Apna Ikhlas

Apna Ikhlas News
(1)

22/12/2022
22/12/2022

امام مسجد کو 30 دنوں کی خدمت 8000 روپے
اور گلوکار پہ 30 منٹ میں 50000 لٹا دینے والی قوم میں
نمازی نہیں
مراثی ہی پیدا ہوتے ہیں

*فتح جنگ،جعفر سٹاپ پر ہائی ایس اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد زخمی*تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے جعفر سٹاپ پنڈی ک...
21/12/2022

*فتح جنگ،جعفر سٹاپ پر ہائی ایس اور ٹرک میں تصادم، 10 افراد زخمی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقے جعفر سٹاپ پنڈی کوہاٹ روڈ پر ہائی ایس اور ٹرک میں تصادم، جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 4 مرد زخمی ہوگئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا

 #آگاہینئی چال مارکیٹ میں لانچاگر آپ دیکھتے ہیں کہ رات کے وقت کسی گلی، سڑک یا ہائی وے پر کوئی موبائل فون سڑک کے کنارے پڑ...
20/12/2022

#آگاہی
نئی چال مارکیٹ میں لانچ
اگر آپ دیکھتے ہیں کہ رات کے وقت کسی گلی، سڑک یا ہائی وے پر کوئی موبائل فون سڑک کے کنارے پڑا ہوا ہے اور لائٹس جل رہی ہیں لالچ میں آکر مت بھولنا کہ یہ ایک چال ہے چال یہ ہے کہ سیگریٹ جلانے والے لیٹر کی چھوٹی لائٹ کو موبائل کی کیسینگ کے نیچے رکھ کر آپ کو پھنسائیں گے اور چھیننے والا قریب ہی ہوگا موبائل لینے کے لئے کھڑے ہوں گئے تو پلک جھپکتے ہی سب کچھ چھن جائے گا ہوشیار رہو اور ہوش کے ساتھ راستے پر چلو۔۔۔

اٹک۔ڈھوک گامامیں دومعصوم بھائی تیزاب پینے سے جاں بحق دونوں بھائیوں نے باتھ روم کی صفائی کاتیزاب شربت سمجھ کرپی لیاسیف ال...
19/12/2022

اٹک۔ڈھوک گامامیں دومعصوم بھائی تیزاب پینے سے جاں بحق دونوں بھائیوں نے باتھ روم کی صفائی کاتیزاب شربت سمجھ کرپی لیاسیف اللہ اورسمیع اللہ کی لاشیں DHQہسپتال منتقل۔

13/12/2022

فوتگی پہ اجتماعی یا انفرادی دعا۔۔۔ ہمارے ہاں فوتگی پہ دو طرح سے دعا کی جاتی ہے دونوں طرح دعا کرنا ٹھیک ہے اس میں کوٸ شرعی قباعت تو نہیں ہے
مگر فوتگی کے پہلے دوسرے دن دعا کرنا اک بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ہر طرف سے دعا کَرساں دعا کَرساں کی آواز بلند ہو رہی ہوتی ہے نہ ورثا کو سمجھ لگتی نہ دعا مانگنے والوں کو
۔کبھی کبھی تو دعا پوری پڑھی نہیں جاتی کہ اگلا بندہ بول رہا ہوتا ہے دعا کَرساں۔
جوتعزیت کے لیے آتا بے شک دکھ میں شریک ہونے او دعا کے لیے ہی آتا ہے مگر پہلے دو دن عجیب کیفیت ہوتی ہیں کٸ ورثا لوگ اتنے تھک جاتے ہیں کہ شام تک ہاتھ اٹھانا بھی ان کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔دوسری طرف کلام شریف پڑھ کےاجتماعی دعا کرنا بہترین احسن طریقہ ہے سکون سے دعا کی جاتی ہے مگر اجتماعی دعا پہ بھی کٸ ورثا لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ فلاں نے مجھ سے انفرادی دعا نہیں۔ ان کو سمجھنا چاہیے کہ جو آیا دعا و تعزیت کے لیے آیا اس پہ ناراض نہیں ہونا چاہیے۔بہترین طریقہ یہی ہے کہ بڑے وارث والد بھاٸ بیٹے سے انفرادی دعا کی جاٸے اور باقی سب ورثا سے کلام شریف پڑھ کےاجتماعی دعا کی جاٸے
اک احسن انداز کے ساتھ ساتھ سمجھ بھی لگتی ہے کہ کچھ پڑھا سنا ۔۔۔۔مقصد اک توجہ مرکوز کرانا ہے کہ بہتر انداز کون سا ہے۔۔۔۔آپ کی کیا راٸے ہے۔۔۔۔۔۔۔
کاپی پیسٹ

