھا ہے کہ وہ بار بار اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ یا تو ہاتھ میں ہی پکڑے رکھتے ہیں یا پھر کسی جیب یا بیگ میں رکھا ہو تو بار بار چیک کرتے رہتے ہیں کہ موجود ہے نہیں، کہیں گم تو نہیں ہو گیا کیونکہ سب کو پتہ ہوتا ہے کہ جہاز میں سوار ہونے تک کئی بار چیک ہوتا ہے اور پھر جہاز سے اترتے ہی پھر سے اس کی ضرورت پڑتی ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے کہیں یہ گم ہو جائیں تو فلائٹ میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔
ایسا ہی کچھ ہمارے ایمان اور عملِ صالحہ کا حال ہے۔ یہی ہمارے پاسپورٹ اور ٹکٹ ہیں جو جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہیں۔ ہونا تو یہی چاہیے کہ بار بار ہم چیک کرتے رہیں کہ ہمارے ایمان کی کیا صورت حال ہے اور ہمارے اعمال کیسے ہیں۔ خود سے سوال لازمی کیجیے کہ کیا جو فرائض اللہ تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگائے ہیں وہ ہم پورے کر رہے ہیں، چاہے وہ حقوق اللہ میں سے ہوں یا حقوق العباد میں سے۔ شروعات نماز سے کیجیے کہ قبر میں سب سے پہلے نماز ہی کے بارے سوال ہوگا۔
آخرت کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اپنا ٹکٹ آج ہی چیک کیجیے ۔ یہ ایک یاد دیہانی ہے جو سب سے پہلے میرے اپنے لیے ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے اور ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

رکشہ برائے فروختڈیمانڈ 240000ماڈل 2021لوکیشن جھمٹرابطہ نمبر 03369597063
23/12/2022

رکشہ برائے فروخت
ڈیمانڈ 240000
ماڈل 2021
لوکیشن جھمٹ
رابطہ نمبر 03369597063

23/12/2022

پنجاب ہوٹل ڈھوک ماجھی خیل
سردیوں کی سوغات
مکھڈوی حلوہ
دستیاب ہے

20/12/2022

حضرت سید رحمت اللہ شاہ بُخاری المعروف چھانگلا ولی موج دریا زیارت بیلے جنڈ اٹک
ولادت 1503 عیسوی
وفات 1604 عیسوی
سر زمین اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اولیاء کی درخشاں و تاباں ہستیاں نعمت کبریٰ سے کم نہیں ہیں ۔اولیاء اللہ نے انسان کو انسان سے محبت کا درس دیا ہے۔دکھی انسانیت اج پھر اُن جسے مقدس لوگوں کہ انتظار میں ہے کیوں کہ زمین سے عدل و انصاف اٹھتا جا رہا ہے اور ہم لوگ تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔اج پھر کوئی اللہ تعالیٰ کا نیک بندہ اٹھے ہماری ہوس پرستی کو ختم کرکے ہمارے دل و روح کو محبت سے بھر دے کیوں کہ اب وقت کا یہی تقاضا ہے۔ ماضی میں جب بھی اٹک کی سر زمین ظلم و جبر سے بھر گئی تھی تو حضرت سید وہاب بُخاری نے اپنے مریدین کو ان کی عبادتوں اور ریاضتوں کے بدلے میں ولایتِ کے مقام تک پنچایا ظلم و ستم کی سرکوبی کے لیے اٹک کے مختلف علاقوں میں بھیجا ان میں ایک بزرگ حضرت رحمت اللہ بخاری رحمۃ اللہ تھے۔

حضرت سید رحمت اللہ شاہ بُخاری المعروف چھانگلا ولی موج دریا بخارا سے اچ شریف انے والے سادات کا فخر ہیں۔آپ کا سلسلہ نسب 26 ویں پشت میں جد ائمہ طاہرین اور جد اولیاء حضرت علی علیہ السّلام سے جا ملتا ہے۔آپ ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے ساتھ ملحقہ گاؤں زیارت میں 1568 عیسوی میں اوچ شریف سے ہجرت کرکے آئے آپ کے والد حضرت احمد شاہ بڈھا المعروف زندہ پیر تھے آپ کی ولادت 1503 عیسوی میں ہوئی۔ جو کہ مشہور بادشاہ ابرہیم لودھی کا دور بنتا ہے
حضرت رحمت اللہ شاہ بخاری المعروف چھانگلا ولی موج دریا رح نے دو شادیاں کیں جن میں ایک سید زادی سے جبکہ دوسری شادی اعوان قوم کی گوت بگدیال سے کی تھی جن سے اولاد نہ ہوئی سید زادی سے آپ کو اللہ پاک نے چھ بیٹوں شہزادہ حضرت علی اصغر المعروف معصوم بادشاہ رح آنڑاں پیر ، شہزادہ حضرت علی اکبر رح المعروف کنج کنوارہ پیر ، حضرت سید حاجی امام رح، سید شاہ محمد غوث رح ،سید محمد شاہ لہری اور سید جند وڈا رح تھے چار بیٹوں سے اولاد نہیں تھے آپ نسل دو بیٹوں سید حاجی امام رح اور سید شاہ محمد غوث رح سے آگے چلی
آپ نے 1604 میں دنیا سے پردہ کیا اور خالق حقیقی سے جا ملے۔آپ کی زندگی میں ابرہیم لودھی،ظہیر الدین بابر،نصیر الدین محمد ہمایوں،شیر شاہ سوری اور جلال الدین محمد اکبر بادشاہ گزرے۔آپ کے مرشد حضرت شاہ عبد وہاب رحمۃ اللہ تھے آپ کا سلسلہ "بخاریہ" تھا مرشد کی بیعت میں مجاہدات و ریاضات میں 38 سال رھے اور سلسہ سہروردی میں بھی کمال حاصل کیا۔آپ حضرت بہاوالدین کے مدرسے میں بھی پڑھاتے تھے جو کہ علم و حکمت کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔

