UIS News

UIS News News for the betterment of the society.
(8)

لانگ مارچ /خاتون صحافی جاں بحقجی ٹی روڈ سادہوکی کے قریب عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آکر خاتون جاں بحق۔ خاتون صدف نعیم نجی...
30/10/2022

لانگ مارچ /خاتون صحافی جاں بحق
جی ٹی روڈ سادہوکی کے قریب عمران خان کے کنٹینرکے نیچے آکر خاتون جاں بحق۔ خاتون صدف نعیم نجی ٹی وی چینل (چینل 5) کی رپورٹر تھی۔

خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر لانگ مارچ آج یہی اختتام پذیر کرتا ہوں : عمران خان۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ لواحقین صبر دے، عمران خان

بی بی سی رپورٹر شاہ زیب جیلانی کی آپ بیتیاکتوبر 2005 میں ہونے والے زلزلے کو جنوبی ایشیاء کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک...
08/10/2022

بی بی سی رپورٹر شاہ زیب جیلانی کی آپ بیتی

اکتوبر 2005 میں ہونے والے زلزلے کو جنوبی ایشیاء کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ بی بی سی کے شاہ زیب جیلانی اُن صحافیوں میں شامل تھے جنھوں نے زلزلے کے مرکز کے قریب تباہ حال شہر بالاکوٹ سے اطلاع دی۔ ایک دہائی کے بعد وہ وہاں سے بچ جانے والے کچھ لوگوں سے ملنے گئے۔ سبز پہاڑوں میں آباد اور دریائے کنہار کے کنارے واقع ، بالاکوٹ کو اسلام آباد سے شمالی پاکستان کے سیاحوں کے لئے ایک قدرتی مقام کے طور پر دیکھا گیا ہے لیکن 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد یہ شہر اب بھی اس معاشی اور جذباتی طور پر بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہے۔ جب میں زلزلے کے ایک دن بعد پہلی بار وہاں پہنچا تو بالاکوٹ کا بیشتر حصہ تباہ حال نظر آیا۔ تقریبا 90 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھی۔ لاشوں کی لاشیں برآمد کی جا رہی تھیں۔ جگہ جگہ زخمیوں کا علاج ہو رہا تھا، زیادہ تر خود امدادی بنیادوں پر۔ اکتوبر 2005 کے زلزلے نے پاکستان ، افغانستان اور ہندوستان کے شمالی علاقوں کو متاثر کیا۔ ایک اندازے کے مطابق 75،000 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ تر پاکستان کے زیر انتظام کشمیری تھے۔ شاہین اسکول کی ایک کثیر منزلہ عمارت کے زمین بوس ہو گئی۔ صدمے میں مبتلا والدین اپنے بچوں کی تلاش میں جمع ہوگئے تھے۔ بہت سے بچے ابھی تک زندہ تھے اور نیچے سے ان کی آوازیں سنی جاسکتی تھیں۔ لیکن جیسے جیسے گھنٹے گزرتے گئے، آوازیں ختم ہونے لگیں۔ شام تک، والدین کے ذریعہ بچوں کی لاشوں کو بازیافت کیا جارہا تھا۔ درد جلدی سے غصے میں بدل گیا۔ ہجوم نے حکومت اور فوج کے خلاف بہت تیزی سے اقدام نہ کرنے پر نعرہ بازی شروع کردی۔ جو کچھ میں نے اس دن وہاں دیکھا وہ تب سے ہی میرے ساتھ رہا۔ یی سانحہ مجھ پر مغلوب ہوگیا۔ میں بے بسی کے گہرے احساس کی زد میں تھا۔ آپ ایسے والدین سے کیا کہتے ہیں جو ملبے کے نیچے پھنسے اپنے بچوں کی چیخیں سن سکتا ہے، جب بھاری مشینری کے بغیر وہ ان کی مدد کرنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتا؟ بہت سارے بچے شاہین اسکول میں فوت ہوگئے ، لیکن متعدد کو معجزانہ طور پر زندہ بھی لایا گیا۔ ان میں نو سالہ احتشام الحق بھی شامل تھا۔ شہر کے میرے حالیہ دورے پر ، اس نے اس خوشگوار دن کو یاد کیا:
