05/01/2025
پختونخواہ سے عجب کرپشن کی ایک اور غضب داستان
پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کی 10 گاڑیاں سرکاری ریکارڈ سے غائب جبکہ 7 گاڑیاں غیر قانونی طور پر الاٹ ہونے کا انکشاف۔
معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں غائب اور غیر قانونی الاٹ کی گئی گاڑیوں کو فوری طور پر ریکور کرکے محکمے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
غائب گاڑیاں
🔖3 سوزوکی کلٹ
🔖2 سوزوکی بولا
🔖2 ویگو ریووو
🔖1 کرولا جی ایل آئ
🔖1 کرولا الٹ
🔖1 ہائی لکس سنگل کیبن
غیر قانونی الاٹ گاڑیاں:
🔖2 کرولا جی ایل آئی
🔖3 سوزوکی سوئفٹ
🔖1 سوزوکی کلٹس
🔖1 ہائی لکس سنگل کیبن
📌مراسلے کے مطابق ایک کرولا جی ایل آئی اور دو سوزوکی سوئفٹ سابق سیکرٹری کو غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر گاڑیاں محکمے کے حوالے نہ کی گئیں تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی