21/12/2023
Plz like & shaer my page
انسانیت کی خدمت میں عظمت اور خدا کی رضا ہے.
مسافروں کے لئے سایہ دار جگہ اور پانی کا انتظام کرنا صدقہ جاریہ ہے. آج کام کے سلسلے میں نکہ کلاں سے درمیانی راستے میرا شریف جانا ہوا.
کارپٹ روڈ سے قریباً 500 گز پیچھے اک دلفریب منظر دیکھا. مسجد، ساتھ میں پانی کا کنواں اور ساتھ بیت الخلاء کسی عبد خدا نے مخلوق خدا کے لیے جنگل میں خدا کا گھر پانی کا انتظام کر کے یقینی طور پہ ان گنت لوگوں سے دعائیں سمیٹنے کا وسیلہ کر لیا.
برق رفتار ذرائع آمد و رفت کی ایجاد سے قبل جب انسان سفر کے لیے گھوڑے، خچر یا اونٹ کا استعمال کرتا تھا، اور سفر و دیگر ضروریات روزمرہ استعمال کے وہ لوازمات جو جدید دور میں زندگی کا لازمی جزو بن چکے ہیں انکا تصور تک نہ تھا. تب مخیر حضرات گزرھاہوں پہ مسافر خانے بنواتے ساتھ پانی کا اہتمام کرتے. قافلے ایسی جگہوں پہ پڑاؤ ڈالتے.
تصویر میں دکھائ دینے والی مسجد، کنویں سے متعلق نکہ کلاں کے دوستوں سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ علاقہ کے لوگ جانوروں کے لئے بطور چراگاہ استعمال کرتے ہیں. مویشی چرانے آنیوالوں اور اس راستے سے گزرنے والوں کی سہولت کے لیے اس جگہ پہ مفاد عامہ کے لئے یہاں ان سہولیات کا انتظام کیا گیا.
اور اس کنویں کا پانی میں ٹھنڈا ہونیکی وجہ سے قریبی آبادی کے لوگ رمضان المبارک میں بھر کے گھروں کو لے جاتے ہیں.
یہ مسجد اور نکہ کلاں سٹاپ پہ بنا مسافر خانہ ملک نثار علی خان جو او جی ڈی سی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکی کاوش ہے.
خدائے بزرگ و برتر انکی کاوش اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے.
(یہ مختلف ذرائع سے حاصل کی گئ معلومات ہیں اہلیان علاقہ غلطی کی صورت میں تصحیح کر سکتے ہیں)
شاہد حیدر سچ نیوز پنڈی گھیب