Eshaal News Studio

Eshaal News Studio News & General Knowledge

14/04/2024

میانوالی کی دھرتی کا امت مسلمہ پر احسان ہے کہ جس نے عمران خان جیسا سپوت پیدا کیا۔
شہریار آفریدی کا کوہاٹ میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر سے خطاب !!


08/04/2024

‏ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کے حوالے سے جو ٹیسٹ کروانے کا کہا وہ ٹیسٹ نہیں کرواۓ جارہے تاکہ زہر والی حقیقت سامنے نہ آۓ، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ

ٹیسٹ نہ کروانا حکومت کو مجرم ثابت کرتا ہے

08/04/2024

یہ وہ تھیلا ہے جس میں 8 فروری کو PP 4 کے بیلٹ پیپرز ڈالے گئے تھے اور آج یہ تھیلا جی ٹی روڈ راولپنڈی پر پڑا ملا ہے۔ غدار-کمپنی نے الیکشن کو ایسے مزاق بنا لیا۔

08/04/2024

شہباز شریف، مریم صفدر و دیگر لیگی رہنماؤں کی عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے پر ایک عالم دین کا حقائق پر مبنی سخت ردعمل !!


07/04/2024

‏نا خود جھکوں گا نا قوم کو جھکنے دوں گا۔۔۔عمران خان

اور اس نے ثابت کیا وہ اس دعوے میں بھی سچا نکلا۔۔!!

07/04/2024

‏8 فروری کے بعد سے جو اسٹیبلشمنٹ نے عوام کے اوپر چہرے مسلط کئے اور ملک کا مزید حشر کیا، اب الیکشن ہو تو ایک بھی نشست اسٹیبلشمنٹ یا ان کے نمونوں کے حصے نہیں آئے گی، حماد اظہر

07/04/2024

‏اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر کا اعلان

چاہے کچھ بھی ہو جائے وکلا کسی صورت قاضی فیض عیسی کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونے دینگے

10/12/2023

کمپنی اور سہولتکاروں کی بربریت کے باجود اہل کوہاٹ خوف کا بت توڑتے ہوئے جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں۔



‏پہلےگیارہ  مہنے توشہ خانہ کیس میں دائر کی درخواست کو التوا میں رکھا گیا ،اور آج عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں دائر آئی...
06/12/2023

‏پہلےگیارہ مہنے توشہ خانہ کیس میں دائر کی درخواست کو التوا میں رکھا گیا ،اور آج عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی گئی ،واہ انصاف !
وکیل نعیم حیدر پنجوتھا

04/12/2023

مر جاؤں گا لیکن ڈیل نہیں کروں گا۔ عمران خان کمپنی کی امیدوں پر پھر پانی پھیر دیا۔

30/11/2023

‏چور خود کہہ رہے ہیں فلیٹس ہمارے ہیں لیکن کمپنی کی بی ٹیم عدالت کہتی ہے یہ انکے نہیں ہیں اسلئے ہم انکو باعزت بری کر دیتے ہیں کیونکہ یہ بین الاقوامی چور جھوٹ نہیں بولتے !! 🖐🏿🖐🏿🖐🏿

30/11/2023

کمپنی کے پالتو جج محمد بشیر کا مختصر تعارف !!!

جج بھی آپ ہے لیکن فیصلے آپکے نہیں ۔ ۔ !! 🤗🖐🏿
18/07/2023

جج بھی آپ ہے لیکن فیصلے آپکے نہیں ۔ ۔ !! 🤗🖐🏿

ہمارے مخالفین بھی یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ صرف عمران خان کے نام پر پڑتے ہیں کسی لیڈر کی انفرادی کوئی ح...
18/07/2023

ہمارے مخالفین بھی یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ووٹ صرف عمران خان کے نام پر پڑتے ہیں کسی لیڈر کی انفرادی کوئی حیثیت نہیں۔

18/07/2023

‏پسِ پردہ سازشوں میں شریک گندے انڈے بےنقاب کرنے اور انہیں تحریک انصاف سے الگ کرنے پر عمران خان کو ”محکمہ زراعت“ اور اس کے عملے کا شکرگزار ہونا چاہیئے۔
🔥🙏🔥

مولانا فضل الرحمٰن کی اتحادی حکومت کا ایک اور بڑا اور انقلابی اقدام !!
16/07/2023

مولانا فضل الرحمٰن کی اتحادی حکومت کا ایک اور بڑا اور انقلابی اقدام !!

