Khyber Pakhtunkhwa Updates

Khyber Pakhtunkhwa Updates "Khyber Pakhtunkhwa Updates" page is a source of most authentic & reliable News about KP.
(9)

خیبرپختونخوا/چیف سیکرٹری 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاجخیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے ک...
21/11/2024

خیبرپختونخوا/چیف سیکرٹری

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہداہت

چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے تمام محمکوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا

غیرجانبدار اور غیرسیاسی رہنا ملازمین کی ذمہ داری ہے، مراسلہ

ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں کسی بھی معاونت سے دور رہنے کی ہدایت

21/11/2024
13/10/2024

*ISPR*
*Rawalpindi, 13 October, 2024:*

*Pakistan Army’s Team* participated in *Exercise Cambrian Patrol - 2024*, which was held at *Wales, UK* from *04-13 October 2024*. This year, Exercise Cambrian Patrol celebrated its *65th year*.

The exercise has retained its demanding professional standards; patrols all across from the globe had to move tactically across inhospitable terrain, covering a distance of *60 kms within 48 hours*, completing specialist tasks in a contested environment.

This year, *128 teams from 42 Countries* particpated in the Exercise and out of all these teams, *Pakistan Army’s Team* showed *Exceptional Performance* in the exercise and has been awarded with the *Gold Medal*.

It is indeed a proud moment for the whole Nation and Pakistan Army, which is known for its professionalism and highest standards of training. Pakistan Army has always held Country's flag high, Alhamdulillah.

09/10/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

15ویں کابینہ اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلے اور اقدامات!

1. خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم

کابینہ نے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں اہم ترامیم کی منظوری دی، جس سے صوبے میں مؤثر قانون نافذ کرنے میں رکاوٹیں دور کی جا سکیں گی۔ تجویز کردہ تبدیلیوں کا مقصد پولیس کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، جوابدہی میں اضافہ کرنا، عوام اور پولیس کے تعلقات کو بہتر بنانا، اور موجودہ قانون سازی میں خامیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ ان ترامیم کا مقصد پولیس کے نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا معیار حاصل کرنا ہے۔ ترامیم کے تحت خیبر پختونخوا پولیس کمپلینٹ اتھارٹی ایکٹ 2024 کا بھی نفاذ عمل میں لایا جائے گا، جس کے تحت کمپلینٹ اتھارٹی پولیس کنڈکٹ کے خلاف عوامی شکایات کی آزادانہ تحقیقات ممکن بنائے گی۔

2. ڈی ریڈیکلازیشن مراکز کے بجٹ میں اضافہ

کابینہ نے ضم شدہ اضلاع میں قائم ڈی ریڈیکلازیشن مراکز کے بجٹ میں اضافے کی بھی منظوری دی، جس کی کل لاگت اب 1,763.097 ملین روپے ہو گئی ہے۔ یہ مراکز انتہا پسندانہ سوچ کے حامل افراد کی بحالی کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔ خیبر میں سباؤن اور جنوبی وزیرستان میں اجالا بحالی مراکز میں ان افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے نفسیاتی امداد، مذہبی تعلیم، اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

3. سب جیل صوابی کی اپ گریڈیشن

کابینہ نے سب جیل صوابی کی زیر تعمیر بلڈنگ کی جزوی آپریشنلائزیشن کے لیے 495.00 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوابی جیل 1894 میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ اس وقت خستہ حال ہے اور اس میں 130 کی گنجائش کے برعکس 259 قیدی موجود ہیں۔ سب جیل صوابی (مرحلہ II) کی تعمیر، جو 2017 میں 1,398.00 ملین روپے کی لاگت سے شروع ہوئی تھی، اب تکمیل کے قریب ہے۔

4. خیبر پختونخوا جیل قواعد 2018 میں ترمیم

کابینہ نے خیبر پختونخوا جیل کے قواعد 2018 میں ترمیم کی منظوری دی، جس میں قیدیوں کے لیے خوراک کے مینو کو بہتر بنایا گیا ہے۔ مینو میں چکن کڑاہی، چاول جوشی، سفید چنا، اور لوبیا شامل کیا گیا ہے۔ ناشتہ کے پراٹھے کے لیے آٹے کی مقدار کو 75 گرام سے بڑھا کر 100 گرام کر دیا گیا ہے، جبکہ چینی اور گھی کی مقدار بھی بڑھائی گئی ہے۔ خصوصی آیام میں دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے بیف کے ساتھ چکن بھی مینو میں فراہم ہوگا۔

5. ضم اضلاع کے طلباء کے لیے کوٹہ سیٹوں کی تقسیم

کابینہ نے ضم اضلاع کے طلباء کے لئے ملک کے 25 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں مختص 333 کوٹہ سیٹوں کے لئے تقسیم کار پالیسی کی منظوری دی۔

6. بی آر ٹی منصوبے کے فنڈز کی منتقلی

صوبائی کابینہ نے بی آر ٹی منصوبے کے باقی کاموں کی تکمیل کے لیے ٹرانس پشاور کے پاس موجود اے ایف ڈی سے وصول کیے گئے غیر استعمال شدہ قرضے کے فنڈز کی پہلے محکمہ خزانہ اور پھر پی ڈی اے کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے ایف ڈی نے ٹرانس پشاور کو آپریشنل اخراجات کے لیے €31.87429 (یورو) ملین جاری کیے تھے، جن میں سے €12.8522 ملین استعمال ہو چکے ہیں۔ باقی ماندہ €19.0221 ملین (5.645 بلین روپے کے مساوی) ٹرانس پشاور کے پاس قرض کی توسیعی معاہدے کے تحت موجود ہیں۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق، ٹرانس پشاور غیر خرچ شدہ رقم کو محکمہ خزانہ کو منتقل کرے گا، جو بعد میں ان فنڈز کو پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بی آر ٹی کے بقایا کاموں کی تکمیل کے لیے جاری کرے گا۔

