21/04/2024
"ایموشنل ڈیپینڈنٹنسی "
کون کہتا ہے سلیپنگ پلز بری ہیں ۔۔
ایک سلیپنگ پل آپ کو ایموشنل ڈیپینڈینسی سے بچا لیتی ہے
ایک سلیپنگ پل آپ کو کالی سیاہ اکیلی رات سے بچا لیتی ہے
اتنی سیاہ رات اتنی اکیلی کہ جب ہاتھ کو ہاتھ سجھائ نہیں دیتا
تب ایک سلیپنگ پل کسی ہمدمِ دیرینہ کی طرح آپ کو اپنے سینے سے لگا کر تھپکتی ہے آپ کے بالوں میں انگلیاں پھیرتی ہے ۔
آپ کو ہوش مندوں کی خرد سے بچا لیتی ہے
ایک سلیپنگ پل۔۔ آپ کو اپنے آپ سے بچا لیتی ہے ۔
سلیپنگ پل بری سہی پر اتنی بری نہیں ہے جتنا کہ کسی طویل انتظار کے بعد تھوڑی سی بے نام توجہ اور قلیل وقت دینے پر احسان جتاتا ہوا انسان۔۔
Amir Mughal 🖤