Saad Yousaf Official

Saad Yousaf Official الصفحة الرسمیة بالموسوم قـاری سعـد یوسف
خریج من مدرسة تعلیم القرآن (باکستان)
(9)

إن الصلاة كانت على المومنين كتاباً موقوتا.
04/09/2023

إن الصلاة كانت على المومنين كتاباً موقوتا.

24/07/2023

الشیخ محمد اللیثی
⁦🎖️⁩مقام البیات🎖️⁩

22/07/2023

اللهم اغفر لشيخنا
واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله
اللهم افسح له في قبره
واجعله روضة من رياض الجنان
اللهم وموتانا وموتى المسلمين


21/07/2023

الشيخ عصمة الله أسيب

20/07/2023

یہ ہیں امام الحرم 🕋 الشیخ محمد ایوب رحمہ اللّٰہ۔ حدر تلاوت میں قرأت کے بادشاہ 🏆 کہا جائے تو کم نہ ہوگا۔ شیخ محمد ایوب رحمہ اللّٰہ کی یہ نادر ⁦🎥ویڈیو جو نمونہ اور ماڈل ہے قرآن کریم پڑھنے کا، جس میں شیخ مصلیٰ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر قیام اللیل میں تلاوت فرما رہے ہیں کمالِ انداز اور حسنِ ادا ہے آپ نے سورۃ ھود کی تلاوت 🎼 شروع کی ہوئی ہے خوبصورت انداز، تجوید کی رعایت رکھتے ہوئے، سرعتِ اعتدالی کے ساتھ، حسنِ صوۃ اور مقاماتِ قرأت پر عبور رکھتے ہوئے پڑھتے چلے جارہے ہیں اور کئی بار لقمہ کی ضرورت پیش آئی، متشابہات بھی لگے آپ نے لقمہ لیا، اور کئی بار لقمہ لے کر اسی انداز سے پڑھتے چلے جا رہے ہیں گویا کہ آپ کا اسلوب قرأت ایسا ہے جیسے دریا بہہ رہا ہو اور بہتا ہی جارہا ہو۔ کمال کی روانگی، کمال کا لہجہ، کہ سننے والے کا دل کرے بار بار سنے بلکہ سننے کیلئے بیتاب ہو جائے۔۔ (رحمه الله)
یہاں 2 باتیں زیر غور ہیں
پہلی⁦1️⃣⁩ یہ ہے کہ ہم برصغیر پاک وہند کے لوگوں شائد قرآن کریم سے لگاؤ نہیں ہے کہ جب رمضان کریم⁦ کا مہینہ آتا ہے تو بہت سے لوگ پہلے دو تین روز بڑے زور شور سے آتے ہیں اور چوتھے روز پتہ ہی نہیں ہوتا اور جو لوگ تراویح پڑھتے ان میں 60٪ فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ بس جیسے کیسے تراویح ختم ہو جائے بس حافظ/قاری صاحبان جلدی جلدی پڑھیں بس ختم قرآن ہو جلدی سے۔۔۔ تو بھائی اس روئے کو ہمیں ترک کرنا ہوگا کیونکہ یہ عبادت ہے اور اعمال کے ثواب کا دارومدار نیت اور اخلاص پر ہے اور حفاظ کرام بھی ہمارے سروں کے تاج ہیں ان سے درخواست ہے کہ قرآن کریم کو جب بھی پڑھیں خواہ ویسے پڑھیں یا تراویح میں پڑھیں تو تجوید وقواعد کا خیال کرکے پڑھیں اگر تیز رفتار سے بھی پڑھنا ہو تو اسکا بھی طریقہ ہوتا ہے کہ کم از کم لحن جلی(غلطی) سے بچا جائے الفاظ کی ادائیگی درست ہو۔ نہ اتنا تیز رفتار ہو کہ سمجھ نہ آسکے اور اتنا آہستہ بھی نہ پڑھیں کہ مقتدی تنگ ہوں۔
⁦2️⃣⁩دوسری بات
ہمارے یہاں جب کوئی حافظ/قاری اگر پڑھتے پڑھتے غلط ہو جائے تو وہ وہیں بند ہو جاتا ہے یعنی پڑھنے میں نہ پہلے جیسی روانگی ہوتی اور لہجہ بھی ٹوٹ جاتا ہے دراصل غلطی کے بعد لہجہ ٹوٹنے کی یا عدم روانگی کی وجہ گھبرا جانا ہوتی ہے کہ قاری/حافظ یا پڑھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ میری تو خیر نہیں غلطی آگئے ہے اب لوگ کیا کہیں گے وغیرہ وغیرہ
تو بھائی یہ بات یاد رکھیں کہ بھولنا یا غلط ہونا یا متشابہات کا لگ جانا یہ قرأت / حفظ قرآن کا حصہ ہیں آپ گھبرائیں نہیں پڑھتے وقت حوالہ رکھیں غلطی آنے کی صورت میں آپ کی قرأت اور انداز میں فرق نہیں آنا چاہیے۔ خوبصورت انداز، تجوید و حسن ادا کے ساتھ پڑھنے کی پریکٹس کرتے رہیں اللّٰہ کرے گا کہ ایک دن آپ بھی اچھا پڑھ سکیں گے۔
تراویح میں قرآن کریم کی تلاوت کیسے کی جائے یا اچھا کیسے پڑھا جائے، تراویح میں تیز رفتار کیسے پڑھا جائے؟ تجوید کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ آپ ہمیں میسنجر پر اور واٹس ایپ پر میسج کرسکتے ہیں!!! والسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ۔