"مجھے انگریزی سبق مل رہے تھے جب میں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی۔ سب کچھ اندھیرے میں پڑ گیا۔ جب میں نے کچھ گھنٹوں بعد بیدار ہوا تو مجھے اپنے آپ کو کنکریٹ کی دیواروں کے نیچے دبے ہوئے پایا۔" اندھیرا تھا لہذا میں کچھ نہیں دیکھ سکتا تھا ، لیکن میں اپنے کچھ ساتھی دوستوں کی مدہوش آوازیں سن سکتا تھا۔ " احتشام الحق نے اپنے چھوٹے بھائی، اساتذہ اور دوستوں کو کھو دیا احتشام کا کہنا ہے کہ "میں یہ سوچنے کی کوشش نہیں کرتا ہوں کہ کیا ہوا اور میں کیسے زندہ رہا، کیونکہ جب میں ایسا کرتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے اور کبھی کبھی میں ٹوٹ جاتا ہوں۔" اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس تجربے کے صدمے نے اسے تب سے ہی متاثر کیا ہے ، جس سے وہ زیادہ پریشان ہے۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں ، کچھ پیشہ ورانہ مدد کی بدولت ، وہ اپنے خوف اور پریشانیوں کو دور کرنے اور اعلی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ بالاکوٹ میں آج زندہ بچ جانے والے اس دن کی دردناک یادوں کو اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔ اب بھی بہت سے لوگوں کو خاص طور پر اس بات پر ناراضگی محسوس ہوتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ انہیں پاکستانی حکومت نے انکار کردیا۔ "عالمی برادری نے اربوں ڈالر کا حصہ دیا۔ حکومت نے زلزلے سے متاثرہ زون سے دور ایک نیا شہر تعمیر کرنے کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دو سے تین سالوں میں منتقل ہو جائیں گے۔ لیکن کچھ نہیں ہوا ،" محمد فرید جنہوں نے اپنے تین بچے کھوئے، کہتے ہیں "ہم ابھی بھی زلزلے سے بچنے والے عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں ، بنیادی معاشرتی خدمات کے بغیر۔" محمد فرید شاہین اسکول کے ملبے تلے اپنے تین بچوں کو کھو بیٹھے ہیں، پاکستانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کچھ ابتدائی تعمیرات کے باوجود ، مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے مابین اراضی کے حصول کے تنازعہ کی وجہ سے مجوزہ نیا شہر ناکام رہا۔ اس کے بعد کی پیچیدگیاں اور طویل عدالتی جنگ نے پھر پورے منصوبے کو خطرے میں ڈالنے میں مدد فراہم کی۔ اسی طرح بالاکوٹ کے عوام کے لئے ، کھوئے ہوئے مواقع اور ٹوٹے ہوئے وعدوں کے 15 برس ہوچکے ہیں لیکن ان کا مستقبل غیر یقینی ہے۔
Content Courtesy:
BBC URDU


یومِ اساتذہ تقریب، گورنمنٹ کالج ایبٹ آبادhttps://infotentimes.blogspot.com/2022/10/blog-post.html?m=1
05/10/2022

یومِ اساتذہ تقریب، گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد

https://infotentimes.blogspot.com/2022/10/blog-post.html?m=1

ایبٹ آباد (اُسامہ اسحاق سواتی) پاکستان اسٹڈیز سوسائٹی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں مختصر مگر پروقار یوم اساتذہ پرو...

07/08/2022
قدرت اللّٰہ شہابhttps://infotentimes.blogspot.com/2022/07/blog-post.html
29/07/2022

قدرت اللّٰہ شہاب

https://infotentimes.blogspot.com/2022/07/blog-post.html

قدرت اللہ شہاب 26 فروری 1917 ء کوگلگت میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق آرائیں خاندان سے تھا۔ آپ کے والد عبداللہ صاحب علی گڑھ کے گریجوایٹ اور ڈوگرہ...

