Mandi Bahauddin Press Club

Mandi Bahauddin Press Club The only Official page of the Mandi Baha ud Din Press Club(R) under the supervision of Chairman Media

چوہدری ساجد گوندل پنجاب کے نمبر ون سینئر سول جج قرار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرٹیفیکیٹ سے نوازامنڈی بہاؤالدین( سپیشل...
30/06/2024

چوہدری ساجد گوندل پنجاب کے نمبر ون سینئر سول جج قرار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرٹیفیکیٹ سے نوازا
منڈی بہاؤالدین( سپیشل رپورٹ) چوہدری ساجد محمود ساجد گوندل کو پنجاب بھر میں ہائی اچیور/ ٹاپ پرفارمر جج قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری ساجد محمود گوندل کو پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ چوہدری ساجد محمود گوندل آجکل سینئر سول جج ساہیوال تعینات ہیں۔ انھوں نے کم سے کم وقت میں زیادہ کیسز کے فیصلے کئے جس بنیاد پر انکی رینکنگ، ریٹنگ، نمبرنگ اور پوائٹنس سب سے زیادہ تھے۔
مزید براں چیئرمین میڈیا گروپ منڈی بہاؤالدین کے مالکان نے چوہدری ساجد محمود گوندل سینئر سول جج ساہیوال کو پنجاب بھر میں نمبر ون سینئر جج قرار پانے اور ماتحت عدلیہ میں منڈی بہاؤالدین کا نام روشن کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

منڈی بہاؤالدین جم خانہ کلب کی افتتاحی تقریب میں ضلعی صدر و کنوینیر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدی...
30/06/2024

منڈی بہاؤالدین
جم خانہ کلب کی افتتاحی تقریب میں ضلعی صدر و کنوینیر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہدعمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین شریک ہیں۔

ڈاکٹر مجاہد مغل میڈیکل سپیشلسٹ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر چوہدری پرویز اختر گوندل چھموآنہ اور عزت رسول مبارکباد پیش کرر...
29/06/2024

ڈاکٹر مجاہد مغل میڈیکل سپیشلسٹ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر چوہدری پرویز اختر گوندل چھموآنہ اور عزت رسول مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب سمیت تمام حجاج کرام کی عبادات قبول فرمائے۔ آمین

منڈی بہاوالدینوزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی ...
25/06/2024

منڈی بہاوالدین
وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کی زیر صدارت مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

محرم الحرام کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

منڈی بہاوالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ محرم الحرام کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں.

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین کے مثالی تعاون ومشاورت کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں جمخانہ کی تعمیر کے ساتھ جلد یونیورسٹی کے قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

22/06/2024

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین ان ایکشن
کھلی کچہری ہیڈ فقیریاں

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْننیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کے والد امداد حسین خان جتوئی وفات پ...
20/06/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی کے والد امداد حسین خان جتوئی وفات پا گئے ہیں۔
نماز جنازہ آج بروز جمعرات شام 6 بجے عطاء اللہ خان کالونی جتوئی شہر ضلع مظفرگڑھ میں ادا کیا جائے گا۔

17/06/2024
03/06/2024

لاہور
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے اُنکے آفس میں ملاقات کررہے ہیں

ثاقب خان سنی راجپوت اور مرزا خالد محمود سید محمد علی نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مونہ سیداں میں اظہار تعزیت کررہے ہیں
31/05/2024

ثاقب خان سنی راجپوت اور مرزا خالد محمود سید محمد علی نقوی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مونہ سیداں میں اظہار تعزیت کررہے ہیں

24/04/2024
منڈی بہاؤالدین اے ایس پی شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی ولد سید تحریم عباس علی شاہ المعروف بگ...
22/04/2024

منڈی بہاؤالدین
اے ایس پی شہر بانو کا نکاح منڈی بہاؤالدین کے بزنس مین سید اشتر نقوی ولد سید تحریم عباس علی شاہ المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز ، مالک رائل سوئس ہوٹل لاہور کے ساتھ 13 رجب کو ہوا۔
ان کی تقریب دعوت ولیمہ رائل سوئس ہوٹل لاہور میں 28 اپریل اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مئی کو منعقد ہوگی۔

چیئرمین چوہدری خرم مشتاق ایڈووکیٹ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
16/03/2024

چیئرمین چوہدری خرم مشتاق ایڈووکیٹ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

