28/01/2022
*پنڈی گھیب. کیمسٹ ایسوسی ایشن کے بڑے دھڑے کا متنازعہ یونین پہ عدم اعتماد کا اظہار انتخابات کروانے کا مطالبہ.*
سابق یونین 30 نومبر 2021 اپنی ایک سالہ مدت پوری کرنے کے بعد آئینی حیثیت کھو چکی. سرپرست اعلیٰ نے یونین تحلیل کرنے کے بعد اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دوبارہ سابق یونین کو بحال کر کے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو متنازع بنا لیا حاجی نذیر احمد کی میڈیا سے گفتگو.
کیمسٹ یونین کے 41 اراکین کی حمایت کے دعویدار نام نہاد کیمسٹ رہنماؤں کا مختلف حیلے بہانوں سے الیکشن سے فرار سمجھ سے بالاتر ہے. شاہد حیدر جرنل سیکرٹری حاجی نذیر گروپ.
کیمسٹ یونین پنڈیگھیب کے سینئر رہنما حاجی نذیر احمد نے اپنے رفقاء کے پنڈیگھیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحصیل بھر کے 75 کیمسٹ سے 64 نے انتخابات کے مطالبے کی حمایت کی ہے.
سابق سرپرست اعلیٰ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر جمہوری اقدام سے سابق یونین کو بحال کر کے دو سال کے لئے منتخب کیا جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں.
27 دسمبر سابق صدر شیخ شیر بہادر نے شام 3 بجے انتخابات کے سلسلہ میں میٹنگ طے کی اور میتنگ سے قبل ہی 12 بجے پریس کانفرنس میں دو سال کے لئے اپنی صدارت کا اعلان کر دیا.
گویا موصوف خود ہی مدعی خود ہی وکیل خودہی گواہ اور خود ہی منصف بن بیٹھے.
10 فروری تک انتخابات کے لئے وقت دے رہے ہیں. غیر متنازعہ شخصیت کے زیر نگرانی خفیہ رائے شماری سے انتخابات کروانا کیمسٹ ایسوسی ایشن کی اکثریت کا مطالبہ ہے.
41 اراکین سے کارکردگی پہ رائے لے کر بعد میں اسے ریفرنڈم کا نام دیا جانا کیمسٹ برادری کے ساتھ دھوکا ہے.
صحافیوں کے اک سوال کے جواب میں حاجی نذیر صاحب نے کہاکہ ہمارا مطالبہ تحصیل سطح پہ الیکشن ہے. اور تحصیل صرف پنڈیگھیب اخلاص اور کھوڑ پہ مشتمل نہیں. تحصیل پنڈیگھیب میں کمڑیال سے میراشریف اور ملہوالی سے کسراں تک کے دیہات اور ان دیہات میں موجود میڈیکل سٹور شامل ہیں.
پریس بریفنگ میں نکہ کلاں، چکی، اخلاص ، میانوالہ اور پنڈیگھیب شہر کے کثیر تعداد نے شرکت کی.