#الحرمین
#المسجدالنبوی
تلاوت خاشعة تلاوات القرآن الكريم احسن القصص تلاوات نادره تلاوات نادرة تلاوات تلاواتي

Saad Yousaf Official

20/07/2023

تلاوة حجازية تسكن في حنايا الوجدان

الله الله ما أعذب المقام الحجازي
ورحم الله الشيخ محمد أيوب أفضل من يقرأ بهذا المقام.. الله أكبر

#تلاوة #ایوبیة

14/04/2022

#سورۃالفاتحہ
#سعدیوسف #قاری #الفاتحة

03/02/2022

افتخار باکستان الشیخ المقری حماد اللہ اطال اللہ عمرہ

10/12/2021
10/09/2021

تلاوة من سورة يوسف
أخي علي عبدالسلام السعودي

27/08/2021

مقام حجاز سماعت فرمائیں!!!

04/06/2021

مادر علمی جامعہ اشاعت الاسلام مانسھرہ میں تلاوت قرآن کریم کی سعادت حاصل کرتے ہوئے!!

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو۔ یااللّٰہ  #کشمیروفلسطین ودیگر تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد ونصرت فرما کر ان کو بھی ع...
13/05/2021

تمام عالم اسلام کو عیدالفطر مبارک ہو۔ یااللّٰہ #کشمیروفلسطین ودیگر تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد ونصرت فرما کر ان کو بھی عید الفطر کی خوشیاں نصیب فرما آمین ثم آمین ۔

20/04/2021

گستاخین رسول کو پیغام۔
باز آ باز آ اے عدوے نبی

06/04/2021

بقراءة #حمزة من طريق الطيبة #بالسكت العام
بصوۃ الشیخ مصطفیٰ۔

اچھڑیاں سے سبزی منڈی موڑ تک کا لطف اندوز سفر۔ محمد توصیف اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے اچھڑیاں پہنچے دیکھا کہ اچھڑیاں انٹرچینج کے...
20/12/2020

اچھڑیاں سے سبزی منڈی موڑ تک کا لطف اندوز سفر۔ محمد توصیف اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے اچھڑیاں پہنچے دیکھا کہ اچھڑیاں انٹرچینج کے پاس بہت سارے لوڈ ٹرک کھڑے تھے توصیف صاحب نے آواز لگائی کہ یہاں سے گاڑیاں ہٹاؤ۔ پاس میں کھڑا تھا مجھے بلایا اور کہا کہ ٹرک یہاں سے ہٹاؤ! میں نے کہا یہ روزانہ کا معمول ہے مسافر ٹرک ڈرائیور رات کو یہیں گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔ لہذا درخواست کی جاتی ہے کہ (سی پیک) موٹر وے پر قیام وطعام کیلئے جگہ مختص کی جائیں۔ پھر میرے ساتھ مخاطب! کہا سے ہیں آپ اور کہاں جارہے ہیں۔ میں نے بتایا یہیں قریب مقامی ہوں اور مدرسے جارہا ہوں کالج دوراہا، مجھ سے کہا آؤ میں آپ کو بیدادی (سٹاپ) تک چھوڑ دوں، میں نے کہا نہیں نہیں؛؛ بس گاڈی آتی ہی ہوگی، کافی اصرار پر میں گاڑی میں سوار ہوگیا۔
چند قدم چلے ہی تھے کہ تعارف شروع ہوگیا۔ بات مدرسے کی چلی تو انہوں نے کہا کہ کچھ تلاوت سنا دو! میں نے چند آیات پڑھیں۔ کچھ توقف کے بعد پوچھا کہ پٹھان ہو؟ میں نے کہا نہیں، مادری زبان تو ہندکو ہے پشتو بھی بول لیتا ہوں ابھی بات جاری تھی توصیف بھائی بولے "فارسی پامی" (۔۔ ۔۔۔۔) (فارسی سمجھتے ہو؟ اور مزید کچھ ایسے جملے بولے جو میں نہ سمجھ سکا) جواباً میں بولا فارسی سے کچھ مناسبت ہے۔
لیکن اس کے چند جملوں میں فارسی لہجہ کی ایسی ملاحت تھی مجھے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے آج میں شیخ سعدی کے علاقے شیراز کی وادیوں کا مسافر ہوگیا۔
اسکے لہجے کی ملاحت پر مجھے بھی مزا سا آنے لگا میں بھی کسر نہ چھوڑی اور شیخ سعدی کی گلستان کی ایک حکایت اور چند اشعار بندوق کی گولی کی طرح دے مارے (آدمی مجھے تکتا رہا، کیسا رٹہ لگایا ہوا ہے؟) ہم اسی شدومد کے ساتھ گفتگو میں لگے ہوئے تھے کہ ابھی 20 منٹ ہی گزرے تھے کہ سبزی منڈی موڑ پر پہنچ گئے وہاں اترے تو توصیف بھائی نے اپنے موبائل سے ایک سیلفی ماری اور مجھے کہاں سے آپ کو دوسری گاڑی میں بیٹھاتا ہوں تو میں نے بھی خواہش کی تصویر مجھے بھی بھیج دیں توصیف بھائی نے میرا موبائل لیا تصویر اتاری اتنے میں گاڑی آئی مجھے دوسری گاڑی میں بیٹھایا سلام دعا سے رخصت ہوئے۔