الیکشن سے دستبردار منڈی بہاؤالدین : امیدوار برائے ممبر قومی و صوبائی  اسمبلی حلقہ این اے 68  پی پی40 چوہدری مختار احمد ب...
20/01/2024

الیکشن سے دستبردار
منڈی بہاؤالدین : امیدوار برائے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 68 پی پی40 چوہدری مختار احمد بہاول کا چوہدری مشاہد رضا اور محترمہ حمیدہ وحید الدین کے حق میں دستبردار ،
مکمل حمایت کا اعلان
رہنما مسلم لیگ ن چوہدری مختار احمد بہاول کا چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ اور محترمہ حمیدہ وحیدالدین کے حق میں دستبردار ۔ مکمل حمایت کا اعلان ۔

منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار سیٹوں کے ٹکٹوں کیلئے مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار مدمقابلچوہدر...
01/12/2023

منڈی بہاؤالدین میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار سیٹوں کے ٹکٹوں کیلئے مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار مدمقابل
چوہدری غلام حسین بوسال نے 4 حلقوں اور چوہدری مختار بہاول کا نے 3 حلقوں کے ٹکٹوں کیلئے اپلائی کررکھا ہے
ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد حتمی انٹرویوز مرکزی پارلیمانی بورڈ بدھ 13 دسمبر کو کریگا
چیئرمین میڈیا کو ملنے والی مصدقہ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے ٹکٹس چوہدری مشاہد رضا اور چوہدری ناصر بوسال کو ملیں گے جبکہ حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ وحیدالدین، پی پی 41 پیر طارق یعقوب، پی پی 42 خالد رانجھا اور پی پی 43 سے اختر بوسال یا غلام حسین بوسال میں سے کسی ایک کو ٹکٹ ملے گا۔
گوجرانوالہ/ منڈی بہاؤالدین
(تحقیق رپورٹ و تجزیہ : چیئرمین میڈیا )
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد حنیف عباسی کی سربراہی میں ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ڈاکٹر مختار احمد برتھ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد توفیق بٹ، ضلعی صدر منڈی بہاؤالدین چوہدری مشاہد رضا پر مشتمل کمیٹی نے منڈی بہاؤالدین کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ٹکٹوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔
قومی اسمبلی حلقہ این اے 68 کیلئے چوہدری مشاہد رضا، چوہدری مختار احمد بہاولکا اور چوہدری غلام حسین بوسال نے درخواست جمع کروا رکھی تھی۔
حلقہ این اے 69 کیلئے چوہدری ناصر اقبال بوسال اور چوہدری غلام حسین بوسال نے انٹرویوز دئیے۔
صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 40 کیلئے محترمہ حمیدہ وحیدالدین اور مختار احمد بہاول کا امیدوار ہیں۔
حلقہ پی پی 41 پھالیہ کیلئے پیر سید طارق یعقوب رضوی ،حاجی منور حسین تارڑ نے انٹرویو دیا۔
حلقہ پی پی 42 کے ٹکٹ کیلئے چوہدری غلام حسین بوسال، خالد محمود رانجھا، چوہدری سکندر حیات گوندل بار موسیٰ ، چوہدری شفقت محمود گوندل رکن نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع کروا رکھی ہے۔
حلقہ پی پی 43 کے ٹکٹ کیلئے چوہدری غلام حسین بوسال، چوہدری مختار احمد بہاول کا، چوہدری اختر عباس بوسال، احمد بخش ذیلدار اور سید محمد انوار شاہ مشہدی نے اپلائی کررکھا ہے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوگئے۔

حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ تجزیاتی رپورٹ : منصور علی خان میں ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر دیکھ ر...
11/11/2023

حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ

تجزیاتی رپورٹ : منصور علی خان

میں ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ اور الیکشن لڑنے کے حوالے سے پوسٹیں لگا رہے ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہر وہ شخص جو افورڈ کرسکتا ہے اور بحیثیت پاکستانی شہری ممبر بننے کا اہل ہے الیکشن لڑ سکتا ہے۔ دوسری بات ٹکٹ کے خواب دیکھنے پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں۔
ہر باشعور شخص، سیاسی بالغ نظر یا جسے ذرا سی بھی سیاسی سوجھ بوجھ ہو اسے پتہ ہے کہ منڈی بہاؤالدین کے قومی اسمبلی کے دونوں ٹکٹس 2018 سے ہی فائنل ہیں یعنی جس طرح حلقہ این اے 69 میں چوہدری ناصر اقبال بوسال سابق ایم این اے کا ٹکٹ اور جیت کنفرم ہے ویسے ہی حلقہ این اے 68 میں ضلعی صدر و کنوینر مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا کا ٹکٹ اور جیت یقینی ہے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 40 میں محترمہ حمیدہ وحید الدین کا کوئی ثانی نہیں۔ تنظیمی لیول پر اس بات میں نہ کوئی ابہام ہے نہ بحث، بس کچھ لوگ اپنی ذہنی تسکین نہیں کرپا رہے۔
تاریخ اور سیاست کے طالبعلموں کو ٹھوس اور مدلل شواہد و دلائل سے بتانا ضروری ہے کہ حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین کے شہری حلقہ کی سیاست و ٹکٹ کا قضیہ میاں برادران نے 2018 میں خود یہاں ڈیرے ڈال کر ہمیشہ کیلئے حل کردیا ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ 2018 کے انتخابات کے وقت مسلم لیگ ن کے امیدوار نے میدان چھوڑ دیا تھا، اس سے قبل 2013 میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ایک آزاد امیدوار کے مقابلے میں یہاں سے بری طرح ہار گیا تھا، پورے سنٹرل پنجاب میں یہ واحد سیٹ تھی جو مسلم لیگ ن نے ہاری۔
اسی طرح 2008 میں ٹکٹ لینے اور واپس کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن معمولی مارجن سے الیکشن ہار گئی اور 2002 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ٹکٹ لیکر الیکشن لڑنے کی بجائے راہ فرار اختیار کی جسکا پارٹی کو بے حد نقصان ہوا۔
یہ ساری صورتحال میاں برادران کے علم میں تھی اور وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔ جب 2018 کے الیکشن میں امیدوار نے حسبِ عادت و حسبِ روایت الیکشن لڑنے سے انکار کیا تو میاں نواز شریف نے منڈی بہاولدین میں منعقدہ ورکر کنونشن کے بعد آخری تاریخ کو اپنے قریبی ساتھی کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا حکم دیا۔ یہ وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جب شریف برادران نے دیگر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے یا پہلے سے جمع شدہ درخواستوں پر ٹکٹ کا فیصلہ کی بجائے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو میدان میں اتار کر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے دروازے باقیوں کے لیے ہمیشہ کیلئے بند کردئیے اور اسکے بعد سابق امیدوار کو کبھی بھی مسلم لیگ ن کے کسی اجلاس/ میٹنگ نہیں بلایا گیا ۔
چوہدری مشاہد رضا چونکہ کارزارِ سیاست میں نووارد تھے اس لئے میاں نواز شریف نے انکی الیکشن کمپین اپنے داماد کیپٹن ر محمد صفدر کے ذمہ لگائی جو مانسہرہ KPK میں اپنا الیکشن چھوڑ کر چوہدری مشاہد رضا کا الیکشن لڑتے رہے اور الیکشن سے ایک ہفتہ قبل گرفتار ہوگئے۔ چوہدری مشاہد رضا نے بھرپور کمپین کی اور ایک ماہ کے قلیل عرصے میں 80000سے زائد ووٹ حاصل کئے، 13 ہزار کے قریب ووٹ مسترد ہوئے۔ مسلسل انتظار کے بعد اگلے دن شام کو نتیجہ دیا گیا۔
چوہدری مشاہد رضا الیکشن ہارنے کے بعد بلا تاخیر ہر ایک کی خوشی غمی میں شریک ہوتے رہے، اپنے حلقے کو بھرپور ٹائم دیا۔ انتہائی سخت حالات میں محترمہ مریم نواز شریف نے جب عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا تو سب سے پہلے چوہدری مشاہد رضا کی میزبانی میں ضلع منڈی بہاولدین کو شرف بخشا گیا۔ منڈی بہاؤالدین سٹیڈیم میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کامیاب جلسہ کا انعقاد ہوا۔ چوہدری مشاہد رضا کی سیاست کا دوسرا فیز اس دن سٹارٹ ہوتا ہے جب پارٹی کی قیادت نے ان کو مسلم لیگ ن کا ضلعی صدر بنایا ۔ ضلعی صدر بنتے ہی مسلم لیگ ن کو متحد،منظم،متحرک اور فعال بنانے کے لیے ضلع بھر میں پہلی دفعہ مسلم لیگ ہاؤس کا قیام عمل میں لائے۔ مسلم لیگ ہاؤس /سیکرٹریٹ اپنی جدت، خوبصورتی اور تزئین و آرائش میں اپنی مثال آپ ہے ۔( اس سے قبل منڈی بہاؤالدین ضلع میں اس قسم کا کوئی رواج نہ تھا ہر ایک اپنی پروجیکشن کرتا تھا پہلی دفعہ جماعت کے لیے سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا)۔
چوہدری مشاہد رضا نے پارٹی قیادت کی ہر کال پر لبیک کہا اور ہر دفعہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے چاہنے والے ورکرز، عہدیداران، سوشل میڈیا ٹیم منظم پروگرام کے تحت لیکر گئے۔ عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوارڈینیٹر اور پوری ٹیم موجود ہے ۔
چوہدری مشاہد رضا کی سیاست کا تیسرا دور میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے اعلان سے شروع ہوتا ہے۔ میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں پورے پنجاب میں آرگنائزنگ کمیٹیز بنائی جاتی ہیں اور اس دفعہ منڈی بہاؤالدین کا آرگنائزر ناصر محمود بٹ کو بنایا جاتا ہے۔ جی ہاں وہی ناصر محمود بٹ جنکا شمار میاں نواز شریف کے چند قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ جو تین سال لندن میں میاں نواز شریف کے ساتھ رہنے کے بعد کچھ عرصہ قبل وطن واپس آئے ہیں اور راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔
گو چوہدری مشاہد رضا اور ناصر بٹ دیرینہ دوست ہیں لیکن انکی بطور منڈی بہاؤالدین کے آرگنائزر تعیناتی میاں برادران کا حلقہ کے لئے واضح میسیج ہے کہ چوہدری مشاہد رضا کے سیاسی معاملات وہ خود طے کررہے ہیں۔ ناصر محمود بٹ کو ہی الیکشن منشور کمیٹی کا ممبر بھی بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ کے کچھ پرانے سیاستدان 2سال میاں نواز شریف سے لندن میں ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انھیں ملاقات کا ٹائم نہیں مل سکا، ان کو چوہدری مشاہد رضا کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے Consider کرنا بے وقوفی اور سیاسی نابالغ پن کی انتہا ہے۔