شہر میں رہو گے تو مکان نمبر سے جانے جاو گےگاوں میں رہو گے تو باپ دادا کے نام سے جانے جاو گے۔
12/12/2022

شہر میں رہو گے تو مکان نمبر سے جانے جاو گے
گاوں میں رہو گے تو باپ دادا کے نام سے جانے جاو گے۔

‏إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَٹیلیوژن کے معروف کامیڈین اداکار کراچی پاکستان کی شان ،اداکار اسماعیل تارا ا...
10/12/2022

‏إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ٹیلیوژن کے معروف کامیڈین اداکار کراچی پاکستان کی شان ،اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے ،اللہ انکی مغفرت فرمائے آمین

ہنر سکھانے میں بخل نہ کرو۔ درزی 3 , 3 ماہ بچے سے کاج کرواتا رہتا۔ موٹر سائیکل مکینک 3 , 3 ماہ صرف پہیہ کھولنے پہ لگائے ر...
01/12/2022

ہنر سکھانے میں بخل نہ کرو۔ درزی 3 , 3 ماہ بچے سے کاج کرواتا رہتا۔ موٹر سائیکل مکینک 3 , 3 ماہ صرف پہیہ کھولنے پہ لگائے رکھتے ہیں۔۔
یہ غریب گھر کے بچے ہوتے ہیں ماں روزانہ انہیں روٹی دے کر بھیجتی ہے میرا بچہ کام سیکھ رہا ہے جلد کاریگر بن جائے گا لیکن انہیں 6 ، 6 سال میں ہنر نہیں دیتے۔ ان کو 6 ماہ میں ہنر سکھا کر روزی کمانے کے قابل کر دو عرش کا رب تم پہ بڑی رحمتیں نازل کرے گا۔

حُسنِ یوسف  دیکھ کر وہاں کٹی تھی اُنگلیاںخود چاند کٹ گیا یہاں انگلی کو دیکھ کر....! اور سائنس بھی آج اس بات کی گواہ اور ...
28/11/2022

حُسنِ یوسف دیکھ کر وہاں کٹی تھی اُنگلیاں
خود چاند کٹ گیا یہاں انگلی کو دیکھ کر....!
اور سائنس بھی آج اس بات کی گواہ اور تصدیق کرتی ہے کے چاند دو ٹکڑے ہے،❣️
سردار انبیاء سرورِ کونین حضور محمدﷺ کا معجزہ تا قیامت چاند پر نقش رہے گا 🥀

یہ کسی دوسری دنیا پر رہنے والی مخلوق یا کسی ایلین کی تصویر نہیں ہے بلکہ اسی دنیا پر ہمارے ہی درمیان رہنے والی اللہ ربّ ا...
27/11/2022

یہ کسی دوسری دنیا پر رہنے والی مخلوق یا کسی ایلین کی تصویر نہیں ہے بلکہ اسی دنیا پر ہمارے ہی درمیان رہنے والی اللہ ربّ العزت کی چھوٹی سی ایک مخلوق چیونٹی کی، مائیکرو اسکوپ سے لی گئی تصویر ہے ۔
فرض کرو، اگر اللہ ربّ العزت اسے کچھ بڑا جسم عطا فرماتا تو کیا ہوتا؟
یقیناً، اللہ عزوجل کی یہ مخلوق دنیا کا سارا نظام درہم برہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی۔
اس لیے اسے ایک خاص مقام عطا کیا گیا ۔ اور وہ ہے اس کی جسامت کا چھوٹا ہونا۔
ٹھیک اسی طرح اللہ عزوجل نے اپنی مخلوق میں سے ہر فرد کو ایک الگ مقام عطا کیا ہے، کسی کو غریب بنایا تو کسی کو امیر، کسی کو صحت عطا کی تو کسی کو بیماری میں مبتلا فرمایا، کوئی خوشیوں سے مالامال ہے تو کوئی رنج و الم سے دوچار۔ یہ سب کیا ہے ؟
ایک خاص مقام ہی تو ہے جو بندے کو عطا کیا گیا ہے۔ یقین مانو یہی مقام اس کے لائق و مناسب بھی ہے ۔
اگر اس کے خلاف ہو تو نظام عالم تہہ وبالا ہو جائے۔
لہذا شکوہ و شکایت بے معنی ہے۔ آپ جس حال میں ہیں اسی پر خوش رہیں یقیناً یہی آپ کا مقام ہے جو آپ کو دیا گیا ہے ۔اسی پر صبر کریں اور خوش رہیں۔