7. خیبر پختونخوا زکوٰۃ اور عشر کونسل کے تقرریاں

کابینہ نے خیبر پختونخوا زکوٰۃ اور عشر کونسل کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری کی بھی منظوری دی۔

8. کالج کا نام شہید کے نام پر رکھنے کی منظوری

کابینہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑ کا نام تبدیل کر کے گورنمنٹ شہید ریحانزیب کالج خار باجوڑ رکھنے کی منظوری دی۔

9. کے پی بی او آئی ٹی کے وائس چیئرمین کی تقرری

کابینہ نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ( KPBOIT) کے نائب چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دی۔

10. وائلڈ لائف پارکوں کی فزیبلٹی سٹڈی کی منظوری

کابینہ نے خیبر پختونخوا میں وائلڈ لائف پارکوں کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کے پی سی-I کی دوسری نظرثانی کی منظوری دی۔

11. خیبر پختونخوا ہتھیاروں اور گولہ بارود کی لائسنسنگ پالیسی میں ترامیم

کابینہ نے خیبر پختونخوا ہتھیاروں اور گولہ بارود کی لائسنسنگ کی پالیسی 2024 میں ترامیم کی بھی منظوری دی، جس کے تحت ہتھیاروں کی ضلعی لائسنسنگ کمیٹی (ڈی ایل سی) کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا۔

12. جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ کے لیے زمین کی خریداری

کابینہ نے قمبر بائی پاس مینگورہ، سوات میں جنرل بس اسٹینڈ کے لیے زمین کی خریداری کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی۔

13. فاٹا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سروئیرز کی اپ گریڈیشن

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کابینہ نے سابقہ فاٹا ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تین سروئیرز کی ذاتی اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔

14. الطاف حسین کے طبی علاج کے لیے مالی امداد

کابینہ نے الطاف حسین ولد مرسلین خان کے طبی علاج کے لیے مالی امداد کی بھی منظوری دی۔


08/10/2024

شاندانہ گُلزار خان کی پشاور پریس کلب کے اہم پریس کانفرنس

06/09/2024

1980 کی دہائی کا ایک بہترین ملی نغمہ


29/08/2024

شیر افضل مروت کی فنی ویڈیو۔

@

*خیبر پختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے*• پولیس کی استعداد بڑھانے کے سلسلے میں ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لئے 791 نئی آسامیاں م...
29/08/2024

*خیبر پختونخوا کابینہ کے اہم فیصلے*

• پولیس کی استعداد بڑھانے کے سلسلے میں ضلع ٹانک اور لکی مروت کے لئے 791 نئی آسامیاں منظور

• دہشتگردی کے کیسوں کی موثر پیروی کے لئے خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی میں پراسیکیوٹر کی 16 آسامیاں منظور

• پولیس کےلئے 10 مزید بکتر بند گاڑیاں (محافظ) منظور

28/08/2024

S**t Chahat Fatah Pakhto Gana release shwa.
Tag Palwasha

27/08/2024

سوات کے 3 بچوں کی کامیابی کی کہانی، جو محکمہ تعلیم کے آلٹرنیٹ لرننگ پروگرام کی مدد سے دینی مدرسے میں زیرتعلیم ہیں۔

بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان تراکئی کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں 248مدارس میں پرائمری اور ایلیمنٹری اے ایل پی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بچے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس ہوں۔

اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بھی 300 مدارس میں اے ایل پی سینٹرز قائم کیے جائیں گے-

Posting Transfers in KP Bearucracy
19/08/2024

Posting Transfers in KP Bearucracy

‏نوشہرہ کینٹ کے حدود حکیم آباد محلہ یعقوب خان میں بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا۔فجر کی نماز کیلئے اٹھانے پر تکرار، بھائی...
18/08/2024

‏نوشہرہ کینٹ کے حدود حکیم آباد محلہ یعقوب خان میں بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا۔

فجر کی نماز کیلئے اٹھانے پر تکرار، بھائی حمزہ نے بہن اسماء کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جس لڑکی کو بھائی نے فجر کی نماز نہ پڑھنے پر قتل کیا ہے وہ مخصوص ایام میں تھی۔

*مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق*بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشن...
12/08/2024

*مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق*

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کمشنر قلات کا کہنا ہےکہ مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو طبی امداد دی جارہی ہے، عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔

ان دو خواتین کے بیانات نے پاکستان اور انڈیا کے ٹی وی چینلز پر ہونے والی ممکنہ عالمی جنگ روک دی۔
12/08/2024

ان دو خواتین کے بیانات نے پاکستان اور انڈیا کے ٹی وی چینلز پر ہونے والی ممکنہ عالمی جنگ روک دی۔

دہشتگردوں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کونشانہ بنانے کا خدشہ، نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت، الرٹ جاریڈ...
13/07/2024

دہشتگردوں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کونشانہ بنانے کا خدشہ، نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت، الرٹ جاری

ڈی ایس پی تھانہ صدر ڈیرہ اسماعیل خان نے مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ لیٹر جاری کردیا

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share