08/05/2024
موٹر وےایم ٹو لاہور سے اسلام آباد کے تمام سروس ایریازکے متعلق گاہے بگاہے سوشل میڈیا پہ انکے مظالم کا تزکرہ کیا جاتا ہے اسی سلسلہ میں
کچھ اور حقائق اور مسائل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔
1.ان سروس ایریاز میں ہوٹل مالکان سے ماہانہ ہوٹل رینٹ اس قدر زیادہ لیا جاتا ہے کہ وہ برداشت ہی نہیں کر سکتے، بجلی بہت زیادہ مہنگی ملتی انکو ، جس کی وجہ سے وہ اپنا حساب پورا کرنے کے لیے لوٹ مار کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہ کریں تو ہوٹل کا رینٹ اور بجلی بل ہی برداشت نہیں ہوتا۔
2.ان سروس ایریاز میں بعض ہوٹل پہ کام کرنے والوں کو سیلری انتہائ کم دی جاتی ہے جسکی وجہ سے ورکرز کسٹمر سے ہاتھ کر جاتے ہیں۔
3.ان سروس ایریاز کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ، کمپنی ورکرز سے 12گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی ہے
اور تنخواہ صرف اور صرف 25 ہزار ہے
جو کہ انتہائی مایوس کن تنخواہ ہے اور وہ بھی دو دو ماہ بعد ملتی ہے۔اور یہ دونوں باتیں قانون کی خلاف ورزی ہے
اگر وہ احتجاج کریں تو انکو نوکری سے نکال دیا جاتا ہے اس کمپنی کی کارکردگی انتہائی افسوسناک ہے حکام بالا اور لیبر کورٹ اس بات پہ توجہ دیں ورکرز سے ڈیوٹی 8 گھنٹے کے جاۓ اور تنخواہ حکومت پنجاب کی مقرر کردہ کے مطابق دی جاے اور بروقت دی جاۓ۔
تمام دوست اس پہ آواز اٹھائیں تاکہ مزدور کا استحصال نہ ہو۔
بدنام زمانہ کمپنی یا حالت درست کرے یا جان چھوڑے۔