26/11/2022
سانپ کو سانپ رہنے دیں آپ انسان رہیں !!ایک شخص آگ کی شعلوں میں سانپ کو جلتے دیکھ کر فوراً اسے آگ سے نکالنے کا فیصلہ کرتا ...
26/11/2022

سانپ کو سانپ رہنے دیں آپ انسان رہیں !!

ایک شخص آگ کی شعلوں میں سانپ کو جلتے دیکھ کر فوراً اسے آگ سے نکالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ سانپ پکڑتے ہی سانپ اُس شخص کو ڈس لیتا ہے۔ وہ شخص سانپ کو پھینک دیتا ہے۔ اور سانپ ایک بار پھر آگ کی شعلوں میں گِر جاتا ہے۔ اس دوران وہی شخص ارد گرد دیکھ کر ایک دھاتی چھڑی ڈھونڈ لیتا ہے۔ اور ایک بار پھر سانپ کو بچانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

ایک اور شخص جو اس واقعے کو دیکھ رہا ہوتا ہے وہ سانپ بچانے والے شخص کے قریب جاتا ہے اور اُن سے پوچھا کہ "سانپ آپ کو ڈستا ہے پھر کیوں اس کو بچانے کی کوشش کرتے ہو" ؟

سانپ بچانے والے شخص نے جواب دیا کہ ڈسنا سانپ کی فطرت ہے۔ اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی۔ میری فطرت مدد کرنا اور بچانا ہے۔

کسی کی بری فطرت کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اور نہ ہی انسانوں کی مدد کرنا چھوڑیں۔ بس مدد کرتے وقت محتاط رہیں۔ یہی زندگی ہے۔ یہی اسلام اور انسانیت ہے 🍁

https://youtu.be/t89jilQjYoMخوشخبری سولر ٹیوب ویل سکیم اور مرغی پال سکیم کےرجسٹریشن فارم یہ ہیں۔مزید تفصیل کےلئے واٹس ای...
23/11/2022

https://youtu.be/t89jilQjYoM
خوشخبری سولر ٹیوب ویل سکیم اور مرغی پال سکیم کےرجسٹریشن فارم یہ ہیں۔مزید تفصیل کےلئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔03411145731

30 لاکھ آبادی والا ملک قطر محظ گیس کی پیدوار سے پوری FIFA کو انگلی پر نچا رہا ہے۔اور ان پر اپنی مرضی کے فیصلے بھی مسلط ک...
23/11/2022

30 لاکھ آبادی والا ملک قطر محظ گیس کی پیدوار سے پوری FIFA کو انگلی پر نچا رہا ہے۔اور ان پر اپنی مرضی کے فیصلے بھی مسلط کر رہا ہے۔اور ہم 22 کروڑ آبادی والے زرعی ملک،سونے،چاندی،تانبے،کوئلہ ،گیس،پٹرول،پہاڑ،دریا،صحرا،جنگلات، چار موسم اور بےشمار دیگر نعمتوں کے باوجود خدا خدا کرکے بڑی مشکل سے انگلینڈ ،نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو اپنے ملک میں لانے پر راضی کر چکے ہیں۔فرق صاف ظاہر ہے۔ایماندار قیادت اور قانون کی حکمرانی۔

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام...
22/11/2022

قطر بازی لے گیا اور مسلسل حیران کر رہا ہے۔کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا آنے والے تمام شائقین کیلئے بہترین عطر کے ساتھ سوغاتی میوے ایک پوٹلی
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز منگوائے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹ ورلڈ کپ کی ڈیوٹی کریں گے ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم ۔ مختلف زبانوں میں ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی اور پہلے دن مشک و عود کے تحائف۔

