07/09/2021
عوامی مسائل گروپ کی ٹیم مانسہرہ کی تاریخ میں ہلکوٹ سے اٹھنے والی ایک تنظیم جس نے شروع میں 2017 میں چند نوجوانوں نے اپنی یوسی کے مسائل پہ آواز بلند کرنے کے لیے ایک وٹس اپ گروپ تشکیل دیا جس میں یوسی ہلکوٹ سے سینکڑوں افراد کو ایڈ کیا اور ساتھ میں اپنے بلدیاتی نمائندوں کو بھی اس گروپ میں شامل کیا گیا اور روزانہ کی بنیاد پہ اپنی یوسی کے مسائل ڈسکس کرنے شروع کر دیے اور اس وقت کے ایم این اے اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف صاحب سے مطالبات کرتے رہے مگر کچھ مہنےگزر گئے سردار صاحب نے ان کے مطالبات سننے گورا نہ کیے جسکی وجہ سے عوامی مسائل گروپ کے جنرل باڈی ممبران نے آپس میں مشاورت کر کے یوسی ہلکوٹ کے تمام نوجوانوں سے رابطے شروع کیے اور ان کو باور کرایا گیا کہ ہمارے نمائندے ہماری یوسی کے مسائل نہ تو سسننا چاہتے ہیں اور نہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لہذا آپ سب ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکیں اور اپنے نمائندوں کو یہ باور کرایا سکیں کہ ہم بھی شعور رکھتے ہیں آپ ہمیں اس طرح نظر انداز کرنا چھوڑ دیں اسی طرح جب یہ نوجوان اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی آخر کار عوامی مسائل گروپ کے زمدران نوجوانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ہم ایک جلسہ منعقد کر کے میڈیا کے ذریعے اپنی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں تو عوامی مسائل گروپ نے اپنا پہلا جلسہ منعقد کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور عوامی مسائل گروپ کے اس عمل کو سراہا کیونکہ اس سے پہلے کبھی یوسی ہلکوٹ تو کیا پورے ضلع مانسہرہ میں ایسے کسی نے اپنے علاقے کے حقوق کی آواز نہیں اٹھائی تھی اور ایسے کسی میں اتنی ہمت تھی کہ اپنے نمائندوں کے خلاف آواز بلند کر سکتے مگر عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں نے عرصہ دراز سے چلتے ہوئے اس جمود کو توڑا اور اسی طرح جب پہلے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑا تو ایک بار پھر عوامی مسائل گروپ نے ایک بڑے احتجاجی جلسے کا علان کر دیا اس کے بعد اس وقت کے ایم این اے صاحب نے بڑی کوشش کی کہ اب آپ یہ جلسہ نہ کریں ہم آپ کے مطالبات سننے کو تیار ہیں لیکن عوامی مسائل گروپ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب احتجاجی جلسہ منعقد کر کے ہی رہیں گے اور اس طرح 22 اکتوبر 2017 کو ایک عظیم شان احتجاجی جلسے کا انعقاد ہو گیا جس میں یوسی ہلکوٹ کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس وقت کی ضلعی حکومت پہ پریشر کا دباؤ پڑا سردار محمد یوسف صاحب نے ضلعی حکومت کو ٹارگٹ دیا کہ ان نوجوانوں سے مذکرات کر کے ان کے مطالبات پورے کیے جائیں اسی طرح پھر اس وقت کے ضلع ناظم مانسہرہ جناب سردار سید غلام کی قیادت میں یہ مذاکرات ہوئے اور عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا گیا ضلع ناظم صاحب نے ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک تقریب منعقد کی جس میں عوامی مسائل گروپ کو مدعو کیا گیا اور معاملات طے پائے گئے اور عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں نے مطالبات منوانے کے بعد ایک بار پھر سردار محمد یوسف صاحب کے قافلے میں شامل ہونے کا علان کیا اس تحریر کا مقصد عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کی جہدوجہد سے عوام کو آگاہ کرنا ہے تاکہ یہ جو کچھ سیاسی مافیہ ان نوجوانوں سے خوفزدہ ہے طرح طرح کے بےبنیاد پپرگنڈہ سے باز رہے اے ایم جی نیوز کی ٹیم سلام پیش کرتی ہے عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کو
( تحریر اے ایم جی نیوز مانسہرہ )