Pakistan Press Cloub Muzaffargarh

Pakistan  Press Cloub Muzaffargarh Press Club

25/12/2022
28/09/2022

Rehabilitation/ Improvement of Muzaffargarh Punjnand Road. Funds released.

28/09/2022

Well done 🇵🇰

"شہیدان وطن کے حوصلے تھے دید کے قابل وہاں پر شکر کرتے تھے ،جہاں پر صبر مشکل تھا"HAPPY DEFENCE DAY PAKISTAN 🇵🇰
05/09/2022

"شہیدان وطن کے حوصلے تھے دید کے قابل
وہاں پر شکر کرتے تھے ،جہاں پر صبر مشکل تھا"

HAPPY DEFENCE DAY PAKISTAN 🇵🇰

25/08/2022
10/08/2022

مظفر گڑھ
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن مظفرگڑھ سے منسلک 11کے وی فیڈرزتلیری،پاورہاوس،یادگار،ڈی ایچ کیو،جیل،فریدکالونی پر11اور13اگست کواور11کے وی فیڈرزایم ٹی ایم،ایم ٹی ایم نمبر01 پر13اگست کو باوقت صبح 06.00سے دوپہر 12.00بجے تک اور132کے وی گرڈاسٹیشن چوک سرورشہیدسے منسلک11کے وی فیڈرزمیجرذکاشہید،سٹی چوک سرورشہید،ریاض آباد،عزیزچوک،ایم ٹی ایم نمبر01،ایم ٹی ایم نمبر02،ایم ٹی ایم نمبر06،اے ایچ ایس ایل پر11اور13اگست کو باوقت صبح 07.00سے دوپہر 01.00بجے تک، فیڈرز، گرڈاسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔۔

میپکوترجمان آپریشن سرکل مظفرگڑھ

29/07/2022

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)
میپکوسرکل مظفرگڑھ
پریس ریلیز
نمبر461 بتاریخ:29-07-2022
مظفرگڑھ ( )
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132 کے وی گرڈاسٹیشن گجرات سے منسلک 11کے وی فیڈرزکرم داد قریشی،غازی گھاٹ،شریف انصاری،ڈبی شاہ، گجرات،مبارزشہید،فاطمہ شوگرملز،فوسل انرجی پر30جولائی کوباوقت صبح 06.00سے صبح10.00بجے تک اور132کے وی گرڈاسٹیشن ماہڑہ خاص سے منسلک11کے وی فیڈرزمونڈکا،دیوالہ،حبیب،دانی،شاہ جمال،علاؤدے والی،سٹی نمبر02،روہیلانوالی،وسندے والی،میران پور،موچی والاپر30جولائی کوباوقت صبح06.00سے دوپہر02.00بجے تک فیڈرز، گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

میپکوترجمان آپریشن سرکل مظفرگڑھ

20/07/2022

مظفرگڑھ ( )
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن مظفرگڑھ سے منسلک 11کے وی فیڈرزتلیری،پاورہاوس،یادگار،ڈی ایچ کیو،جیل فیڈر پر20جولائی کواور11کے وی فیڈرزفریدکالونی،تلیری،پاورہاوس،یادگار،ڈی ایچ کیو،جیل فیڈر پر24,22جولائی کوباوقت صبح 06.00سے صبح 10.00بجے تک فیڈرز، گرڈاسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

میپکوترجمان آپریشن سرکل مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (  )  ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات صحت مند پاکستان کی ضمانت  ہیں۔  یہ بات ورکرز ویلفیئر سکول سکول میں ایک روزہ س...
03/07/2022

مظفرگڑھ ( ) ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ یہ بات ورکرز ویلفیئر سکول سکول میں ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہی۔ شرکاء میں ورکرز ویلفیئر سکول سکول شعبہ خواتین کی پرنسپل مس عذرا پروین ،بوائز سیکشن کے پرنسپل سعید احمد بھٹی اور محکمہ صحت سے ڈی ایچ او ۔ایچ آر ڈاکٹر محمد کاظم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ احتیاط پر ہر شہری کو عمل کرنا چاہیے اس کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ محکمہ صحت کے ماہرین نے مقامی لوگوں میں احتیاطی تدابیر کی آگاھی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایوننگ شفٹ میں بھی او پی ڈی میڈیکل سروسز بحال کرنے کا حکم ۔ نوٹیفیکیشن جاری ۔
13/06/2022

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایوننگ شفٹ میں بھی او پی ڈی میڈیکل سروسز بحال کرنے کا حکم ۔ نوٹیفیکیشن جاری ۔

بیرسٹرڈاکٹر احتشام انور کو دوبارہ سیکٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب لگادیا گیا نوٹیفیکیشن جاری۔
11/06/2022

بیرسٹرڈاکٹر احتشام انور کو دوبارہ سیکٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب لگادیا گیا نوٹیفیکیشن جاری۔

06/06/2022

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)
میپکوسرکل مظفرگڑھ
پریس ریلیز
نمبر437 بتاریخ:06-06-2022
مظفرگڑھ ( )
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن چوک سرورشہیدسے منسلک 11کے وی فیڈرزمیجرذکاءشہید،سٹی چوک سرورشہید،ایم ٹی ایم نمبر01،ایم ٹی ایم نمبر06پر08اور11جون کواورایم ٹی ایم نمبر02پر08جون کوباوقت صبح 07.00سے11.00بجے دن تک فیڈرز، گرڈاسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کی وجہ سےبجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

میپکوترجمان آپریشن سرکل مظفرگڑھ

02/06/2022

مظفرگڑھ
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن مظفرگڑھ سے منسلک 11کے وی فیڈردین پور پر02اور07جون کوباوقت صبح 07.00سے 11.00بجے دن تک فیڈر، گرڈاسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔اس فیڈرسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=378036244344015&id=100064129270368
31/05/2022

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=378036244344015&id=100064129270368

جرائم کی نشان دہی میں اپنا کردار ادا کریں

مظفرگڑھ کے عوام کی سہولت کیلے

تھانہ جات ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے ایس ایچ اوز و محرر صاحبان نام اور نمبر۔۔۔

اپنے علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیکر اپنا فرض ادا کریں۔

27/05/2022

گرمی کی چھٹیاں
یکم جون سے 31 جولائی تک نوٹیفکیشن جاری

27/05/2022

مظفرگڑھ 27مئی 2022 ( ) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ریونیو افسران کی اولین ذمہ داری سرکاری واجبات کی وصولی ہے لہذا سرکاری واجبات کی اہداف سے کم وصولی پرکسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہے، یہ بات انہوں نے ضلعی ریونیو افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود، اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ملک شعیب بوسن، اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید نیم شبیرسمیت ضلع بھر کے ریونیو افسرن نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ ریونیو افسران نے ضلع میں رہنا ہے تو کام کرنا ہوگا ورنہ وہ اپنا تبادلہ کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ضلع میں سرکاری واجبات کی وصولی کی شرح مایوس کن ہے اس کو بڑھانا ہوگا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنران اپنے اپنے تحصیلداروں اور پٹواریوں کے ساتھ میٹنگ کریں اور سرکاری واجبات کی وصولی کی شرح کو بڑھانے کیلئے جامعہ حکمت عملی مرتب کریں اور اس پر عملدرآمد کریں، انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے نظام کو مضبوط بنائیں اس میں ہی سب کی بقا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام زمینداروں اور نادھندگان نے اپنی اپنی فصلیں اٹھالی ہیں یہ مناسب وقت ہے کہ ان سے سرکاری واجبات کی وصولی کی جائے، عدم تعاون پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے تعین سمیت اگر کوئی مسئلہ ہے تو اے ڈی سی ریونیو کا آگاہ کریں تاکہ اس کا بروقت تدارک کیا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی کہ پیشی کے روز متعلقہ پٹواری کو اس کے بستے سمیت عدالت میں حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ رپورٹ بروقت ارسال کی جائے۔ پی ایل آر اے سنٹر کا باقاعدگی سے وزٹ کیا جائے اور اور پٹواریوں کو اپنے سرکل میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے وہ خود کسی بھی وقت ان کو چیک کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد شاہ رخ نے سرکاری واجبات کی وصولی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کو مالی سال 2021-22کیلئے 1ارب 82کروڑ49لاکھ10ہزار روپے کے سرکاری واجبات کی وصولی کا ہدف دیا گیا تھاجبکہ 95کروڑ32لاکھ70ہزار روپے کے بقایا جات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 1ارب 98لاکھ 70ہزارروپے کے سرکاری واجبات وصول کیے جاچکے ہیں، رواں ماہ میں اب تک 5کروڑ66لاکھ 10ہزار روپے وصول کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ریونیو افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=374006738080299&id=100064129270368
25/05/2022

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=374006738080299&id=100064129270368

مظفرگڑھ
مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے ہونے والے ڈپٹی کمشنرعلی عنان قمرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ علی عنان قمر اس سے پہلے ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ایڈنشنل سیکرٹری تعینات تھے۔آپ کا تعلق لاہور سے ہے۔ آپ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے35ویں بیج سے تعلق رکھتے ہیں اورسروس کا آغاز 2008سے کیا۔علی عنان قمر صوبہ خیبر پختون خواہ میں بھی اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے ہیں۔ آپ نے نارووال اور اٹک میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پراپنے فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ آپ ضلع وہاڑی اور ضلع ملتان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تعینات رہے ہیں۔ مظفرگڑھ میں بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے دفتر میں افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت اولین ترجیح، پرائس کنٹرول، میونسپل سروسز، صفائی ستھرائی، صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل انکی اہم ترجیحات ہیں۔

21/05/2022

علی عنان قمر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ تعینات۔نوٹیفکشن جاری۔

20/05/2022

مظفرگڑھ
پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کے منصوبے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت مظفر گڑھ کے نواحی علاقوں میں بنیادپروگرام اورخودمختار پروگرام میں پیش رفت اورسرگرمیوں کے جائزہ لینے کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندہ وفد نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔وفد میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرتوصیف دلشاد کھٹانہ، پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹرطارق محمود،ورلڈ بینک کے ٹاسک ٹیم لیڈر سہیل عباسی،پی ایچ سی آئی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیلڈ آپریشنزظہیر خان اورایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایچ آر عمر محمود،فیلڈ ٹیم مظفر گڑھ کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد نے گورنمنٹ پرائمری اسکول غریب آباد کا دورہ کیا اور بنیاد پروگرام کے تحت ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کلاس روم کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں وفد نے بنیادی مرکز صحت خان پور بگا شیر اور ریجنل ہیلتھ سینٹر بصیرہ کا دورہ کیا اور آغوش پروگرام کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی وفد نے یونین کونسل بصیرہ کے گاؤں سبزوجت میں خود مختار پروگرام کے تحت پیداواری اثاثوں کی تقسیم کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں پانچ بینیفشری جوڑوں کو کریانہ کی دکان، ٹیلر شاپ، لوڈر رکشہ، چنگ چی رکشہ اورآٹو اسپیئر پارٹس شاپ کی شکل میں اثاثے تقسیم کیے گئے۔

20/05/2022

مظفرگڑھ( )
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) مظفرگڑھ سرکل کے 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن سے منسلک صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 31.5/40ایم وی اے استعدادکار کا نیاپاورٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر 8کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن کے 20/26ایم وی اے کے ٹی ون پاورٹرانسفارمر کی جگہ زیادہ استعدادکار31.5/40ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیاجارہاہے۔ پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 132KVچوک منڈا گرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVسٹی، ایم ٹی ایم I، II،6، ایف اے ٹی ایم اور ریاض آبادفیڈرز سے کل21مئی کوپانچ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

