PNN Pukhtonkhwa News Network

PNN Pukhtonkhwa News Network PNN is a Pakistani News Channel Where You Watch Live 24/7 Pakistan's Exclusive Coverage, Headline and Breaking News. This is Official PNN News page.
(5)

Tune into PNN News to watch Daily news and Headlines and our upcoming shows. KPK NO 1 NEWS CHANNEL

شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی  کورکمانڈر پشاور کے ساتھ ملاقات۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر ...
28/02/2024

شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائلی عمائدین کی کورکمانڈر پشاور کے ساتھ ملاقات

۔ اتمانزئی قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہتے ہوۓ کہا کہ قبائلی عوام پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلۓ اپنے تمام تر وسائل بروۓکار لا رہی ہے ۔
۔ پاک فوج خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر قبائل کی بتدریج اپنے اپنے علاقوں میں واپسی سمیت معدنیات و دیگر شعبوں بشمول تعلیم کی بہتر فراہمی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلۓ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
۔ کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کا پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر شکریہ ادا کیا ۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین کائی میں مقامی ونگ کمانڈر نے گاؤں اشنگئی اور نذر خیل کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات می...
28/02/2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپین کائی میں مقامی ونگ کمانڈر نے گاؤں اشنگئی اور نذر خیل کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اورخواندگی مہم "علم ٹولو دہ پارا "کے تحت بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

اورکزئی ۔چیرمین اسحاق کی کوششوں سے آج کنڈی میشتی میں یو ان ڈی پی کی طرف سے سروے ھوگیاانشاء اللہ عنقریب ایک کلومیٹر کے رو...
28/02/2024

اورکزئی ۔چیرمین اسحاق کی کوششوں سے آج کنڈی میشتی میں یو ان ڈی پی کی طرف سے سروے ھوگیا
انشاء اللہ عنقریب ایک کلومیٹر کے روڈ پر کام شروع ھو جائے گا
بس آپ لوگوں کی دعائیں چائیے شکریہ

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مہمند کے علاقے سوران ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادعوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئ...
28/02/2024

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مہمند کے علاقے سوران ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 27 فروری 2024 کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مہمند کے علاقے سوران ویلی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں 401 مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مریضوں میں 111 مرد ، 120 خواتین اور 170 بچے شامل تھے۔علاقے کی عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی فورسز کے ان اقدامات کو سراہا۔

شکریہ کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس!!کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کی ہدایت پر وینگ کمانڈر نے آمیر گل نامی شخص کی جلائی گئی دوکان کا دورہ ...
28/02/2024

شکریہ کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس!!

کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کی ہدایت پر وینگ کمانڈر نے آمیر گل نامی شخص کی جلائی گئی دوکان کا دورہ کیا اور مالی معاونت کی۔
کل رات کو نامعلوم افراد کی جانب سے خادم عید گاہ مسجد آمیر گل کی دوکان کو جلانے کے واقع کے بعد کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کی ہدایت پر وینگ کمانڈر نے متاثرہ شخص کی دوکان کا دورہ کیا اور مالی معاونت کی۔
عوام نے آمیر گل نامی شخص کی مالی معاونت کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خواندگی مہم "علم ٹولو ده پاره"  کے تحت پاک فوج، ایف سی اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں مشترکہ طور پر...
28/02/2024

خواندگی مہم "علم ٹولو ده پاره" کے تحت پاک فوج، ایف سی اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ چار ماہ میں مشترکہ طور پر اٹھائے گئے اقدامات!!!

1) 9 پائلٹ پراجیکٹس کامیابی سے مکمل
2) 33 ہزار سے زائد طلبا کا اندراج
3) 134 سکول، ایک ٹیلی سکول فعال
4) 10 ڈیجی اسکلز لیبر کا قیام
5) جامع یوتھ لرننگ پروگرام کا آغاز
6) مالا کنڈ میں خواتین کمیونٹی سنٹر کا قیام
7) ٹانک میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی تعمیر نو
8) ڈیجی سکلز لیب میں خواتین کا اندراج
9) 60 مدارس کی شناخت
10) پی ٹی سی فنڈز کے ذریعے 250 اساتذہ کی خدمات
11) 967 طلباء کو ہاسٹل کی سہولیات کی فراہمی
12) مالاکنڈ میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے "کفالت یتیم خانہ" کی تعمیر اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی

آئیے علم کی روشنی بانٹنے میں افواج پاکستان اور حکومت کا ساتھ دیں

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے ذاکر خیل گاؤں کے ملک و مشران کے ہمراہ گورنمنٹ ...
28/02/2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے ذاکر خیل گاؤں کے ملک و مشران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول چنار خیل کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور اسکول کیلئے سولر سسٹم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات پر مشاورت کی گئی۔اس کے علاؤہ کمانڈر نے ضرورت مند اور مستحق طلباء کی ماہانہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ان میں گفٹس اور اسٹیشنری کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔

پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع مہمند میں پہلے مرحلے کا آغازنوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ایف سی نارتھ ،ضل...
28/02/2024

پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع مہمند میں پہلے مرحلے کا آغاز

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے ایف سی نارتھ ،ضلعی انتظامیہ ،مہمند رائفلز اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ انٹرا تحصیل لیول کا ہے، ضلع مہمند کی تمام آٹھ تحصیلوں میں یہ مقابلے 27 فروری سے 8 مارچ تک جاری ہونگے اور ضلعی سطح پر مقابلوں کا آغاز 15 اپریل سے 25 اپریل تک مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا جس میں تمام تحصیلوں کی ونر ٹیمیں شامل ہوں گی یہ دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گا۔ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال، ولی بال کے علاوہ سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور آخر میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں تمام و نرز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ یہ فیسٹیول بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا اور دنیا کو امن کا پیغام بھی جائے گا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے کلام فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے علاقہ عمائدین کے ہمراہ سول ڈسپنسری رفیع اللہ ...
28/02/2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے کلام فورٹ میں مقامی یونٹ کمانڈر نے علاقہ عمائدین کے ہمراہ سول ڈسپنسری رفیع اللہ کوٹ کا دورہ کیا اور ڈسپنسری کے عملے سے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں ڈسپنسری میں موجود ادویات اور استعمال ہونے والے آلات کے معیار کے ساتھ ساتھ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

28/02/2024

بریکنگ نیوز!!!
خیبر پختونخوا کی اہم خبریں 60 سیکنڈز میں!!!

26/01/2024

بھارت کا پاکستان میں دہشتگردانہ منصوبہ بے نقاب

باجوړ; تحريک انصاف،  میرٹ اور کرپشن سے پاک باجوڑ مشن۔ ریحان زیب خان کا سلارزئی برآمدک بگندیل میں پہلی تاریخی پاور شو۔ سل...
26/01/2024

باجوړ; تحريک انصاف، میرٹ اور کرپشن سے پاک باجوڑ مشن۔
ریحان زیب خان کا سلارزئی برآمدک بگندیل میں پہلی تاریخی پاور شو۔
سلارزئی عوام کا ریحان زیب خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد۔ عمران خان کیلئے باجوڑ جیتنے کا عزم۔

23/01/2024

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابقہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پرویزخٹک سے رابطہ۔
اسد قیصر نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف نظریاتی میں شمولیت اختیار کرونگا ۔اسد قیصر اس وقت ناراض گروپ کی سربراہی کررہا ہے۔ جسمیں پشاور ۔مردان۔صوابی۔ملاکنڈ ۔ کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے امیدوار شامل ہیں ۔ چند دن پہلے بشری بی بی نے اسد قیصر کو زمان پارک سے بھی نکالا تھا۔ جبکہ بیرسٹر گوہر نے اسد قیصر کو غدار اور جاسوس کہا تھا۔ اسد قیصر کے گروپ میں خیبر پختونخواہ سے کئی ارکان شامل ہیں۔ جیتنے کی صورت میں اسد قیصر گروپ پرویز خٹک صاحب کے پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

05/01/2024

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے ضم اضلاع کا اہم اجلاس۔

متعلقہ صوبائی وزراء اور کور کمانڈر پشاور کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام کی شرکت۔

صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت کا اہم اقدام۔

ٹاسک فورس اجلاس میں اس مقصد کے لئے خیبر پختونخوا خواندگی مہم "علم ٹولو دہ پارہ" کی منظوری۔

