03/01/2024
#نگر
یونین کونسل پھکر کے دورافتادگی اور پسماندگی کے پیش نظر محکمہ صحت ضلع نگر کی جانب سے ایک جدید ایمبولینس جس میں بنیادی ہیلتھ ایمرجنسی کے تمام الات نصب ہیں سول ڈسپنسری پھکر کے عملے کو مرکزی تنظیم پھکر کے ذمداروں اور عمائدین کے موجودگی میں حوالہ کیا گیا ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر نگر ڈاکٹر محمد افضل نے فیتہ کاٹ کر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاح کے موقعے پر عمائدین نے ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر نگر کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صحت کے حوالے سے عوام الناس کو بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت رسائی کو ممکن بنانےکے لیے بھی اقدامات اٹھائے ھیں ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر کو علاقے کے صحت سے متعلق عوامی مسائل پر اگاہی بھی دیاگیا بعد میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر نے عوامی سطح کے صحت سے متعلقہ مسائل پر حل کرنے کے احکامات موقعے پر ہی زمداروں کو دیۓ اور کچھ مسائل جن کا فوری حل ممکن نہیں ان کو اعلی حکام کے نوٹس میں لانے اور BHU پھکر کے پروجیکٹ پر بروقت کام شروع کروانے نیز مدت مقررہ میں تکمیل کے سلسلے میں محکمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