Nowshera Press Club نوشہرہ پریس کلب

Nowshera Press Club نوشہرہ پریس کلب This is The Official page of Nowshera press club, Nowshera press club is a Government Instit
(1)

جماعت اسلامی تحصیل پبی پی کے 89 کے دبنگ امیر غلام نبی سینا نے پبی میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور سماجی برائیوں کا سخ...
13/09/2024

جماعت اسلامی تحصیل پبی پی کے 89 کے دبنگ امیر غلام نبی سینا نے پبی میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور سماجی برائیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے باقاعدہ طور تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، پہلے مرحلے کے ابتدائی رابطے مکمل، عوامی مشکلات میں کمی لانے کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دینگے، جماعت اسلامی تحصیل پبی پی کے 89 کے امیر غلام نبی سینا نے گذشتہ کچھ عرصے سے مقامی سطح پر عوام کو درپیش مشکلات پر نہ صرف کھل کر بات کی ہے بلکہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی اصلاح کیلئے باقاعدہ طور انکے ساتھ رابطے بھی کئے ہیں اب غلام نبی سینا نے عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے ایک روڈ میپ تیار کی ہے اور بنیادی مسائل جن امن و امان ، صحت تعلیم بجلی گیس کی اور بلنگ و ناروا لوڈ شیڈنگ شامل ہیں کے خاتمے کیلئے اپنی قیادت کی ھدایت کے مطابق باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس حوالے سے عنقریب عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ بلانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے اور معاشرے میں کردار نبھانے اور اثر رسوخ رکھنے والے عمائدین سے باقاعدہ طور رابطے بھی کئے جارہے ہیں، نوشہرہ میں گذشتہ ایک عرصے سے عوامی مشکلات پر سیاسی جمہور کی طرف سے پراسرار خاموشی کی فضا میں غلام نبی سینا کی یہ کاوش عوام کیلئے سکھ کا باعث اور سیاسی جمہور کو اپنے کام پر لگانے کیلئے کارگر ثابت ہوگا
Jamaat -e- Islami Pakistan Liaqat Baloch - NA 128/123 Mushtaq Ahmad Khan

12/09/2024

گورنمنٹ کیمونٹی گرلز پرائمری سکول زڑہ میانہ ضلع نوشہرہ کی خاتون استانیوں مس فضیلت اور مس سائرہ نے معصوم بچیوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے شدید گرمی کے موسم میں تپتی دھوپ میں بچیوں کو کھڑی کرکے زہنی تشدد کے زریعے حراساں کرنے کی کوشش کرتی ہیں اکثریتی بچیوں کے والدین نے اپنی معصوم بچیوں کو سکول سے سکول چھوڑنے کا سرٹیفیکیٹ لینے پر مجبور کر دیا ہے والدین کا سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر زنانہ نوشہرہ کے ساتھ شکایت اندارج اور ان دونوں استانیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے رابطہ

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے سرکاری طور پر کہنے کے متعلق سوچ رہاہوں ابھی فیصلہ نہیں کیا،بہت جل...
10/09/2024