‏15 مہینے کی شبانہ روز محنت کے بعد :-چینی تاریخ کی سب سے مہنگی بجلی تاریخ کی سب سے مہنگی گیس تاریخ کی سب سے مہنگی ڈالر ت...
15/07/2023

‏15 مہینے کی شبانہ روز محنت کے بعد :-
چینی تاریخ کی سب سے مہنگی
بجلی تاریخ کی سب سے مہنگی
گیس تاریخ کی سب سے مہنگی
ڈالر تاریخ میں سب سے مہنگا
پیٹرول تاریخ میں سب سے مہنگا
آٹا تاریخ میں سب سے مہنگا
کھانے کا تیل تاریخ میں سب سے مہنگا
مرغی اور گوشت تاریخ میں سب سے مہنگا
ہر چیز نے مہنگائی کے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے۔🖐🏿

26/06/2023

پاکستان سے پاکستان مارنے والے PDM-13 میزائل کا کامیاب تجربہ

پورے ملک میں تباہی مچاکر رکھ دی

میزائل نے پاکستانی اکانومی کو نشانہ بنایا اورمکمل تباہ کیا

ساتھ میں لاقانونیت، انسانی حقوق، جمہوریت، قومی یکجہتی، عفت و عصمت کے طول و عرض میں چیتھڑے بکھیر دیئےدیے ۔۔۔!!!

PDM-13 حکمران اتحاد میزائل کے کامیاب تجربے سے عوام کے ڈر خوف اور سہمنے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے اور عوام میں تشیویش کی لہر دوڑنے پر 13پارٹیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے اور وصول کرنے کا سلسلہ پاکستان سے لندن ،اوردبئی تک پھیل گیا

میئر کراچی اور باغ الیکشن کی طرح ملک بھر میں ایسے تجربات کےلئے نواز،زرداری لیب میں مزید کام جاری ۔۔۔۔!!!

عمران ریاض کا جسٹس بندیال کو کُھلا خطجناب چیف جسٹس سنا ہے آپ آج کل انصاف کرنے کے بجائے منصف اعلی کے منصب پر بیٹھ کر قوم ...
21/06/2023