18/05/2022

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)
میپکوسرکل مظفرگڑھ
پریس ریلیز
نمبر432 بتاریخ:18-05-2022
مظفرگڑھ ( )
چیف سٹریٹیجک پلانرمیپکوانجینئرمحمدجاویداقبال گِل نے کہا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے وزارت توانائی (پاورڈویژن) کے احکامات کی روشنی میں میپکو ریجن میں واٹس ایپ کے ذریعے کمپلینٹ ریڈرسل سسٹم کاآغازکردیاہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن، سپلائی میں تعطل کی وجہ، اعلانیہ شٹ ڈاؤنز اور بجلی سپلائی کے تسلسل کے حوالے سے میپکوکے واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے گروپ بنا کرانہیں اطلاعات فرہم کی جائیں گی۔صارفین اپنی شکایات اورمسائل بھی اس گروپ میں بھیج کران کاازالہ کرواسکیں گے۔ میپکو کے فیلڈ افسران و ملازمین ان گروپس کے ایڈمن /فسیلیٹیٹر ہوں گے۔ایڈمن /فسیلیٹیٹربجلی صارفین کی شکایات اورمسائل کو فوری طور پر حل کروائیں گے اور بجلی کی خرابی، بندش، لوڈ شیدنگ اور مینٹی نینس شیڈول کے بارے میں صارفین کو آگاہی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاوزارت توانائی کاان انقلابی اقدامات کا مقصد صارفین کو بہترسے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرناہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کے فیلڈ افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز فوری طور پرمنقطع کئے جائیں۔ بجلی چوروں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈپی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرفرحان شبیرملک نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم آختر سامٹیہ،ایکسین میپکو ڈویژن مظفرگڑھ فرقان زکریا،ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادوملک خورشید،ڈپٹی کمرشل منیجرسرکل مظفرگڑھ اظہار علی بھی موجودتھے۔

شعبہ تعلقات عامہ میپکو سرکل مظفرگڑھ

18/05/2022

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)
میپکوسرکل مظفرگڑھ
پریس ریلیز
نمبر431 بتاریخ:17-05-2022
مظفرگڑھ ( )
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر فرحان شبیرملک نے کہا ھے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وزارت توانائی بجلی صارفین کے مسائل اورشکایات کاازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کررہی ہے۔بجلی صارفین کو اطلاعات اورمعلومات فراہم کرنے کے لئے 300صارفین کا واٹس ایپ گروپ بنایاجارہاہے جس میں میپکو کے افسران/ سہولت کار ملازمین بجلی بندش کا شیڈول، شکایات کا بروقت اندراج و ازالہ اور بجلی سے متعلق شکایات/معاملات بارے آگاہی دینے کے پابندہوں گے۔ میپکو سرکل مظفرگڑھ کے بجلی صارفین اپنی شکایات اورمسائل بھی اس گروپ میں بھیج کر ان کا ازالہ کم سے کم وقت میں کروا سکیں گے۔انہوں نے کہاوزارت توانائی کاان انقلابی اقدامات کا مقصد بجلی صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار کرناہے۔میپکو صارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوسرکل آفس مظفر گڑھ میں منعقدہ فیس بُک لائیوپرای۔ کچہری میں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل براہ راست بذریعہ فیس بُک لائیوپر سنتے ہوئے کیا۔اس موقع پرخیرپورسادات سے محمدعلی نے بل گھرپرنہ ملنے کی شکایت کی اس مسئلہ کوحل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے،388ٹی ڈی اے سے فیصل نوازنے ٹرانسفارمرکے اوورلوڈہونے کا مسئلہ بیان کیاجس کوحل کرنے کے احکامات بھی موقع پرہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے کوٹ ادوسے ساجدبھٹی ڈیلی ویجر نے اپنی میپکومیں نوکری سے متعلق مسئلہ بیان کیا سپرنٹنڈنگ انجینئر نے قانون کے مطابق مسئلہ کوحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مزید کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے بجلی چورقومی مجرم ہیں صارفین سرکل میں بجلی کی چوری روکنے کے لئے میپکو کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسزکے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کا محاسبہ کیاجاسکے۔میپکوصارفین اپنے بل اوربقایاجات وقت پراداکریں جاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سرکل مظفرگڑھ محمد نعیم آختر سامٹیہ اوراے پی آراو بھی موجودتھے۔

