Majid khanzada update Dunia News Muzaffargarh

Majid khanzada update Dunia News Muzaffargarh مظفرگڑھ اپ ڈیٹ

22/02/2024

مظفرگڑھ،
*تحصیلدار سب رجسٹرار احمد کمال کا کمال دفتر سے غائب رھنا معمول سائیلن خوار دفتر کے معاملاتِ کماؤ پتروں کے حوالے شہریوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر سے دفتر اوقات میں صاحب کمال کی حاضری یقینی بنانے کا مطالبہ*

مظفرگڑھ، میونسپل کمیٹی افسران نے شہر کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کردیا…..تھانوں کی خوبصورتی کی چرچے نئے جوڑے فوٹو سیشن کروانے ...
20/02/2024

مظفرگڑھ، میونسپل کمیٹی افسران نے شہر کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کردیا…..تھانوں کی خوبصورتی کی چرچے نئے جوڑے فوٹو سیشن کروانے لگے...خانگڑھ بائی پاس کا برا حال گزرنے والوں کی افسران سیاستدانوں کو دعائیں

19/02/2024

*ملتان میں کمشنر کو ہاؤس میں نظر بند اور پریس کلب سیل کرنے کی جھوٹی اطلاع سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے ،*

ترجمان کمشنر ہاؤس نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن کو نظر بند کیا گیا ہے وہ آج اپنے آفس میں دفتری امور سرانجام دیتے رہے ہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،

اسی طرح ملتان پریس کلب بھی کھلا ہوا ہے اور اسے کسی نے سیل نہیں کیا، مقامی ہوٹل میں ٹیموں کی موجودگی کے باعث تمام صحافی کارڈیالوجی ہسپتال والے راستے سے باآسانی پریس کلب آ جارہے ہیں انہیں کوئی روک ٹوک نہیں ہے ۔

ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھرے جائیں ۔ موجودہ حالات میں تمام پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ کسی بھی پروپیگنڈے سے بچیں، بغیر تصدیق کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اور ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں تاکہ ملک مستحکم ہو اور افراتفری ،بے یقینی اور بے چینی کی فضاء قائم نہ ہوسکے۔

19/02/2024

سپریم کورٹ میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت 21 فروری تک ملتوی....!!!!

مظفرگڑھ، *میونسپل کمیٹی افسران کا تیل کی بندر بانٹ پر جھگڑا حصہ پورے کرنے کے لئے شہر کی گلی محلے گندے پانی اور گندگی کے ...
19/02/2024

مظفرگڑھ،
*میونسپل کمیٹی افسران کا تیل کی بندر بانٹ پر جھگڑا حصہ پورے کرنے کے لئے شہر کی گلی محلے گندے پانی اور گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل عوامی شکایات کا شکایت سیل بھی غیر فعال تگڑی ایڈمنسٹریٹر بھی بے بسی کی تصویر*

18/02/2024

**موسم اپ ڈیٹ**
🚨 آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے بعد جنوبی پنجاب میں 25 فروری سے 2 مارچ تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے امکان گندم کی فصل گرنے کا خطرہ کسان بھائی پانی لگانے سے گریز کریں ،باقی اس دوران پورے ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں اور کہیں کہیں ژالاباری بھی ہونگی۔ ⁦🌧️⁩

17/02/2024

مظفرگڑھ…
*میونسپل کمیٹی میں انجینئرنگ افسران کی اعلی ترین کارکردگی سے شہر کی ھر گلی محلہ روڈ گندے پانی کے تالاب میں تبدیل لواحقین جنازے بھی گندے پانی سے گزانے پر مجبور اعلی ترین کارکردگی والے انجئیرنگ افسران کو اگر کسی مزید شہر کو برباد کرنے کا ٹاسک دیکر بھجوادیا جائے تو انتظامیہ کا اس شہر پر احسان عظیم ھوگا اتنے گناہ تھے نہیں جتنا کفارہ ادا کررھے ھیں*

15/02/2024
13/02/2024

خانیوال:روٹھی بیوی کو منانے سسرال جانا شوہر کو بہت مہنگا پڑ گیا

خانیوال ۔ داماد نیک محمد سے تلخ کلامی پر سسرالیوں نے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی

خانیوال ۔ آگ لگنے سے نیک محمد کا 90 فیصد جسم جھلس گیا

خانیوال ۔ نیک محمد ناراض بیوی کو منانے کے لیے گزشتہ ایک سال سے جتن کر رہا تھا،متن ایف آئی آر

خانیوال ۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان منتقل

تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کاروئی شروع کر دی

تلاش وارثین…..  یہ بچی تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں موجود ہے۔اپنا اور اپنے والدین کا نام نہیں بتا رہی ہے ۔پوسٹ کو شیئر کریں تا...
13/02/2024

تلاش وارثین…..
یہ بچی تھانہ سٹی مظفر گڑھ میں موجود ہے۔اپنا اور اپنے والدین کا نام نہیں بتا رہی ہے ۔پوسٹ کو شیئر کریں تا کہ یہ بچی اپنے والدین کو مل سکے۔۔ محرر تھانہ سٹی۔03001052786

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی ساری درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیت...
13/02/2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی امیدواروں کی ساری درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی!!

عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کے خلاف دائر درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

جسٹس علی باقر نجوی نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصل جاری کر دیا

درخواست ناقابل سماعت ہے، لہذا درخواست خارج کی جاتی ہے، فیصلہ

درخواست گزار الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن سے درخواست کر سکتا ہے، فیصلہ

درخواست گزار کی موجودگی یا عدم موجودگی میں نتائج کے مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، فیصلہ

الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہونا چاہیے، فیصلہ

مظفرگڑھ، *دو دن سے نرسنگ سٹاف احتجاج پر افسران معمالہ ختم نہ کرواسکے*
11/02/2024

مظفرگڑھ،
*دو دن سے نرسنگ سٹاف احتجاج پر افسران معمالہ ختم نہ کرواسکے*

09/02/2024

آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلجنس بیسڈ کاروائی

کاروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی جہنم واصل، آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والا دہشتگرد 7 فروری 2024 کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، آئی ایس پی آر

ہلاک دہشتگرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی، آئی ایس پی آر

جو سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث کامیابی سے ٹل گئے، آئی ایس پی آر

مظفرگڑھ*قومی اسمبلی حلقہ 175 کے امیدواروں کو کل 11 بجے دن میں ڈپٹی کمشنر، افس  رزلٹ ووٹ کی تسلی  مشاورت کے لئے ریٹرننگ ا...
09/02/2024

مظفرگڑھ
*قومی اسمبلی حلقہ 175 کے امیدواروں کو کل 11 بجے دن میں ڈپٹی کمشنر، افس رزلٹ ووٹ کی تسلی مشاورت کے لئے ریٹرننگ افیسر عابدہ فرید نے طلب کرلیا*

09/02/2024

*اگلے 72 گھنٹوں میں آزاد امیدواروں کا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا لازمی ہے, الیکشن کمیشن*

09/02/2024

مظفرگڑھ ۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے محمد اجمل خان چانڈیہ 27747 ووٹ پہلے نمبر پر اگیا

مظفرگڑھ ۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار جام یونس خان ایڈووکیٹ 26490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے ہیں

مظفرگڑھ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر عبدالحسین ترگڑ 21848 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں

مظفرگڑھ ۔آزاد امیدوار سردار عبدالحی خان دستی 18291 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر آئے ہیں

09/02/2024

National Assembly (Final Results)

36/266

IND 18
PML-N 12
PPP 4
BNP 1
JUI 1
PML 1

09/02/2024

مظفرگڑھ : این اے 175 اور این اے 177 کا رزلٹ مکمل نہ ہوسکا

مظفرگڑھ : پی پی 268 اور 269 سے سے 50٪ رزلٹس بھی مکمل نہ ہو سکا

مظفرگڑھ : مختلف سیاسی جماعتوں کے کاركن رات بھر سے جاگتے رہے

مظفرگڑھ : آر او آفس جانے والے راستے تاحال بند

مظفرگڑھ : شہریوں کو بھی مظفرگڑھ کے نتائج کا بے صبری سے انتظار

08/02/2024

کوہلو۔۔ کوہلو میں دھماکہ ،صوبائی امیدوار کے بھائی سمیت 3 افراد زخمی
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،سرچ آپریشن شروع

08/02/2024

چوک سرور شہید: حلقہ پی پی 276 ، این اے 179 کے پولنگ اسٹیشن 68 چک نمبر 600 ٹی ڈی اے میں فائرنگ کا معاملہ ۔

چوک سرور شہید: فائرنگ کا معاملہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امجد پرویز چانڈیہ اور آزاد امیدوار ملک مرتضی رحیم کھر کے کارکنان کے درمیان پیش آیا

چوک سرور شہید: فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 5 کارکن جبکہ آزاد امیدوار ملک مرتضی رحیم کھر کے 11 کارکن زخمی ہوگئے

چوک سرور شہید: زخمی افراد کو فوراً ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا

چوک سرور شہید: *4 افراد کو تشویشناک حالات میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا*

08/02/2024

عام انتخابات 2024؛ ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند

عام انتخابات 2024؛ ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند

موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا

عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل 8بجے سے شروع ہوگیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں جزوی سروس معطل ہے ، موبائل سروس متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے مظفرگڑھ، فیصل آباد ، بہاولپور ، ایبٹ آباد میں موبائل سروس متاثر ہورہی ہے۔

*واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔*

08/02/2024

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ ترجمان وزارتِ خارجہ
دہشت گرد حملوں کا خدشہ
ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل ، کراچی ، اسلام آباد ، لاہور و دیگر بڑے شہروں میں سروس بند ہونا شروع

