پروآ. شاہنوازبلوچ ہمارے ذاتی ملکیتی گھرپر قبضہ کرناچاہتا ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے ہزارہ پکاسے تعلق رکھنےوالے
پروآ. شاہنوازبلوچ ہمارے ذاتی ملکیتی گھرپر قبضہ کرناچاہتا ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے ہزارہ پکاسے تعلق رکھنےوالے محسن علی کی پروآ پریس کلب میں پریس کانفرنس
پروآ.شریعت سے انکاری ثالثین کے فیصلے سے انکاری اوراب عدالتی فیصلے سے بھی انکاری
پروآ.شریعت سے انکاری ثالثین کے فیصلے سے انکاری اوراب عدالتی فیصلے سے بھی انکاری غنڈوں کے بل بوتے پر محمد باقر اور اسکے بیٹے ڈاکٹر آصف اور محسن علی ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان کا خیالات کا اظہار شاہنواز خان بلوچ آف ہزارہ نے اپنے رشتہ رادروں کے ہمراہ پروآ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جس گھر کی زمین پر وہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان بننے سے پہلے سے ہمارا گھر تھا اور ہم اس میں آباد تھے نہر آنے کے بعد ہم یہاں سے شفٹ ہو گئے لیکن ہمارا اس گھر میں آنا جانا تھا ہم نے چار کنال میں سے ایک کنال باقر کی زوجہ جوکہ میری ہمشیرہ اور ڈاکٹر آصف اور محسن علی والدہ یھے کو منتقل کر دی تھی جہاں پر اب گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہزارہ پکہ قائم ہے اسی زمین کے عوض باقر خان بلوچ سرکاری ملازمت کر رہا ہے ہم نے کئی مرتبہ شریعت اور ثالثین کے فیصلے کی انکو آفر کی مگر انہوں غنڈوں کے بل بوتے پر مسترد کر دیا چند ایام پہلے ہم اپنی زمین ہر آئے تو ہمارے خلاف حملہ کرنے پروپیگنڈہ کرکے جھوٹی ایف آئی ار درج کروا دی جبکہ حقیقت یہ یھے کہ میں اور میری فیملی اس تاریخ کو میری زوجہ کی علالت کی وجہ سے ہم ہسپتال میں داخل تھے اگر افسران بالا چاییں تو اس بات کی انکوائری کر سکتے ییں محمد باقر اور اسکے بیٹے ڈاکٹر محمد
گزشتہ روز تھانہ چودھوان میں میرے خلاف جنسی تشدد کا بے بنیاد الزام لگا کر میرے خلاف ایک درخواست دی گئی لیکن حقیقت کچھ اور ہے منیر خان
دنیا چاند پر پہنچ گئی یہاں کروڑوں کی مشینری کباڑ میں تبدیل اور چند خاکروبوں کو ذلیل و خوار کر کے پورے علاقے کو مٹی سے گرد سے آلود کر دینا
گورنمنٹ پرائمری سکول گونسر
پروآ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول گونسر میں سیاسی ماحول کو پروان چڑھایا جا رہا ہے سیاسی گروپ بندی کی بنیاد پر طلبہ کو تنگ کیا جارہا ہے محکمہ تعلیم کے افسران نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار سابقہ کونسلرسلیمان خان اور محمد بخش نے پروآ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول گونسر کے ہیڈ ٹیچر عطاءاللہ کی جانب سے اسکول کے ماحول کو نہ صرف خراب کیا جارہا ہے بلکہ جو اسکول کی کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں بھی سیاسی گروپ بندی کی ڈنڈی ماری گئی ہے محمد بخش کا کہنا تھا کہ میرا اسکول کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ ذاتی جھگڑا ہے مجھے جھکانے کے لئے میرا سات سالہ بچہ جوکہ اسکول میں زیرتعلیم ہے پر چوری کا الزام لگا کر اسے ہیڈ ٹیچر اور چوکیدار کی جانب سے تشدد کیا گیا اور مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی تاکہ میں اسکول کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ راضی نامہ کرسکوں میرے ساتھ ظلم کیا جارہا جس کا اثر میرے زیر تعلیم بچے پر ہورہا ہے سلیمان خان نے کہا کہ مذکورہ اسکول کے ہیڈ ٹیچر کی جانب سے اسکول کے ماحول کو سیاسی ماحول بنا کر خراب کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ہم وزیر اعلیٰ. وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکول کے ہیڈ ٹیچر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بچوں سمیت انڈس ہائی وے پر احتجاج کریں گے