10/11/2022

Dream 😜😜😜😜😝😝😝🤩🤩

اس بگلے (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک قسم کیمچھلی(American Eel) کا شکار کیا، اور اسے سالم نگللینے کے بعد آسمانوں میں اڑ...
02/11/2022

اس بگلے (Heron) نے جلد بازی میں خطرناک قسم کی
مچھلی(American Eel) کا شکار کیا، اور اسے سالم نگل
لینے کے بعد آسمانوں میں اڑتا بنا.
لیکن بہت جلد اسے احساس ہوا کہ مچھلی پیٹ پھاڑ کر
باہر نکل رہی ہے.
چنانچہ اب یہ پرندہ ہمیشہ کے لئے زمین پر آ رہا ہے.
لہذا رزق کے حصول میں عجلت سے کام لیتے ہوئے اپنے لئے
غلط لقمے اور غلط راستے کا انتخاب نہ کریں.
کیا خبر کہ رزق کا وہ لقمہ، معاش کا وہ ذریعہ آپ سے
بطور قیمت آپ کی زندگی ہی وصول کر لے۔

ڈاکٹروں کے پاس ایک ہی راستہ تھا یا تو ماں کو بچا لیں یا بچے کو..ماں بھی گیارہ سال سے اولاد کو ترس رہی تھی، گیارہ سال بعد...
02/11/2022

ڈاکٹروں کے پاس ایک ہی راستہ تھا یا تو ماں کو بچا لیں یا بچے کو..
ماں بھی گیارہ سال سے اولاد کو ترس رہی تھی، گیارہ سال بعد مالک نے اولاد کی نعمت سے نوازا بھی تو صرف دو منٹ کے لئے.

ڈاکٹر سات گھنٹے تک کوشش کرتے رہے کہ ماں اور بچے دونوں کو بچا لیں لیکن پھر انہیں ماں کی آخری خواہش پر ہی عمل کرنا پڑا. ماں نے کہا میری خیر ہے لیکن میرے بچے کو بچا لو

ڈاکٹروں نے بچے کو ماں کے سینے سے لگایا، ماں صرف منٹ زندہ رہی. اپنے بچے کو چوما اور روح پرواز کر گئی..
یہ منظر دیکھ کر ڈاکٹر بھی رو پڑے 😢

سچے رسول ﷺ نے فرمایا تھا
"جنت ماں کے قدموں کے نیچے ھے."
ایک ماں ہی ہے جو خود مر کر بھی بچوں کی زندگی کا سامان کر جاتی ہے.

اللہ پاک سب کی ماٶں ہمیشہ سلامت رکھے
🤲🏻🥺♥️آمین ثمہ آمین

فصل کاشت کرتے ہوئے بیج زیادہ ڈال لیا کریں مگر بیج کو زہر مت لگایا کریں۔۔۔۔۔ پرندوں کو کھانے دیں، صدقہ کی نیت کر لیا کریں...
31/10/2022

فصل کاشت کرتے ہوئے بیج زیادہ ڈال لیا کریں مگر بیج کو زہر مت لگایا کریں۔۔۔۔۔ پرندوں کو کھانے دیں، صدقہ کی نیت کر لیا کریں اور فصل سے عشر دیا کریں۔ برکت اللہ دے گا۔
إنشاءاللّٰه

مرد جب کمانے نکلتا ہے تو کبھی کبھی ذلت بھی یہ سوچ کر برداشت کر لیتا ہے 😑کہ وہ جنہیں گھر کی چار دیواری میں چھوڑ کے آیا ہے...
29/10/2022

مرد جب کمانے نکلتا ہے تو کبھی کبھی ذلت بھی یہ سوچ کر برداشت کر لیتا ہے 😑
کہ وہ جنہیں گھر کی چار دیواری میں چھوڑ کے آیا ہے وہ عزت کی زندگی گزار سکیں
مرد وہ ہستی ہے جو تختہ غسل تک دوسروں کی خاطر جیتا ہے😢💯

اللّه اکبر کتنا خوبصورت نظارہ ہےاللّه سب کا رازق ہے اور ہم لوگ کتنی جلدی گھبرا جاتے ہیں اپنے رزق کے لئے اللّه توکل الحمد...
22/10/2022