شعبہ تعلقات عامہ میپکو سرکل مظفرگڑھ

18/03/2022

*Description*
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو تحصیل جتوٸ اور مظفرگڑھ کے مندرجہ بالا علاقوں سے وقفہ وقفہ سے تین کالز موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک چار سالہ بچی، 22 سالہ نوجوان اور 40 سالہ خاتون آوارہ کتوں کے حملہ کرنے سے زخمی ہوۓ ہیں۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً نزدیکی پواٸنٹس سے ایمبولینسز کو روانہ کیا۔
ریسکیو سٹاف نے آن لوکیشن ہوکر پیشہ وارانہ مہارت کو بروۓ کار لاتے ہوۓ تینوں ایمرجنسیز کے زخمیوں کو ابتداٸ طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج معالجے و ویکسین کے لیے زخمی بچی کو THQ جتوٸ اور زخمی نوجوان و خاتون کو DHQ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا۔
ریسکیو سٹاف نے تمام زخمیوں کو اپنی زیرنگرانی ویکسین لگواٸ اور پھر ریسکیو اسٹیشن آگۓ۔

*Total Injured:* 03
*First aid & Shifted* 03
*Injured Name*
*1st Emg:*
Afzal S/o Haq Nawaz age 34 years.
*2nd Emg:*
Urooj Fatima D/o M. Sajid age 04 years.
*3rd Emg:*
Waso Mai w/o Rabnawaz age 40 years.
*Injuries*
*1st Emg:*
Wound on right leg
*2nd Emg:*
Minor wound on face
*3rd Emg:*
Bite wound on Face.
Bite wound on left arm.

13/03/2022

مظفر گڑھ
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن خان گڑھ سے منسلک11کے وی فیڈرکمال پوراور گرڈاسٹیشن گجرات سے منسلک فیڈرڈبی شاہ اور گرڈاسٹیشن ماہڑہ خاص سے منسلک فیڈرزمیرا ں پور،روہیلانوالی سٹی اور گرڈاسٹیشن کروڑسے منسلک فیڈروارں سیراں اور گرڈاسٹیش جتوئی سے منسلک فیڈرجوگی والا اورگرڈاسٹیشن ڈمروالا سے منسلک فیڈربیکانی اورگرڈاسٹیشن خیرپورسادات سے منسلک فیڈرسیت پور پر14مارچ کو اور132کے وی گرڈاسٹیشن ماہڑہ خاص سے منسلک11کے وی فیڈرزمونڈکا،موچی والا اور گرڈاسٹیشن گجرات سے منسلک فیڈرالفیصل اور گرڈاسٹیشن جتوئی سے منسلک فیڈربلے والا اور گرڈاسٹیشن ڈمروالا سے منسلک فیڈرفیض پورپر15مارچ کوباوقت صبح8.30سے دوپہر12.30بجے تک اور132کے وی گرڈاسٹیشن گجرات سے منسلک11کے وی فیڈرزغازی گھاٹ،محمودکوٹ،ایف ایس ایم،نورکبریٰ،گرمانی،الفیصل پر15مارچ کوباوقت صبح 08.30سے 10.30بجے تک اور11کے وی فیڈرزبصیرہ،شریف انصاری،گجرات،ڈبی شاہ،پی ایس او پر15مارچ کوباوقت صبح08.30سے دوپہر02.30بجے تک اور11کے وی فیڈرزغازی گھاٹ،محمودکوٹ،ایف ایس ایم،نورکبریٰ،گرمانی،الفیصل پر16مارچ کوباوقت صبح08.30سے دوپہر02.30بجے تک فیڈرز،گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

اطلاع برائے گمشدگی بچی اپنا  نام انایہ اور والد کا نام محمد عدیل  بتاتی ہے اور گھر بھی مظفر گڑھ کا بتاتی ہے جو کہ اپنی ف...
13/03/2022