حضرت رحمت شاہ بُخاری المعروف چھانگلا ولی موج دریا کے پاس ایک عورت آئی کہ میں بے اولاد ہوں اولادِ نرینہ کے لئے دعا کریں۔آپ نے فوراً دعا دی اور کہا کہ اگلے سال اللہ تعالیٰ تمہیں ایک بیٹا دے گا وہ عورت کہنے لگی کہ میں بہت سارے پیروں،فقیروں اور بزرگوں کے پاس دعا کے لئے گئی ہوں یہ کیسے پتا چلے گا کہ میرا پیدا ہونے والا بیٹا آپ کی دعا سے ہوا ہے آپ اس کی کوئی نشانی بتائیں آپ رح نے مسکرا کر کہا کہ اگر اس کے ہاتھوں کی چھ اُنگلیاں ہوئیں تو وہ میری دعا سےہو گا اگر اُس کی پانچ اُنگلیاں ہوں تو کسی اور بزرگ کی دعا سے ہو گا۔یہ سن کر وہ عورت چلی گئی اور ایک سال بعد اُس کو اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹے سے سرفراز کیا۔جس کی چھ،چھ اُنگلیاں تھیں جس کی وجہ سے لوگ اس بچے کو چھ انگلا کہنے لگے اُس عورت نے لوگوں کو اس کی وجہ بتا دی تو لوگوں نے آپ کو چھ اُنگلا بچے کے دعا دینے والا ولی مشہور ہونے لگا چھ انگلا کہتے کہتے چھانگلا ولی مشہور ہو گئے۔آپ کو مرشد نے موج دریا کا لقب دیا آپ کے نام کی وجہ تسمیہ اس لیے چھانگلا ولی موج دریا بنی۔
#کرامات
آپ کی مشہور کرامات یہ ہیں پرندوں سے ہمکلام ہونا،پتھروں کا بیڑا دریا سندھ میں چلانا،پیر نارا کے سر پر سینگ نکالنا جس کی نشانی اب بھی اُن کی نسل میں ماجود ہے،ڈاکوؤں نے مذاق کیا زندہ آدمی کا جنازہ آپ سے پڑھوایا تو جنازہ مکمل ہونے کے بعد بندہ حقیت میں مر چکا تھا۔جنات کو قرآن مجید پڑھانا،جادو گر بدھو کراڑ سے مقابلہ کرنا جادوگر بدھو کراڑ مقابلے کی غرض سے جب اپنے جادو کے بل بوتے پر ہوا میں اُڑا تو آپ کا اپنے جوتوں کو حکم دینا اور ہوا میں بدھو کراڑ کی پٹائی کر کے زمین پرگرانا اور جادو گر کا تائب ہونا۔ایسا ہی ایک جادوگر باغ نیلاب کے مقام پر تھا جس کی سرکوبی کے لیے آپ کے مرشد پیر عبدالوہاب بُخاری نے حضرت نوری سلطان کو بیجھا جس کا ذکر انگریز مورخ لیبل ایچ گرفن نے اپنی کتاب پنجاب چیفز کے صفحہ 563 پر کیا۔ تربزوں کو پتھر بنانا ،بہت بڑے سانپ کو پتھر بنانا،آپ کے حکم عدولی پر لوگوں کہ گھروں سے کیڑوں کا نکل انا اور جانوروں تک کہ بھاگ جانا معافی مانگنے پر دوبارہ کیڑوں کا غائب ہو جانا۔اپنے اخلاق و کردار سے لاکھوں افراد کو کلمہ پڑھایا اور دائرہ اسلام کی دولت سے مالا مال کیا۔ حضرت چھانگلا ولی موج دریا زیادہ تر فاقہ کی حالت میں رہتے تھے عبادت کے لیے کم سوتے تھے اور بحال قوت کے لیے دودھ پیتے تھے۔۔
#اقوال
آپ کے اقوال اج بھی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور سونے کے پانی لکھنے کے قابل ہیں وجود کی تاثیر نیت کے خلوصِ سے بنتی ہے۔معرفت والے انسان کا زیادہ کھانا اور سونا اُس کی طاقت پرواز کم کر دیتا ہے۔ نفس کو پھلینے دینا اولیاء کے نزدیک فقر کی موت ہے نفس امارہ ایسا شیطان ھے جو آدم علیہ السلام کے سجدے کی حقیت کو اج بھی جھٹلاتا ہے۔کھانا کھاؤ معرفت خدا کی ریاضت کے لیے اور دودھ پیو قوت بحالی کے لیے۔جنات تک اسلام پنچانا بزرگان دین پر واجب ہے۔ بندوں کا خیال رکھنا بندوں کی مدد کرنا اور بندوں کو عاجزی سے ملنا مخفی بندگی۔ اج بھی لاکھوں افراد آپ کے دربار پر آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگ کر جاتے ہیں اور ان کی منتیں پوری ہوتی ہیں
حوالہ تحریر روزنامہ اساس 27 دسمبر
تحریر و تحقیق۔ سید حبدار قائم

Address

Malhowali Dhok Majhi Khail
Pindi Gheb
43090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhok Majhi Khail Malhowali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dhok Majhi Khail Malhowali:

Videos

Share