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے سرکاری طور پر کہنے کے متعلق سوچ رہاہوں ابھی فیصلہ نہیں کیا،بہت جلد وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر خیبر پختونخوا میں بد امنی ، کرپشن اور بیڈ گورننس کی صورتحال سے آگاہ کروں گا، فیصل کریم کنڈی۔ان خیالات کا اظہار گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت کے پی یو جے کے صدر شمس مومند کر رہے تھے۔ وفد میں مردان، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند ، خیبر اور وزیرستان پریس کلبوں کے منتخب عہدیدار شامل تھیں۔ گورنر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ جنوبی اضلاع میں سرکاری افسران کو سرکاری یا ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے سے منع کردیا گیا ہے بلکہ ٹانک سے سرکاری دفاتر منتقل کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا صوبے میں
امن و امان کی بگھڑتی صورتحال کا ذمہ دار صوبے پر مسلط نااہل ۔نالائق اور کرپٹ ٹولا ہے ۔گھریلوں تربیت کا اندازہ سٹیج پر صحافیوں سمیت خواتین کو گالیاں دینے سے لگایا جا سکتا ہے ۔ صوبے میں صحت ۔تعلیم اور امن و امان کی ابتر صورتحال کا اندازہ عوام خود لگا سکتے ہیں۔ عقل کے اندھوں نے صوبہ معاشی طور پر مکمل تباہ کر دیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاسابقہ فاٹا کے فنڈز بھی مخصوص اضلاع میں خرچ ہو رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے پہلے سرکولیشن ثمری کے ذریعے متعدد یونیورسٹیوں میں وائس چانلسر لگانے کی منظوری دی۔ اور پھر سپریم کورٹ میں وضاحت مانگنے پر خود ہی اپنے فیصلے سے مکر گئے اب دوبارہ وائس چانلسر لگانے کا پراسیز کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس میں بھی من پسند افراد کو بھرتی کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ مردان سمیت صوبہ بھر میں کسی بھی یونیورسٹی کی زمین کو فروخت ہونے نہیں دیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی ثمری واپس کرنے کے سوال پر گورنر نے کہا کہ آئین وزیر اعلی کو بیک وقت پانچ سے زیادہ مشیر رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ چھ مشیروں کی ثمری پر دستخط کرنے کا مطلب ہوتا کہ میں بھی غیر آئینی کام میں معاون ہوں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ تین مہینے کے اندر اندر مشیروں کی برخاستگی اور تبدیلی کے دو ہی مطلب ہوسکتے ہیں کہ یا وہ مشیر نااہل تھے یا کرپٹ۔ اب وزیر اعلی صاحب خود وضاحت کرے کہ ان مشیروں کو ہٹانے کی وجہ کیا تھی۔
اس سے پہلے وفد کے سربراہ نے گورنر پختونخوا کیساتھ اپنی تنظیم اور وفد کے ارکان کا تعارف کرایا اور صوبے میں صحافیوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کو گورنرہاوس اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس KUJ کی کابینہ کا صدر شمس مہمند کی قیادت میں  گورنر خیبر پختونخوا سے گورنر ھاؤس میں ملاقات ...
10/09/2024

خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس KUJ کی کابینہ کا صدر شمس مہمند کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے گورنر ھاؤس میں ملاقات !

10/09/2024

دوسرا الشفاء ہسپتال واڑی کنڈاؤ گاؤں اور اس سے آگے کے لیے مفت آئی کیمپ!
ڈی لاس گل (ڈی ایل جی) نے فخر کے ساتھ دوسرے الشفاء ہسپتال فری آئی کیمپ کا اعلان کیا، جو بریگیڈیئر کے فراخدلانہ تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ (ر) زاہد زمان خان۔ کمیونٹی ہیلتھ کا یہ اہم اقدام جھنڈا ہاؤس میں 5 اکتوبر 2024 کو صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگا۔
کیمپ میں آنکھوں کی جامع اسکریننگ، علاج، چشمے اور مشورے فراہم کیے جائیں گے، جو سب کے لیے اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔ ہم نہ صرف واڑی کنڈاؤ دیہات کے مکینوں کا خیرمقدم کرتے ہیں بلکہ ہمسایہ علاقوں کے لوگوں کو بھی اس ناقابل یقین موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔
آئیے ہمارے ساتھ شامل ہوں اور زندگی کو بدل دینے والے اس واقعے کے بارے میں بات پھیلانے میں مدد کریں، کیونکہ ہم اپنی کمیونٹی میں وژن اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔

تاریخ: 5 اکتوبر 2024
وقت: 9:30 AM - 4:00 PM
مقام: جھنڈا ہاؤس

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم رابطہ کریں:

جناب قاسم خان 03469806245
جناب وحید اللہ۔ 03429747952
جناب فاروق شاہ03414509022۔

ہم آپ کی خدمت کے منتظر ہیں

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکو...
09/09/2024

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے اس وقت میڈیا پر مختلف خبری...
09/09/2024

وزیراعلیٰ علی امین کہاں ہیں؟ بڑی خبر آگئی!
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حوالے سے اس وقت میڈیا پر مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں تاھم اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور شام 7بجے پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ پروٹوکول اسٹاف نے وزیراعلی کو کےپی ہاؤس سے باہر نکلنے سے منع کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کی کوششوں کی اطلاعات ہیں وزیراعلیٰ سے سے رابطہ نہیں ہورہا نمبر بند جا رہے ہیں ان کے قریبی بندے کا بھی فون بند ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں اسلام پولیس نے علی امین کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دی ہیں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہو۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے ہمیں ہر طرف سے دیوار سے لگایا جارہاہے تقریر بھی نہ کریں تو پھر کیا کریں، حکومت نے تو اب حد کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شام 5 سے 6 بجے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا ان سے میری آخری بار بات تین بجے ہوئی تھی علی امین نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں شرکت کےلیے اسلام آباد جاؤں گا ان کی پشاور میں صبح 10بجے سے میٹنگ کا شیڈول بھی جاری ہوا۔ #حافظ

شام پانچ بجے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سےکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، بیرسٹر سیف نے علی امین کی گرفتاری کا خ...
09/09/2024

شام پانچ بجے سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سےکوئی رابطہ نہیں ہوپارہا، بیرسٹر سیف نے علی امین کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ان کی علی امین گنڈاپور سے 3 بجے بات ہوئی تھی، انہوں نے بتایا وہ میٹنگ کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں،اب ان کا فون بند ہے اور قریبی اسٹاف کے نمبر بھی نہیں مل رہے،علی امین گنڈاپور سے شام 6 ،5 بجےکے بعد سےکوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا ہوا ہےکہ منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائے؟ ایسی حرکتیں پی ٹی آئی کوکرش نہیں کرسکتیں، جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کوئی غلط بات کی ہے تو قانون موجود ہے، ثبوت ہیں تو علی امین کے خلاف پرچہ کریں، سینئر اراکین پارلیمنٹ کو مجرم کی طرح پکڑا گیا، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکی تقریرکو جواز بنا کر ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا جواز نہیں، جذباتی تقریر اس لیے کی کہ یہ لوگ جعلی طریقے سے حکومت پر قابض ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تقریر بھی نہ کریں تو کیا کریں۔

بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور شعیب شاہین گرفتار
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونےکا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانا نون اور تھانا سنگجانی میں درج کیےگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، شیر افضل مروت مقدمات میں نامزدہیں جبکہ سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 مقامی رہنما بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پرحملہ کیا، مقدمے کے مطابق پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

09/09/2024

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار کر لیا گیا

09/09/2024

علی امین گنڈا پور کی فیملی اور ہمارا ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، سب اس پر آواز اٹھائیں۔ شاہد خٹک

09/09/2024

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال ایک بار پھر تماشہ بن چکاہے!!
اے نوخاریانو راپاسئی او ھغہ خلق تماشہ کئی چا چی تاسو نہ تماشہ جوڑہ کڑے دہ

09/09/2024

#غلامـنبیـسینا اور جماعت اسلامی، پبی کی سیاست میں اتار چڑھاؤ,
تحصیل پبی میں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم اور غلام نبی سینا کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے صحافی حافظ تفہیم الرحمان کا وی لاگ

09/09/2024

جلوزئی پی ایچ اے کی جانب سے عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی کیمپ میں عمائدین اور حکام کے درمیان مذاکرات

09/09/2024

جلوزئی پی ایچ اے بھی قبضہ مافیا، اب سرکاری قبضہ مافیا کے خلاف کون آئیگا، عوام نے احتجاج شروع کردی، پی ایچ اے ھاوسنگ کے سامنے دھرنا کیمپ قائم

09/09/2024

دی پیس کالج چارسدہ کی تربیت !! فرسودہ رسم فولنگ پر طلبء گھتم گھتا، ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔۔تربیت کی عکاس

09/09/2024

پشاور۔ جیمل چوک میں
خود کش جیکٹ برآمد ۔ پولیس
پشاور ۔ایکسائز پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار افراد دکو رکھنے کا اشارہ کیا تو ملزمان فرار ہوگے ۔پولیس
پشاور۔ موٹر سائیکل ملزماں جیکٹ پھینک کر فرار ہوگے ۔پولیس
پشاور۔پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا ۔پولیس
پشاور۔ ابتدائی طور پر جیکٹ میں چھ سے سات کلو گرام بارودی مواد تھا ۔پولیس

08/09/2024

نوشہرہ :مانکی شریف میں چھٹی کے روز پٹواری مانکی شریف اور پٹواری تنگی خٹک راستہ بنانے کی اڑ میں بااثر سیاسی فرد کی ایما پر دوسروں کی اراضیوں کو نقصان پہنچانے پہنچ گئے