اٹھانوے سالہ بزرگ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لیمزید جانیئےhttps://uisnewsofficial.blogspot.com/2022/07/blog-post.html
23/07/2022

اٹھانوے سالہ بزرگ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی
مزید جانیئے
https://uisnewsofficial.blogspot.com/2022/07/blog-post.html

اٹھانوے سالہ بزرگ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی روم: (آن لائن) اٹھانوے سالہ بزرگ نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی، تاریخ اور فلسفہ ان کے پسندیدہ...

Hajj 2022الحج 1443 ھ
08/07/2022

Hajj 2022
الحج 1443 ھ

12/06/2022

گلیات کے حقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں ، گلیات ایکشن کمیٹی

ایبٹ آباد ، گلیات کے حقوق کی ضامن گلیات ایکشن کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس گلیات ایکشن کمیٹی کے سربراہ سابق امیدوار قومی اسمبلی ایم ایم راشد اعوان کی سر کردگی میں پریس کلب ایبٹ آباد میں ہوئی جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک دلاور ، نائب صدر کینٹ بازار ملک محمود اعوان ، بگنوتر سے سابقہ چیئرمین سردار دلنواز ، چیئرمین سردار اشفاق بیرنگلی ، ملک افضال اعوان ، صدر پریس کلب سردار نوید عالم ، سیکرٹری پریس کلب سردار شفیق اور پریس کلب کے تمام صحافی ممبران ، سرکل بکوٹ سے طلحہ عباسی ، عبداللہ عباسی ، مشاہد عباسی ، ارباب عباسی یوسی باغ سے مجمل عباسی نے شرکت کی ، اس موقع پر گلیات ایکشن کمیٹی کے سربراہ امیدوار قومی اسمبلی ایم ایم راشد اعوان ، ممبران ملک محمود اعوان ، ملک دلاور اعوان ، سردار جہانگہر ایڈوکیٹ اور سردار اشفاق نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ان سب کا یہ کہنا تھا کہ گلیات کے لیے ٹورسٹ پولیس میں اٹک پار سے بھرتیاں کی گئ ہیں جو کہ مقامی نوجوانوں کے ساتھ ظلم ، نا انصافی ہے اور ان مقامی نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔گلیات کے عوام اس کو کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے ممبران اسمبلی کی بے حسی ایک سوالیہ نشان ہے اور ٹورسٹ پولیس میں غیر مقامی افراد کی بھرتی ایبٹ آباد کے ممبران اسمبلی کی غفلت کا منہ بولا ثبوت ہیے جو اسمبلیوں میں جا کر عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے گلیات ایکشن کمیٹی یہ مطالبہ کرتی ہیے کہ آئی جی پی آفس اور وزیر اعلی اور منسٹر ٹورریزم ان بھرتیوں پر جواب دیں ، گلیات ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ گلیات میں اس سے پہلے GDA میں تمام افسر رینک کی بھرتیاں بھی اٹک پار سے کی گئی ہیں ، GDA پورے گلیات پر قابض ہیے ٹیکس کدھر جاتا ہیے گلیات کی فلاح پر پیسہ کیوں خرچ نہیں ہو رہا ، گلیات کے جنگلات کو روز جلایا جا رہا ہیے لیکن GDA اور محکمہ جنگلات خاموش تماشاہی بنے ہیں انکے پاس کوئی پلان نہیں ، گلیات کے جنگلات میں مقامی لوگ لکڑ کا استعمال نہیں کر سکتے ۔مقامی لوگوں کو سرکاری سبسٹڈی پر لکڑ کی فراہمی کی جائے ، گلیات سے گریوٹی فلو اسکیم کی اسکیم میں بھی حسب وعدہ مقامی لوگوں کی بھرتی کی جائے ورنہ مزید کوئی پانی گلیات سے باہر نہیں دیا جائے گا اس سے پہلے بہت قربانی دی گئی اب گلیات کو بنجر نہیں بنا سکتے اور گلیات کو لاورث نہ سمجھا جائے ۔گلیات ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر فوراً عمل کیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا اور پورا گلیات سراپہ احتجاج ہو گا پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی ان بھرتیوں کا مزید جائزہ لیکر کورٹ میں چیلینج بھی کر سکتی ہیے جس کا فیصلہ کمیٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی آنے والے اجلاس میں کرے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت گلیات کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق دے بصورت دیگر لوگ شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام زمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبر مبنی بر حقیقت نہیں۔
10/06/2022

سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی خبر مبنی بر حقیقت نہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔ڈرائیور اور ڈاکٹرز نے تصدیق کر دی ۔
09/06/2022

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔
ڈرائیور اور ڈاکٹرز نے تصدیق کر دی ۔

مانسہرہ، بٹراسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں کھٹہ د...
27/05/2022

مانسہرہ، بٹراسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آ کر ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں کھٹہ دوبندی کے رہائشی میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کارروائیاں میں مصروف۔۔۔!!!

ایبٹ آباد۔ کاکا بیف اینڈ مٹن شاپ کو گراں فروشی کی شکایت پر انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا
05/04/2022

ایبٹ آباد۔ کاکا بیف اینڈ مٹن شاپ کو گراں فروشی کی شکایت پر انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا

اوگی میں پہلی مرتبہ panaflex کی سہولت۔ایک گھنٹے کے اندر اپنا آرڈر حاصل کریں۔ریٹ اور کوالٹی کی ضمانت۔24 گھنٹے سروس۔۔03400...
18/02/2022

اوگی میں پہلی مرتبہ panaflex کی سہولت۔
ایک گھنٹے کے اندر اپنا آرڈر حاصل کریں۔
ریٹ اور کوالٹی کی ضمانت۔
24 گھنٹے سروس۔۔
03400905293

اُوگی، VC شمدھڑہ گاؤں باور خان گرینڈ جرگہ نے مولانا حسین احمد مدنی کو یوتھ کونسلر کے لیے نامزد کر دیا۔
04/02/2022

اُوگی، VC شمدھڑہ گاؤں باور خان گرینڈ جرگہ نے مولانا حسین احمد مدنی کو یوتھ کونسلر کے لیے نامزد کر دیا۔

29/01/2022

صدر کیپلا پروفیسر جمشید خان اور اگیگا قائدین کے خلاف FIR کے اندراج کی شدید مذمت۔

پروفیسر قیصر الیاس سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخواہ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن(کیپلا) کا کہنا تھا کہ
26 جنوری کو آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس (AGEGA) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ملازمین کا اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لئے پرامن احتجاجی مظاہرہ صوبائی اسمبلی کے سامنے کیا گیا جس میں صوبہ کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پڑھے لکھے ملازمین، پروفیسرز اور اساتذہ اکرام کی بڑی تعداد شریک تھی جن کے احترام میں تہزیب یافتہ معاشروں میں صدر، وزیر اعظم اور ججز اٹھ جاتے ہیں کیونکہ معاشرے کے معمار یہی لوگ ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اس معاشرے میں انھیں اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق اپنے جمہوری حقوق کے حصول کے لئے پُر امن احتجاجی مظاہرے کا حق تمام جملہ ملازمین محفوظ رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی صدر خیبر پختونخواہ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن ( کیپلا) پروفیسر جمشید خان سمیت 20 صوبائی قائدین کے خلاف ایف آئی آر زیر دفعہ 147/149/341 کے اندراج کی ھم پرزور مذمت کرتے ھیں اور یہ قدم حکومت وقت پر بدنما دھبہ ہے۔ اس کے خلاف راست اقدام بھی اٹھائیں گے اور مزید یہ کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ھمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا بلکہ ھم مزید طاقت ور ہو کر ابھریں گے اور اپنے ملازمین کے حقوق ہر صورت لے کر رھیں گے چاہے اس کی ہمیں کتنی ہی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
ان خیالات کا اظہار کیپلا و اگیگا کے قائدین اور عہدیداران نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ
تمام سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قائدین کے خلاف FIR فی الفور واپس لی جاۓ ورنہ پورے صوبہ کے ملازمین دفاتر، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کی تالہ بندی کر کے احتجاج کرے گی۔