عمران ریاض کا جسٹس بندیال کو کُھلا خط

جناب چیف جسٹس
سنا ہے آپ آج کل انصاف کرنے کے بجائے منصف اعلی کے منصب پر بیٹھ کر قوم سے صبر اور تحمل کی تلقین کرتے ہیں۔
پھر بھی جی چاہتا ہے سو اس قید تنہائی سے کچھ عرض کئے دیتا ہوں۔
چیف صاحب میں آپکی منصب انصاف کی بساط اور زور بازو کو اسی دن ہی سمجھ گیا تھا جس دن میرا ایک بھائی کینیا کی سڑکوں کا رزق بنا تھا اس نے بھی آپکو خط لکھے تھے اس کی ماں نے بھی لکھے اور کئی ہزار پاکستانیوں نے آپ کو لکھا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا سو میرا یہ خط بھی اسی ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔۔
جہاں آپکا حلف، آپکی دستار ، آپکا کالا چغہ اور اپکی آئین کی کتاب کے ساتھ ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کے خواب اور انصاف کی لاشیں سسک رہی ہیں۔
مَیں کہاں ہوں میں نہیں جانتا !!
مَیں زندہ ہوں مجھے یہ بھی خبر نہیں، میرا دل کس قدر زخمی ہے اور میری انا پہ کتنے داغ ہیں، میں گِن نہیں پایا ۔ میرا خون کب بہا اور پسینہ کتنا ٹھنڈے فرش میں جذب ہوا۔ کوئی اندازہ نہیں کتنی چیخیں ان دیواروں نے نفرت سے میرے منہ پر دے ماریں اور کتنی سسکیاں چپکے سے سامنے کی میری ہتھیلی جتنی کھڑکی سے باہر ہوا میں پھیلیں نہیں بتا سکتا۔۔۔
چیف صاحب
مجھے بتایا گیا کہ تمہارا سب سے بڑا جرم ہے کہ تم نے اس قوم کی بات کیوں کی؟ تم نے کرپشن کے ناسور کیوں گنے؟ تم کیوں بولتے ہو؟ تمہیں لوگ کیوں سنتے ہیں؟
مجھے میری فرد جرم سنائی گئی، جس کی سزا کے لیے میری کئی زندگیاں ہونا چاہئیں۔
میں سوچتا ہوں میرے خدا
یہ سب جرم میں نے کہاں کیئے
میرے ہاتھ میں تلوار بھی نہیں تھی اور میں کوئی سقراط بھی نہیں تھا، میں تو صرف اپنی تباہ حالی پر نوحہ خواں رہا،
میں نے ستر سال کے زخم گنے قوم کی امیدوں کا لہو دیکھا اور چیخا ۔
چیف صاحب
ملک پہ منڈلاتے خطرے اور قوم کو بھوکا مارتا مہنگائی اور غربت کا دیو چیختا دیکھا اور کہا کہ ایسا نہ کرو۔ ہم پہ رحم کرو۔۔ ہمیں جمہوریت کے ثمرات دیکھنے دو۔۔۔
لیکن میری صدا ہی نہیں میری سانسوں کی گنتی کی گئی اور اس حساب سے ہزار گنا میری سسکیاں اور میری آہیں وصول کی گیئں۔۔۔
میں بے گناہ ہوں ۔ میں نے تو صرف آواز دی کہ خطرہ ہے
ملک اور عوام خطرے میں ہیں۔ کچھ بے رحم اور لالچی لوگ اس ملک پر قابض ہوچکے ہیں۔ بولنے کی اتنی کڑی سزا کہ میں اب خود کے زندہ یا مردہ ہونے کا فیصلہ بھی نہیں کر سکتا ۔۔۔۔
میں دیواروں کا قیدی ہوں یا دھرتی ماں کا رزق بن گیا ہوں ۔۔ میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔۔۔ ہاں اتنا اندازہ ہے کہ میں کسی ناکردہ جرم کی سزا سے گزر رہا ہوں شاید مجھے مرنے نہیں دیا جا رہا اور جینے دینے کا حکم بھی نہیں۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں میرے حواس کام کر رہے ہیں۔۔ میرے بچے میرے منتظر ہیں میری قوم میرا رستہ دیکھ رہی ہے چیف صاحب ۔۔۔
میں نے آخری سانس سے آپ کو بھی اپنے کیس کی ایف آئی آر میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ آپ کا منصب پاکستان میں ہر مظلوم کی آخری امید ہے۔۔۔۔۔۔ میرے بہت سے بھائی اس ستم کی اندھی سرنگ میں مارے جا چکے۔ ہم نے ارشد شریف شہید کے لیے آواز بلند کی لیکن آپ کو ٹس سے مس نہ ہوئی اور سوچتا ہوں کہ آپ یہ کہتے ہوئے کہ ,سپریم کورٹ کے پاس مکمل انصاف کا اختیار ہے ،، اتنی ہمت کہاں سے لاتے ہیں ؟ کیسے یہ کر لیتے ہیں چیف صاحب ؟؟
ارشد بھائی کے وکیل کو نہ سننا اور رعونت سے اٹھ کر چلے جانا میرے اور 54 ہزار پاکستانییوں کے مقدمات کا بوجھ قیامت تک آپکا پیچھا کرتا رہے گا ۔۔کاش ارشد کے قاتل پکڑے گئے ہوتے تو آج ہم اس اندھی قتل گاہ میں نہ ہوتے۔
چیف صاحب
جہاں انصاف نہیں وہاں خدا کی رحمت روٹھ جاتی ہے۔۔۔
میں معافی کی نہیں انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔۔
مجھے پاکستان کے نظام انصاف اور منصب انصاف کے اس بڑے ترازو پر اب رتی بھر اعتماد نہیں کہ آپ مجھے اس اجنبی سرزمین اور کسی بھی قانون سے لاتعلق اور بے نیاز دنیا سے بازیاب کر سکتے ہیں۔۔۔
عدلیہ وکلا سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی صدا بلند کرنے والے کیوں چپ ہیں؟ ۔۔۔ یہ وہ حالات ہیں جب خاموشی ظالم کی پشت پناہی ہوتی ہے۔
جناب چیف جسٹس میں ان سب کے لیے آپ سے انصاف کا طالب نہیں کہ میں کسی خوش فہمی کو شکار نہیں ۔۔میں جانتا ہوں آپکا منصب یہ بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے ۔۔ ما شا اللہ بیگ صاحب یہاں اب سائلین کی تعداد ہزاروں سے لاکھوں اور کروڑوں تک جا پہنچی ہے جنھیں انصاف سے دن بہ دن دور لے جایا رہا ہے۔ جہاں نہ ترازو ہے نہ نہ عدل کی زنجیر ہے۔۔
میں پاکستان کا ایک عام سا شہری اپنے اور پاکستان کے ہر شہری کے لیے ظلم کے اس نظام سے انصاف اور آمان کا طالب ہوں ۔
معذرت میں بھول گیا تھا آپ اجکل انصاف کے بجائے صبر بیچتے ہیں، میں بھول گیا تھا 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ ، ارشد شریف کی جے آئی ٹی کی تازہ رپورٹ اور 54 ہزار مقدمات کا بوجھ آپ کے لئے کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔
چیف صاحب ٹھیک تین ماہ بعد آپ کا مکافات شروع ہونے والا ہے اور جلد منصف اعلیٰ کی بارہ گاہ میں اپنا کیس دائر کروں گا۔ عمران ریاض بنام بندیال ۔۔۔ آپ کو اپنا وکیل کرنے کی مہلت نہیں ملے گی

