03/05/2023
کوہاٹ : پولیس نے تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا. مرئی چیک پوسٹ کے قریب کاروائی میں بڑی تعداد میں گولہ بارود اور مہلک بھاری ہتھیار برآمد, 5 ملزمان گرفتار
بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود سمگل کرتے پکڑے گئے ملزمان میں لیوی خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار شامل ہیں.
ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ سرکاری پک اپ گاڑی میں غیر قانونی طور پر سمگل کی جارہی تھی.
پکڑے گئے گولہ بارود اور ہتھیاروں میں راکٹ لانچر، انٹی ائیر کرافٹ گن، 18 راکٹ گولے اور 20 راکٹ شیل بوسٹرز شامل ہیں.
کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 13 دستی بم، 2 ایس ایم جی گنز، ہلکے و بھاری ہتھیاروں کے 3000 کے قریب کارتوس اور مشین گن سٹینڈ بھی برآمد.
کارروائی میں اتنی بڑی تعداد میں پکڑے گئے ہتھیار اور گولہ بارود تخریب کاری کےکسی منصوبے کیلئے اورکزئی سے درہ آدم خیل سمگل کئے جارہے تھے.
تخریب کاری کی کوشش ناکام بنانے کی کارروائی آر پی او کوہاٹ شیر اکبر خان اور ڈی پی او جمیل الرحمن کی قیام امن اور کاؤنٹر کرائمز کے حوالے سے وضع کردہ جامع پلان کا نتیجہ ہے. ایس پی آپریشنز
ہتھیار اور گولہ بارود سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی پولیس کارروائی کا مقدمہ تھانہ استرزئی میں درج کر لیا گیا ہے. ایس پی آپریشنز زاہد خان
کوہاٹ: اسلحہ اور گولہ بارود کی سمگلنگ میں ملوث لیوی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے. ایس پی آپریشنز
کوہاٹ: پکڑے گئے ملزمان بشمول پولیس اہلکاروں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں. ایس پی آپریشنز زاہد خان
ملزمان سے تخریب کاری سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں. ایس پی آپریشنز زاہد خان