اللّه اکبر کتنا خوبصورت نظارہ ہے
اللّه سب کا رازق ہے اور ہم لوگ کتنی جلدی گھبرا
جاتے ہیں اپنے رزق کے لئے اللّه توکل الحمداللہ ❤

Allah pak jannt naseeb Kare Ameen
20/10/2022

Allah pak jannt naseeb Kare Ameen

Ikhlas ke Shan chacho ijaz Jo aj pechle kae saalo ke tarh Ikhlas me Eid milad un nabi  ke muke per Jo Tamam shurka ko ch...
09/10/2022

Ikhlas ke Shan chacho ijaz Jo aj pechle kae saalo ke tarh Ikhlas me Eid milad un nabi ke muke per Jo Tamam shurka ko chai pila rahe hain

تلاش گمشدگیمحمد شیرازولد احمد خان ساکن ڈھوک بھڑھ اخلاصجس کسی کے علم میں ھو رابطھ کریں 031685384620313672827803135798278ش...
03/10/2022

تلاش گمشدگی
محمد شیراز
ولد احمد خان ساکن ڈھوک بھڑھ اخلاص
جس کسی کے علم میں ھو رابطھ کریں
03168538462
03136728278
03135798278
شکریہ

03/10/2022

اسلام علیکم پنڈی گھیب اخلاص (بھڑا ) سے ایک بچہ غائب ہوگیا ہے شیراز ولد احمد خان صبح سکول گیا اور ابھی تک واپس نہیں آیا اگر کسی کو ملا ہے تو میرے نمبر پر رابطہ کریں 03110511198Number

30/09/2022

محترم والدین۔
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آج کل بچوں کے اغوا سے متعلق پھیلنے والی خبروں سے آپ یقینا آگاہ ہوں گے۔

1- اپنے بچوں کو اکیلے سکول مت آنے دیں، بلکہ صبح خود چھوڑ کر جائیں اور۔ چھٹی کے وقت خود سکول سے لے کر جائیں۔
2- بچوں کو کہیں ٹیوشن بھی بھیجیں تو بھی انکو اکیلے مت جانے دیں۔
3- اپنے بچوں کو یہ بات ہر روز سمجھائیں کہ وہ کسی اجنبی( مرد یا عورت) کے بلانے پہ اس کے پاس مت جائیں، اور نہ کسی سے کچھ لے کر کھائیں۔
3- اگر بچے گلی میں یا میدان میں کھیلنے جائیں تو ان کی خبر ضرور رکھیں۔
4- اشیائے ضرورت اگر دکان سے لانا ہوں تو خود جا کر لائیں اور اپنے بچوں کو مارکیٹ یا دکانوں پہ اکیلا مت بھیجیں۔ خصوصا مغرب کے بعد بہت احتیاط فرمائیں۔
5- اپنے گھر کے مرکزی دروازے کو ، گھر سے باہر جاتے ہوئے اور اندر آنے کے بعد مکمل بند رکھیں۔
6- کسی اجنبی عورت ( مانگنے والیاں یا چیزیں فروخت کرنے والیاں) کو اپنے گھر کے اندر مت آنے دیں بلکہ گلی تک ہی محدود رکھیں۔
7- محلے میں نئے اور اجنبی لوگوں سے تعلقات بناتے وقت بہت احتیاط برتیں۔

امید ہے آپ گزارشات پہ غور فرمائیں گے۔
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔۔!! آمین

منافق دوست کی ایک جھلک ۔وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر اس ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا۔ لیکن وہ پانی نارمل کرنے کا بہانہ ب...
20/09/2022

منافق دوست کی ایک جھلک ۔

وہ ڈوبنے والے کو ہاتھ بڑھا کر اس ٹھنڈے پانی سے نکال سکتا تھا۔ لیکن وہ پانی نارمل کرنے کا بہانہ بنا کر تھوڑا سا گرم پانی ڈال کر مدد کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہے ۔

کچھ لوگ ضرورت کے وقت آپ کے ساتھ ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں لیکن اصل میں وہ آپ کو ڈوبتے دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں ۔

دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد مت کریں

14/09/2022

ضروری اطلاع

ایک گروپ ( مرد و زن) بھگاریوں کی شکل میں پنڈیگھیب کے گردونواع میں پھیلا ہوا ہے . اور گھروں میں مانگنے کی غرض سے گھس جاتے ہیں. اور موقع ملتے ہی لوٹ مار کر لیتے ہیں . . زیادہ تر ایسی ورداتوں میں عورتیں ملوث ہیں. . . . اس گروپ کے کچھ افراد. ڈھرنال پولیس نے پکڑ لیے ہیں جنھوں نے انکشاف کیا. ہے کہ ہمارا دس سے بیس رکنی گروپ ہے. . جن میں سے کچھ. ڈھلیاں چوک پر اترے ہیں . اور کچھ پنڈیگھیب میں داخل ھوۓ ہیں۔۔۔۔۔ لحاظہ ایسے لوگوں کو گھروں میں داخل نہ ہونے دیں. . اور اگر کوئی مشکوک شخص نظر آۓ تو فوری طور پر مطلقہ پولیس چوکی پر اطلاع دیں . !

*پنڈی گھیب : اخلاص میانوالہ روڈ پر تھٹی کلرہ کے قریب موٹرسائیکل اور ڈمپر کے مابین تصادم , تین موٹرسائیکل سوار طالبعلم شد...
09/09/2022

*پنڈی گھیب : اخلاص میانوالہ روڈ پر تھٹی کلرہ کے قریب موٹرسائیکل اور ڈمپر کے مابین تصادم , تین موٹرسائیکل سوار طالبعلم شدید زخمی ہو گئے , راولپنڈی منتقل کر دیا گیا*

تفصیلات :
آج مورخہ 09 ستمبر تین موٹرسائیکل سوار طالبعلم تھٹی کلرہ سے پنڈی گھیب کیجانب سکول آ رہے تھے کہ اخلاص میانوالہ روڈ پر تھٹی کلرہ سٹاپ کے قریب ڈمپر سے تصادم کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا گیا جہاں حالت نازک ہونے کی بنیاد پر اُنہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مقامی پولیس نے وقوعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

NASEEM SHAH YOU BEAUTY !
07/09/2022

NASEEM SHAH YOU BEAUTY !

آدمی 👨🏽‍ نہیں جانتا کہ نیچے ایک سانپ ہے۔ عورت 🙍🏽‍♀️ نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔ عورت 🙎🏼‍♀️ سوچتی ہے: "میں...
04/09/2022

آدمی 👨🏽‍ نہیں جانتا کہ نیچے ایک سانپ ہے۔
عورت 🙍🏽‍♀️ نہیں جانتی کہ کوئی پتھر مرد کو کچل رہا ہے۔

عورت 🙎🏼‍♀️ سوچتی ہے: "میں گرنے والی ہوں! اور میں چڑھ نہیں سکتی کیونکہ سانپ 🐍 مجھے کاٹ لے گا! آدمی 🧔🏼 تھوڑی زیادہ طاقت استعمال کر کے مجھے اوپر کیوں نہیں کھینچ سکتا!"

آدمی 🧑🏾‍ سوچتا ہے: "میں بہت تکلیف میں ہوں! پھر بھی میں اسکو اتنا کھینچ رہا ہوں جتنا میں کر سکتا ہوں! یہ تھوڑی مشکل سے چڑھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی!؟"

بات یہ ہے کہ آپ دوسرا شخص کتنی مشکل اور دباؤ میں ہے نہیں دیکھ سکتے ہیں، اور دوسرا شخص اس تکلیف کو نہیں دیکھ سکتا جس میں آپ ہیں۔

یہی زندگی ہے، چاہے وہ کام، خاندان، احساسات یا دوستوں کے ساتھ ہو، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مختلف انداز میں سوچنا سیکھیں، تھوڑی سی سوچ اور صبر بہت مشکلیں آسان بنا دیتا ہے

*تحصیل حسن ابدال،موہڑہ چوک کے قریب ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم، 3 جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی* تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن...
02/09/2022

*تحصیل حسن ابدال،موہڑہ چوک کے قریب ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم، 3 جاں بحق، 7 افراد شدید زخمی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے علاقے موہڑہ چوک کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم ،جس کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے

ریسکیو اہلکاروں نے ڈمپر ڈرائیور کی لاش 2 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال کر تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دی

کوئی بات نہیں پاکستان تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ❤🇵🇰🇵🇰😘
28/08/2022

کوئی بات نہیں
پاکستان
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ❤🇵🇰🇵🇰😘

Address

Pindi Gheb

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Ikhlas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share