عمران ریاض خان
از عابد عندلیب

15/05/2023

دہشت-گرد ریڈزون میں داخل !!
سکیورٹی اہلکار صرف سہولت کاری کیلئے کھڑے ہیں۔
ہینڈلرز کا پاکستان🖐🏿


عمران خان کا امتحان یہاں ختم ہو چکا۔  اب امتحان پاکستانی عوام کا ہے۔ ترکی میں جب ایسی صورتحال ہوئی تھی تو عوام نے اپنے م...
09/05/2023

عمران خان کا امتحان یہاں ختم ہو چکا۔ اب امتحان پاکستانی عوام کا ہے۔ ترکی میں جب ایسی صورتحال ہوئی تھی تو عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کیا تھا

06/05/2023

أس نے کہا:

بیٹا تمہارا نانا پہلے وزیر خارجہ بنا تھا،تم اُسی ٹریک پر چلو،کام حنا دیکھ لے گی،تم صرف دورے کرنا

پھر اُسنے کہا:

تمہارا نانا شملہ معاھدے کیلئے بھارت گیا اور جنگی قیدی بھی رہا کرواۓ،تم بھی جاؤ اور تاریخ کو دوہراؤ،بھارت سے دوستی کے بانی بن جاؤ

اور ہاں ملک کے طاقتور حلقوں نے تمہیں اگلا وزیراعظم بنانے کی حامی بھر لی،فکر نا کرو اور ہمارے واشنگٹن والے آقا تو ہماری خدمات سے ویسے ہی بہت خوش ہیں