سب انسپکٹر زاہد عمران رانجھا نے دوران ڈکیتی قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منڈی بہاؤالدین :  2 ماہ قبل چیتو گاؤں میں ڈکی...
02/09/2023

سب انسپکٹر زاہد عمران رانجھا نے دوران ڈکیتی قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
منڈی بہاؤالدین : 2 ماہ قبل چیتو گاؤں میں ڈکیتی کے دوران امتیاز احمد ولد محمد علی سکنہ چیتو کو فائر کر کے قتل کرنے والےملزمان کو SHO تھانہ قادر آباد اور زاہد عمران رانجھا سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
گرفتار ملزمان میں اظہر فاروق سکنہ نواں لوک، محمد عرفان سکنہ اُدیاں شریف، امجد اقبال عرف صاحبو سکنہ ادیاں شریف شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان قبل ازیں بھی چوری، ڈکیتی اور اقدام قتل جیسے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
زاہد عمران رانجھا سب انسپکٹر کو انکی اچھی کارکردگی کے باعث آئی جی پنجاب کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین چوہدری شاہد عمران مارتھ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
17/08/2023

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین چوہدری شاہد عمران مارتھ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

ضلعی صدر مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین و امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 79 چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ نے عمرہ کی...
16/08/2023

ضلعی صدر مسلم لیگ ن منڈی بہاؤالدین و امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 79 چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مانو چک میں جشن آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیامنڈی بہاؤالدین : سجاد اصغر تارڑ سابق چیئرمین یونین کونسل مانوچک اور ممتاز بی...
14/08/2023

مانو چک میں جشن آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا
منڈی بہاؤالدین : سجاد اصغر تارڑ سابق چیئرمین یونین کونسل مانوچک اور ممتاز بینکر جمشید اصغر تارڑ نے یوم آزادی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں چوہدری پرویز اختر گوندل چھموآنہ ، چوہدری نعیم میکن ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید گوندل کاکوآنہ، ڈی ایس پی فاروق بھٹہ اور پروفیسر خالد سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کیلئے پُرتکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کو سب دوستوں نے خوب انجوائے کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک تارڑ برداران کے زرق میں اضافہ فرمائے۔ آمین

Address

Mandi Bahauddin
54400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Bahauddin Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mandi Bahauddin Press Club:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Mandi Bahauddin

Show All