05/03/2022
پشاور مسجد دہشت گردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ازبکستان کا صدر پاکستان میں ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پہنچ چکی ہے۔ او آئ سی کا یک بعد دیگرے دوسرا اکٹھ چند روز بعد پھر پاکستان میں ہونے جارہا ہے، پچہترویں 23 مارچ کا مہمان خصوصی سعودی عرب کا ڈیفیکٹیو بادشاہ ایم بی ایس بننے جارہا ہے، اسی مہینے کے آخر میں سی پیک فیز 2 کے لئے خطے کے بڑے بڑے انویسٹرز کا اکٹھ اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے۔
اور اس سب کو روکنے کے لئے کہیں کھُل کر دُنیا کو بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو وزیراعظم سمجھ کر کوئ بات طے نہ کی جاے کیونکہ ہم اسے نکالنے کی کوشش میں ہیں۔ کوئ امریکی نمائندوں سے ملکر اپنی حمایت کی یقین دہانی کروارہا ہے تو کوئ ہر چار روز بعد اگلے چار چار آٹھ آٹھ دن کا وقت دے کر دنیا کے انویسٹرز جو دو تین ہفتے بعد آنے کے لئے فزیبیلیٹیز پر کام کررہے ہونگے اُنکے لئے غیر یقینی صورتحال کو برقرار رکھے ہوے ہے۔ جبکہ ایک ٹیم مسلح ہوکر پہلے بلوچستان و وزیرستان تک محدود کاروائیاں کررہی تھی آج اُس نے پشاور کی جامع مسجد میں دوران نماز کاروائ کرکے درجنوں شہید و زخمی شہریوں کے ساتھ خبر بنائ ہے۔
حالیہ واقعات کی ٹائمنگ سوالیہ نشان ہے اور یہ پاکستانی تاریخ کے defining مومنٹس ہیں اس سے ہم نکل گئے تو ہمیشہ کےلیے امریکی تسلط سے آزاد ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفا ئے عاجلہ عطا فرمائے ۔ آمین