میری طرف سے تمام عالم اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اعمال قبول فرمائ...
01/08/2020

میری طرف سے تمام عالم اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الاضحٰی مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اعمال قبول فرمائے آمین یارب العالمین۔

25/07/2020

#القاري #الطفل احمد ھاني
تلاوة خاشعة ومؤثرة مبكية. من أواخر #سورةإبراهيم
#الحناجر #الذهبية

  حضرت مولانا  #محمدزکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی نوّر اللہ مرقدہ کی ایک نایاب تصویر جو مکّۃ المکرّمۃ میں دارالعلوم صول...
05/07/2020

حضرت مولانا #محمدزکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی نوّر اللہ مرقدہ کی ایک نایاب تصویر جو مکّۃ المکرّمۃ میں دارالعلوم صولتیہ کے قیام کے دوران لی گئی تھی ، ساتھ مولانا مولانا شیم سعید رحمۃ اللہ علیہ ناظم مدرسہ صولتیہ بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو حضرت شیخؒ کے بلکہ تمام اکابرِ برصغیر کے ھمیشہ میزبان رہا کرتے تھے ۔ وہ جنّت المعلّیٰ میں تو حضرت شیخ جنّت البقیع میں آرام فرماہیں ۔ رحمھم اللہ تعالیٰ رحمۃً واسعۃً ۔

23/06/2020

(قرار ) آيات بينات من سورة #الضحى برواية امام حمزة​ رحمه الله وجعل الجنةمثواه من دولة جمهورية

14/05/2020

سبحان الله وبحمده. كيف الحرارة وكيف المجاهدة مع النفس، ما احسن صوته وتجويده. الله اكبر

میں (شریعت اکیڈمی) بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خصوصاً 🔴پروفیس...
03/05/2020

میں (شریعت اکیڈمی) بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خصوصاً 🔴پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب کا جنہوں نے مجھے بغیر مفتی بنے اس قانونی کورس میں رجسٹرڈ کروایا۔ یقیناً بہت ہی عمدہ اور معیاری مضامین سے آگاہی ملی اور میرے بلکہ تمام شرکاء (جن میں بہت سے علماء اکرام اور مفتیان کرام شامل ہیں) کے ذہنوں میں اسلام کیلئے اور پاکستان کی خدمت کیلئے ایک نئی سوچ اجاگر ہوئی۔ یقیناً پوری دنیا ڈوورکن نظریات اور مغربی نظام کو چھوڑ کر اسلامی​ قوانین کی طرف راغب ہورہی ہے جبکہ پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کے باوجود بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔
اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے بہت ہی اہم اقدام ہے جو بہت سے علماء اکرام اور مفتیان کرام کو دستور پاکستان اور عدالتی نظام سے آگاہ کرکے سرکاری معاشرے میں تشکیل دینے کیلئے تیار کررہی ہے۔ اس کے علاؤہ یونیورسٹی اور بہت سے کورسز​ بھی کرواتی ہے جن میں سے علماء اکرام و مفتیان کرام کیلئے بھی بہت سے کورسز، خصوصاً امامت و خطابت کا کورس، شھادۃ العالمیہ کے بیس پر MA (fil)، ایم فل بھی شامل ہیں۔
🔴 میری اپنے دوست احباب علماء اکرام اور مفتیان کرام کو درخواست ہے کہ ایسے قیمتی مواقع کبھی ضائع نہ کریں۔🔴

Address

Mansehra
21300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saad Yousaf Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saad Yousaf Official:

Videos

Share


Other Digital creator in Mansehra

Show All

You may also like