05/09/2024

کسٹم سکواڈ نوشہرہ کے انسپکٹر سردار ظفر گنڈاپور اور خوالدار شاہدنواز کےقیادت میں سرکاری افسران کے زیر استعمال کسٹم چور گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے کریک ڈاون شروع کردیا ,ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کے قبضہ سے پریمیو قیمتی گاڑی ،پولیس انسپکٹر sho کے قبضہ پرییس گاڑی, ایکسائز انسپکٹر کے قبضہ سے اکوا گاڑی برآمد کرلی گئ جبکہ سمگلروں کے قبضہ سے بھی آٹھ این سی پی گاڑیاں ریکور کی گئ کسٹم کے چھاپوں اور کریک ڈاون کی وجہ سے نوشہرہ میں سرکاری افسران نےگاڑیاں گھروں تک محدود کردی ہے اور بعض افسران نے انسپکٹر کسٹم سردار ظفر گنڈاپور کی اس جاری مہم کے خوف سے چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں انسپکٹر گنڈاپور صاحب کا کہنا ہے کہ مذید افسران کی لسٹیں میرے پاس موجود ہے جو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں انکے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور عنقریب یہ کسٹم چور گاڑیاں ہمارے ویئر ہاوس میں موجود ہونگے،عوام نے کسٹم چور گاڑیاں استعمال کرنے والے افسران کے خلاف نوشہرہ کسٹم کی کاروائیوں کو خوب سراہا ۔

برتھ  سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جو ڈگری عدالت کی جانب سے درکار تھی، آج سے ختم کر دی گئی ہے،تمام عوام الناس کو اطلاع دی جات...
05/09/2024

برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جو ڈگری عدالت کی جانب سے درکار تھی، آج سے ختم کر دی گئی ہے،
تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جنھوں نے اپنے بچوں کا اندراج نہیں کیا وہ متعلقہ کونسل میں اندراج بروقت یقینی بنائیں تاکہ آنے والے وقتوں میں دوبارہ مشکلات کا سامنا نہ ھو۔

05/09/2024
04/09/2024

نوشہرہ میں کلاس فور سرکار کی سیاست نے تعلیمی ادارے بھی راجواڑےبنادئے، معاھدوں کے برعکس کلاس فور کی تعیناتیوں کانتیجہ یہ ہے کہ لاتعداد سکول یابند ہیں یا مسائل کے شکار ہیں

31/08/2024

نوشہرہ ،ٹھیکدار کی من مانی معدنیات سرکاری ریٹ سے زیادہ غیر قانونی ٹیکس وصولی کے خلاف مقامی شہریوں کی میڈیا سے بات چیت

31/08/2024

سابق سینیٹر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان اور انکے کارکنان پر اسلام آباد پولیس نے بیہمانہ تشدد کرکے گرفتار کیا، ویڈیو

31/08/2024

جماعت اسلامی کےسابق سنیٹر مشتاق احمد خان کو اسلام اباد پولیس نے احتجاج کرتے گرفتار کرلیا،

29/08/2024

پختون قوم کی دنیا پر حکمرانی کے بعد پختون کی آج حالت!
صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور پختون مورخ ماہر آثار قدیمہ فرمان اللہ جان گفتگو

28/08/2024

آج بھی سرکاری چینل خبر دے گی کہ ھڑتال ناکام رہی؟؟

28/08/2024

آج کی ھڑتال حکمرانوں کیلئے پیغام ہے کہ اگر وہ نہیں سدھرے تو عوام انہیں سدھارنے کی طاقت رکھتے ہیں۔۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ و ناظم شعبہ امور کشمیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولاناگوہرالرحمان کا پبی سٹیشن چوک میں خطاب

کوہاٹ روڈ سے گرانفروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر بیشتر دکاندار گرفتار۔صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور ...
27/08/2024

کوہاٹ روڈ سے گرانفروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر بیشتر دکاندار گرفتار۔

صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی۔۔

Address

Rahman BaBa Colony
Nowshera Cantonment
24100

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923125777978

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nowshera Press Club نوشہرہ پریس کلب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nowshera Press Club نوشہرہ پریس کلب:

Videos

Share