08/02/2024

انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، ای ایم ایس چلتا رہے گا ، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔

الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اور دیگر وجوہات پر بعض جگہ نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر ردوبدل نہیں ہو سکتی۔

حکام نے بتایا کہ ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن کی مانیٹرنگ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسر موبائل فون پر ای ایم ایس استعمال کریں گے ،پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بننے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے باہر چپساں کرکے اسکی تصویر آر اوز کو بھیجیں گے۔حکام کا کہنا تھا کہ وہ تصویر موبائل کے اندر لاک ہو گی جس پر ٹائم اور لوکیشن ہو گی، انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسران فارم 45 ذاتی حیثیت میں آر او آفس جمع کرائیں گے۔

08/02/2024

*الیکشن ڈے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات*

مظفرگڑھ، ضلع بھر میں ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں آج ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں،

مظفرگڑھ، کوٹ ادو مظفرگڑھ کو 7 زونز اور 24 سیکٹرز اور 73 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، زونز پر ایس ڈی پی او،ز، سیکٹرز پر ایس ایچ او،ز جبکہ سب سیکٹر پر اپر سب آرڈینیٹ کو انچارج مقرر کیا گیا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، الیکشن 2024 کیلئے کل 1767 پولنگ اسٹیشنز قائم۔کر دیئے گئے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، پولنگ اسٹیشنز پر 7000 سے زائد پولیس اہلکار ایڈیشنل فورس کے ساتھ ڈیوٹی دینگے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، 204 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ڈیکلئیر کیا گیا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، 321 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ڈیکلیئر کیا گیا ہے ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، دریا پار پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ سے زیادہ نفری اور خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی کروایا جا رہا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، پاک فوج کے دستے بھی الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، پاک رینجرز کے دستے بھی الیکشن ڈیوٹی میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی لگائی گئی ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، اسٹینڈنگ ڈیوٹیز کے ساتھ کوئیک ریسپانس فورس بھی الیکشن کے موقع پر ڈیوٹی دے رہی ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، زونز، سیکٹر اور سب سیکٹر انچارج اپنے اپنے علاقے میں گشت کر رہے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، تمام افسران اپنے کا اپنے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکاروں سے مضبوط رابطہ قائم ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے ریسکیو 1122 اور ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ضلعی پولیس کیطرف سے سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، ترجمان پولیس

مظفرگڑھ، ریسکیو 15 یا 0669200330 پر کال کر کے پولیس کی مدد فوری حاصل کی جا سکتی ہے، ترجمان پولیس

08/02/2024

مظفرگڑھ:
*ضلع کے مختلف مقامات پر موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہونا شروع*

08/02/2024

الیکشن ڈے
عوام کو منانے اور منتیں کرنے کا اخری دن

08/02/2024

"الیکشن کوریج"
مظفرگڑھ میں کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی، بد نظمی، جھگڑا، ووٹ دینے میں رکاوٹ یا دھونس دھاندلی و دیگر معاملات سے آپ کریں ہمیں آگاہ۔ھم پہنچائے گے اپکی اواز اعلی حکام تک…
اپنے موبائل سے وڈیو بنائیں اور اس نمبر پر واٹس اپ کریں۔
03006862176
حلقہ نمبر، پولنگ اسٹیشن کانام اورتفصیل لکھنا نہ بھولیں ّدنیا نیوز ّ بنے گاآپ کی آواز۔۔۔۔۔۔۔۔
رابطہ کریں
ماجد خانزادہ دنیا مظفرگڑھ،
03006862176

07/02/2024

کسی پولنگ اسٹیشن پر کھانا فراھم نہ کیا جاسکا اب کل الیکشن کے دن دیکھتے ھیں سارا دن سیکورٹی دینے والے پولیس اھلکار پرہشان…. زرائع
الیکشن ڈیوٹی کیلئے پنجاب پولیس کو سوا ارب روپے جاری۔ ذرائع

پنجاب پولیس 14 کروڑ کا کھانا کھائے گی اور 55 کروڑ کا پٹرول استعمال کرے گی۔

07/02/2024

الیکشن 2024پنجاب بھر کے قیدیوں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو حق رائے دہی استعمال کرلیا،

پنجاب کی 43جیلوں میں قید 65ہزار سے زائد قیدیون میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔۔۔آئی جی جیل

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا،

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے۔۔آئی جی جیل

سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کر پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیئے۔۔میاں فاروق نذیر

قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا جو کہ الیکشن کمیشن اسکا رزلٹ جاری کرے گا۔۔میان فاروق نذیر

سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر شفاف عمل کو متنازع بنایا جارہا ہے۔۔میان فاروق نذیر

Address

Muzaffargarh

Telephone

+923006862176

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Majid khanzada update Dunia News Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Majid khanzada update Dunia News Muzaffargarh:

Videos

Share


Other Muzaffargarh media companies

Show All