یہ مہم پاک فوج اور صوبائی محکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے ۔

اجلاس کے شرکاء کو مہم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ۔

ابتدائی طور پر صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں اس مہم کا اجراء کیا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں صوبے کے کم شرح خواندگی والے بندوبستی اضلاع میں بھی یہ مہم شروع کی جائے گی۔

مہم کے تحت ان اضلاع میں سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے پانچ سالہ جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

مہم کے تحت ان اضلاع میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔

مہم کے تحت 5 سال سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ضم اضلاع میں اس وقت مجموعی طور پر 55 فیصد یعنی 10 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، بریفنگ

ان اضلاع میں سکول سے باہر بچیوں کی تعداد 74 فیصد ہے، بریفنگ

پلان کے تحت موجودہ سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے علاوہ اساتذہ کی دستیابی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، بریفنگ

پلان کے تحت گھوسٹ سکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، بریفنگ

ضم اضلاع میں سکولوں کی ریشنلائزیشن کی جائے گی اور سرپلس اسکولوں کو ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرز میں تبدیل کیا جائے گا، بریفنگ

پلان کے مطابق دینی مدارس میں رسمی تعلیم متعارف کروانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

شرح خواندگی بڑھانے کے لئے اساتذہ اور طلبہ کو خصوصی مراعات دیئے جائیں گے۔

خواندگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علماء، منتخب نمائندوں اور سول سوسائٹی سمیت تمام شراکت داروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے گا۔

ٹاسک فورس اجلاس میں ضرورت کی بنیاد پر سکولوں کو اپگریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ۔

اجلاس میں دوسرے اضلاع میں تعینات ضم اضلاع کے ڈومیسائل والے اساتذہ کو فوری طور پر ان کے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کا فیصلہ۔

اجلاس میں سکولوں میں ناپید سہولیات سے متعلق انکوائری کرنے کا فیصلہ۔

سکول کے پی سی ون کے مطابق کام نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ۔

اجلاس میں سرکاری سکولوں کے نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ۔

خواندگی مہم صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی، نگران وزیر اعلی

اس مہم کی تیاری میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، ارشد حسین شاہ

صوبائی حکومت پاک فوج کے اس کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، وزیر اعلی

ضم اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ارشد حسین

ضم اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلی

اس مقصد کے لئے سول انتظامیہ اور عسکری ادارے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے، وزیر اعلی

تعلیم ہی کے ذریعے ضم اضلاع کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، وزیر اعلی

خیبر پختونخوا خواندگی مہم اسی مقصد کے لیے تیار کی گئی ہے، وزیر اعلی

اس مہم کو کامیاب بنانے اور اس کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سب کو جانفشانی سے کام کرنا ہوگا، ارشد حسین شاہ

چترال19 دسمبر کو ارسون میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میر خانی (ونر) اور گھمبیر گول کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ ونر اور رنر ...
20/12/2023

چترال
19 دسمبر کو ارسون میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میر خانی (ونر) اور گھمبیر گول کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ ونر اور رنر اپ ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں سمیت انعامات تقسیم کئے گئے۔

لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیاشیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا.
14/12/2023

لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا
شیر افضل مروت کو جی پی او چوک سے حراست میں لیا گیا.

14/11/2023

ٹرائبل یوتھ ایسوسی ایشن کی طرف سے قبائلی اضلاع کے طلباء و طالبات کے لئے مکمل مفت کورسز !

الٹرا ساؤنڈ کورس/ انگلش لینگویج/ کمپیوٹر شارٹ کورسز، CCTV انسٹالیشن کا اہتمام کیا ہے.

● پہلے آنے والوں کو ترجیح دی جائیگی.
●ہر ضلع کیلئے محدود نشستیں.
●آخری تاریخ کے بعد درخواست ناقابل قبول ہوگی.

رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 14 نومبر 2023ء تک ہے.

کورس کے اختتام پر سرٹفکیٹ دئیں جائینگے.

رجسٹریشن کیلئے اپنے ساتھ میٹرک کی DMC، ڈومیسائل کی فوٹو کاپی ، 2 پاسپورٹ سائز تصاویر لازمی لائیں...

نوٹ: Online رجسٹریشن کی سہولت میسر نہیں...

Address: Office No LG-06 Ground Floor Saif Heights Arbab Road Stop, University Road Peshawar.

مزید معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کریں!
1) Phone: 0915711634
2) WhatsApp No: 03362003808


.

ڈی آئی خان: تحصیل پروآ میں پولیس اور دہشت گردوں کا آمنا سامناڈی آئی خان: فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان بالی گ...
26/10/2023

ڈی آئی خان: تحصیل پروآ میں پولیس اور دہشت گردوں کا آمنا سامنا

ڈی آئی خان: فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان بالی گروپ کے دو انتہائی اہم دہشت گرد ہلاک۔پولیس ذرائع

ڈی آئی خان: ہلاک دہشت گردوں میں شعیب نعمان شامل ہیں۔

ڈی آئی خان: ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس ذرائع

ڈی آئی خان: متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد شعیب کی سرقیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس ذرائع

ڈی آئی خان: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں ایک راہگیر بھی زخمی۔ پولیس ذرائع

ڈیرا اسماعیل خان: زخمی راگیر کو پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

24/10/2023

سپریم کورٹ کا فیصلہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کی کیسز پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
9 مئی کے مجرموں کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔

وزیرستان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نورک میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادپاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کی ن...
22/10/2023

وزیرستان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نورک میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کی نوجوان نسل کو باصلاحیت اور ہنر مند بنانے کے لئے وزیرستان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن(WITE) نورک میں حال ہی میں تربیتی کورس کا اختتام ہوا جس میں 43 طلباء کو آٹو مکینک، الیکٹریشن، ویلڈنگ اور کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی گئی۔
اسی سلسلے کی کانووکیشن تقریب میں آج برگیڈ کمانڈر میر علی کو مہمان خصوصی بنایا گیا۔ کانووکیشن تقریب میں برگیڈ کمانڈر (مہمان خصوصی)کے علاوہ سول وعسکری حکام، اسسٹنٹ کمشنر میرعلی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرعلی، مقامی ملک و مشران، آرمی پبلک سکول اور میر علی بوائز ہاسٹل کے اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برگیڈ کمانڈر نے تمام طلباء کو ٹیوٹا(TEVTA) سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں لیپ ٹاپ، ٹول کٹس، ویلڈنگ مشین، الیکٹرک کٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔
ملک و مشران نے پاک فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کا اس تربیتی کورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک روشن صبح کی نوید ہے۔


برگیڈ کمانڈر میرعلی کا  موسکی گاؤں کا تعزیتی دورہ.برگیڈ کمانڈر میر علی، موسکی گاؤں کے مکین ملک داود مرحوم کے اہل خانہ سے...
22/10/2023

برگیڈ کمانڈر میرعلی کا موسکی گاؤں کا تعزیتی دورہ.
برگیڈ کمانڈر میر علی، موسکی گاؤں کے مکین ملک داود مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ تعزیت کے دوران مرحوم ملک داود کے بھائی، بیٹوں سمیت مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
موسکی گاؤں کی مسجد میں تمام شرکاء نے نماز ظہر مل کر ادا کی۔ نماز کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور برگیڈ کمانڈر نے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔
برگیڈ کمانڈر نے کہا کہ مرحوم ملک داود کی علاقے اور شمالی وزیرستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
آخر میں مرحوم کے خاندان اور قبیلے کے اراکین نے پاک فوج کا دکھ کی اس گھڑی میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا اور شمالی وزیرستان کے لوگوں کے درمیان امن اور ہم اہنگی پیدا کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا ۔




20/10/2023

اپر دیر شیرینگل کے عوام کا پی ٹی آئی کے حوالے سے بات چیت!!

20/10/2023

اپر دیر کے رہائشی بھی پی ٹی آئی سے نالا🙏🏻🙏🏻

Address

Street 1, Pahse6 Hayatabad Peshawar
Peshawar
24840

Opening Hours

Monday 00:00 - 11:59
Tuesday 00:00 - 11:59
Wednesday 00:00 - 11:59
Thursday 00:00 - 11:59
Friday 00:00 - 11:59
Saturday 00:00 - 11:59
Sunday 00:00 - 11:59

Telephone

+923015643498

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PNN Pukhtonkhwa News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like