بس پیٹ اندر کرکے،سینہ تان کے جانا تاکہ لوگ یقین کر لیں کہ مرد کا بچہ ہے،انٹرویو میں کچھ نا سمجھ آۓ تو دانت نکال کے ہنس دینا۔ 😁🤣

From Maleeha Hashmi Wall ❗آج کئی ہفتوں بعد شہید ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔ ان کی صحت پہلے سے بہت کمزور لگی۔ اپنے...
02/05/2023

From Maleeha Hashmi Wall ❗
آج کئی ہفتوں بعد شہید ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔ ان کی صحت پہلے سے بہت کمزور لگی۔ اپنے بیٹے کی باتیں بہت دیر تک کرتی رہیں۔

مراد سعید کیلئے بہت پریشان تھیں۔ کہنے لگیں کہ میرے دونوں بیٹے شہید ہوئے۔ اب میرے بیٹے مراد سعید کے پیچھے پڑ گئے ہیں ظالم۔

"ارشد کی قبر سے پھول کبھی کم نہیں ہوتے، بیٹا۔ میرے لائق فائق محب وطن بیٹے کو شہید کرنے والے کبھی سکھ نہیں پائیں گے، بیٹا۔ تم دیکھنا، اللّه میرے بیٹے کو انصاف دے گا۔

میرے بیٹے کی قبر کے ساتھ خوبانی اور آلو بخارے کے درخت ہیں۔ جب بھی قبرستان جاؤ، کوئی نہ کوئی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے موجود ہوتا ہے۔

ارشد کو اس قوم نے بہت پیار دیا ہے۔ وہ اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کی چپکے سے مدد کیا کرتا تھا۔ میں انشاءاللّه اس کی اولاد کو بلکل ارشد کی طرح بناؤں گی۔

میرا لائق فائق بیٹا اپنے نانا کی طرح ہر وقت سوٹ بوٹ پہن کر تیار رہتا تھا۔ کتابوں پر سب سے زیادہ خرچ کرتا تھا۔ اپنے کام پر بہت محنت کرتا تھا۔ کرپشن کے کسی مجرم کو نہیں بخشتا تھا۔

روزانہ صبح اٹھ کر میں دیکھتی ہوں کہ اتنی دنیا میرے بیٹے کیلئے انصاف مانگ رہی ہوتی ہے۔ اس کی ویڈیوز لگا لگا کر Tribute پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

ہائے میرے بیٹے نے مجھے ایک دن بھی نہ بتایا، نہ پتا چلنے دیا کہ اسے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ارشد، تم ماں کو بتاتے تو صحیح۔

یہ دیکھو لاؤنج اور ڈرائنگ روم کی دیواروں اور الماریوں میں میڈل، شیلڈ اور اعزازی یادگاریں۔

یہ میرے دونوں شہید بیٹوں کو ملی تھیں۔ اب وہ دونوں ہر وقت تصویروں کی صورت میں میرے سامنے رہتے ہیں" -

والدہ، شہید ارشد شریف

01/05/2023

وفا کے رستے کا ہر سپاہی گواہی دیگا کہ
"تم کھڑے تھے"

🇧🇫❣️🇵🇰

24/04/2023

مَردوں کی لڑائی عورتوں کی آڈیو ویڈیو لیک تک جا پہنچے تو سمجھو "نامردوں" کے پاس دلیل باقی نہیں بچی
Master Stroke by
Jameel-F

14/04/2023

‏اگر اس دفعہ پارلیمنٹ کے ان تمام اراکین کو ناہل قرار نہ دیا گیا جنہوں نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار پر قرارداد منظور کی ہے تو پھر آئندہ پارلیمنٹ قاتلوں کو پھانسی چوروں ڈاکوؤں کو قید اور یہاں تک کہ دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدرآمد سے اپنی قرارداد سے روکا کرے گی۔ اوریا مقبول جان