بشکریہ
طالب عباسی

انجمن طلباء اسلام کو تشکیل ہوۓ 54 برس بیت گئے۔ ATI Pakistan (Official)  کا یومِ تشکیل آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے م...
20/01/2022

انجمن طلباء اسلام کو تشکیل ہوۓ 54 برس بیت گئے

۔ ATI Pakistan (Official) کا یومِ تشکیل آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

نوجوان صحافی و کالم نگار محمد عتیق سلیمانی تناول یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ مانسہرہ کے صدر منتخب ہوگئے۔بے حد مبارکباد
19/01/2022

نوجوان صحافی و کالم نگار محمد عتیق سلیمانی تناول یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ مانسہرہ کے صدر منتخب ہوگئے۔

بے حد مبارکباد

16/12/2021

ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاکستان اسٹڈیز کی فٹبال ٹیم نے انٹر ڈیپارٹمنٹل سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں منعقدہ سُپر لیگ مقابلہ میں پاکستان اسٹڈیز کی ٹیم نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کو دو صفر سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، فاتح ٹیم کے عثمان تنولی نے دونوں گول اسکور کیئے، انگلش ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، بہترین گیم کھیلنے پر اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے پاکستان اسٹڈیز کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

19/10/2021
10/10/2021

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنانے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اس فانی دنیا میں نہیں رہے

08/10/2021

زلزلے کیسے آتے ہیں؟؟؟
سنیئے ماہرِ ارضیات کی گفتگو۔۔۔!!!

https://fb.watch/8vUuRJ4ARi/

07/10/2021
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا ریزلٹ جاننے کے لئے اپنا رول نمبر بمعہ کلاس ک...
20/09/2021

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا ریزلٹ جاننے کے لئے اپنا رول نمبر بمعہ کلاس کمنٹ کریں۔

یہ چابیاں آج گاؤں تراوڑہ کے تنویر نامی رکشہ ڈرائیور کو کٹھائی روڈ ملوکڑہ چنار کے پاس سے ملی ہیں جس کسی کی بھی ہوں وہ درج...
29/08/2021

یہ چابیاں آج گاؤں تراوڑہ کے تنویر نامی رکشہ ڈرائیور کو کٹھائی روڈ ملوکڑہ چنار کے پاس سے ملی ہیں جس کسی کی بھی ہوں وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کر کے وصول کر لے۔
0340-5780534

06/06/2021

کھٹائی روڈ کی بلیک ٹاپنگ کا منظر

20/05/2021

بیہودہ ناچ کروانے پر باسط علی کی لائیو شو میں لڑائی۔۔۔!!!

12/05/2021

مشہور شاعر و ثناء خواں الحاج سید سلمان گیلانی صاحب عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوۓ

18/04/2021

ایم پی اے جھنگ کا موقف

12/04/2021
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد انتقال کر گئے
07/04/2021

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد انتقال کر گئے

27/03/2021

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لورہ میں لفٹ میں پھنسے افراد کو زندہ بچا لیا۔

Source:
VoiceOfHazara.com

Abbottabad UpdateSource:VoiceOfHazara.com
27/03/2021

Abbottabad Update

Source:
VoiceOfHazara.com

23/03/2021

23 مارچ
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد

14/03/2021

اُوگی میں موجود انگریزی دور کی چوکی پر G-TV کی رپورٹ

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UIS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UIS News:

Videos

Share