اطلاع برائے گمشدگی
بچی اپنا نام انایہ اور والد کا نام محمد عدیل بتاتی ہے
اور گھر بھی مظفر گڑھ کا بتاتی ہے
جو کہ اپنی فیملی کے ساتھ شادی پر ڈیرہ غازی آئ ہوئ تھی جو کہ بس سے اتر کر گم ہوگئ ہے جو کہ اسوقت تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان پولیس کو ملی ہے جو کے اسوقت بحفاظت موجود ہے جس کی بچی ہو تو پلیز ذیل موبائل فون نمبر پر رابطہ کرہیں 03327257518. 03068275766. 03407536424.03126768767.03338561866
لہذا تمام دوستوں سے گزار ش ہے کہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچی اپنے لواحقین تک پہنچ سکے

عمران خان کی حکومت آنے کے بعد تین سالوں تک امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر مقرر نہیں کیا تھا لیکن اچانک امریکہ نے اپنے ا...
04/03/2022

عمران خان کی حکومت آنے کے بعد تین سالوں تک امریکہ نے پاکستان میں اپنا سفیر مقرر نہیں کیا تھا لیکن اچانک امریکہ نے اپنے ایک ایسے پروفیشنل کو بطور سفیر پاکستان میں تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جو حکومتوں کو گرانے بنانے اور لابنگ کا ماہر ہے اور خارجہ معاملات میں انتہائی بااثر ہے۔

یہ انتہائی شاطر شخص ڈونلڈ بلوم ہے سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتا ہے ۔ ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے تیونس میں بطور امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھا جب کہ انہیں افغانستان میں بحیثیت قونصلر کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے اور وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکا ہے ۔ ڈونلڈ بلوم ایک کیریئر فارن سروس ڈپلومیٹ ہے۔ یہ شخص مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل رہا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کا سیاسی قونصلر بھی رہ چکا ہے۔

اس سے قبل ڈیویڈ ہل اگست سال 2018 تک پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے رہا۔ ڈیویڈ ہل کے بعد پال وائن جونز نے ناظم الامور یعنی چارج ڈی افیئرز کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ دو سال تک پاکستان میں فرائض انجام دینے کے بعد وہ اگست 2020 میں مشن مکمل کرکے واپس امریکا چلا گیا جس کے بعد امریکی ناظم الامور اینجلا پی ایگلر نے عہدہ سنبھالا۔

لیکن اب اچانک اتنے اہم بندے کو پاکستان بھیجنا ظاہر کرتا ہے امریکہ نے حکومت کے خلاف صف بندی شروع کی ہوئی ہے اور اب آخری راؤنڈ آنے والا ہے۔ ملک کو پھر سے امریکی غلامی میں لے جانا چاہتے ہیں۔ کیا یہ لوگ کبھی بھی پاکستان سے مخلص ہو سکتے ہیں

21/02/2022

مظفر گڑھ( )
میپکوترجمان سرکل مظفرگڑھ کے مطابق132کے وی گرڈاسٹیشن کوٹ ادو سے منسلک11کے وی فیڈرکالج روڑپر26,24,22اور28فروری کوباوقت صبح10.00سے دوپہر02.00بجے تک اور132کے وی گرڈاسٹیشن چوک سرورشہید سے منسلک11کے وی فیڈرزسٹی چوک سرور شہید،میجرذکاشہید پر26,23,21اور28فروری کوباوقت صبح 08.30سے دوپہر 02.30 بجے تک فیڈرز،گرڈاسٹیشنوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔ان فیڈرزسے منسلک صارفین درج ذیل اوقات میں کوئی دوسرا مناسب انتظام کر لیں۔

شعبہ تعلقات عامہ میپکوسرکل مظفرگڑھ

Address

Muzaffargarh

Telephone

+923216861898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Press Cloub Muzaffargarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Press Cloub Muzaffargarh:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Muzaffargarh

Show All