اگر عدالت کے خلاف بیان دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل کیس جا سکتا ہے تو اس حساب سے تو مریم نواز سمیت تمام پی ڈی ای...
11/04/2023

اگر عدالت کے خلاف بیان دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل کیس جا سکتا ہے تو اس حساب سے تو مریم نواز سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کو نااہل ہو جانا چاہیئے، یہ تو ججز کو ننگی گالیاں تک دے رہے ہیں۔

یہ دہرا معیار کیوں؟

شراب خانے میں ایک شخص پیے بھی جا رہا تھا اور ساتھ ساتھ شراب کی برائی اور شرابیوں کی خصلتیں بھی ساقی کو بتایا چلا جا رہا ...
10/04/2023

شراب خانے میں ایک شخص پیے بھی جا رہا تھا اور ساتھ ساتھ شراب کی برائی اور شرابیوں کی خصلتیں بھی ساقی کو بتایا چلا جا رہا تھا

ساقی کو انداز ہو چکا تھا کہ اس نے بہت زیادہ پی لی ہے اور اب اگر اسے نہ روکا تو یہ اسکے سر چڑھے گا۔بلآخر ساقی نے اس شرابی سے پوچھا کہ تمہیں شراب اور شرابیوں سے اتنی نفرت ہے شراب کیوں پے رہے ہو؟
جس پر شرابی نے بڑے فخر سے بتایا کہ وہ اس لیے اس قدر شراب پی رہا ہے تاکہ کوئی اور نہ پیے😂
شاید یہی نظریہ ان محترم جج صاحب کا بھی ہے جو عدلیہ میں سیاست کا عمل دخل ختم کرنے کیلئے بذات خود سیاست میں مکمل طور پر داخل ہو گئے ہیں۔

‏Judges of the Banana Republicپندرہ سال پرانی بات ہے ہمارے قریبی گاؤں کے میراثیوں کے لڑکے نے قتل کر دیا۔ کوئی سال ڈیڑھ گ...
10/04/2023

‏Judges of the Banana Republic
پندرہ سال پرانی بات ہے ہمارے قریبی گاؤں کے میراثیوں کے لڑکے نے قتل کر دیا۔ کوئی سال ڈیڑھ گزرا تو ہمارے گاؤں کے میراثی تیار ہو کے کہیں جا رہے تھے
والد صاحب نے پوچھا تو کہتے کہ ساتھ والے گاؤں میں قاتل لڑکے کی رہائی پر بہت بڑا جشن رکھا ہے برادری نے۔
مزید بتایا کہ جج کو بیس لاکھ روپے دیا تھا اس لیے سیشن کورٹ سے ہی بری ہو گیا۔ آج دعوت کے مہمان خصوصی وہی جج ہیں۔
تب حیرت ہوئی تھی کہ کیسا جج ہے جو پیسے لیکر بک بھی گیا اور بغیر کسی شرم کے دعوت کا مہمان خصوصی بھی بن رہا۔
تب حیرت ہوئی تھی، اب حیرت نہیں ہوئی جب یہ تصویر دیکھی۔ 🖐🏿❌🖐🏿

‏ان دونو ں کے گٹھ جوڑ اور ہوس اقتدار کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوگیا تھا۔ یہ دونوں پاکستان کے ایک مقبول لیڈر اور ممکنہ وز...
09/04/2023

‏ان دونو ں کے گٹھ جوڑ اور ہوس اقتدار کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوگیا تھا۔ یہ دونوں پاکستان کے ایک مقبول لیڈر اور ممکنہ وزیر اعظم کے خلاف متحد ہوئے تھے اور آج ایک بار پھر یہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ سارے ملک دشمن غدار ایک عوامی لیڈر کے خلاف متحد ہوچکے ہیں اور انکو گھیرنے کیلئے قاتلانہ حملے تک تمام جال آزمائے جا رہے ہیں۔

Address

KP
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eshaal News Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Eshaal News Studio:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Mardan

Show All